News Watch TV

News Watch TV Only News and Entertainment
(225)

21/12/2024

"مجھے امید ہے کہ سول سوسائٹی کے افراد ریاستی اداروں کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں جو ایک امید افزا پہلو ہے۔ ہم ہر اس شخص کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں جو پاکستان کے آئین اور قانون کو تسلیم کرتا ہے، چاہے وہ لوگ ہوں جو سڑکوں پر ہیں یا وہ جو بیرونِ ملک مقیم ہیں، ہماری مفاہمتی پیشکش سب کے لیے ہے، اور کچھ افراد نے ہماری پیشکش کو قبول کر لیا ہے، جس کے نتیجے میں ابتدائی مراحل میں بات چیت جاری ہے۔ آپ لوگ ہمارے لیے اہم ہیں۔ ہمارا یقین ہے کہ کسی کی عزت کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اس کے نقطہ نظر کو اہمیت دی جائے ۔ ریاست کو مثالی طور پر آپ کے مسائل احتجاج کے بغیر ہی حل کرنے چاہئیں۔ 28 اور 29 جنوری کو مچھ حملے میں آدھے حملہ آور ابتدائی طور پر لاپتہ قرار دیے گئے تھے۔ ہر کام کا ایک طریقہ ہوتا ہے، جیسے کہ جامعات میں اختلافِ رائے کی اجازت ہے، مگر ایک باوقار انداز میں۔ یہ ہمارا ملک ہے اس کا مضبوط عدالتی نظام ہے۔ 5862 دن گزر چکے ہیں لیکن کسی نے ماما قدیر کو احتجاج سے نہیں روکا۔ ہر شخص کو احتجاج کا حق حاصل ہے، لیکن یہ آئینی دائرے میں ہونا چاہیے اور عوام کی زندگی میں خلل ڈالنے کا باعث نہیں بننا چاہیے۔ مچھ واقعے میں ان افراد نے ایف سی اور پاک فوج کی چوکیوں پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ریلوے اور ایف سی کے اہلکار شہید ہوئے۔ اختلافِ رائے کی آزادی ہونی چاہیے، اور یہ آزادی پاکستان میں محفوظ ہے۔" لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم

نثار احمد DEO کرک تعینات جبکہ الیاس خٹک کو ڈائریکٹوریٹ رپورٹ کرنے کا حکم  اعلامیہ جاری
20/12/2024

نثار احمد DEO کرک تعینات جبکہ الیاس خٹک کو ڈائریکٹوریٹ رپورٹ کرنے کا حکم اعلامیہ جاری

کرک(نمائندہ خصوصی)صابر آباد سے اغوا کیے گئے تین افراد کی بازیابی کے لیے پولیس کا پہاڑی علاقوں میں بڑے پیمانے پر سرچ آپری...
20/12/2024

کرک(نمائندہ خصوصی)صابر آباد سے اغوا کیے گئے تین افراد کی بازیابی کے لیے پولیس کا پہاڑی علاقوں میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن تفصیلات کے مطابق تھانہ صابر آباد کے علاقے نشپہ سلخنئے سے تعلق رکھنے والے محمد اصغر ولد اصل میر، ثاقب حیات ولد محمد حیات، اور محمد وقار ولد لعل شمیر کل شکار کے لیے شنکئے بانڈہ کے پہاڑوں میں گئے تھے، لیکن تاحال واپس نہیں لوٹے۔ مقامی ذرائع کے مطابق تینوں افراد کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیا ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر فضل اکبر خٹک، ایس ایچ او تھانہ صابر آباد عادل خان، اور ایس ایچ او سٹی محمود خان نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ مختلف پہاڑی علاقوں میں سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا۔ ڈھنڈی، عیدل خیل، اور شکر درہ کے ساتھ متصل پہاڑوں میں لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ سی ٹی ڈی اور ڈی ایس بی اہلکار بھی اس آپریشن میں شریک ہیں۔دوسری جانب، ڈی ایس پی بانڈہ جاوید حسین کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ بانڈہ داؤد شاہ رحیم خان نے ضلع کوہاٹ کے سرحدی علاقوں لاچی، شکر درہ، چغتو، خوشبائی، حواصی بانڈہ، اور عبدالولی فقیر زیارت کے پہاڑی علاقوں میں بھی پولیس کی بھاری نفری اور سی ٹی ڈی کے ہمراہ سرچ آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔مقامی عوام واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کر رہے ہیں اور متاثرہ خاندانوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ اغوا شدہ افراد کی بازیابی کے لیے فوری اقدامات کرے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں امن و امان کی بحالی اور مجرمان کے خلاف سخت کارروائی وقت کی اہم ضرورت ہے۔پولیس حکام نے یقین دلایا ہے کہ تمام وسائل بروئے کار لا کر لاپتہ افراد کو جلد از جلد بازیاب کرایا جائے گا اور ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

