ROOHI News

ROOHI News Video Content Creator

26/04/2024

فلاحی تنظیم برمولہ
چیرمین مولانا ناصر جمال
Jazz Cash Number 0319 2196188
#فلاحی #تنظیم

17/04/2024

District KARAK

این اے 194 لاڑکانہ سے نومنتخب چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے اس حلقے میں دھاندلی کے ذریعے جیتنے کے الزام پر ردعمل دیا...
23/02/2024

این اے 194 لاڑکانہ سے نومنتخب چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے اس حلقے میں دھاندلی کے ذریعے جیتنے کے الزام پر ردعمل دیا ہے۔ انھوں نے ہر پولینگ سٹیشن کا فارم 45 گوگل ڈرائیو پر اپ لوڈ کیا ہے۔
ایکس پر پیغام میں وہ کہتے ہیں کہ ’ایک جھوٹے شخص نے دعویٰ کیا کہ میں دھاندلی کے ذریعے لاڑکانہ میں جیتا۔۔۔ میں ایسے الزامات کو سنجیدگی سے لیتا ہوں۔۔۔ الیکشنز میں دھاندلی اور بے ضابطگیوں کے الزام سنجیدہ ہوتے ہیں اور انھیں سنجیدگی سے ہی لینے چاہییں۔
وہ کہتے ہیں کہ وہ اپنے خلاف جھوٹے الزام پر قانونی راستہ اختیار کریں گے۔

چیئرمین پاکستان علما کونسل اور وزیرِ اعظم کے نمائندہ خصوصی مولانا طاہر اشرفی نے سپریم کورٹ سے گزارش کی ہے کہ ختم نبوت کے...
22/02/2024

چیئرمین پاکستان علما کونسل اور وزیرِ اعظم کے نمائندہ خصوصی مولانا طاہر اشرفی نے سپریم کورٹ سے گزارش کی ہے کہ ختم نبوت کے معاملے پر ’جو ابہام پیدا ہوا ہے‘ اس کی وضاحت کی جائے اور اس ضمن میں پنجاب حکومت کی طرف سے نظرثانی درخواست بھی دائر کی جائے گی۔

انھوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ’چھ فروری کو سپریم کورٹ کا ایک فیصلہ آیا تھا جس کے بعد اس حوالے سے تمام علما سے ہمارا رابطہ ہے۔ عقیدۂ ختمِ نبوت ہر مسلمان کا معاملہ ہے لیکن کچھ لوگوں نے اس کو بھی اپنے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کی۔‘

وہ کہتے ہیں کہ ’اس تناظر میں اگر کوئی ابہام ہے یا کسی بات کی وضاحت چاہیے تو سپریم کورٹ سے گزارش ہے کہ اس بارے میں وضاحت جاری کر دے اور حکومتِ پنجاب ابہامات دور کرنے کے لیے ریویو پٹیشن دائر کر دے تاکہ انتشار پھیلانے والوں کو انتشار پھیلانے کا موقع نہ ملے۔‘

طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ ’ہم کسی کو یہ اجازت نہیں دے سکتے کہ وہ پیغمبرِ اسلام کا نام اور مقدسات کا نام لے کر انتشار پھیلائے۔‘

’ختمِ نبوت کے معاملے پر میں سمجھتا ہوں کہ سیاست کرنا جرم ہے کیونکہ یہ تو ہمارا ایمان اور عقیدہ ہے۔‘

انھوں نے سپریم کورٹ سے گزارش کی کہ ’جو ابہام پیدا ہوا اس میں جو الفاظ کا معاملہ ہے تو اس کی وضاحت ہو جائے۔‘

اس دوران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ کچھ لوگ جو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو تشدد پر اکسانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں ’یہ سرگرمی خلافِ قانون ہیں اور حکومت ایسی تمام سرگرمیوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کرے گی۔‘

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو لکھے گئے ایک خط میں پاکستانی سکواڈ کو ورلڈ کپ کے لیے ویزا ملنے میں ’غیرمعمولی تاخیر‘ ا...
25/09/2023

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو لکھے گئے ایک خط میں پاکستانی سکواڈ کو ورلڈ کپ کے لیے ویزا ملنے میں ’غیرمعمولی تاخیر‘ اور انڈیا کی جانب سے ’امتیازی سلوک‘ روا رکھنے کو ’ناقابلِ قبول‘ قرار دیا ہے۔

