Poetry COllecTion By Chand & Qamar

Poetry COllecTion By Chand & Qamar Follow Us on YouTube, Tiktok, and Instagram
This page was created on 04/06/2014 as RJ Mahi Poetry Collection. Admins:
Chand Ali
Qamar Ayub

Later, in 2016 changed to Poetry Collection By Chand Ali for the hard work put by admin Saqib Ishtiaq named as Chand Ali on Facebook. We lived here like a family and we enjoyed Urdu poetry and writings and We are still in try to keep things alive and to make it better day by day. This page is now running as a Hub of Best Urdu Poetry Collection all over the world. We need support and love from all

of the quality Urdu poetry lovers, So we will grow up. Please keep in touch with us and invite your friends to the page. Thank you 😊
For all these engagements credit goes to all admins who runs with us for a short time or more. Special thanks to Mr Chand Ali for his hard work.

ﺯﻧﺪﮔﯽ ﺗﺠﮫ ﮐﻮ ﺍﮔﺮ ﻭﺟﺪ ﻣﯿﮟ ﻻﺅﮞ ﻭﺍﭘﺲﭼﺎﮎ ﭘﮧ ﮐﻮﺯﮦ  ﺭﮐﮭﻮﮞ ، ﺧﺎﮎ ﺑﻨﺎﺅﮞ ﻭﺍﭘﺲتھا ترا حکم سو جنت سے زمیں پر آیاہو چکا تیرا تماشا ...
20/05/2023

ﺯﻧﺪﮔﯽ ﺗﺠﮫ ﮐﻮ ﺍﮔﺮ ﻭﺟﺪ ﻣﯿﮟ ﻻﺅﮞ ﻭﺍﭘﺲ
ﭼﺎﮎ ﭘﮧ ﮐﻮﺯﮦ ﺭﮐﮭﻮﮞ ، ﺧﺎﮎ ﺑﻨﺎﺅﮞ ﻭﺍﭘﺲ

تھا ترا حکم سو جنت سے زمیں پر آیا
ہو چکا تیرا تماشا تو میں جاؤں واپس

20/05/2023

دل کو سمجھاؤں گا جیسے بھی ہو مُمکن لیکن
اب میں اظہارِ تمنّا نہیں ہونے دوں گا

لوگ کہتے ہیں کہ درد اُٹھ کے بتا دیتا ہے
اب تو میں، یہ بھی اِشارا نہیں ہونے دوں گا

اے مِرے ظرف و اَنا اِتنے پریشاں کیوں ہو
کہہ چکا ہُوں تمہیں رُسوا نہیں ہونے دوں گا

ضامن جعفری
===============

رستے  میں ہاتھ  چھوڑ کے دنیا  سے ڈر گیا اک  شخص  میرے  واسطے زندہ  ہی مر گیا جن شدتوں سے وہ مرے سر پر سوار تھا ۔۔ وہ  جل...
19/05/2023

رستے میں ہاتھ چھوڑ کے دنیا سے ڈر گیا
اک شخص میرے واسطے زندہ ہی مر گیا

جن شدتوں سے وہ مرے سر پر سوار تھا ۔۔
وہ جلدباز دل سے بھی جلدی اتر گیا

مانگا تھا زندگی سے جو کچھ روز کے لیے
مرهم نما وہ شخص بھی جانے کدھر گیا

اک روز یونہی ہو گیا وعدوں سے سامنا
خاموش میں بھی ہو گئی وہ بھی مکر گیا

ہم سوچتے ہی رہ گئے اچھا بھی آئے گا
لگتا ہے وقت پھر سے کوئی ہاتھ کر گیا

لمبی رفاقتوں میں یہی تو عذاب ہے
آنکھیں تھکی تھکی سی تو دل ہے کہ بھر گیا
==================

تیری آنکھیں شہر بنتی جا رہی ہیں دوستا !ہم مضافاتی بھی اک دن گم شدہ ہو جائیں گے ! اے انوکھے شخص ! بے شک دور رہ ،آباد رہ ت...
18/05/2023

تیری آنکھیں شہر بنتی جا رہی ہیں دوستا !
ہم مضافاتی بھی اک دن گم شدہ ہو جائیں گے !

اے انوکھے شخص ! بے شک دور رہ ،آباد رہ
تُو گیا ہم سے تو ہم ہجرت زدہ ہو جائیں گے !

18/05/2023

نظم ۔ مجھے پرسہ نہیں دو گے

بچھڑنے سے زرا پہلے
مجھے پرسہ نہیں دو گے ؟
وہ پاگل کب سمجھتی تھی ،
جدائی موت ہوتی ہے ،
بچھڑنے سے زرا پہلے
میں زندہ بچ نہیں پایا ۔۔ !!
اسے پرسہ کہاں دیتا ۔