کرک(نمائندہ حصوصی)تخت نصرتی میں نادرا موبائل وین شہریوں کے لیے سہولت کے بجائے اذیت بن گئی۔ فنی خرابی اور دیگر تکنیکی مسا...
20/12/2024

کرک(نمائندہ حصوصی)تخت نصرتی میں نادرا موبائل وین شہریوں کے لیے سہولت کے بجائے اذیت بن گئی۔ فنی خرابی اور دیگر تکنیکی مسائل کے بہانے بنا کر سائلین کو چوکارہ ریفر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔دور دراز علاقوں سے آنے والے شہری وین کے گرد چکر لگا لگا کر تھک چکے ہیں لیکن مسائل جوں کے توں برقرار ہیں۔گڈی خیل اور ان منسلک دور افتادہ علاقے کے شہریوں کا کہنا ہے نادرا موبائل وین تخت نصرتی میں آنے کے بعد دو دن ٹھیک چلی لیکن اب کافی ٹائم سے نادرا وین کے سروسز معطل ہیں اور عملہ تکنیکی خرابیوں کا بہانہ بنا کر ذمہ داریوں سے جان چھڑانے کی کوشش کر رہا ہے۔ سائلین نے بتایا کہ وہ بار بار دور دراز علاقوں سے آتے ہیں، لیکن ہر بار خالی ہاتھ واپس جانے پر مجبور ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے سوچا تھا کہ نادرا وین سہولت فراہم کرے گی، لیکن یہ تو الٹا پریشانی کا سبب بن گئی ہے ، نادرا موبائل وین کے عملے کی غیر ذمہ داری اور رویے سے مایوس شہریوں نے میڈیا کے ذریعے انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ سائلین کا کہنا ہے کہ اگر مسئلہ جلد حل نہ کیا گیا تو وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ نادرا موبائل وین کو مکمل طور پر فعال کیا جائے تاکہ عوام کو ان کے دستاویزاتی مسائل کے حل کے لئے بار بار چکر نہ کاٹنے پڑیں۔

20/12/2024

کرک (نمائندہ حصوصی)امن وامان کے قیام اور سماج دشمن عناصر کے خلاف پولیس کا پہاڑی علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کو تحصیل کرک کے پہاڑی علاقے میں کچھ مشکوک عناصر کے نقل وحرکت کی اطلاع ملی جس پر ایس پی انوسٹی گیشن محمد اشفاق خان کے ہدایات پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر فضل اکبر خٹک نے پولیس کے بھاری نفری کے ہمراہ پہاڑی علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن میں تھانہ کرک سٹی کے ایس ایچ او محمود خان، ایس ایچ او واجد علی سمیت ریسکیو 15 سکواڈ، ایلیٹ کمانڈوز اور ریپڈ رسپانس فورس کے دستوں نے ہلکے اور بھاری ہتھیاروں ہمراہ حصہ لیا۔ پولیس نے تھانہ کرک سٹی حدود کے پہاڑی علاقوں دبلی لواغر، شگئی لواغر، فقیر آباد، ممانی لواغر وغیرہ سمیت تھانہ یعقوب خان شہید کے پہاڑی علاقوں سرکی لواغر تک سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا۔ اس حوالے سے ڈی ایس پی فضل اکبر خٹک کا کہنا تھا کہ قانون کی حکمرانی اور عوام کے تحفظ کیلئے کرک پولیس ہمہ وقت تیار ہے اور ضلع کے کسی بھی کونے اور حصے میں ان عناصر کے نقل وحرکت کی اطلاع پر پولیس فورس فوری اور سخت ردعمل دے گا اور سماج دشمن عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت ایکشن لیا جائے گا۔

