Pashtoon Tv

Pashtoon Tv Dear Pakistanies must like pastoon Tv to aware about all events of kpk All departments.and also give your own suggestions .thanks

کرک_ ٹیری پولیس نے دو بائیس سالوں سے روپوش مطلوب مجرم اشتہاری کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کیمطابق جرائم پیشہ عناصر اور منش...
12/04/2022

کرک_ ٹیری پولیس نے دو بائیس سالوں سے روپوش مطلوب مجرم اشتہاری کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کیمطابق جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کیخلاف ڈی پی او کرک شفیع اللہ خان گنڈا پور کے احکامات پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔ جس کے تحت ڈی ایس پی بانڈہ عرفان خان کے زیر قیادت تھانہ ٹیری کے ایس ایچ او سعید خان نے چھاپے کے دوران مطلوب مجرم اشتہاری عیال رحمن ولد عبدالباز سکنہ عیسک خماری کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار مجرم اشتہاری پچھلے بائیس سالوں سے قتل اور اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا اور اشتہاری دیگر سنگین مقدمات میں بھی نامزد اور پولیس کو مطلوب تھا۔

*(چارسدہ) عمرزئی میں نوجوان کی اندھناک قتل کیس کا ڈراپ سین، بیوی اور دوست قاتل نکلے۔تھانہ عمرزئی پولیس کی کامیاب کاروائی...
11/04/2022

*(چارسدہ) عمرزئی میں نوجوان کی اندھناک قتل کیس کا ڈراپ سین، بیوی اور دوست قاتل نکلے۔تھانہ عمرزئی پولیس کی کامیاب کاروائی.اندھے قتل کیس کے ملزمان 4دن کے اندر گرفتار۔ملزمان نے مقتول محمد جمیل کے سر اور بازو کاٹ کر پڑانگ ماجوکی میں دفن کیا تھاجبکہ جسدخاکی چینہ روڈ پر دریابرد کی تھی۔ملزمان عباد اور حسین اللہ نے اعتراف جرم کرلیا*

ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد نے تھانہ عمرزئی کے حدود چینہ روڈ سے برامد ہونے والے اندوھناک قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایس پی نویسٹیگشن سجاد خان کی نگرانی میں پولیس ٹیم تشکیل دی جس میں ڈی ایس پی تنگی حیدرخان۔ایس ایچ او عمرزئی کاشف خان، سی آئی او کبیر خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم عباد اور حسین اللہ تک رسائی حاصل کرلی۔ملزمان عباد کے مطابق مقتول محمد جمیل کیساتھ ان بیوی کی ایماء پر پہلے ھاتھاپائی شروع کی پھر مقتول کے بیوی کی ایماء پرہتھوڑے کے پے درپے وار سے محمد جمیل کو قتل کردیابعد میں چینگ چی ڈرئیور حسین اللہ اور مقتول کی بیوی کیساتھ مل کر مقتول کا سر اور ھاتھ تن سے جدا کردئیے۔سر اور ھاتھ کاٹنے کی وجہ شناخت چھپانے کی خاطر کیا ملزم عباد کے مقتول کے بیوی کیساتھ دیرینہ مراسم تھے۔ملزمان کے مطابق مقتول کی سر اور ھاتھ کو پڑانگ ماجوکے جبکہ باقی ماندہ جسدخاکی عمرزئی چینہ میں پھینکی تھی ہے۔پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر مقتول کا سر اور بازو ماجوکی سے برامد کرلی۔ تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں ڈی ایس پی کلاچی اور موبائل ٹو گاڑی پر دشتگردوں کا راکٹ لانچرز سے حملہ اور فائرنگ۔ 5 ...
11/04/2022

ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں ڈی ایس پی کلاچی اور موبائل ٹو گاڑی پر دشتگردوں کا راکٹ لانچرز سے حملہ اور فائرنگ۔ 5 اہلکار شہید ہو گئے جبکہ ڈی ایس پی سمیت چار اہلکار زخمی ہو گیا۔ حملے میں پولیس وین کو آگ لگ گئی

وی او

ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں چوک یادگار کے قریب ڈی ایس پی کلاچی اور موبائل ٹو گاڑی پر دشتگردوں کا راکٹ لانچرز سے حملہ کیا اور فائرنگ کر دی۔ ابتدائی اطلاع کے مطابق ڈرائیور سمیت 5 کانسٹیبل شہید ہو گئے ہیں۔ شہید ہونے والوں میں ہیڈ کانسٹیبل کامران، منور، نیاز علی، جمشید اور ڈرائیور عبدالرحمن شامل ہیں
جبکہ ڈی ایس پی کلاچی فضل سبحان سمیت عمران، جمشید اور یحییٰ بن اکبر نامی اہلکار زخمی ہو گئے۔
دشت گردوں کے حملے سے پولیس وین کو آگ لگ گئی۔ واردات کے بعد دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واقع کے بعد پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو 1122 ٹیمیں جائے حادثہ کی جانب روانہ ہیں۔ مزید معلومات جاری ہے