آئندہ ماہ ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب انڈین ریاست حیدرآباد کے لیے روانہ ہونا ہے تاہم تاحال انڈیا کی جانب سے پاکستانی کھلاڑیوں اور سٹاف کو ویزے جاری نہیں کیے گئے ہیں۔

پاکستان نے اپنا پہلا وارم اپ میچ 29 ستمبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف حیدر آباد میں کھیلنا ہے اور پہلے ہی پاکستان کرکٹ ٹیم گذشتہ ہفتے دبئی میں ہونے والی ’ٹیم بلڈنگ ایکسرائز‘ ویزا میں تاخیر کے باعث ملتوی کر چکی ہے۔

پی سی بی کے ترجمان عمر فاروق کیلسن نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انڈین ہائی کمیشن کی جانب سے ہر روز 24 گھنٹے کا وقت دے دیا جاتا ہے اور آج بھی ایسا ہی ہوا ہے اور اب بات کل پر چلی گئی ہے۔

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کی پولیس نے میڈیکل کالجز میں داخلے کے ٹیسٹ میں نقل سکینڈل میں ملوث گروہ کے اعلیٰ تعلیم یافت...
23/09/2023

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کی پولیس نے میڈیکل کالجز میں داخلے کے ٹیسٹ میں نقل سکینڈل میں ملوث گروہ کے اعلیٰ تعلیم یافتہ سرغنہ سمیت نو افراد کو حراست میں لیا ہے جبکہ تفتیشی ٹیم کی ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس گروہ کی بدولت بظاہر اس امتحان کی ساکھ متاثر ہوئی۔

پولیس کے مطابق یہ گروہ امتحان میں شامل طالب علموں کو بلیو ٹوتھ ڈیوائس کے ذریعے نقل کرانے کے لیے 25 لاکھ روپے سے 35 لاکھ روپے تک رقم وصول کر رہا تھا۔

پولیس نے پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے دیگر اضلاع میں کی جانے والی کارروائی کے دوران گرفتار ہونے والے افراد سے 44 الیکٹرانک ڈیوائسز، چار عدد مائیکروفون، تین عدد موبائل فون، ایک سمارٹ واچ اور لاکھوں روپے کا ایک بینک چیک بھی برآمد کیا ہے۔

یاد رہے کہ خیبر پختونخوا میں 10 ستمبر کو میڈیکل کالجز میں داخلے کا امتحان صوبے میں قائم 44 امتحانی مراکز میں لیا گیا، جس میں تقریباً 46 ہزار طلبا اور طالبات نے حصہ لیا۔

اس امتحان سے پہلے چیف سیکرٹری اور دیگر اعلیٰ حکام کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ اس امتحان میں بڑے پیمانے پر نقل کا منصوبہ بنایا گیا ہے جس کی جاچ پڑتال کے لیے امتحانی مراکز میں سختی کی گئی اور 200 سے زیادہ بلیو ٹوتھ ڈیوائسز برآمد کی گئی تھیں۔

ان طلبا اور طالبات کے خلاف ایف آئی آرز درج کر کے انھیں پولیس کے حوالے بھی کیا گیا۔

اتوار کو سری لنکا میں ایشیا کپ کے دوران پاکستان اور انڈیا کا مقابلہ بارش کی نظر ہونے سے شاہین شاہ آفریدی روایتی انداز می...
11/09/2023

اتوار کو سری لنکا میں ایشیا کپ کے دوران پاکستان اور انڈیا کا مقابلہ بارش کی نظر ہونے سے شاہین شاہ آفریدی روایتی انداز میں انڈین اوپنرز کی وکٹ آغاز میں ہی لینے میں تو ناکام رہے لیکن ان کی جانب سے انڈین بولر جسپریت بمراہ کو بیٹے کی پیدائش پر تحفہ دینے کی ویڈیو نے کئی لوگوں کے دل جیت لیے۔

یہ ویڈیو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر سامنے آئی جس میں شاہین شاہ آفریدی انڈین فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کو تحفہ دیتے دکھائی دیے۔

واضح رہے کہ انڈین بولر جسپریت بمراہ حال ہی میں باپ بنے ہیں اور اسی وجہ سے وہ ٹیم کو ٹورنامنٹ کے بیچ چھوڑ کر واپس چلے گئے تھے لیکن پاکستان اور انڈیا کے درمیان ہونے والے میچ سے قبل انھوں نے ٹیم میں دوبارہ شمولیت اختیار کی۔