18/12/2024

جنرل کونسلر و سماجی ورکر عبد الہادی خٹک آمن و آمان کی صورت حال اور آئس کے خلاف پریس کانفرنس کر رہے ہیں

17/12/2024

کرک (نمائندہ خصوصی) اسسٹنٹ کمشنر تخت نصرتی سلمان یوسف کی انتھک کاوشوں کے نتیجے میں پولیو مہم سے بائیکاٹ کرنے والے والدین کو آمادہ کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تخت نصرتی کے علاقے جتان بانڈہ کے مکینوں نے علاقے میں آمد و رفت کے لیے سڑک نہ ہونے کی وجہ سے پولیو مہم کا بائیکاٹ کرتے ہوئے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کر دیا تھا۔ ان کا مطالبہ تھا کہ بچوں کے صحت اور مستقبل کو سڑک کی تعمیر سے مشروط کیا جائے۔اس سنگین صورتحال پر ڈپٹی کمشنر کرک شکیل احمد جان کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تخت نصرتی سلمان یوسف نے ایس ایچ او تھانہ تخت نصرتی واجد علی کے ہمراہ جتان بانڈہ کا دورہ کیا۔ وہاں انہوں نے مقامی افراد سے ملاقات کی، ان کے تحفظات کو غور سے سنا اور فوری اقدامات کے ذریعے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ عوام کے دیرینہ مطالبے پر سڑک کی تعمیر کا مسئلہ موقع پر ہی حل کر دیا گیا، جس کے بعد مقامی والدین نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے پر آمادگی ظاہر کی۔اسسٹنٹ کمشنر نے عوام پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کی صحت اور محفوظ مستقبل کے لیے پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور اس قومی مہم کا حصہ بنیں۔ عوامی تعاون سے ہی پولیو جیسے موذی مرض کو ہمیشہ کے لیے ختم کیا جا سکتا ہے۔

کرک(قیصر بخاری)محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ خیبر پختونخوا نے خوڑہ کرد شریف اور کوہ میدان کے علاقوں کے لیے 32 کلومیٹر طویل ...
17/12/2024

کرک(قیصر بخاری)محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ خیبر پختونخوا نے خوڑہ کرد شریف اور کوہ میدان کے علاقوں کے لیے 32 کلومیٹر طویل سڑک کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔ اس منصوبے پر ایک ارب روپے کی لاگت آئے گی، جس سے علاقے کی ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔میجر سجاد بارکوال نے علاقے کے مکینوں سے کیا گیا وعدہ پورا کرتے ہوئے اس اہم منصوبے کو عملی شکل دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سڑک کے ذریعے علاقے کے قدرتی وسائل جیسے کوئلہ، چپسم اور سلیکان تک رسائی ممکن ہو سکے گی جو نہ صرف معیشت کو سہارا دے گا بلکہ مقامی روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔صوبائی وزیر نے اس منصوبے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مذکورہ سڑک کی تعمیر سے علاقے کے مکینوں کا تحصیل اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز کے ساتھ باقاعدہ رابطہ بحال ہو جائے گا، جو عوام کے لیے سہولت اور ترقی کی ضمانت ہے۔خیبرپختونخوا کے وزیر زراعت نے کہا کہ ایک ارب روپے کی لاگت سے بننے والا یہ منصوبہ نہ صرف ذرائع آمد و رفت کو بہتر بنائے گا بلکہ علاقائی سیاحت کو بھی فروغ دے گا، جو علاقے کی معیشت میں مثبت کردار ادا کرے گا۔یہ منصوبہ علاقے کے مکینوں کی دیرینہ خواہش تھی جسے میجر سجاد بارکوال اور حکومتی اداروں کی کوششوں سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جا رہا ہے۔

