Denote

Denote Get to know about all the crimes CCTVs and happening around. All the CCTVs and crime related updates.

05/12/2024

کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 19 میں رہائشی عمارت کی لفٹ میں پھنسے بچے کو زخمی حالت میں نکال لیاگیا، تاہم بچہ اسپتال منتقلی سے قبل ہی دم توڑ گیا۔ بچے کی شناخت کریم کے نام سےہوئی ہے اور عمر دس سے بارہ سال ہے۔عینی شاہد کے مطابق وہ جیسے ہی لفٹ میں سوار ہوا تو گراونڈ فلور پر اچانک دو بچے تیزی سے لفٹ کے اندر آئے تو لفٹ چل پڑی۔ایک بچے کو اس نے بازو پکڑ کر لفٹ میں کھینچا لیکن دوسرا بچہ لفٹ کے دروازے میں پھنس گیا اس نے لفٹ روکنے کی کوشش کی لیکن لفٹ نہ رکی

28/11/2024

کراچی پولیس کی نااہلی اور آرگنائز کرائم میں مصروفیت کے باعث شہری ڈکیتوں کے سپرد ، فرار ڈکیتوں سے مزاحمت پر گولیاں چل گئیں اسکول کے بچے اور شہری محفوظ رہے اور ڈاکو فرار ہوگئے، شاہ فیصل ناتھا خان گوٹھ گورمنٹ اسکول کے پرنسپل کو لوٹنے کے بعد فرار ہونے کے مناظر

04/11/2024

ناظم آباد آغا خان لیبارٹری میں ڈکیتی کی کوشش پولیس نے ناکام بنادی، ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل

الصبح ناظم آباد نمبر 3 لیبارٹری میں 2 ڈکیت گھس گئے، ایس ایس پی سینٹرل

ملزمان نے کیش کاؤنٹر پر موجود عمران نامی ملازم کو یرغمال بنا کر لوٹ مار شروع کردی، ایس ایس پی سینٹرل

ملازم نے بروقت الارم سوئچ دبانے پر قریبی موجود ناظم آباد پولیس اور شاہین فورس نے لیبارٹری پر پہنچ کر ڈکیتی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2 ڈکیت کو گرفتار کر لیا

ڈکیتوں کے قبضے سے اسلحہ اور لوٹی ہوئی رقم بھی برآمد کرلی گئی

گرفتار ڈکیتوں کی شناخت محفوظ خان ولد محمد اشرف خان اور سلیم ولد محمد سعید کے ناموں سے ہوئی

گرفتار ملزمان سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے جبکہ ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے

28/10/2024

ڈیفنس شہباز کمرشل میں خواتین کی ریسٹورنٹ میں لڑائی

سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق جھگڑا ابتدائی طور خاتون کا دوسری خاتون کو کندھاٹکرانے پر شروع ہوا
کرسی اپنی طرف کرنے پر خاتون نے دوسری خاتون کو کندھا مارا
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پہلے مردوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی جس کے بعد خواتین بھی آپس میں لڑ پڑیں
سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک شخص کو دوسرے کو تھپڑمارتے بھی دیکھاجاسکتا ہے

27/10/2024

کورنگی مہران ٹاون میں ڈانس پارٹی پرپولیس کا چھاپہ، اہل محلہ کی شکایت پر پارٹی بند کروادی گئی

شہری نے ون فائیو پر پولیس کو اطلاع دی تھی تاہم کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا

پارٹی میں شراب نوشی اور نشہ کا استعمال کیا جارہا تھا ،اہل محلہ کا الزام
تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ پارٹی میں شراب کے ثبوت نہیں ملے۔

04/10/2024

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی دونوں بہنیں علیمہ خان اور عظمیٰ خان ڈی چوک سے گرفتار

04/10/2024

Imran Khan’s both sisters Aleema Khan, Uzma Khan arrested from Islamabad, D-chowk

02/10/2024

کراچی میں رات گئے ڈاکووں کا چائے خانوں پر وارداتیں جاری

عائشہ منزل بھائی جان چوک کے قریب مسلح ڈکیت چھ سے زائد افراد کے موبائیل فون نقدی ودیگر اہم چیزیں لوٹ کر فرار

واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیچ منظر عام پر آگئی

ایک ڈاکو کو شلوار قمیض میں ہوٹل پر چائے پیتے شخص کے سامنے بیٹھا دیکھا جاسکتا

ڈاکو کا ساتھی جیسے واردات کرنے آتا ہے تو شلوار قمیض میں ملبوس شخص واردات شروع کردیا ہے

شہری لٹنے کے بعد بے یارو مددگار اپنے "چائے" مکمل کرتا ہے، سی سی ٹی وی

ملزمان نے لوٹ مار کے بعد فائرنگ بھی کی، شہری

شہر میں لوٹ مار کے باعث شہری ان جرائم کے عادی ہوچکے ہیں، شہری

حلیے سے ملزمان غیر مقامی معلوم ہوتے ہیں، شہری

30/09/2024

اورنگی ٹاؤن میں لرزہ خیز قتل میں پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا مرکزی ملزم فرار مگر ساتھیوں نے قتل کی وجوہات بتادیں

