Fotoline Urdu

Fotoline Urdu Fotoline Urdu

05/11/2024

فیصل آباد(فرسٹ انفارمیشن رپورٹ)محرر ساہیانوالہ نے تھانہ میں اپنی عدالت لگا کر سی پی او فیصل آباد کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے، تھانہ میں معمولی نوعیت کے مقدمات میں گرفتار ملزمان کو بھاری رقوم کے عوض ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا انکشاف ذرائع کے مطابق تھانہ ساہیانوالہ میں 28 اکتوبر کو پٹرولنگ پولیس کی جانب سے پکڑائے گئے وین ڈرائیورز کیخلاف 85/86 اور کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر2،2 جبکہ سیکیورٹی گارڈ نہ رکھنے پر ایک ملزم کی گرفتاری عمل میں لاتے ہوئے ساہیانوالہ پولیس نے اس کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا ذرائع کے مطابق محرر ساہیانوالہ نے SOP کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گرفتار ملزمان کو عدالت پیش کرنے کی بجائے ذاتی مچلکوں پر رہا کر دیا محرر ساہیانوالہ سہیل نے ذاتی مچلکوں کے عوض رہا کیئے گئے ملزمان سے ایک لاکھ سے زائد رقم وصول کی محرر کی جانب سے معمولی نوعیت کے مقدمات میں گرفتار ملزمان سے ذاتی مچلکوں پر رہائی کے عوض 15 سے 20 ہزار فی کس وصول کیا جاتا ہے پولیس افسران معمولی نوعیت کے مقدمات کا ریکارڈ چیک کروائیں تو ہوشرباء حقائق سامنے آسکتے ہیں سی پی او فیصل آباد نے ضلعی پولیس کو معمولی نوعیت کے مقدمات میں گرفتار ملزمان کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے،ذرائع

فیصل آباد(قمر مرزا سے)پولیس تھانوں میں تعینات تفتیشی افسران کی نا تجربہ کاری یا طمعہ نفسانی کے باعث متاثرین سے انصاف کوس...
01/11/2024

فیصل آباد(قمر مرزا سے)پولیس تھانوں میں تعینات تفتیشی افسران کی نا تجربہ کاری یا طمعہ نفسانی کے باعث متاثرین سے انصاف کوسوں میل دور چلا گیا
تھانہ باہلک کے انچارج انویسٹی گیشن نے قتل کیس میں PFSA رپورٹ کے برعکس مقتول کی موت کو طبعی موت ظاہر کرکے قتل کے ملزم کو رہا کروا دیا
قتل کیس کے تفتیشی افسر سب انسپکٹر کاشف فراز نے مقتول کی موت کے موجب کو پہلے PFSA رپورٹ کے مطابق لفظ بہ لفظ تفتیشی ضمنی میں تحریر کیا اور نیچے اس رپورٹ کے برعکس مقتول کی موت کو طبعی موت بیان کر دیا جس کا سہارہ لیتے ہوئے قتل کیس کا ملزم جیل سے رہا ہو گیا تفتیشی افسر کے اس عمل کے باعث نہ صرف اس قتل کیس کا دھڑن تختہ جبکہ ملزم کی رہائی کے بعد مقتول کے ورثاء پر سکتہ طاری ہو گیا ہے
آر پی او فیصل آباد نے مقدمہ کے تفتیشی انچارج انویسٹی گیشن تھانہ باہک کو معطل کرکے انکوائری کا حکم دے دیا

ویژن جرائم کے خاتمہ کے برعکسفیصل آباد ایس ایچ او تھانہ منصور آباد نے رات کو گشت پر مامور ملازمین کو ریسٹ کرنے کی کھلی چھ...
26/10/2024