کوہاٹ پولیس نے قتل کی واردات میں ملوث ملزم کو ایک گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا ہے جبکہ انڈس ہائی وے پر کارروائی میں موٹر ک...
11/04/2022

کوہاٹ پولیس نے قتل کی واردات میں ملوث ملزم کو ایک گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا ہے جبکہ انڈس ہائی وے پر کارروائی میں موٹر کار سے ہتھیار برآمد کر کے دو بین الاضلاعی اسلحہ سمگلروں کودھر لیا گیا ہے. پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ محمد ریاض شہید جمشید علی نے پولیس نفری کے ہمراہ بروقت کارروائی میں قتل کی واردات میں ملوث ایک ملزم سعید منور ولد منور خان سکنہ بہزادی چکر کوٹ کو گرفتار کرلیا. مبینہ ملزم کو واردات کے فوراً بعد ایک گھنٹے کے اندر حراست میں لیا گیا ہے اور انہیں قتل کے مقدمے میں باضابطہ طور پر نامزد کر کے تفتیشی ٹیم کے حوالے کر دیا گیا ہے. پولیس ذرائع کے مطابق مبینہ ملزم نے زاتی عناد پر ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا. اسی طرح تھانہ محمد ریاض شہید کی مقامی پولیس نے ایس ایچ او جمشید علی کی قیادت میں کوہاٹ انڈس ہائی وے پر سنیپ چیکنگ کی ایک کارروائی میں موٹر کار سے 3 کلاشنکوفیں، 3 پستول اور سینکڑوں کارتوس برآمد کرکے دو بین الاضلاعی اسلحہ سمگلروں رحم زیب اور شہاب علی ساکنان ضلع صوابی کو حراست میں لے لیا. پولیس نے اسلحے کی اسمگلنگ میں ملوث دونوں ملزمان کو تھانہ محمد ریاض شہید منتقل کر کے انکے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور انہیں مزید تفتیش کیلئے انوسٹی گیشن ٹیم کے حوالے کر دیا گیا ہے. دریں اثنا تھانہ محمد ریاض شہید کی مقامی پولیس نے گاؤں تپی میں ایک کارروائی کے دوران ٹل سے تعلق رکھنے والے مشتبہ نوجوان محمد طاہر ولد خلیل کو کلاشنکوف سمیت گرفتار کرکے انکے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں مقدمہ درج کر لیاہے اور ان سے مختلف پہلوؤں پر پوچھ گچھ کی جارہی ہے.

 #لکی مروت۔ نمائندہ پشتون ٹی ویلکی مروت: عمران خان سے اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی ریلی سابق ضلعی صدر جوہر ...
11/04/2022

#لکی مروت۔ نمائندہ پشتون ٹی وی
لکی مروت: عمران خان سے اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی ریلی سابق ضلعی صدر جوہر محمد خان کی قیادت میں اختتام پزیر۔ ڈاکٹر محمد اقبال خان

افسوسناک خبرکرک احمد آباد چوکی موبائل گاڑی پر دوران ناکہ بندی موٹرسائکل سواروں کی فائرنگ فائرنگ سے ایک LHC انور آف گڈی خ...
10/04/2022

افسوسناک خبر
کرک احمد آباد چوکی موبائل گاڑی پر دوران ناکہ بندی موٹرسائکل سواروں کی فائرنگ فائرنگ سے ایک LHC انور آف گڈی خیل موقع پر شہید جبکہ کنسٹیبل وصال آف جتان بانڈہ شدید زخمی موٹر سائکل سوار شدید زخمی
کانسٹیبل وصال زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔

10/04/2022

وزیرستان کے علاقہ شوال میں ڈرون حملہ
ایک خاندان کے 7 افراد شہید
ذرائع

کوہاٹ۔ایس ایچ او تھانہ استرزئی سیف اللہ خٹک کی ایک اور کامیاب کارروائی۔کاروائی میں استرزئی پولیس نے منشیات سمگلر کو اسلح...
10/04/2022

کوہاٹ۔ایس ایچ او تھانہ استرزئی سیف اللہ خٹک کی ایک اور کامیاب کارروائی۔کاروائی میں استرزئی پولیس نے منشیات سمگلر کو اسلحہ اورچرس سمیت گرفتار کر لیا ہے مبینہ منشیات سمگلر اجمیر علی سکنہ استرزئی بالا کو ایس ایچ او استرزئی سیف اللہ نے پولیس نفری کے ہمراہ لاڈو میلہ کے پہاڑی علاقے میں ناکہ بندی کی کارروائی کے دوران حراست میں لیکر انکے قبضے سے مجموعی طور پر 2400 گرام چرس اور پستول بمعہ کارتوس برآمد کرلی ہے. پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر اس کارروائی میں پکڑے گئے منشیات سمگلر کو فوری طور پر تھانہ استرزئی منتقل کر دیا جہاں اسکے خلاف منشیات سمگلنگ اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور انہیں تفتیشی ٹیم کے حوالے کر کے پابند سلاسل کردیا گیا ہے.

