Karachi Landhi Chai Hotel
کراچی:رات گئے لانڈھی کے علاقے میں نا معلوم افراد کا چائے کے ڈھابے پر دھاوا
کراچی:ڈنڈا بردار 12 رکنی گروہ نے چائے کے ڈھابے پر سامان کو ڈنڈے مار کر توڑ دیا
کراچی:مشتعل افراد کی ہوٹل پر ڈنڈوں،لوہے کے اوزار سے توڑ پھوڑ تاجر کا لاکھوں کا نقصان
کراچی:مشتعل گروہ کی توڑ پھوڑ کی سی سی ٹی وی فوٹیج تفتیش نیوز نے حاصل کر لی
کراچی:ابتدائی طور پر واقعہ جھگڑا ظاہر ہوتا ہے،سیاسی تصادم نہیں ہے۔مقامی افراد
کراچی:واقع کے بعد جاۓ وقوعہ پر رینجر پولیس کی بھاری نفری کی آمد،مشتعل افراد فرار
ایڈیشنل آئی جی کراچی شہداء کے گھروں پر
شہداء، پولیس کا اثاثہ ہیں جن کی قربانیوں کی بدولت شہر میں امن کا قیام ممکن ہو سکا۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے عیدالفطر کے موقع پر کراچی پولیس کے شہداء کی فیملیز سے ملاقات کی اور انہیں عیدی اور پھول پیش کئیے۔
اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی کراچی نے شہداء کیلئے دعا کی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
Sindh Police
کراچی میں بجلی گھنٹوں گھنٹوں غائب رہنے لگی
کراچی میں کے الیکٹرک کی کارکردگی زیرو ، گھنٹوں گھنٹوں بجلی غائب ۔ عوام سڑکوں پر سراپا احتجاج ۔ اورنگی ٹاؤن راجہ تنویر کالونی پر عوام نے احتجاجاً سڑک بلاک کی اور ٹائر جلائے۔ تفصیلات اس ویڈیو میں
#KElectric
#Karachi
#OrangiTown
#BaldiaTown
#AbidAfzal
Reality of Humanity
کائنات کی اصل حقیقت جاننا ہے تو اس سے اچھا سبق اور کوئی نہیں
کراچی یونیورسٹی دھماکا
جامعہ کراچی کے اندر وین میں دھماکا ہوا ہے جس میں 3 چینی باشندوں سمیت 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکا جامعہ کراچی میں کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے قریب وین میں ہوا اور وین کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کی ہی تھی۔
دھماکےکے بعد ریسکیو اور سکیورٹی ادارے جامعہ کراچی پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں، دھماکے کے بعد وین میں آگ لگ گئی تھی جسے بجھادیا گیا جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کیا گیا ہے، جامعہ کراچی کے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کردیےگئے ۔
دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 3 زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق وین میں7 سے 8 افراد موجود تھے تاہم وین سے باہر بھی کتنے افراد متاثر ہوئے ہیں اس حوالے سے فوری تصدیق نہیں ہوسکی۔
ذرائع رینجرز کا کہنا ہےکہ دھماکے میں رینجرز کے 4 اہلکار زخمی ہوئے ہیں، چاروں اہلکار موٹرسائیکل پر وین کی سکیورٹی پر تعینات تھے، زخمی اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
گلشن اقبال میں موجود اسپتال کے حکام کا کہنا ہے کہ ان کے پاس تین زخمیوں کو لایا گیا، زخمیوں میں ایک غیرملکی، ایک رینجرزاہلکار، اور ایک نجی گارڈ شامل ہے۔
دھماکا ابتدائی طور پر گیس سلنڈر کا بتایا گیا ہے تاہم
دعا زہرا ویڈیو پیغام
لاپتہ دعا زہرا کا ویڈیو پیغام آگیا
● کہتی ہیں والدین ان پر تشدد کرتے تھے انکی زبردستی شادی کرنا چاہتے تھے.
● کہتی ہیں وہ بالغ ہیں گھر والوں نے انکی عمر غلط بتائی.