ویژن جرائم کے خاتمہ کے برعکس
فیصل آباد ایس ایچ او تھانہ منصور آباد نے رات کو گشت پر مامور ملازمین کو ریسٹ کرنے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے تھانہ منصور اباد پولیس نے سی پی او کامران عادل کے ویژن جرائم کے خاتمہ کے برعکس عمل کرنا شروع کر دیافوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تھانہ منصور آباد پولیس ملازمین دوران گشت پرائیویٹ پارکنگ میں سو کر اپنی ڈیوٹی کا ٹائم پورا کر کے صبح اٹھ کر گھر چلے جاتے ہیں اور تھانہ منصور آباد پولیس نے اہل علاقہ کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا ۔ اور علاقہ کو چوروں اور ڈاکوؤں کے حوالے کر دیااہل علاقہ کا سی پی او فیصل آباد سے مطالبہ ہے ، کہ فرائض میں غفلت برتنے والے ملازمین کو نوکری سے برخاست کر کے ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ۔

سمندری روڈ پر رکشہ کو بچاتے ہوئے ٹریفک حادثہفیصل آباد کے مذہبی والا ٹول پلازہ، سمندری روڈ پر ٹریفک حادثے میں 32 سالہ سفی...
23/10/2024

سمندری روڈ پر رکشہ کو بچاتے ہوئے ٹریفک حادثہ
فیصل آباد کے مذہبی والا ٹول پلازہ، سمندری روڈ پر ٹریفک حادثے میں 32 سالہ سفیان ولد اشفاق موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب دو پک اپس نے رکشہ کو بچاتے ہوئے ٹکر مار دی۔ ریسکیو ٹیم کے مطابق حادثے میں چار افراد زخمی ہوئے جن میں 23 سالہ سجاد علی ولد ذوالفقار، 30 سالہ محمد عرفان ولد ذوالفقار، 25 سالہ طارق علی ولد ہدایت علی اور 25 سالہ عاقب ولد ریاض شامل ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد دے کر سول اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ جاں بحق شخص کی لاش پولیس اسٹیشن ڈجکوٹ کے حوالے کر دی گئی۔ تمام افراد چک نمبر 44 جی بی، سمندری کے رہائشی ہیں۔

23/10/2024

فیصل آباد(فرسٹ انفارمیشن رپورٹ)تھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ 260 رب وہیلہ میں شہریوں نے دکانداروں سے جرمانوں کی مد میں بھاری رقوم بٹورنے والی ایف بی آر کی جعلی ٹیم دبوچ لی،جعلی ٹیم کے قبضہ سے ایف بی آر کی انوائیسسز اور چالان بکیں برآمد،دکانداروں کے مطابق 3 رکنی نوسربازوں کی ٹیم گذشتہ 3 ماہ سے ڈجکوٹ کے علاقہ میں شہریوں کو ایف بی آر کے افسران ظاہر کرکے بھاری جرمانے کرکے رقوم بٹور رہی تھی جن کو آج شک گزرنے پر مقامی دکانداروں نے پکڑ کر پوچھ گچھ کی تو تینوں نوسرباز بوکھلا گئے دکانداروں نے ایف بی آر آفس میں اطلاع کی تو ایف بی آر کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر تینوں نوسربازوں کو گرفتار کر کے چالان بکیں اور ضروری کاغذات کو قبضہ میں لے لیا

22/10/2024

گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع
پنجاب کالج جڑانوالہ روڈ پر حملہ کر کے توڑ پھوڑ کرنے والے ٹپس کالج کے سات نامزد طالب علموں سمیت 60 طلبہ کے خلاف مدینہ ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کر کے ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے پولیس نے رات گئے تک چھاپے مار کر طالب علم کے قریبی رشتہ داروں کو حراست میں لے لیا

سی پی او فیصل آبا د کامران عادل کی ہدایت پرایس ایس پی انویسٹی گیشن کی زیر صدارت فیصل آباد کے تمام ڈویژنز کے افسران کے سا...
21/10/2024