10/04/2022
اسمبلی توڑنے کا حکم غیر آئینی قرار
07/04/2022

اسمبلی توڑنے کا حکم غیر آئینی قرار

بنوں بریکنگ نیوزانتہائی افسوس ناک خبربنوں نواحی علاقے  نورنگ خیل جانی خیل  میں نامعلوم مسلحہ افراد نے ظاہرخان کو قتل کر ...
07/04/2022

بنوں بریکنگ نیوز

انتہائی افسوس ناک خبر
بنوں نواحی علاقے
نورنگ خیل جانی خیل میں نامعلوم مسلحہ افراد نے ظاہرخان کو قتل کر دیا ۔

ظاہر خان ایف سی میں سپاہی تھا،
ظاہر حان کا خاندان انتہائ غریب ہے،ظاہر خان اپنے خاندان کا اکلوتا سہارہ تھا،
ذرائع.
یاد رھے.کہ پچھلے ھفتے اسی علاقے میں ایک جواں سالہ خاتون کی شدد زدہ لاش ملی تھی.جس کے قاتلوں کا ابھی تک سراغ نہیں لگایا جاسکا.

ثواب کی نیت سے شیر کریں شکریہ 🌷🌷🌷🌷
07/04/2022

ثواب کی نیت سے شیر کریں شکریہ 🌷🌷🌷🌷

                                                                                             موجودہ ملکی حالات کے تناظر ...
06/04/2022

موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے گرگری پولیس نے گیس پلانٹ پر فرضی مشقوں کا عملی مظاہرہ کیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک شفیع اللہ خان گنڈا پور کے ہدایات پر سرکل ڈی ایس پی عرفان خٹک کی براہ راست نگرانی میں تھانہ گرگری کے ایس ایچ او اعجاز خان نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ گرگری گیس پلانٹ پر فرضی مشقوں کے دوران شدت پسندانہ حملے کو پست کرنے کا عملی مظاہرہ دکھایا۔ ریہرسل میں جدید ہتھیاروں اور حفاظتی آلات سے لیس پولیس کے مختلف یونٹس کے دستوں سمیت پولیس کے ہمراہ بھاری نفری اور پلانٹ کے سیکورٹی انچارج اور سیکورٹی گارڈ نے حصہ لیا۔ فرضی مشقوں کے دوران پولیس کی جانب سے ابتدائی ہنگامی حالات پر قابو حاصل کرنے کے مفید طریقے سکھائے گئے۔ فرضی مشقوں کے دوران پولیس نے پلانٹ پر شدت پسندانہ حملے کو پست کرنے کا عملی مظاہرہ دکھانے کے دوران ملزمان کی گرفتاری، علاقے کی کلیئرنس اور کنٹرول کرنے کے عمل کو دہرایا گیا۔ پولیس نے اس عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ملک دشمن عناصر کو پیغام دیا ہے کہ ان کی بزدلانہ چالوں سے ہمارے حوصلے کمزور نہیں ہونگے۔ ہم ہر محاذ پر اپنے ملک کی سلامتی اور حفاظت کیلئے موجود ہیں۔ ہم ہر مشکل کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے اور ہم کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

05/04/2022

کوہاٹ،انڈس ہائی وے پر مسلم آباد چیک پوسٹ میں پولیس کی اہم کارروائی

کوہاٹ، کارروائی میں لاکھوں مالیت کی منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

کوہاٹ، چیکنگ کی کارروائی میں فلائنگ کوچ سے منشیات کا بین الصوبائی سمگلر منور خان سکنہ مظفر گڑھ گرفتار

کوہاٹ، کارروائی اے ایس پی صدر سرکل اسامہ امین چیمہ کی براہ راست نگرانی میں عمل میں لائی گئی

کوہاٹ، کامیاب کارروائی میں ایس ایچ او جرما قابل خان اور انکی پولیس ٹیم نے منشیات سمگلر کو ہیروئن سمیت گرفتار کیا

کوہاٹ، منشیات سمیت گرفتار سمگلر کے خلاف تھانہ جرما میں مقدمہ درج

کوہاٹ، مبینہ سمگلر نے 3330 گرام ہیروئن کمر کیساتھ باندھ کر چھپا رکھی تھی

کرک(شعبہ تعلقات عامہ) کرک شہر کے علاقہ شوبلی بانڈہ میں پہلا رمضان نائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگا۔ افتتاحی تقریب کے مہ...
05/04/2022