17/12/2024
کرک (نمائندہ حصوصی) گزشتہ روز پولیو ٹیم پر حملے سے شہید ہونے والے پولیس اہلکار کا جنازہ آبائی قبرستان میں ادا، پولیس کا ...
17/12/2024

کرک (نمائندہ حصوصی) گزشتہ روز پولیو ٹیم پر حملے سے شہید ہونے والے پولیس اہلکار کا جنازہ آبائی قبرستان میں ادا، پولیس کا شہید کے جسد خاکی کو سلامی پیش۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحصیل بانڈہ داؤد شاہ کے تھانہ ٹیری کے علاقے شکر خیل میں پولیو ٹیم پر حملے سے شہید ہونے والے پولیس اہلکار عرفان کا نماز جنازہ آبائی علاقہ گرگری میں ادا کر دی گئی۔ شہید کے جنازہ میں ڈی ایس پی بانڈہ داؤد شاہ جاوید حسین ایس ایچ او تھانہ گرگری بصیر خان اور دیگر پولیس افسران سمیت ورثاء، مشران و معززین اور علاقہ عوام نے شرکت کی۔ پولیس کے چاق وچوبند دستے نے شہید کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی اور شہید کے قبر پر پھول چڑھائے۔ شہید پولیس اہلکار ورثاء کے اشک بار آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

تلاشِ ورثاء
17/12/2024

تلاشِ ورثاء

کرک: نوجوان نے خنجر کے وار سے 3 افراد کو قتل جبکہ 4 زخمی کر دیئے کرک سٹی کے حدود ملنگ بابا کالونی میں ایک اندوہناک واقعہ...
17/12/2024

کرک: نوجوان نے خنجر کے وار سے 3 افراد کو قتل جبکہ 4 زخمی کر دیئے

کرک سٹی کے حدود ملنگ بابا کالونی میں ایک اندوہناک واقعہ پیش آیا، جہاں آئس نشے کے عادی نوجوان نے خنجر کے وار سے اپنے ہی والد، بھائی اور معصوم بھتیجی کو بے دردی سے قتل کر دیا۔ اس دل دہلا دینے والے سانحے میں ملزم کی بھابی اور دو کمسن بھتیجیاں بھی شدید زخمی ہو گئیں، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں دو افراد کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ متاثرہ خاندان صدمے کی گہرائیوں میں ڈوبا ہوا ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم فیضان نشے کی لت کا شکار تھا اور کچھ عرصہ قبل جیل سے رہا ہوا تھا۔ ماضی میں بھی اس نے اپنے ایک بھائی کو فائرنگ کرکے زخمی کیا تھا، لیکن اس بار اس کے جنون اور نشے نے اس کے اپنے ہی خاندان کو اجاڑ دیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا اور واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔یہ سانحہ نہ صرف متاثرہ خاندان بلکہ پورے علاقے کے لیے قیامت سے کم نہیں۔ علاقے میں خوف و ہراس کی کیفیت طاری ہے