سی پی او فیصل آبا د کامران عادل کی ہدایت پرایس ایس پی انویسٹی گیشن کی زیر صدارت فیصل آباد کے تمام ڈویژنز کے افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ
تفصیلات کے مطابق سی پی او فیصل آباد کامران عادل کی ہدایت پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن عبدالوہاب کی زیرصدارت پولیس لائن کمپلیکس میں صدرڈویژن،جڑانوالہ ڈویژن،اقبال ڈویژن، مدینہ ڈویژن اور لائل پور ڈویژن کے افسران کے سا تھ کرائم میٹنگ منعقد ہوئی۔ جس میں ڈویژنل ایس پیز، ڈی ایس پی اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔میٹنگ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیاجس کے بعد ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے قتل،اغوا برائے تاوان ڈکیتی،رابری مع قتل،ہاوس رابری و دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات کے متعلق افسران سے دریافت کیا اور تمام زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلدحقائق پر یکسو کرنے کی ہدایت کی ۔شہر میں امن وامان کیلئے اشتہاریوں کی گرفتاریوں کومزید تیز کریں اورانکی ہسٹری شیٹ مرتب کروائیں۔دوران میٹنگ ایس ایس پی انویسٹی گیشن فیصل آباد نے کہا کہ سنگین مقدمات،قتل،اغوا ء برائے تاوان،قبضہ گروپ،ڈکیتی وراہزنی کی 15سے موصول کالز کو سنجیدگی سے لیا جائے کال کی تحقیقات کرنے کے بعد اگر کال بوگس نا پائی جائے تو اس پر بروقت کاروئی کی جائے گی
اس موقع پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے تمام افسران کو حکم دیا کہ PO's،'s TO کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔ پیٹرولنگ پلان اور سنیپ چیکنگ پر خصوصی توجہ دی جائے ہر تھانہ کی حدود میں سرچ آپریشن کیا جائے ۔

21/10/2024

فیصل آباد :۔
تھانہ ریل بازار کے علاقہ کار خانہ بازار میں ملزمان کی فائرنگ کا معاملہ
سی پی او فیصل آباد کامران عادل نے ایس پی لائلپور ڈویژن کو معاملہ کی تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا ۔
ایس پی لائلپور ڈویژن کی سربراہی میں تھانہ ریل بازار پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم شیخ عاصم کو گرفتار کر لیا ۔
واقع میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتار کا تحرک جاری ہے جلد از جلد گرفتاری عمل میں لائی جائے گی ۔
کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہ ہے ۔ سی پی او کامران عادل

21/10/2024

*‏مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی حتمی کاپی*
کابینہ سے منظور شدہ مسودے میں
میں دو درجن سے زائد ترامیم شامل
پارلیمانی کمیٹی سپریم کورٹ کے تین سینیئر ترین ججز میں سے چیف جسٹس کا تقرر کرے گی
کمیٹی کی سفارش پر چیف جسٹس کا نام وزیراعظم صدر مملکت کو بھجوائیں گے
کسی جج کے انکار کی صورت میں اگلے سینیئر ترین جج کا نام زیر غور لایا جائے گا۔ تجویز
چیف جسٹس کے تقرر کے لیے 12 رکنی خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی تجویز
مسودے میں آئینی بینچ تشکیل دینے کی تجویز
جوڈیشل کمیشن آئینی بینچز اور ججز کی تعداد کا تعین کرے گا۔ تجویز
آئینی بینچز میں جہاں تک ممکن ہو تمام صوبوں سے مساوی ججز تعینات کیے جائیں گے، تجویز
آرٹیکل 184 کے تحت از خود نوٹس کا اختیار آئینی بینچز کے پاس ہوگا۔ تجویز
آرٹیکل 185 کے تحت آئین کی تشریح سے متعلق کیسز آئینی بینچز کے دائرہ اختیار میں آئیں گے۔ تجویز
آئینی بینچ کم سے کم پانچ ججز پر مشتمل ہوگا۔ تجویز
آئینی بینچز کے ججز کا تقرر تین سینیئر ترین ججز کی کمیٹی کرے گی۔ تجویز
چیف جسٹس کا تقرر خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی سفارش پر کیا جائے گا۔ تجویز
پارلیمانی کمیٹی میں تمام پارلیمانی پارٹیوں کی متناسب نمائندگی ہوگی۔ تجویز
پارلیمانی کمیٹی میں 8 ارکان قومی اسمبلی چار ارکان سینٹ ہوں گے۔ تجویز
چیف جسٹس آف پاکستان کی مدت تین سال ہوگی ۔ تجویز
چیف جسٹس کے لیے عمر کی بالائی حد 65 سال مقرر کرنے کی تجویز
آرٹیکل 184 تین کے تحت سپریم کورٹ اپنے طور پر کوئی ہدایت یا ڈیکلریشن نہیں دے سکتی۔ تجویز
آرٹیکل 186 اے کے تحت سپریم کورٹ ہائی کورٹ کے کسی بھی کیس کو کسی دوسری ہائی کورٹ یا اپنے پاس منتقل کر سکتی ہے۔ تجویز
ججز تقرری کمیشن ہائی کورٹ کے ججز کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لے گا۔ تجویز