● اپنی مرضی سے شادی کی ہے اور وہ اپنے خاوند کے ساتھ خوش ہیں تنگ نا کیا جائے۔
سچل پولیس کاروائی
تھانہ سچل کی پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے 3 ملزمان گرفتار کیٸے
گرفتار ملزمان میں ظاہر شاہ ولد غنی محمد , رسول رحمان ولد گل ریخا نی اور حاجیبداللہ ولد میر حسن شامل ہیں
گرفتار ملزمان اس سے قبل بھی تھانہ سچل کی حدود میں کی گئی کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں
جبکہ سعدی ٹاؤن کے ایک گیریج سے ملزمان کو ڈکیتی کرتے ہوئے ویڈیو میں بخوبی دیکھا جا سکتا ہے
گرفتار ملزمان کے قبضے سے شہری کا چھینا ہوا موبائل کیش اور 3 عدد 30 بور پستول بمع راونڈ برآمد ہوئے
گرفتار ملزمان سے تھانہ سائٹ سپر ہائی وے کی حدود سے چھینی ہوئی موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی
گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ سچل میں مقدمہ الزام نمبر772/2022 بجرم دفعہ397/34 و مقدمہ الزام نمبر773/2022 بجرم دفعہ23(1) A و مقدمہ الزام نمبر774/2022 بجرم دفعہ23(1) A و مقدمہ الزام نمبر775/2022 بجرم دفعہ23(1) A قائم کیے گئے
ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں جنہوں نے دوران انٹروگیشن تھانہ سہراب گوٹھ سائٹ سپر ہائی وے سہراب گوٹھ مبینہ ٹاون اور متعدد علاقوں میں بھی وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے
ملزمان کے خلاف ڈکیتی و ناجائز اسلحہ کے مقدمات درج کرکے تفتیش ایس ای او صاحب کے سپرد کی گئی
ترجمان ایس ایس پی ضلع ایسٹ پولیس
#tafteeshnews #SindhPolice #karachi #abidafzal
تھانہ اتحاد ٹاؤن مقابلہ
کراچی تھانہ اتحاد ٹاؤن پولیس کیجانب سے آج کے پولیس مقابلے کی کامیابی پر آپریشن میں شامل پوری ٹیم کے اعزاز میںOppo موبائل مارکیٹ اور انجمن تاجران سیکٹر9 اور سیکٹر4 کی تاجر برادری کیجانب سے حوصلہ افزائ میں انکو ہار پہنائے گئے اور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انکی حفاظت کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئ یہ نوجوان اس ملک کا سرمایہ ہیں جو اپنی جانوں کو ھتیلیوں پر رکھ کر عوام کو امن فراہم کرتے ہیں.
#TafteeshNews
#AbidAfzal
#SindhPolice
پتوکی میں پاپڑ والا شادی ہال میں قتل
پتوکی میں ظلم کی انتہا : شادی ہال میں پاپڑ بیچنے والے کو ہجوم نے قتل کردیا اور خود بیٹھ کر کھانا کھاتے رہے، ویڈیو وائرل
پیر کو پتوکی کے ایک شادی ہال میں ایک پاپڑ بیچنے والے کے ساتھ باراتیوں کا جھگڑا ہوا تو پھر وہاں موجود باراتیوں نے مبینہ طور پر انھیں تشدد کر کے ہلاک کر دیا۔
ایف آئی آر کے مطابق مذکورہ افراد محمد اشرف کو مکے اور ٹھوکریں مار رہے تھے اور جب محمد اشرف کو چھڑایا گیا تو وہ بہت زخمی تھے اور پھر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی وفات پا گئے۔
محمد اشرف ایک انتہائی غریب شخص تھا اور پاپڑ فروخت کر کے گزر بسر کرتا تھا جبکہ سیزن میں وہ پھلوں کا کام بھی کرتا تھا۔
Babu Umar Farooq Case Details
کراچی (تفتیش نیوز) سی ای او و ایڈیٹر تفتیش نیوز بابوبھائی نے ایس ایس پی ویسٹ کے راز افشاں کردئے۔ پولیس انکوائری میں بابوبھائی پر درج جعلی مقدمے کا مدعی ایڈیشنل ایس ایچ او مومن آباد اور مقدمے میں گواہ ھیڈ محرر مومن آباد معطل۔ بابو بھائی نے آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی سندھ کے نام جاری اپنے پیغام میں کیا کہا ، جانئے مکمل تفصیلات اس ویڈیو میں۔
گلشن اقبال بلاک 13 ڈکیتی
گلشن اقبال بلاک 13 ڈکیتی 👇
DIG West Nasir Aftab
کراچی (تفتیش نیوز) ڈی آئی جی پی ویسٹ زون آفس میں اسٹریٹ کرائمز کے سدباب کے حوالے سے اہم میٹنگ
حافظ اسامہ کے قاتل گرفتار
دوران ڈکیتی مزاحمت، حافظ اسامہ کے قاتل گرفتار
ویسٹ پولیس مقابلہ
ویسٹ، اورنگی ٹاؤن میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنل کے درمیان مقابلہ۔