لیکن انڈیا کی بیٹنگ کے درمیان ہی ایک بار پھر بارش کی وجہ سے وفقہ ہوا تو اسی وقفے کے درمیان شاہین شاہ آفریدی ہاتھ میں ایک تحفہ لیے جسپریت بمراہ کی جانب بڑھے۔ دوسری جانب جسپریت بمراہ شاہین شاہ آفریدی کا شکریہ ادا کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی نے اس ویڈیو کو ایکس پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’پیار اور امن۔ بہت بہت مبارک ہو جسپریت بمراہ۔ پورے خاندان کے لیے مبارک۔۔۔

چیئرمین پیپلز پارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ان کی جماعت نہ پہلے کبھی الیکشن سے بھاگی نہ آج بھاگ رہی ...
11/09/2023

چیئرمین پیپلز پارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ان کی جماعت نہ پہلے کبھی الیکشن سے بھاگی نہ آج بھاگ رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ 'افسوس کی بات ہے ہمارے باقی سیاسی اتحادی ڈر چکے ہیں۔'

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے ہمارے چند سیاسی اتحادی عام انتخابات سے بھاگ رہے ہیںپنجاب حکومت اورشوگر ملز مالکان کے درمیان چینی کی قیمت پر مسلسل تین روز سے جاری مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں جس کے تحت اب شوگر ملز مالکان پنجاب حکومت کو 140روپے فی کلو چینی فروخت کریں گےنگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ تمام صوبوں اور وفاق کی ایجنسیوں نے افغان تجارت میں سمگلنگ کے خلاف مشترکہ کریک ڈاؤن کیا ہے اور آنے والے دنوں میں مزید کامیابیاں ملیں گی

*آگاہی/اطلاعی پیغام*کرک پولیس کا فیس بک پیج (Karak Police KPK)کچھ تیکنیکی یا نامعلوم وجوہات کی بناء پر ہیک ہوا ہے جس پر ...
02/09/2023

*آگاہی/اطلاعی پیغام*
کرک پولیس کا فیس بک پیج
(Karak Police KPK)
کچھ تیکنیکی یا نامعلوم وجوہات کی بناء پر ہیک ہوا ہے جس پر کچھ غیر اخلاقی تصاویر وغیرہ پوسٹ ہوتے ہے۔
ان سے ادارے کا فی الحال کوئی تعلق نہیں ہے۔
کرک پولیس ٹیکنیکل ٹیم اپنی پوری کوشش کر رہی ہے کہ اس کو کسی طرح دوبارہ ریکور کرکے درست کیا جائے۔

23/08/2023

Frontier school Karak admission open mobil #03329662318. 03329661467

23/08/2023

شاہین گروپ آف سکولز اینڈ کالجز کے ستارے اُفق پر ، لازوال کامیابیوں کا سلسلہ جاری ،
گذشتہ سال ادارے نے انٹر نتاٸج میں کوھاٹ بورڈ کو ٹاپ کیا تھا جبکہ امسال میٹرک نتاٸج میں ادارے کی طالبہ مناحل نعیم رولنمبر 70205 نے 1040 نمبر حاصل کرکے کوھاٹ بورڈ میں تیسری پوزیشن اپنے نام کرلی گذشتہ سال ادارے کے 12 طلبہ بورڈ کے ٹاپ 10 میں شامل تھے جبکہ امسال ادارے کے طلبہ نے بہت ہی اعلیٰ نتاٸج دیتے ہوٸے تھرڈ پوزیشن سے لیکر 20 تک تمام پوزیشن پر قبضہ جمالیا ہے ۔۔
follow my page

04/07/2023
Bashir garden University Road Near Kohat University . انتہائی آسان اور مناسب قیمتکوہاٹ ٹو بنوں مین ہائی وے سے منسلک اور ...
03/05/2023

Bashir garden University Road Near Kohat University .
انتہائی آسان اور مناسب قیمت
کوہاٹ ٹو بنوں مین ہائی وے سے منسلک اور کوہاٹ یونیورسٹی سے 5 منٹ کے فاصلے پر کوہاٹ میں پہلی بار بہترین طرز کی سوسائیٹی۔ جو دی رہی ہے آپ کو 5 مرلہ 7 مرلہ اور 10 مرلہ رہائشی پلاٹ انتہائی آسان قیمت پر۔
20 فٹ کشادہ گلیاں۔

📍 پانی
📍 بجلی
📍مسجد
📍 باونڈری وال

مزید معلومات کے لئے رابطہ کریں۔
03324435837

💖💖💖
21/02/2023

💖💖💖

Address

Karak

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ROOHI News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share