سپریم کورٹ کے ججز کا تقرر کمیشن کرے گا۔ تجویز

چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن میں چار سینیئر ترین ججز شامل ہوں گے۔ تجویز

وفاقی وزیر قانون اٹارنی جنرل بھی کمیشن کے ارکان ہوں گے۔ تجویز

کم سے کم 15 سال تجربے کا حامل پاکستان بار کونسل کا نامزد کردہ وکیل دو سال کے لیے کمیشن کا رکن ہوگا۔تجویز

دو ارکان قومی اسمبلی اور دو ارکان سینٹ کمیشن کا حصہ ہوں گے۔ تجویز

سینٹ میں ٹیکنوکریٹ کی اہلیت کی حامل خاتون یا غیر مسلم کو بھی دو سال کے لیے کمیشن کا رکن بنایا جائے گا۔ تجویز

مسودے میں آرٹیکل 38 میں ترمیم کی تجویز

جس حد تک ممکن ہو سکے یکم جنوری 2028 تک سود کا خاتمہ کیا جائے گا۔ تجویز

آرٹیکل 48 میں ترمیم تجویز

وزیراعظم یا کابینہ کی جانب سے صدر مملکت کو بھجوائی گئی ایڈوائس پر کوئی عدالت، ٹریبیونل یا اتھارٹی سوال نہیں اٹھا سکتی۔ تجویز

19/10/2024

مکاری اور چالاکی ؟
ﮐﺒﮭﯽ ﮐﺒﮭﺎﺭ ﮐُﭽﮫ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﯽ ﺍﺻﻠﯿﺖ ﮐﺎ ﭘﺘﮧ
ﮨﻮﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﺎﻭﺟﻮﺩ ﺑﮭﯽ ﺧﺎﻣﻮﺵ ﺭﮦ ﮐﺮ ﺻﺮﻑ ﯾﮧ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍُﻥ ﮐﯽ ﺁﺧﺮﯼ ﺣﺪ ﮐﯿﺎ ﮨﻮ ﺳﮑﺘﯽ ﮨﮯ ؟ ﺟﺐ ﺑﮭﯽ ﮐﺒﮭﯽ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﻣﯿﮟ ﮐِﺴﯽ ﺍﺳﮑﮯ ﺍِﻧﺴﺎﻥ ﺳﮯ ﭘﺎﻻ ﭘﮍﮮ ﺗﻮ ﺧﺎﻣﻮﺷﯽ ﺳﮯ ﭼﻠﺘﮯ ﺟﺎﻧﺎ ﭼﺎﮨﯿﮯ ﮨﮯ ،ﻧﻈﺮﻭﮞ ﺳﮯ ﺗﻮ ﭘﮩﻠﮯ ﮨﯽ ﻭﮦ ﮔِﺮ ﭼُﮑﮯ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺩِﻣﺎﻍ ﺳﮯ ﻧِﮑﺎﻟﻨﮯ ﮐﮯ ﻟِﯿﮯ ﺍُﻥ ﮐﯽ ﻣﮑﺎﺭﯼ ﮐﯽ ﺁﺧﺮﯼ ﺣﺪ ﺩﯾﮑﮭﻨﺎ ﺑُﮩﺖ ﺿﺮﻭﺭﯼ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ،ﺗﺎ ﮐﮧﺯﻧﺪﮔﯽ ﻣﯿﮟ ﺩﻭﺑﺎﺭﮦﮐِﺴﯽﺍﻭﺭ ﮐﯽﻣﮑﺎﺭﯾﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﭼﺎﻻﮐﯿﻮﮞ ﺳﮯ ﺑﭽﺎ ﺟﺎ ﺳﮑﮯ ، ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﯽ ﺣﻘﯿﻘﺘﻮﮞ ﮐﯽ ﺳﻤﺠﮫ ﺗﺠﺮﺑﮧ ﮨﯽ ﺩﯾﺘﺎ ﮨﮯ،ﺍﻭﺭ ﭘﮭﺮ ﺗﺠﺮﺑﮯ ﮐﺐ
ﺁﺳﺎﻧﯽ ﺳﮯ ﻣِﻞ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺑﮭﻼ
محمد طاہر جوائن سیکرٹری فیصل اباد پریس کلب ۔
ڈسکور پاکستان