ملزمان نے ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کر کے شہری کو زخمی کیا۔
قریب موجود پولیس اہلکاروں نے فائر کی آواز سن کر ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی۔
ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی۔
ملزمان کی فائرنگ سے شہری جان محمد اور سلمان زخمی۔
پولیس نے جوابی کاروائی کے دوران دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
دوران مقابلہ اہل علاقہ جمع ہو گئے اور ملزمان کو مارنے کی کوشش کی۔
پولیس نے بروقت گرفتار ملزمان اور زخمی شہریوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ملزمان سے اسلحہ بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خول، زخمی شہری سے چھینی گئی نقدی اور موٹرسائیکل برآمد۔
گرفتار ملزمان کی شناخت علی حسن اور میر علی کے ناموں سے ہوئی۔
پولیس کیجانب سے ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جاری ہے۔
ضلع ویسٹ پولیس
ایس ایچ او سعید آباد کی کاروائی
ایس ایس پی ضلع کیماڑی فدا حسین جانوری کی ہدایات پر اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔
ایس ایچ او تھانہ سعید آباد سب انسپیکٹر شاکر حسین کی سربراہی میں پولیس پارٹی کی کاروائی۔
بھاری مقدار میں کھاد افغانستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام۔
خفیہ اطلاع پر کارروائی میں مزدا ٹرک نمبری TT-9795 سے 600 عدد بوریاں وزنی 30 ٹن کھاد برآمد۔
منگھوپیر مائی گاڑی چوکی انچارج ناصر کے خلاف احتجاج
منگھوپیر مائی گاڑی چوکی انچارج ناصر عوام کیلئے خوف کی علامت بن گیا۔ سندھ پولیس کی قربانیوں اور عظمت کو سلام ہے مگر ۔۔ پولیس میں موجود بعض کالی بھیڑیں عوام کیلئے خوف کی علامت بن گئی ہیں۔ چوکی انچارج ناصر کے خوف سے عام لوگ بچوں بوڑھوں اور خواتین کی آہ و بکا۔ سینکڑوں لوگ اپنی فریادیں لیکر سڑکوں پر نکل آئے۔ تفتیش نیوز کی ٹیم نے بوڑھے خواتین اور عوام کے جذبات کو اپنے کیمرہ کی اسکرین پر ریکارڈ کیا۔
گلشن حدید فیملی پر تشدد
🚨 کراچی ۔۔ توجہ حکام بالا ۔۔۔ گلشن حدید ضلع ملیر میں پولیس افسر کے بیٹوں کا پڑوسی پر تشدد ۔۔۔۔ نہایت افسوس ناک واقعہ جس کی جتنی مذمت کی جاۓ کم ہے ۔۔🤔
# دس سے زاہد افراد نے پڑوس میں موجود فیملی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ۔۔۔
مسلح افراد نے گھر میں موجود خواتین کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ۔۔۔زخمی اسپتال روانہ ۔۔۔
گلی میں موجود بچوں کی لڑائی پر پولیس افسر کے بیٹے طیش میں آگئے۔۔۔
#AbidAfzal #TafteeshNews
اورنگی ڈکیتی سی سی ٹی وی
ڈکیت آپے سے باہر ہوگئے
کراچی اورنگی ٹاؤن سیکٹر 11 میں ڈکیتی
فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان نے دکاندار کو دروازہ نہ کھولنے پر جان سے مارنے کی بھرپور کوشش کی۔
#karachi
#Cctv
#Dacoity
#TafteeshNews
#AbidAfzal
کورنگی ڈکیتی
حدود تھانہ کورنگی ٹی ایریا اقصیٰ مسجد والی گلی میں ڈکیتی کی واردات
ایک موٹر ساِئکل سوار 03نامعلوم مسلحہ افراد نے رومی سلون ہیئر شاپ کو لوٹ لیا 04عدد موبائل فون اور 70ہزار کیش لے کر فرار
سی سی ٹی وی ویڈو فورٹیج میں اسٹریٹ کریمنلز کو واضع طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔
#TafteeshNews
#AbidAfzal
بچی عائشہ والدین کے حوالے
ڈسٹرکٹ کیماڑی لالہ زارچیک پوسٹ پر تعینات پولیس افسران سعید اور جہانگیر کا لائق تحسین عمل، صبح 6 بجے سے لاپتہ 10سالہ بچی عائشہ کو تحویل میں لیکر والد کے حوالے کردیا، بچی اکیلی لالہ زار چیک پوسٹ کے قریب پولیس کو نظر آئی تو پولیس نے فوری طور پر بچی کو حفاظت میں لیکر چوکی منتقل کیا، پوچھ گچھ کرنے پر پتہ چلا کہ وہ علاقے کہ نہیں بلکہ کہیں دور سے آئی ہے
فوری طور پر ون فائیو مددگار اور کنٹرول پر میسیجز کئے گئے
چار گھنٹے کے اندر ہی پولیس کی کوششوں سے معصوم اسکول کی طالبہ کو والدین سے ملوادیا.