کرک(شعبہ تعلقات عامہ) کرک شہر کے علاقہ شوبلی بانڈہ میں پہلا رمضان نائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان حصوصی ڈسٹرکٹ پولیس افیسر شفیع اللہ خان گنڈا پور تھے دیگر مہمانان میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر حافظ نذیر خان ویلج ناظمین انجنیئر حسن جان ملک عامر اقبال حافظ سیف الااسلام پی ٹی آئی راہنما ثناء اللہ شاہ عاصم خٹک ٹی ایم او تخت نصرتی فرحت اللہ صدر کرک پریس کلب خالد خٹک سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن اسحاق است خیلوی تھے۔ ڈی پی او کا گراؤنڈ پہنچنے پر استقبال کیا گیا اور ہار پہنائے گئے بعد ازاں کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا اور دونوں ٹیموں کے ساتھ گروپ فوٹو کے بعد کھلاڑیوں اور شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے میدان اباد رکھنا صحت معاشرے کے لئے ضروری ارگنائزنگ کمیٹی داد کی مستحق ہے جنہوں نے محنت کرکے فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد اور عوام کے لئے مثبت اور تفریح کا موقع فراہم کیا ہے مثبت سرگرمیوں کے باعث نوجوان منفی سرگرمیوں سے کافی حد تک مخفوظ رہتے فارغ بیٹھنا اور حالی دماغ منفی سرگرمیوں کو جنم دیتی ہے منشیات کے خلاف بھر پور انداز میں مہم شروع کی ہے کسی منشیاف فروش کو نہیں بخشا جائیگا چاہے اسکا تعلق کسی بھی طبقے سے کیوں نہ ہو اور جو بھی اسکو سپورٹ کریگا چاہے وہ پولیس کے اہلکار ہی کیو نہ ہوں ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا پولیس کے ساتھ عوام کا تعاون ضروری ہے نوجوان بھی اپنا کردار ادا کریں اپنے دوستوں رشتہ داروں کو منشیات کی لعنت سے دور رکھیں اپنے گلی محلے میں نظر رکھیں جہاں بھی انسانیت کے دشمن منشیات فروشوں کی موجودگی ہو نشاندھی کریں پولیس فوری ایکشن لے گی ارگنائزنگ کمیٹی کے ساتھ جو بھی درکار تعاون ہوگا ہم کرینگے سیکورٹی کے لئے پولیس نفری فراہم کرینگے جو کمیٹی کے ساتھ رابطے میں ہونگے اور گراؤنڈ میں ڈیوٹی دینگے تمام منتخب بلدیاتی نمائندے بھی کمیٹی کے ساتھ تعاون کریں انکی جو ضرورت یا گراؤنڈ میں کمی ہو پورا کریں ایسے مثبت سرگرمیوں ہم انتظامیہ بھر پور انداز میں سپورٹ کرینگے اس سے قبل صدر پریس کلب خالد خٹک نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور بہترین ٹورنامنٹ کے انعقاد پر ارگنائزنگ کمیٹی کو خراج تحسین منشیات کے خلاف پولیس کے کردار کو سراہا

05/04/2022

کرک(شعبہ تعلقات عامہ) اہلکاروں کے اخلاقی معیار اور کردار کو نکھارنے کیلئے محکمہ پولیس میں سزا اور جزا کا عمل جاری رہیگا۔ کالی بھیڑوں اور بدعنوان اہلکاروں کو چن چن کر نکالا جائے گا۔ ڈی پی او کرک شفیع اللہ خان گنڈا پور۔ جرائم پیشہ عناصر کیساتھ روابط ثابت ہونے پر ڈی پی او کرک نے محکمہ پولیس کے ایک حوالدار رحمان اللہ اور سپاہی نور علی کو محکمہ سے فارغ کر دیا گیا اور ان دو اہلکاروں کے غیر قانونی اقدام اور محکمہ کیساتھ بے ایمانی کرنے پر فوجداری مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔ اس حوالے سے ڈی پی او کرک شفیع اللہ خان گنڈا پور کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں کے اخلاقی معیار اور کردار کو نکھارنے کیلئے محکمہ پولیس میں سزا اور جزا کا عمل جاری رہیگا۔ انہوں نے کہا کہ دو پولیس اہلکاروں کو اپنے کردہ گناہ کی سزا دی گئی ہے۔ جن کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ تاکہ پولیس اہلکاروں کے عملی طریقہ کار میں بہتری لائی جا سکے۔ محکمہ میں موجود کالی بھیڑوں کو چن چن کر نکالا جائے گا۔ جرائم پیشہ عناصر کیساتھ بلواسطہ یا بلا واسطہ روابط ثابت ہونے پر سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی اور ایسے اہلکاروں مثال بنایا جائے گا تاکہ محکمہ پولیس میں رہتے ہوئے کسی اہلکار کی جرائم پیشہ عناصر کیساتھ تعلقات کی جرات نہ ہو سکے۔ سزا اور جزاء کے نظام کے تحت ایک طرف تو بد عنوانی پر پولیس کے دو اہلکاروں کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا ہے تو دوسری جانب پی آر او شوکت علی کو محکمانہ فرائض کو ایمانداری اور جانفشانی سے ادا کرنے پر سی ٹو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔

‏رمضان المبارک کے موقع پر سرکاری سکولوں  کیلئےاوقات کار نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ۔
04/04/2022

‏رمضان المبارک کے موقع پر سرکاری سکولوں کیلئےاوقات کار نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ۔

اطلاع عام!تصویر میں نظر آنیوالے موٹر سائیکل سوار دونوں افراد پولیس کو مطلوب ہیں جنکے بارے میں اطلاع دینے والے کو انعام س...
04/04/2022

اطلاع عام!
تصویر میں نظر آنیوالے موٹر سائیکل سوار دونوں افراد پولیس کو مطلوب ہیں جنکے بارے میں اطلاع دینے والے کو انعام سے نوازا جائے گا اور اطلاع دھندہ کا نام مکمل صیغہ راز میں رکھا جائے گا. انکے بارے میں معلومات رکھنے والے افراد 15 ٹال فری نمبر یا ذیل نمبرات پر رابطہ کرسکتے ہیں
09229260130
09229260131

کوہاٹ میں رمضان المبارک کے دوران امن عامہ کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے فول پروف سیکیورٹی پلان تشکیل دیدیا گیا ہے ۔ ضلع ...
03/04/2022

کوہاٹ میں رمضان المبارک کے دوران امن عامہ کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے فول پروف سیکیورٹی پلان تشکیل دیدیا گیا ہے ۔ ضلع بھر میں حساس مقامات کی حفاظتی انتظامات مزید سخت کردئیے گئے ہیں اور سیکیورٹی ڈیوٹی کیلئے ایلیٹ فورس سمیت پولیس کے 1500سے زائداہلکار تعینات کردئیے گئے ہیں ۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کاسلسلہ بڑھا تے ہوئے پولیس گشت میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے ۔ شہر کے مرکزی بازار سمیت خریداری کے دیگرمراکز میں پولیس کے مسلح دستوں ، خواتین پولیس اور سپیشل برانچ و ڈی ایس بی کے اہلکاروں کو نگرانی کے فرائض سونپ دئیے گئے ہیں ۔ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے مؤثر طور پر نمٹنے کیلئے شہر کی اہم چوراہوں اور شاہراہوں پر بکتر بند گاڑیاں کھڑی کرکے ایلیٹ فورس کے کوئیک اور ریپڈ رسپانس دستوں کو چوبیس گھنٹے گشت کے فرائض پر مامور کیا گیا ہے اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے شہر کی الیکٹرانک مانیٹرنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ محمد سلیمان کی براہ راست نگرانی میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران قیام امن کیلئے مرتب کردہ خصوصی سیکیورٹی پلان کے مطابق شہر میں 1500سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں ۔ شہر بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرکے مساجد اور تمام حساس مقامات کی نگرانی سخت کردی گئی ہے ۔ سحر وفطار اور تراویح کے اوقات میں بازاروں ،مارکیٹوں ،ٹرانسپورٹ اڈوں اور دیگرپبلک مقامات کے علاوہ مساجدپر پولیس کی نفری تعینات رہے گی اور چیکنگ کا عمل مزید مؤثر کرتے ہوئے پولیس کی موبائل ،رائیڈر اور پیادہ گشت میں اضافہ کردیا گیا ہے ۔ شہر میں واقع ہوٹلوں و سرایوں ،رہائشی پلازوں اور قیام کے دیگر مقامات میں مقیم افراد کی مسلسل چیکنگ کیلئے مقامی پولیس کو متحرک کردیا گیا ہے جبکہ انٹیلی جنس بیسڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا سلسلہ بھی تیز کردیا گیا ہے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ محمد سلیمان نے تمام سرکل ایس ڈی پی اوز اور تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے علاقائی حدود میں با العموم اور نماز کے اوقات میں با الخصوص پولیس پٹرولنگ میں اضافہ کریں اور چیکنگ کا عمل مزید بڑھائیں ۔ ڈی پی او نے متعلقہ پولیس افسران کو مزید ہدایت کی ہے کہ وہ حساس مقامات کے بذات خود دورے کرکے سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیں اور تمام بازاروں ،خریداری کے مراکز،عبادت گاہوں اور پبلک مقامات کی سیکیورٹی یقینی بنائیں ۔ ضلعی پولیس سربراہ نے ہدایت کی ہے کہ رش والی مقامات پر بم ڈسپوزل سکواڈ اور سنیفر ڈاگ کے ذریعے بار بار سویپنگ کاعمل دہرایا جائے اور امن وامان برقرار رکھنے اورکسی بھی ناخوشگوار صورتحال کے پیش نظر ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پراچانک چیکنگ ،سرچ ایند سٹرائیک آپریشنز اور دیگر انسدادی کاروائیوں کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے اور کسی بھی غیر یقینی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت الرٹ رہتے ہوئے خصوصاً سحر و افطار کے اوقات میں مطلوبہ ایس او پیز کے تحت تمام تر احتیاطی تدابیر اپنا کر اپنی حفاظت کا بھی خاص خیال رکھیں.

وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو برطرف کر دیا, فواد چودھری نئے گورنر پنجاب کا اعلان بعد میں کیا جائیگا، فو...
03/04/2022

وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو برطرف کر دیا, فواد چودھری
نئے گورنر پنجاب کا اعلان بعد میں کیا جائیگا، فواد چودھری
آئین کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قائم مقام گورنر ہوں

کرک(شعبہ تعلقات عامہ) تحت نصرتی پولیس نے کامیاب کاروائی کرکے اشتہاری مجرم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آ...
03/04/2022

کرک(شعبہ تعلقات عامہ) تحت نصرتی پولیس نے کامیاب کاروائی کرکے اشتہاری مجرم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک شفیع اللہ خان گنڈا پور کے جرائم کی بیخ کنی کیلئے جاری ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ڈی ایس پی تحت نصرتی سعادت خان کے زیر قیادت تھانہ یعقوب خان شہید کے ایس ایچ او فرید خان نے ریسکیو 15 اور کیو آر ایف نفری کے ہمراہ ایک کامیاب کاروائی کرتے ہوئے پولیس کو قتل اور اقدام قتل میں مطلوب اشتہاری مجرم نور علی شاہ سکنہ دمگری سراج خیل کو ایک کلاشنکوف اور 15 کارتوس سمیت گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کو تفتیش ٹیم کے حوالہ کر دیا۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد محمود خان نے مستعفی ہونےکا اعلان کردیا وزیراعظم عمران خان کی جانب صدر کو اسمبلیاں تحلیل کرنے ...
03/04/2022

ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد محمود خان نے مستعفی ہونےکا اعلان کردیا وزیراعظم عمران خان کی جانب صدر کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز بھیجنے کے بعد ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد محمود نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
راجہ خالد نے کہا کہ آئین کی دھجیاں اڑادی گئیں، حکومت کا مزید دفاع نہیں کرسکتا۔
انہوں نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر نے غیر آئینی رولنگ دی، آئین اور جمہوری اقدار کے منافی اقدام کی مذمت کرتا ہوں

03/04/2022

‏بریکنگ نیوز
اسمبلی تحلیل کرنے کیخلاف چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان عمر عطا بندیال خصوصی بینچ تشکیل دے دیا
فوری سماعت کا حکم

اسلام آباد پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  نے عدم اعتماد کے معاملے پر سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا ا...
03/04/2022

اسلام آباد پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عدم اعتماد کے معاملے پر سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارے پاس اکثریت ہے، ہم وزیراعظم کو عدم اعتماد میں شکست دلوائیں گے
انہوں نے کہا کہ آخری موقع پر اسپییکر نے غیر آئینی کام کیا، پاکستان کا آئین تڑوایا گیا ہے پاکستان کے آئین کو توڑنے کی سزا واضح ہے، عدم اعتماد پر ووٹنگ آج ہونا تھی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ متحدہ اپوزیشن نے فیصلہ کیا ہےکہ نیشنل اسمبلی مں دھرنا دیں گے جب تک آئینی حق نہ دیا جائے، اپنے وکلا کے ذریعے آج ہی سپریم کورٹ جائیں گے کہ عدم اعتماد پر ووٹنگ کرائی جائے
انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد جمع ہوچکی وہ پارلیمٹ تحلیل نہیں کرسکتے، انہیں عدم اعتماد کا مقابلہ کرنا پڑے گا جب کہ اسپیکر کے خلاف بھی عدم اعتماد جمع کرادی ہے چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ اب سپریم کورٹ نے فیصلہ دینا ہے، یہ بچگانہ حرکت ہے، یہ میدان سے بھاگنا ہے، عمران خان اپنے آپ کو ایکسپوز کرچکاہے، عوام سے اپیل کرتا ہوں وہ جمہوریت اور آئین کا ساتھ دیں، ہم کسی غیر جمہوری شخص کو آئین پر ڈاکا مارنے کی اجازت نہیں دیں گے