__ عثمان ملک
================

18/05/2023

ربطِ غم دِل سے مُعطّل نہیں ہونے والا
یہ ہے وہ مسئلہ جو حَل نہیں ہونے والا

آبلہ پائی ہے، ہجرت ہے، سمے بھی کم ہے
اور سفر اتنا کہ پیدل نہیں ہونے والا

مَر کے جینے کو بنا لیجیے عادت اپنی
کیوں کہ یہ "آج" کبھی "کَل" نہیں ہونے والا

اُس نے اِس درجہ مہارت سے مجھے توڑا ہے
جُڑ بھی جاؤں تو مُکمّل نہیں ہونے والا

ہم اسیرانِ وفا ہیں، ہمیں سونپو ہجراں
تم سے یہ کارِ مُسلسل نہیں ہونے والا !
=================

کیسے ٹکڑوں میں کوئی شخص سنبھالا جائےجس نے جانا ہے کہو سارے کا سارا جائےہے بری بات یہ سرگوشیاں محفل کو بتاسرِ بازار مرا ق...
18/05/2023

کیسے ٹکڑوں میں کوئی شخص سنبھالا جائے
جس نے جانا ہے کہو سارے کا سارا جائے

ہے بری بات یہ سرگوشیاں محفل کو بتا
سرِ بازار مرا قصہ نہ اچھالا جائے

شور اٹھتا ہے رگ و جاں سے تو دل پوچھتا ہے
خالی زندان سے اب کس کو نکالا جائے

عقل کہتی ہے کہ چل دور ہے منزل تیری
دل یہ کہتا ہے تجھے مڑ کے پکارا جائے
==================

16/05/2023

اے مرے لاڈلے اے ناز کے پالے ہوئے دل
تو نے کس کوئے ملامت سے گزارا ہے مجھے!

میں تو اب جیسے بھی گزرے گی گزاروں گا یہاں
تم کہاں جاؤ گے دھڑکا تو تمہارا ہے مجھے !

فیض احمد فیض

16/05/2023

تمہارے ہجر کے رونے سے ہٹ کے روئیں گے
ہم اپنے ذاتی دکھوں سے نمٹ کے روئیں گے

جہاں میں کوئی بھی کاندھا نہیں ملا ، سو ہم
بروزِ حشر خدا سے لپٹ کے روئیں گے

سیدہ لاریب کاظمی

کرب کے شہر میں رہ کر نہیں دیکھا تُو نے کیا گزرتی رہی ہم پر نہیں دیکھا تُو نےکانچ کا جسم لیے شہر میں پھِرنے والے دستِ حال...
16/05/2023

کرب کے شہر میں رہ کر نہیں دیکھا تُو نے
کیا گزرتی رہی ہم پر نہیں دیکھا تُو نے

کانچ کا جسم لیے شہر میں پھِرنے والے
دستِ حالات میں پتھر نہیں دیکھا تُو نے

اے مجھے صبر کے آداب سکھانے والے
جب وہ بچھڑا تھا وہ منظر نہیں دیکھا تُو نے

بیکراں کیوں نہ لگیں تجھ کو یہ جوہڑ تیرے
بات یہ ہے کہ سمندر نہیں دیکھا تُو نے

جانے والوں کو صدائیں نہیں دیتا میں بھی
تُو بھی مجھ سا ہے کہ مُڑ کر نہیں دیکھا تُو نے

ؔتُو نے دیکھا ہے مقدر کا ستارہ خاور
پر ستارے کا مقدر نہیں دیکھا تُو نے

سید خاور زیدی
=================

‏یہ تو طے ہے کہ ہمیشہ کے لیے بچھڑے ہیںدل بھی کہرام اُٹھاتا ہے نہ دُکھ ہوتا ہےدوست ! یکطرفہ محبت ہے بڑی کام کی چیزنہ کوئی...
14/05/2023

‏یہ تو طے ہے کہ ہمیشہ کے لیے بچھڑے ہیں
دل بھی کہرام اُٹھاتا ہے نہ دُکھ ہوتا ہے

دوست ! یکطرفہ محبت ہے بڑی کام کی چیز
نہ کوئی چھوڑ کے جاتا ہے نہ دُکھ ہوتا ہے

بس  بگڑ جائے مری سانسوں کی  ترتیب ذراکیا  تو اتنا بھی مرے  پاس  نہیں ہو سکتا ؟کیا    اذیت    ہے    ترے  گال  پہ  پڑتا  ڈ...
14/05/2023

بس بگڑ جائے مری سانسوں کی ترتیب ذرا
کیا تو اتنا بھی مرے پاس نہیں ہو سکتا ؟

کیا اذیت ہے ترے گال پہ پڑتا ڈمپل
تجھ کو اس درد کا احساس نہیں ہو سکتا

کیسے مانوں کہ تجھے یار طلب ہے میری
ایک دریا کو لگے پیاس ؟ نہیں ہو سکتا

جاویدجدون
================

دعا میں التجا نہیں، تو عرض حال مستردسرشت میں وفا نہیں،تو سو جمال مستردادب نہیں، تو سنگ و خشت ہیں تمام ڈگریاںجو حُسن خلق ...
14/05/2023