16/12/2024

کرک(نمائندہ خصوصی)اہلیانِ جتان بانڈہ نے جاری پولیو مہم کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔ مشران نے خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو علاقے کے تمام اسکول بند کر دیے جائیں گے اور احتجاج کا دائرہ کار بڑھا کر انڈس ہائی وے کو بھی بند کر دیا جائے گا تفصیلات کے مطابق تخت نصرتی کے علاقے جتان بانڈہ کے عوام نے حکومت کے غیر سنجیدہ رویے اور وعدہ خلافی کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2020 میں شہیدان تا جتان بانڈہ دو کلومیٹر سڑک کی تعمیر کے لیے سیکشن 4 نافذ کیا گیا تھا اور کام کا آغاز بھی ہو گیا تھا، لیکن متعلقہ افسران کی ملی بھگت سے منصوبے کو روک دیا گیا۔ عوام کا کہنا ہے کہ چند مخصوص افراد کی خوشنودی کے لیے پورے جتان بانڈہ اور شہیدان بانڈہ کے مکینوں کو مسلسل مشکلات اور ذلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مشران کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے سڑک کی تعمیر کے لیے جو جگہ الاٹ کی گئی تھی، وہاں کام روک دیا گیا ہے اور کسی دوسری جگہ پر کام شروع کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔مشران نے اعلان کیا ہے کہ جاری پولیو مہم کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا، اور آئندہ روز سے علاقے کے تمام اسکول بھی بند کر دیے جائیں گے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور منتخب نمائندوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر سڑک کی تعمیر کا کام فوری طور پر دوبارہ شروع نہ کیا گیا تو احتجاج کو مزید وسیع کرتے ہوئے انڈس ہائی وے کو مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا۔عوام علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے بنیادی مسائل فوری حل کیے جائیں تاکہ علاقہ مکین مزید مشکلات سے بچ سکیں۔

کرک (نمائندہ خصوصی) تحت نصرتی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے اسلحہ برآ...
16/12/2024

کرک (نمائندہ خصوصی) تحت نصرتی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی یوسف جان کی نگرانی میں تھانہ یعقوب خان شہید کے ایس ایچ او واجد علی نے ناکہ بندی کے دوران کارروائی کی۔ پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے تین پستول اور 51 کارتوس برآمد کیے ہیں۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ ڈی ایس پی یوسف جان نے اس کارروائی کو پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت کا مظہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی حفاظت کے لیے پولیس اپنے فرائض بخوبی انجام دے رہی ہے۔

انسداد پولیو مہم کے پہلے دن کی کارکردگی کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کرک شکیل احمد جان کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ ا...
16/12/2024

انسداد پولیو مہم کے پہلے دن کی کارکردگی کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کرک شکیل احمد جان کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، انتظامی افسران، محکمہ صحت، محکمہ تعلیم، مانیٹرنگ افسران، اور ڈی ای او سی کے ممبران نے شرکت کی۔اجلاس کا آغاز شہید کانسٹیبل کی روح کے ایصال ثواب اور مغفرت کے لیے خصوصی دعا سے کیا گیا۔این سٹاپ آفیسر کرک خالد اسلم نے مہم کے پہلے دن کی ٹیموں کی کارکردگی، کوریج، ریفیوزل کیسز، اور سیکیورٹی کی صورتحال کے بارے میں تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ڈپٹی کمشنر شکیل احمد جان نے مہم کی مجموعی کارکردگی اور درپیش مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں، جن میں درج ذیل شامل ہیں:اسکولوں میں مارننگ اسمبلی کے دوران شرکت کے ذریعے عوام میں شعور اجاگر کرنا۔
مہم کی ٹیموں کی مؤثر مانیٹرنگ۔
فکسڈ سنٹرز پر ٹیموں کی موجودگی یقینی بنانا۔
ٹیموں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنا۔
مہم کے دوران پیش آنے والے تمام مسائل کا فوری حل نکالنا۔ڈپٹی کمشنر نے افسران پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں تندہی اور دیانتداری سے ادا کریں تاکہ انسداد پولیو مہم کے تمام اہداف حاصل کیے جا سکیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ضلع کے ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں تاکہ ضلع کو پولیو فری بنایا جا سکے۔اجلاس میں انسداد پولیو مہم کو مزید مؤثر اور کامیاب بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔

16/12/2024

یاد چراغ
مشاعرے کی مکمل رپورٹ

Address

Karak
27200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when News Watch TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to News Watch TV:

Videos

Share