تمام اہل اسلام کو رمضان کریم مبارک ہو۔۔
02/04/2022

تمام اہل اسلام کو رمضان کریم مبارک ہو۔۔

02/04/2022

پریس ریلیز

خیبر پختونخوا ایمر جنسی ریسکیوسر وس (ریسکیو 1122) کوہاٹ رمضان المبارک کے دوران شب ورز خدمات فراہم کرتی رہے گی۔
ریسکیو1122 کوہاٹ ترجمان یاسر خٹک نے بتا یا کہ ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کوہاٹ نوید خان کے احکامات پر ڈسٹرکٹ کوہاٹ بشمول ضم شدہ اضلاع (درہ آدم خیل ) میں عوام الناس کو بروقت اور بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے ماہ رمضان کے دوران ریسکیو اہلکار اپنے سٹیشنز میں موجود رہیں گے۔ ریسکیو1122 کیجانب سے رمضان المبارک کے دوران 3 شفٹوں میں 24 گھنٹے خدمات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ رمضان کے ساتھ ساتھ گرمی کے موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے ایمبولینسز میں ضروری سامان بھی رکھے جائیں گے جبکہ کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے ریسکیو اہلکار الرٹ رہیں گے۔ ترجمان ریسکیو 1122 کوہاٹ یاسر خٹک نے بتایا کہ ریسکیو1122 کے اہلکار کسی بھی مذہبی تہوار یا سرکاری تعطیلات کے دوران بھی عوام کو خدمات فراہم کرنے کے لیے موجود رہتے ہیں ۔ ریسکیو اہلکار اپنے فرائض عبادت سمجھ کرر
ادا کرتے ہیں۔ دکھی انسانیت کی خدمت اور بروقت سہولیات اپنا نصب العین سمجھتے ہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان : ڈیرہ پولیس کا کلاچی کے علاقے مڈی میں دہشت گردوں کے خلاف آرمی اور انٹیلیجنس کے ساتھ ملکر کامیاب مشترکہ...
02/04/2022

ڈیرہ اسماعیل خان : ڈیرہ پولیس کا کلاچی کے علاقے مڈی میں دہشت گردوں کے خلاف آرمی اور انٹیلیجنس کے ساتھ ملکر کامیاب مشترکہ آپریشن، 03 انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک، اسلحہ برآمد

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ پولیس نے کلاچی کی حدود مڈی کے علاقے آرمی اور انٹیلیجنس کے ساتھ ملکر کامیاب آپریشن سر انجام دیا ہے،
🔸کلاچی کی حدود مڈی کے علاقے میں تحریک طالبان پاکستان (گنڈہ پور گروپ) کے دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کلاچی پولیس اور آرمی سمیت انٹیلیجنس سیکورٹی فورسسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، دہشتگردوں نے پولیس اور سیکیورٹی فورسز کو موجود پا کر فائرنگ شروع کر دی، کلاچی پولیس سمیت دیگر نفری پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے بھی جوابی فائرنگ کی، پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے گھیرے کو مزید سخت کرتے ہوئے دہشتگردوں کے ٹھکانے پر پہنچے تو فائرنگ کے دوران انتہائی مطلوب دہشتگرد تحریک طالبان پاکستان گنڈہ پور گروپ کے 03 کارندے جن کی شناخت کمال عرف کمالی سکنہ مڈی، سلیم سکنہ مڈی،احسان سکنہ مڈی کے نام سے ہوئی ہے کو ہلاک کر دیا گیا ۔
🔸مارے جانے والے دہشتگرد FC قلعہ ٹانک پر حملے سمیت کلاچی میں پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں، پولیس ٹارگٹ کلنگ اور آرمی بیس پر حملوں میں ملوث تھے۔ دہشتگردوں کے قبضے سے 03 ایس ایم جی رائفل، 03 ہینڈ گرنیڈ، 09 میگزین، 01 عدد موبائل برآمد کر لیا۔

کوہاٹ استرزئی پولیس نے لاکھوں مالیت کی منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی دشوار گزار پہاڑی علاقے میں کارروائی کے دورا...
02/04/2022

کوہاٹ استرزئی پولیس نے لاکھوں مالیت کی منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

دشوار گزار پہاڑی علاقے میں کارروائی کے دوران منشیات سمگلر اجمیر علی سکنہ اورکزئی کو گرفتار کر لیا گیا

زیر حراست منشیات سمگلر کے قبضے سے 7200 گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی گئی

ایس ایچ او استرزئی سیف اللہ اور انکی پولیس ٹیم کی طرف سے کارروائی خفیہ اطلاعات پر عمل میں لائی گئی

