Salamti News

Salamti News Weekly slamti international karachi pakistan / NEWSPAPER& WEBTV

26/06/2024

‏چمن کے لوگوں نے ون ڈاکیومنٹ رجیم منصوبے کے تحت پاسپورٹ بنوانا شروع کر دیا Salamti News

اس ویڈیو میں چمن پاسپورٹ آفس پر لوگوں کا ہجوم دیکھا جا سکتا ہے۔

26/06/2024

مبینہ طور پر کراچی کے صحافی کو وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن سے سوال پوچھنا مہنگا پڑ گیا

احتساب عدالت کراچی میں سماعت کے بعد صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن سے صحافی سکندر علی بھٹو نے سوال کیا کہ آپ کے خلاف 5 ارب 76 کروڑ روپے کی کرپشن کا الزام ہے آپ دوبارہ اسی محکمہ کے وزیر بن گئے ہیں
کیا آپ کے ماتحت افسران آپ کے خلاف گواہی دینگے ؟

شرجیل میمن نے جواب دینے کے بجاٸے دوسرے کورٹ رپورٹرز سے پوچھا کہ یہ بند کون کون ہے؟

رپورٹر نے شرجیل میمن کو بتایاکہ کہ یہ سکندر بھٹو ہیں یہ سندھ ٹی وی نیوز کے رپورٹر ہیں۔

صحافی سکندر بھٹو کی جانب سے صوبائی وزیر سے دوبارہ سوال کرنے پر صوباٸی وزیر ان کی طرف گھورتا ہوا اپنی سرکاری گاڑی میں بیٹھ کر چلا گیا۔

صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے اپنے اوپر لگے کرپشن کے الزامات کا جواب تو نہ دیا احتساب عدالت سے نکل گیا ، لیکن سندھ ٹی وی نیوز کی انتظامیہ کو کہہ کر صحافی سکندر علی بھٹو کو نوکری سے نکلوا دیا۔
Salamti News

26/06/2024

جہاں لوڈ شیڈنگ زیادہ ہے وہاں سے زیادہ لاشیں سرد خانے میں آئی ہیں ۔ہمارے پاس اب جگہ نہیں ہے ۔۔ایدھی فاؤنڈیشن Salamti News

یہ بھی یے پاکستان ۔۔۔‏یہ شاہراہ قراقرم  پر حادثے کا شکار ہونے والے ٹرک کی تصاویر ہیں.ٹرک پر گھریلو استعمال کا کوکنگ آئل ...
26/06/2024

یہ بھی یے پاکستان ۔۔۔
‏یہ شاہراہ قراقرم پر حادثے کا شکار ہونے والے ٹرک کی تصاویر ہیں.
ٹرک پر گھریلو استعمال کا کوکنگ آئل لدا ہوا تھا. لوگ آئے، ڈرائیور اور اس کے ساتھی کو نکالا ، ہسپتال روانہ کیا.
ٹرک پر لدا سامان اتار کر ترتیب سے رکھا اور مالکان کو اطلاع کر کے اپنے کاموں میں مشغول ہوگئے. نہ ہی تیل کو مال غنیمت جانا اور نہ ہی مال مفت دل بے رحم ہوا۔۔۔۔
پاکستان ک مثبت پہلو بھی اجاگر ہونے چاہئیں۔ Salamati News International

26/06/2024

یہ حقیقت ہے کہ ہم نے بجٹ آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر بنایا ہے اور کوئی راستہ نہیں تھا ۔وزیر اعظم پاکستان Salamti News

26/06/2024

سلام ٹریفک پولیس اہلکاران ۔۔کراچی میں ہیٹ ویو کا شکار ایک شہری کی مدد کرتے ہوئے اسے ہسپتال تک پہنچایا Salamti News

26/06/2024

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل خان مروت لندن جا پہنچے Salamti News

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عمران خان کو جیل میں مشکلات ہیں تو آئی...
26/06/2024