19/10/2024

فیصل آباد(فرسٹ انفارمیشن رپورٹ)فیڈمیک انڈسٹری میں نجی ملز کا 26 سالہ ملازم ٹرالے سے تار کا ہیوی ویٹ رول اتارتے ہوئے رول کے نیچے دب کر جانبحق ہو گیا متوفی 139ر،ب گھمی کے متوفی محمد تجمل ولد بوٹا انصاری کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھمرہ منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا واقعہ مل مالکان کی مبینہ غفلت کے باعث پیش آیا،ساتھی مزدور

19/10/2024

تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقہ میں لاہور پولیس کی فائرنگ سے دوسرا زخمی بھی ہسپتال میں دم توڑ گیا
فیصل آباد(قمر مرزا سے)تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقہ 94 گ ب میں 3 روز قبل لاہور پولیس کے اہلکاروں کی فائرنگ سے زخمی ایک بعد دوسرا شہری بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا ،ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانہ اقبال ٹاون لاہور کے اے ایس آئی رفاقت اور اسکے ساتھی کانسٹیبل نے 3 روز قبل تھانہ صدر کے علاقہ 94 گ ب میں متعلقہ پولیس کو بغیر اطلاع کیئے ریڈ کیا جہاں پر دوران مزاحمت پولیس اہلکاروں نے 2 افراد کو گولیاں مار دیں جس کے بعد لاہور پولیس کے اہلکار دونوں زخمیوں اور اپنی پرائیویٹ گاڑی بھی موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگئے،جس کے بعد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر دوران علاج معالجہ گذشتہ روز سلیم ولد اسماعیل نامی زخمی جبکہ آج شبیر ولد اسحاق بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا نعش پوسٹمارٹم کے کے لیئے مارچری یونٹ منتقل،واضح رہے کہ متعلقہ پولیس کو اطلاع دیئے بغیر صدر جڑانوالہ کے علاقہ میں ریڈ اور پھر فائرنگ کرکے 2 افراد کے قتل میں ملوث اقبال ٹاون لاہور پولیس کے اے ایس آئی رفاقت وقوعہ کے بعد پہلے موقع سے فرار جبکہ بعد میں اپنی مدعیت میں فائرنگ سے زخمی افراد کیخلاف تھانہ صدر جڑانوالہ میں اقدام قتل سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر دیا تھا،