ملزمان نے نوجوان حسن شاہ کو قتل کرکے لاش پلاسٹک کے ڈرم میں ڈالنے کے بعد الماری میں بند کرکے کچرا کنڈی میں رکھ پھینک دی حسن شاہ کو مرکزی ملزم رب نواز کی بیوی سے تعلقات کے شبہ میں قتل کیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم رب نواز تاحال فرار ہے جس کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ملزمان نے بتایا کہ انہوں نے رسی سے چارپائی پر باندھا اور گلے میں ڈوپٹہ ڈال کر کھینچا

20/09/2024

کراچی میں ڈاکو کو لینے کے دینے پڑ گئے، کلفٹن توحید کمرشل میں موبائل فون شاپ لوٹنے کی کوشش، ملزم شاپ پر آ کر اسلحے کے زور پر لوٹ مار کرتا ہے جس کے دوران ڈکیت دکاندار پر تشدد کرتا رہتا ہے

دکاندار نے ہمت دکھا کر ڈکیت کو پکڑا جس پر مزید افراد بھی دکان میں اگئے اور ملزم کو خوب درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا

پولیس کے مطابق لوٹ مار کے دوران پکڑے جانا والا ملزم گرفتار ہے،مقدمہ درج کرلیا گیا ہے

11/09/2024

کراچی شاہ فیصل تین نمبر کے قریب غیر قانونی پیٹرول پمپ میں دھماکہ,آگ بھڑک اٹھی. غیر قانونی پیٹرول پمپ رہائشی عمارت کے نیچے قائم تھا,پیٹرول پمپ پر لگی آگ نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے

کارساز حادثے کی مرکزی ملزمہ نتاشا کا پاسپورٹ، ڈرائیونگ لائسنس ، میڈیکل ہسٹری منظر عام پر آگئےملزمہ نتاشا کے وکیل عامر من...
04/09/2024

کارساز حادثے کی مرکزی ملزمہ نتاشا کا پاسپورٹ، ڈرائیونگ لائسنس ، میڈیکل ہسٹری منظر عام پر آگئے
ملزمہ نتاشا کے وکیل عامر منصوب نے نتاشا کو زہنی مریضہ قرار دے دیا
ملزمہ کے وکیل کی جانب سے عدالت میں جمع کرائے گئے دستاویزات کی تفصیلات
ملزمہ نتاشا کے پاس برطانوی شہریت ہے، نتاشا 2 اگست 2024 کو لندن سے کراچی آئی، ملزمہ نتاشا کے پاس یو کے کا ڈرائیونگ لائسنس ہے، نتاشا کے ڈرائیونگ لائسنس کی معیاد 2031 تک ہے، پاکستان کے قانون کے مطابق غیر ملکی ڈرائیونگ لائسنس 6 ماہ تک ڈرائیونگ کے لیے پاکستان میں قابل قبول ہے
نتاشا 18 اگست 2005 کو پہلی بار آغا خان کے زہنی امراض کے وارڈ میں داخل ہوئیں
نتاشا کو 21 اگست 2005 کو اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا
2005 سے اب تک ملزمہ نتاشا طارق رنگوں والا مختلف ادوار میں اسپتال میں زیر علاج رہیں ہیں

یوم آزادی کے موقع پر خوشی میں کی جانے والی ہوائی فائرنگ سے زخمی ایک شخص جاں بحقمقتول دس روز اسپتال میں زیر علاج رہنے کے...
24/08/2024

یوم آزادی کے موقع پر خوشی میں کی جانے والی ہوائی فائرنگ سے زخمی ایک شخص جاں بحق

مقتول دس روز اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، دوست

27 سالہ حبیب الحق ولد سلیم دستگیر 9 نمبر میں دوست کی چھت پر نامعلوم گولی لگنے سے زخمی ہوا تھا، دوست

متوفی حبیب الحق اعلیٰ تعلیم یافتہ اور نادرا کا ملازم تھا، جو نادرا سینٹر حیدری میں تعینات تھا، علاقہ مکین

متوفی عزیز آباد کا رہائشی تھا

متوفی کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ بعد ازاں شدید تشویشناک حالت میں اسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، دوست

متوفی کی نماز جنازہ الفلاح مسجد میں ادا کردی گئی اور مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا، دوست

متوفی پانچ بہن بھائیوں میں دوسرے نمبر پر تھا، دوست

جوہر آباد پولیس نے واقعہ سے متعلق لا علمی کا اظہار کیا

13/08/2024

گورنر ہاؤس کراچی میں جشن آزادی کے موقع پر خوبصورت آتش بازی

02/08/2024

اورنگی ٹاؤن میں گیس فلنگ اسٹیشن پر ڈاکووں نے لوٹ مار کی، مزاحمت کے دوران ایک شہری کو قتل جبکہ ایک شخص کو زخمی کردیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فٹیج میں دیکھا گیا کہ ڈکیتی کی واردات کے بعد فرار ہوتے ہوئے ملزمان پر لوگوں نے پتھراؤ کیا، ڈکیتوں نے اندھا دھند فائرنگ کی جس سے موقع پر ایک شہری زخمی ہو کر گر گیا

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Denote posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share