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عمران خان کو جیل میں مشکلات ہیں تو آئیں اور بیٹھ کر بات کریں۔ بدھ کو اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ جب ان کی والدہ کا انتقال ہوا تو وہ جیل میں تھے۔ وہ خود بھی کینسر سروائیور ہیں۔ لیکن انہوں نے کبھی جیل میں تکالیف کا ذکر نہیں کیا۔ ان کے بقول وہ جب انڈر ٹرائل تھے تو انہیں زمین پر لٹایا گیا۔ گھر سے کھانا نہیں لانے دیا گیا۔ دوائیں بند کر دی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ "ہم نہیں چاہتے کہ ان کے ساتھ اس طرح کی زیادتی ہو جو ہمارے ساتھ ہوئی تھی۔" انہوں نے اپوزیشن کو کہا کہ آئیں اور بیٹھ کر بات کریں کیوں کہ اس کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔۔ Salamti News

واٹس ایپ گروپس والے ہو جایں ھوشیار ۔۔شوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ پوسٹ کرنے پر FIR درج Salamti News
26/06/2024

واٹس ایپ گروپس والے ہو جایں ھوشیار ۔۔شوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ پوسٹ کرنے پر FIR درج Salamti News

سینیٹر فیصل واوڈا نے توہینِ عدالت کیس میں شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرا دیا اور عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی ہے۔ سینیٹر...
26/06/2024

سینیٹر فیصل واوڈا نے توہینِ عدالت کیس میں شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرا دیا اور عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی ہے۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے 15 مئی کو اسلام آباد کے نیشنل پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس کے دوران سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ پر تنقید کی تھی۔ فیصل واوڈا نے کہا تھا کہ اگر ہماری پگڑی اچھالی گئی تو ہم بھی دوسروں کی پگڑیاں اچھالیں گے۔موصوف نے قبل ازیں معافی مانگنے سے انکار کیا تھا Salamti News

26/06/2024

کراچی میں گرمی کی شدید لہر سے شہری بے حال

سندھ رینجرز کا عوام کی سہولت کے لیے اہم قدم

شہر کے مختلف علاقوں میں ہیٹ اسٹروک سینٹرز قائم کردیے

ہیٹ اسٹروک کیمپس پر ٹھنڈے پانی اور شربت کے اسٹالز لگادیے گئے

شہر کی اہم شاہراؤں اور عوامی مقامات پر ہیٹ ا سٹروک سینٹرز موجود

ہیٹ اسٹروک سینٹرز میں رینجرز کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف موجود

شہریوں کو گرمی سے بچاؤ کے لیے مختلف طبی سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں

کیمپ میں ٹھنڈے پانی کی بوتلیں، او آر کے ایس پیکٹس موجود

کیمپ میں مختلف ادویات اور ڈرپس بھی موجود

شہریوں کی بڑی تعداد رینجرز ہیٹ اسٹروک سینٹرز سے استفادہ حاصل کر رہی ہے

نادرن بائی پاس، ملیر لنک روڈ، الاظہر گارڈن گلزار ہجری شامل

ٹینک چوک ملیر کالا بورڈ بس اسٹاپ، بلدیہ ٹاون الاصف سکوائر پر بھی کیمپ قائم

نیو سبزی منڈی، لیبر سکوائر گلشن معمار، چاندنی چوک، 24مارکیٹ شامل

ترجمان سندھ رینجرز

26/06/2024
26/06/2024

انڈیا کے اس صاحب ثروت خواجہ سرا کو سلام ❤ Salamti News

23/06/2024

"توہین مذہب "کے الزام میں گرفتار ملزم سلیمان کو تھانے لے جانا مہلک غلطی تھی
تھانے کا فوری گھیراو ہوا اور ملزم کو کھینچ کر لے جایا گیا ۔ انٹیلی جنس کی رپورٹ
ملزم کو برہنہ کرکے سڑکوں پر گھسیٹا گیا تشدد کے بعد اسے آگ لگادی گئی ۔
کسی اعلی افسر سے ہدایت لی گئی نہ پولیس پولیس کمک طلب کی گئی ۔۔رپورٹ
ملزم 40 منٹ تک تھانے میں رہا اسپتال نے ابتدائی پوچھ گچھ میں جرم سے انکار کیا
ہم نے قتل ملزم کو جلانے والے لوگوں میں سے 26 کو گرفتار کر لیا پے ڈی ایس پی
ملزم کو تھانے لے جانے کے سوا کوئی راستہ نہیں تھا ۔ ملزم ذہنی مریض اور نشئی لگتا ہے مگر اس نے جرم سے انکار کیا ۔۔پولیس
گرفتار افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیئے گئے ۔ لاوڈ اسپیکر پر توہین مذہب کا الزام لگانے کا اعلان کرنے والے نے بھی کہا کہ یہ اس سے کہا گیا تھا پیسٹ

