14/02/2023
دیکھیے۔۔۔
مواقعے ہر انسان کو ملتے ہیں، ایک وقت ہوتا جب انسان کے پاس وقت بھی ہوتا، پوٹینشل بھی۔۔۔اس میں کوشش کر لے تو کامیابی قدم آن چومتی ہے۔۔۔ نہ کرے تو ساری زندگی کے پچھتاوے گلے میں بانہیں ڈال بیٹھتے ہیں۔۔۔
ان دونوں سیچوئشنز میں فرق صرف آپکی کوشش کا ہوتا ہے کہ کیا آپ نے انیشیٹو لیا۔۔؟
جب وقت تھا۔۔ جب کر سکتے تھے۔۔ جب موقع تھا آپ نے قدم اٹھایا۔۔۔؟؟
یہ وہ سوال ہے جو ساری زندگی آپکے ذہن میں کلبلاتا رہے گا جو یا تو آپ کو ایک اعتماد ایک سینس اف اچیومنٹ مہیا کرے گا۔۔۔ یا پھر ایک "کاش" فیصلہ آپکو کرنا ہے کہ آپ نے زندگی "سینس اف اچیومنٹ" کے ساتھ گزارنی ہے یا "پچھتاوے" کے ساتھ۔۔۔
آج کے دور میں جب بچے بچے کو پتہ کہ دور تیزی سے ڈیجیٹیلائز ہو رہا آج موقع ہے، اپنی ڈیجیٹل انکم سٹریمز شروع کرنے کا، اپنے آپ کو ہنر مند بنانے کا، درست وقت پر مارکیٹ میں ان ہو جانے کا۔۔۔تاکہ کل جب دو چار سال بعد سستی اور کاہلی کے مارے باامر مجبوری اس فیلڈ کا رخ کریں اس وقت تک آپ اپنے پاوں جما کر کھڑے ہوئے ہوں۔۔۔
انیشیٹو لیجیے۔۔۔ آج سے ابھی سے۔۔۔
شروع کیجیے ابھی کے ابھی۔۔۔
کیونکہ گزرنے والا ہر سیکنڈ بس گزر ہی رہا واپس نہیں آنا۔۔!!
#ماسٹرمحمدفہیم