18/10/2024

انٹر لوپ اپرل میں دو گروپوں میں شدید لڑائی

18/10/2024

فیصل آباد (ندیم جاودانی سے )
ملاوٹی مصالحہ جات تگڑی سفارش طاقت ور مافیا فوڈ اتہارٹی افسران فیکٹریاں کارخانے مضر صحت فوڈ پوائنٹ سڑک کنارے مزبح خانے فوڈ اتھارٹی ناکام اعلی حکام سے نوٹس کا مطالبہ
ڈپٹی ڈائریکٹرآپریشن کی گرفت کمزور ماتحت عملہ کی موج کچھ دو کچھ لو کی پالیسیوں پر عملدرآمد شہر بھر میں ملاوٹ مافیا کا راج عوام مختلف موذی امراض میں مبتلا
کمزور ملاوٹ مافیا پر درجنوں ایف آئی آر اور تگڑے طاقت ور ملاوٹ مافیا کے ساتھ کچھ لو کچھ دو کی پالیسیوں پر عمل گودام فیکٹریاں سیل کے باوجود کام جاری
مزید تفصیلات آئندہ شمارہ میں جھنگ روڈ پر کتنی فیکٹریوں کوکس نے سیل کیا اور کس نے کام کرنے کی اجازت دی اور کتنے میں ڈیل ہوئی تصاویر کے ساتھ
ہلدی پتی مرچ و دیگر ملاوٹی مصالحہ جات کی فروخت شہر بھر میں گودام فیکٹریاں کارخانے قائم فوڈ اتھارٹی کی جانب سے مقدمہ درج نہ گودام فیکٹری سیل نہ ہی مالک کی گرفتاری کا کوئی عمل صرف جرمانوں کی حد تک محدود اعلی حکام سے نوٹس کا مطالبہ (تفصیلات کے مطابق) گزشتہ چند روز قبل فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ملاوٹ مافیا کے خلاف آپریشن کے دوران غلام محمد آباد نمبر 2میں آپریشن کے دوران ایک فیکٹری سے تقریبا دو سوپچہتر 275کلو چوکر ملاوٹ شدہ چاۓ پتی برآمد علاوہ ازین صابری فوڈ غلا منڈی میں ایک ہزار1000کلو ملاوٹی ہلدی کی بوریاں برآمد ہونے کے بعد سیپل لیبارٹری ٹیسٹ رپورٹ سے ثابت ہوا کہ ہلدی مضر صحت ملاوٹ شدہ ہے جس کے نتیجہ میں گودام و دکان سیل ہوئی نہ مقدمہ درج نہ ہی مالک گرفتار ہوا صرف پچاس ہزار 50000 روپے جرمانہ کیا گیا ڈی ڈی او ڈاکٹر قاسم نے اس بات کی نہ صرف اعتراف کیا بلکہ وضاحت کرتے ھوۓ بتایا کہ تمام تر
صور تحال میرے نوٹس میں ہے اور محکمہ کی طرف سے استغاثہ تھانہ فیکٹری ایریا میں اورتھانہ سرگودہا روڈ کو بھجوا دیا گیا مقدمہ درج کرنا پولیس کا کام ہے مزید یہ کہ جگہ جگہ سڑک کنارے قائم مزبح خانوں کے سوال پر ڈی ڈی او ڈاکٹر قاسم نے بتایا کہ ایک ماہ میں 19مقدمات درج کروائے جا چکے ہیں ادارہ ویکلی ببر شیر کی انویسٹیگیشن رپورٹ کے مطابق صورت حال اس کے بر عکس ہے جن ملاوٹ مافیا کے پاس تگڑی سفارش نہیں ان پر نہ صرف بھاری جرمانہ بلکہ ایف آئی آر کیساتھ ساتھ گرفتاری بھی عمل میں لائی جاتی ہے ملاوٹ مافیا کا کہنا ہے طاقت ور ملاوٹ مافیا کیخلاف ہونے والی کارروائی میں فوڈ اتھارٹی افسران کا دوہرہ میعار کیوں؟؟کمزور ملاوٹ مافیا پر درجنوں ایف آئی آر درج کی جا رہی ہیں اور شہر بھر میں مختلف مقامات پر تگڑے طاقت ور ملاوٹ مافیا کے ساتھ کچھ لو کچھ دو کی پالیسیوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے گودام فیکٹریاں سیل ہونے کے باوجود اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں مزید تفصیلات آئندہ شمارہ میں جھنگ روڈ پر کتنی فیکٹریوں کو کس کس نے سیل کیا اور کس نے کام کرنے کی اجازت دی اور کتنے میں ڈیل ہوئی