23/06/2024

کیا ہوا تیرا وعدہ وہ قسم
وہ ارادہ Salamti News

22/06/2024

سانحہ مدین اور حقائق (تحریر فیاض ظفر)
سوات میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قرآنِ مجید کی بے حرمتی کے الزام میں قتل ہونے والے سیالکوٹ کے سیاح کے بارے میں قرآنِ مجید کی بے حرمتی کا کوئی واضح ثبوت نہ مل سکا۔ ہوٹل مالک کے مطابق سلیمان نامی شخص 18 جون کو آیا تھا اور ہوٹل میں کمرا کرایہ پر لیا تھا۔ 20 جون کو دیگر کمروں میں رہائش پذیر لوگوں کے شور پر جب میں پہنچا، تو لوگوں کے ہاتھوں میں قرآنِ مجید کے جلے ہوئے اوراق تھے۔ وہ سلیمان کے کمرے کا دروازہ کھٹکھٹا رہے تھے مگر وہ دروازہ نہیں کھول رہا تھا۔ بعد میں جب اس نے دروازہ کھولا تو اس وقت پولیس آچکی تھی اور وہ ملزم کو اپنے ساتھ تھانہ لے گئی۔ یہاں یہ بات اہم ہے کہ ہوٹل کے جس کمرے میں سلیمان رہ رہا تھا، اس کے قریب والے کمروں میں رہائش پذیر لوگوں کو کیسے معلوم ہوا کہ کمرے میں مذکورہ شخص قرآنِ مجید کی توہین کا مرتکب ہوا ہے۔ اگر وہ کمرے میں یہ عمل کر رہا تھا، تو پھر قرآنِ مجید کے اوراق ان کے پاس کہاں سے آئے۔مقامی لوگوں کے مطابق اس کے بعد مساجد میں اعلانات کئے گئے۔ لاؤڈ سپیکر والی گاڑی سے بھی اعلانات ہوئے جس کے بعد ہجوم نے تھانے پر دھاوا بول دیا۔ یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ اس بارے میں تو صرف ہوٹل والوں کو پتہ تھا، تو مساجد میں اعلانات کس نے کئے اور پہلے سے ایک گاڑی پر لاؤڈ سپیکر کس نے باندھا تھا۔ اب مذکورہہوٹل پولیس نے سیل کردیا ہے، تو یہ معلوم کرنا ضروری ہے کہ ان کمروں میں کون رہائش پذیر تھا۔ ایس ایچ او مدین اسلام الحق نے بتایا کہ جب میں ملزم کو تھانے لے آیا، تو میں نے ملزم سے پوچھا کہ تم قادیانی ہو؟ تو انہوں نے کہا کہ نہیں الحمداللہ میں مسلمان ہوں۔ میں نے پوچھا کہ تم نے قرآن مجید شہید کیا ہے، تو اس نے انکار کیا اور کہا کہ میں مسلمان ہوں۔ کیوں قرآن شریف شہید کروں گا۔ اس دوران مشتعل ہجوم نے تھانے پر حملہ کیا، تو ملزم کو ہجوم سے بچانے کے لئے میں اس کو اپنے کوارٹر لے گیا، لیکن مشتعل افراد میرے کوارٹر تک پہنچے اور ملزم کو اپنے ساتھ لے گئے۔ مشتعل مظاہرین کے ہاتھوں بھی ایک قرآن مجید شہید ہوا ہے۔ مدین پولیس کے مطابق مشتعل مظاہرین نے تھانے کے اندر9 گاڑیوں اوردس موٹر سائیکلوں کو بھی نذرِ آتش کیا ہے۔ نذرِ آتش ہونے والی گاڑیوں میں ایک موٹر کار میں قرآنِ مجید تھا جو شہید ہوگیا۔ مظاہرین نے تھانے کے کچھ کمروں کو بھی آگ لگائی۔ ریجنل پولیس آفیسر کے مطابق ملزم کے خلاف ملک بھر میں صرف ایک ایف آئی آر درج ہے، جو اس کی والدہ نے اس کے خلاف 4 جولائی 2022ء کو تھانہ سول لائن میں کٹوائی تھی۔ جس میں سلیمان کی والدہ نے کہا ہے کہ ان کا بیٹا ملیشیا سے واپس آیا ہے۔ گھر میں مجھے گالیاں دیتا ہے اورقتل کی دھمکیاں بھی دیتا ہے۔ مقامی لوگوں سے ملاقات میں معلوم ہوا کہ اس عمل میں ایک مذہبی گروہ ملوث تھا۔ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ مدین میں تمام مظاہرے مدین اڈّے میں ہوتے ہیں، لیکن ان مشتعل عوام نے سیالکوٹ کے اس شخص کو سور پل کے پار لے جاکر جلایا اور اس کو جلانے کے لئے پہلے سے لکڑیاں موجود تھیں۔ ہمارے ذرائع کے مطابق اس واقعے کی منصوبہ بندی چند دن قبل کسی اور جگہ کی گئی تھی اور اس عمل کے لئے جمعرات کا دن اس لئے منتخب کیا گیا تھا کہ اگلے دن جمعہ کو سوات بھر میں پُرتشدد مظاہرے ہوں، لیکن سوشل میڈیا پر عوام نے تحمل کا مظاہرہ کیا اور سوات کو بچالیا۔ آج پورے دن کی تحقیقات سے کوئی واضح ثبوت نہیں ملے کہ قتل شدہ شخص نے قرآنِ مجید کو شہید کیا تھا۔ خدا نخواستہ اگر کوئی ایسا عمل کرے بھی، تو اس کو قانون کے حوالے کیا جانا چاہیے اور ثبوت پولیس کو پیش کرنے چاہئیں۔ آج مدین میں پورا دن گزارنے کے باوجود ہمیں کوئی ثبوت نہیں ملا۔ آج کل موبائل کا دور ہے، لیکن کسی نے سلیمان کے کمرے یا شہید قرآن مجید کی کوئی ویڈیو بنائی تھی اور نہ تصویر۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