دعا میں التجا نہیں، تو عرض حال مسترد
سرشت میں وفا نہیں،تو سو جمال مسترد

ادب نہیں، تو سنگ و خشت ہیں تمام ڈگریاں
جو حُسن خلق ہی نہیں،تو سب کمال مسترد

عبث ہیں وہ ریاضتیں جو یار نہ منا سکیں
وہ ڈھول تھاپ بانسری،وہ ہر دھمال مسترد

کتاب عشق میں یہی لکھا ہوا تھا جا بجا
بجز خیال یار کے، ہر اک خیال مسترد

کہو سنو ملو مگر بڑی ہی احتیا ط سے
مٹھاس بھی تو زہر ہے،جو اعتدال مسترد

وہ شخص آفتاب ہے، میں اک چراغ کج ادا سو اس حسین کی بزم میں،میری مجال مسترد

تو کیا کوئی گلاب ہے، حَسین میرے یار سا؟
وہ لا جواب شخص ہے، سو یہ سوال مسترد

میں معترف تو ہوں تیرا،مگر اے چاند معذرت
کہ ذکر حُسن یار میں، تیری مثال مسترد

حساب عمر دیکھ لو، کہ پھر پل صراط پر
یہ نفس کے اگر مگر، فریب چال مسترد

دعا میں التجا نہیں،تو عرض حال مسترد
سرشت میں وفا نہیں،تو سو جمال مسترد

مبارک صدیقی
==================

اے روح من! تم شفا کا پانی ہوجس کا گھونٹ بھرنے سےفصلِ جان کے دامن میںپھول کھلنے لگتے ہیںاور دکھوں کے جنگل میںسکھ اترنے لگ...
04/05/2023

اے روح من!
تم شفا کا پانی ہو
جس کا گھونٹ بھرنے سے
فصلِ جان کے دامن میں
پھول کھلنے لگتے ہیں
اور دکھوں کے جنگل میں
سکھ اترنے لگتے ہیں۔

میرے چہرے پہ کوئی دُکھ ہے نہ ویرانی ہےبس اسی بات کی لوگوں کو پریشانی ہےدکھ بچھڑنے کا نہیں میری اذیت سمجھواب کسی اور کے ہ...
04/05/2023

میرے چہرے پہ کوئی دُکھ ہے نہ ویرانی ہے
بس اسی بات کی لوگوں کو پریشانی ہے

دکھ بچھڑنے کا نہیں میری اذیت سمجھو
اب کسی اور کے ہونٹوں پہ وہ پیشانی ہے

دیبا کرن

سماعتوں کی سبھی زمینیں ہیںایک مدت سے بانجھ و بنجرکہیں ملے تو اُسے یہ کہنا بس ایک لمحے کو اپنے لہجے کی بارشوں سے بھگو کے ...
03/05/2023

سماعتوں کی سبھی زمینیں ہیں
ایک مدت سے بانجھ و بنجر
کہیں ملے تو اُسے یہ کہنا
بس ایک لمحے کو اپنے لہجے
کی بارشوں سے بھگو کے رکھ دے
اُجاڑ و بنجر سماعتوں میں
وہ اپنے لہجے کے گُل کِھلائے
کہیں ملے تو اُسے یہ کہنا

اِن سماعتوں پہ وہ ترس کھائے
وہ اپنی آواز تو سُنائے۔۔
================

یادوں کی کتابوں سے ذرا گرد جھڑی ہےلو سامنے اِک اور قیامت کی گھڑی ہےوہ مجھ سے مخاطب تھا مگر سرد تھا لہجہکیا شہرِ محبت میں...
03/05/2023

یادوں کی کتابوں سے ذرا گرد جھڑی ہے
لو سامنے اِک اور قیامت کی گھڑی ہے

وہ مجھ سے مخاطب تھا مگر سرد تھا لہجہ
کیا شہرِ محبت میں کہیں برف پڑی ہے

برسوں کا ترا ساتھ کہاں مانگ رہے ہیں
ہم کو تو محبت کی یہ ساعت ہی بڑی ہے

وہ شخص چُرا لے گیا سورج کے اجالے
اِک میرے دریچے میں وہی شام کھڑی ہے

آنسو جو بڑی دیر سے ٹھہرا ہے پلک پر
لگتا ہے کسی دورِ ندامت کی کڑی ہے

برسات کی بوندیں، یہ سلگتا ہوا آنچل
یاں حشر بپا ہے تمہیں دفتر کی پڑی ہے

آنکھوں کی شرارت سے کوئی خواب نہ جاگے
یہ کھیل تو اچھا ہے مگر شرط کڑی ہے

صائمہ کامران
====================

آئینہ صاف رہے ،ربط میں تشکیک نہ ہو__اس لیے روز تجھے کہتے ہیں نزدیک نہ ہو__ہے اگر عشق تو پھر عشق لگے ، رحم نہیں__اتنی مقد...
03/05/2023

آئینہ صاف رہے ،ربط میں تشکیک نہ ہو__
اس لیے روز تجھے کہتے ہیں نزدیک نہ ہو__

ہے اگر عشق تو پھر عشق لگے ، رحم نہیں__
اتنی مقدار تو دے، وصل رہے ، بھیک نہ ہو__

نامعلوم
Poetry COllecTion By Chand & Qamar

Address

Karachi

Telephone

+923036048948

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Poetry COllecTion By Chand & Qamar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Poetry COllecTion By Chand & Qamar:

Videos

Share