کیمرامین تو ہمیشہ رپورٹر کیساتھ فرنٹ پر ہوتا ہے،کیمرامین نیوز کا ایک اہم جزو اور کلیدی کردار ہوتا ہے،کسی کو بھی یہ حق حا...
18/10/2024

کیمرامین تو ہمیشہ رپورٹر کیساتھ فرنٹ پر ہوتا ہے،کیمرامین نیوز کا ایک اہم جزو اور کلیدی کردار ہوتا ہے،کسی کو بھی یہ حق حاصل نہیں ہے وہ کیمرامین کو صحافی ہونے یا نہ ہونے کا سرٹیفکیٹ جاری کرے،جس نے بھی کہا ہے یا ایسا تاثر دیا ہے وہ بلکل غلط ہے کیونکہ نیوز میں دونوں کی اپنی اپنی اہمیت ہے،اس لئے ایسا تاثر دینا بہت بری بات ہے،میں از رپورٹر ایسے اقدام کی پرزور مذمت کرتا ہوں اور اپنے کیمرامین دوستوں کیساتھ ہوں درحقیقت ورکنگ جرنسلٹس کیمرامین اور نیوز رپورٹرز ہی ہیں جو ہر وقت ہر حالات میں فرنٹ لائن پر اپنی صحافتی خدمات سر انجام دیتے ہیں

18/10/2024

فیصل آباد ٹریننگ کورس مکمل کرنے والی خواتین کے عزاز میں تقریب کا انعقاد
چیف ٹریفک آفیسر کے زیر اہتمام ٹی ایم اے ہال میں ڈرائیونگ ٹریننگ کورس مکمل کرنے والی خواتین کے عزاز میں تقریب کا انعقاد
سی پی او کامران عادل کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت
تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر فرحان اسلم کے زیر اہتمام ٹی ایم اے ہال میں ڈرائیونگ ٹریننگ کورس مکمل کرنے والی خواتین کے اعزاز میں تقریب کا انعقادکیا گیا جس میں سی پی او کامران عادل ، چیف ٹریفک آفیسر فرحان اسلم اور دیگر پولیس افسران سمیت 200سے زائد ڈرائیونگ ٹریننگ کورس مکمل کرنے والی خواتین نے شرکت کی ۔ سی پی او کامران عادل نے خواتین کو ڈرائیونگ ٹریننگ کورس مکمل کرنے پر مبارک باد دی اورتقریب سے خظاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی کے لیے خواتین کا اہم کردارہے ہر شعبہ میں خواتین کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے آج کہ جدید دور میں خواتین کو ڈرائیونگ کی ٹریننگ دینا بہت ضروری ہے اور ٹریفک سٹاف نے بھی بہت اچھے طریقے سے خواتین کو ٹریننگ کروائی ہے فیصل آباد کی پولیس بہت اچھا کام کر رہی ہے جو ہماری بیٹیاں موٹر سائیکل چلا رہی ہے ۔ ان کے لئے مزید کام کر رہے ہیں ۔چیف ٹریفک آفیسر کو ہدایت دی گئی ہے ۔کہ چوکوں میں ٹریفک اشاروں کولگایا جائے تاکہ حادثات سے بچا جا سکے اسی طرح تحفظ سنٹر میں بھی خواتین کے تحفظ کیلئے اچھا کام ہو رہا ہے۔ تقریب کے اختتام پرسٹی پولیس آفیسراور چیف ٹریفک آفیسر نے ٹریننگ مکمل کر نے والی ٹرینیز کو سرٹیفکیٹس دیئے۔

18/10/2024

فیصل آباد
پولیس کا ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
فیصل آباد
تھانہ جھنگ بازار پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان طالب حسین ،ذیشان شانی کو2عدد پسٹل 30 بور معہ گولیوں سمیت گرفتار کرلیا
فیصل آباد
تھانہ ریل بازار پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد امین کو پسٹل 30 بور معہ گولیاں سمیت گرفتار کرلیا
تھانہ ملت ٹاؤن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم عدنان افضل کو پسٹل 30 بور معہ گولیاں سمیت گرفتار کرلیا
تھانہ نشاط آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم قدیر احمد کو پسٹل 30 بور معہ گولیاں سمیت گرفتار کرلیا
تھانہ ڈجکوٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد طلحہ کو پسٹل 30 بور معہ گولیاں سمیت گرفتار کرلیا
پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی

فیصل آباد پولیس کی بچھڑوں کو اپنوں سے ملانے کی روایت برقرار15 پر کال موصول ہو ئی کہ ایک بچہ حبیب بعمر 3 سال چک نمبر 224 ...
17/10/2024

فیصل آباد
پولیس کی بچھڑوں کو اپنوں سے ملانے کی روایت برقرار
15 پر کال موصول ہو ئی کہ ایک بچہ حبیب بعمر 3 سال چک نمبر 224 ر ب گھر کے باہر بازار سے لاپتہ ہو گیا ہے
تھانہ بٹالہ کالونی پولیس نےفوری کاروائی کرتے ہوئےگم ہونے والے بچے کو تلاش کرلیا
تھانہ بٹالہ کالونی پولیس نے ٹیکنیکل وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے بچے کو تلاش کر کے ورثاء کے حوالے کردیا
ورثاء نے فیصل آباد پولیس کا شکریہ ادا کیا اور فیصل آباد پولیس کی خدمات کو سراہا۔

17/10/2024

فیصل آباد:

تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ مسلم ٹاون میں وکیل کے گھر پر فائرنگ کا معاملہ
فیصل آباد

سی پی او کامران عادل کی ہدایت پر سرگودھا روڈ پولیس نے فائرنگ کے واقعہ میں ملوث 3 ملزمان کو ٹیکنیکل وسائل کی مدد سے تھانہ بلوچنی کے علاقہ 56 رب سرہالی سے گرفتار کرلیا پولیس نے ملزمان سے اسلحہ. ایک عدد کلاشنکوف بمعہ متعدد گولیاں. ایک عدد گن222بور بمعہ متعدد برآمد کرلیں پولیس نے ملزمان کے خلاف تھانہ سرگودھا روڈ میں مقدمہ درج کرکے کاروائی کا آغاز کر دیا
اسلحہ کی نمائش اور عوام میں خوف و حراس پھیلانے والے افراد کو قرار واقعی سزا دلوائی جائےگی. سی پی او کامران عادل

🥰
17/10/2024

🥰

16/10/2024

فیصل آباد ۔جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سرچ آپریشن کیا گیا
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں سی پی او کامران عادل کی ہدایت پر چائنیز سیکیورٹی کے حوالے سے تھانہ فیڈمک کے علاقہ160رب میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سرچ آپریشن کیا گیا
سرچ آپریشن میں سپیشل برانچ ،سی ٹی ڈی ،سی پی او سیکیورٹی برانچ ،ایس ایچ او فیڈمک ،ایلیٹ فورس سمیت پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا ،سرچ آپریشن کے دوران 19 گھروں کی تلاشی لی گئی50 افراد کے کوائف کو بذریعہ بائیو میٹرک چیک کیا گیا 10مختلف وہیکلز کو بھی چیک کیا گیا سرچ آپریشن جرائم پیشہ عناصر کی تلاش کیلئے کیاگیا تھا ۔ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ و قانون شکن عناصر پر کڑی نظر رکھنا اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لانا ہے۔

16/10/2024

فیصل آباد پنجاب کالج کے طلبہ کا بٹالہ کالونی پر حملہ ---- پولیس کی شیلنگ درجنوں طالب علم گرفتار

Address

Faisalabad Press Club
Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Fotoline Urdu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Fotoline Urdu:

Videos

Share

FotoLine News

FotoLine News is a Pakistani News channel owned by the FotoLine Media Network, headquartered in Karachi, Pakistan. It is the first Photo Based news channel to be headquartered in the SouthEast Asia.[1] Instead of being run centrally, news management rotates between broadcasting centres in Karachi and Lahore.


Other News & Media Websites in Karachi

Show All