چرس کی بھاری کھیپ سمیت پکڑے گئے منشیات سمگلر کے خلاف تھانہ استرزئی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

ایک بچے کو Ab پازیٹیو اور دوسرے کو B پازیٹو بلڈ کی ضرورت ہیں' رابطہ نمبر 03429772033 سہانا امین پشتون سوشل ورکر٫ وٹس ایپ...
02/04/2022

ایک بچے کو Ab پازیٹیو اور دوسرے کو B پازیٹو بلڈ کی ضرورت ہیں' رابطہ نمبر 03429772033 سہانا امین پشتون سوشل ورکر٫ وٹس ایپ نمبر 03139324471

 #لکی مروت۔ نمائندہ۔ پشتون۔ٹی۔وی وانڈہ رحمانہ_پاک سرزمین پارٹی خیبر پختونخواہ کے سینئرنائب صدر خالدحبیب نے سلام ماڈل سائ...
01/04/2022

#لکی مروت۔ نمائندہ۔ پشتون۔ٹی۔وی
وانڈہ رحمانہ_پاک سرزمین پارٹی خیبر پختونخواہ کے سینئرنائب صدر خالدحبیب نے سلام ماڈل سائنس پبلک سکول کے سالانہ تقریب میں چیف گیسٹ کی حیثیت سے شرکت کی۔پوزیشن لینے والے طلباء میں انعامات تقسیم کئے۔ایک بہترین پروگرام پر سکول کے پرنسپل اور تمام اساتذہ کرام کو مبارکباد دی۔

ریسکیو 1122 کرک: (جس نے ایک انسان کی زندگی بچائی اس نے گویا پوری انسانیت کو بچایا، القران)  مارچ 2022 کارکردگی رپورٹ، کر...
01/04/2022

ریسکیو 1122 کرک:
(جس نے ایک انسان کی زندگی بچائی اس نے گویا پوری انسانیت کو بچایا، القران)

مارچ 2022 کارکردگی رپورٹ،

کرک:کنٹرول انچارج اشتیاق احمد نے مارچ میں ریسکیو 1122 کی کارگردگی رپورٹ ڈسٹرکٹ آفیسر نورالامین خٹک کو پیش کردی،

کرک: ترجمان ریسکیو 1122 کرک کے مطابق مارچ کے مہینے میں ریسکیو 1122 کے کنٹرول روم کو مجموعی طور پر 17480 کالیں موصول ہوئیں۔جن میں 8021 کالز ایمرجنسی اور مختلف انفارمیشن کی تھی اور باقی 9009 غیرضروری کالیں ہیں،

کرک: ریسکیو 1122 کرک نے مجموعی طور پر 594 ایمرجنسیز میں رسپانس کیا، جس میں 79 ٹریفک کےحادثات ،332 میڈیکل ایمرجنسیز ، 11 آگ لگنے کے واقعات،17 گولی لگنے کے، 09 ریکوری، کرونا وائرس کے 02، اور مختلف نوعیت کے واقعات شامل ہیں،اور ان میں 52 مریضوں کو ڈسٹرکٹ کے اندر ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال اور 92 کو صوبہ بھر کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیے ہیں،

کرک :ریسکیو 1122 کرک نے مجموعی طور پر 582 افراد کو ریسکیو کیا، اور ابتدائی طبی امداد کے بعد مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیے ۔ جن میں مجموعی طور 10 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے،

کرک :ریسکیو 1122 کرک نے تمام ایمرجنسیز کا اوسط ریسپانس ٹائم 06:00 منٹ برقرار رکھا ۔

ترجمان ناصر خٹک ریسکیو 1122 کرک

ریسکیو 1122 کرک، کرک کے تحصیل بانڈہ داؤد شاہ کے علاقے ٹیری چوک کے قریب کھائی میں گائے کی گرنے کی اطلاع، ریسکیو 1122 ریسک...
01/04/2022

ریسکیو 1122 کرک،
کرک کے تحصیل بانڈہ داؤد شاہ کے علاقے ٹیری چوک کے قریب کھائی میں گائے کی گرنے کی اطلاع،
ریسکیو 1122
ریسکیو 1122 کے کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو کے اہلکار موقع پر پہنچ کر گائے کو کھائی سے بحفاظت نکال لیا،

01/04/2022

کوہاٹ جنگل خیل پولیس سٹیشن پر دستی بم حملے میں تین افراد زخمی

زخمی ہونیوالے مقامی باشندے ہیں

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے

زخمی ہسپتال منتقل سرچ آپریشن جاری

احتیاط افسوس سے بہتر ہے۔
01/04/2022

احتیاط افسوس سے بہتر ہے۔

Address

Karak
25000

Telephone

+923139324471

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pashtoon Tv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Pashtoon Tv:

Videos

Share