20/06/2024

کوئٹہ, پکنک پوائنٹ سے 10 افراد اغوا
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں پکنک پوائنٹ سے مسلح افراد نے 10 افراد کواغوا کرلیا، مغویوں میں ایک کسٹم اہلکار اور پنجاب کے 6 رہائشی افراد شامل ہیں۔ یہ لوگ عید پکنک پر شعبان کے پہاڑی علاقے میں آئے تھے
لیویز ذرائع کے مطابق 30 سے 40 مسلح افراد پہاڑوں سے اتر کر نیچے آے اور آبشار کے قریب بیٹھے لوگوں سے فون اور شناختی کارڈ طلب کر کے چیک کرنا شروع کر دیے۔
22 افراد کے شناختی کارڈ دیکھنے کے بعد 14 کو چھوڑ دیا گیا جبکہ 10 کو مسلح افراد اغوا کر کے ساتھ لے گئے۔ Salamti News

20/06/2024

وزارت مذہبی امور نے 35 پاکستانی حجاج کے انتقال کی تصدیق کردی۔

ڈی جی پاکستان حج مشن عبدالوہاب سومرو کے مطابق 18 جون سہ پہر 4 بجے تک مشاعر میں 9 پاکستانیوں کی اموات ہوئیں۔ منیٰ میں 4، عرفات 3 اور مزدلفہ میں 2 پاکستانیوں کی اموات ہوئیں۔

ان کا بتانا ہے کہ 20 پاکستانی حجاج کی اموات مکہ اور 6 مدینہ میں ہوئیں، درجہ حرارت 50 ڈگری ہونے کے سبب یہ مشکل حج تھا۔

عبدالوہاب سومرو نے کہا ہے کہ اس سال حج کے دوران پاکستانیوں کی شرح اموات گزشتہ سال کے مقابلے میں کم رہی، جاں بحق پاکستانیوں کی تدفین مکہ کے الشرائع قبرستان اور جنت البقیع میں کی گئی۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کسی بھی حاجی کی وفات ہونے پر ہمیں اطلاع دی جاتی ہے، سعودی حکومت کے نظام کے تحت ورثاء سے تدفین کی اجازت مانگی جاتی ہے، بعد میں غسل دے کر حرمین میں نمازِ جنازہ ادا کر کے تدفین کی جاتی ہے یا پھر وارثین کی خواہش کے مطابق حاجی کی میت پاکستان پہنچانے کے انتظامات کیے جاتے ہیں۔

وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت ان معاملات میں ہمارے ساتھ تعاون کرتی ہے۔ Salamti News

میرے نئے ٹاپ فینز کا تہہ دل سے شکریہ! ‏💎‏ Karamat Bhatti
19/06/2024

میرے نئے ٹاپ فینز کا تہہ دل سے شکریہ! ‏💎‏ Karamat Bhatti

18/06/2024

اس واقع سے آپ کراچی کے پوش علاقوں میں موجود پارکس کی صورتحال کا اندازہ لگا سکتے ہیں ۔۔۔خبر ۔۔۔۔۔کراچی

کلفٹن بلاک 3 بن قاسم پارک کے اندر سے خاتون و مرد کی تشدد زدہ دو سے تین دن پرانی لاشیں برآمد

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو اپنی تحویل میں لے لیا

پولیس نے موقع پر کرائم سین یونٹ کو طلب کر لیا

کرائم سین یونٹ نے موقع سے کرائم سین اکھٹے کر لیے

تشدد زدہ لاشوں کو ریکسو ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیاگیا

تشدد زدہ لاشوں کی شناخت تا حال نہ ہوسکی Salamti News

سانگھڑ میں ظالم وڈیرے نے اپنی زمین سے گزرنے پر اونٹ کی ٹانگ کاٹ دیوزیراعلی سندھ کا سانگھڑ میں اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کا نوٹس...
15/06/2024

سانگھڑ میں ظالم وڈیرے نے اپنی زمین سے گزرنے پر اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی

وزیراعلی سندھ کا سانگھڑ میں اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کا نوٹس، 5 ملزمان گرفتار

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سانگھڑ میں اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کا نوٹس لے لیا۔

سندھ کے علاقے سانگھڑ میں اپنی زمینوں میں داخل ہونے پر ظالم وڈیرے نے ملازمین کے ہمراہ اونٹ کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد تیز دھار آلے سے اس کی ٹانگ کاٹ دی۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں اونٹ کو بلبلاتے اور روتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اونٹ کے مالک نے بھی کٹی ہوئی ٹانگ اٹھاکر پریس کلب سانگھڑ پر شدید احتجاج کیا۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے 5 کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزمان اور اونٹ مالک میں معاملات طے ہو چکے تھے، انسانی طور پر یہ ناقابل قبول ہے، اس لئے ریاست کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پیپلز پارٹی کی مرکزی اطلاعات سیکریٹری رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے بھی واقعے کا نوٹس لیا جس پر ضلع انتظامیہ حرکت میں آگئی۔ شازیہ مری کے نوٹس پر ڈپٹی کمشنر سانگھڑ عمران الحسن خواجہ نے ڈاکٹروں کی ٹیمیں اونٹ کے علاج کیلئے روانہ کیں۔

زرعی زمین پر اونٹ گھسنے پر اونٹ کی ٹانگ کاٹنے والے اثر و رسوخ کے افراد کو منگلی پولیس نے مبینہ طور پر بچالیا تھا اور اونٹ مالک کے بجائے پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا۔

15/06/2024

مبینہ طور پر ۔۔۔اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کا اندوہناک واقعہ ضلع و تعلقہ سانگھڑ مُنڈھ جمڑاؤ کے قریب گاؤں “واڈھکی” میں پیش آیا، اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
‏واقعہ کے بارے میں عوام الناس کو حقائق نہیں بتائے جارہے ہیں، دراصل اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کی اصل وجہ دو کزنز (چچازاد بھائیوں) کے درمیان زمینی تکرار ہے، نہ کہ دوسرے کی زمین پر گھاس کھانے کی وجہ ہے، اونٹ کی ٹانگ تیز دھار آلے سے کاٹ کر جہاں پر خون کے نشان بھی موجود ہیں اور پھر اسے ساتھ والی زمین میں پھینک دیا گیا۔
‏اونٹ کے مالک (محمد بخش بِہن) بھی الزام اس زمیندار (غلام رسول) پر نہیں لگا رہے ہیں جس کے نام کو ذاتی عناد پر ایک صحافی نے اُچھالا۔
‏اونٹ کے مالک نے الزام اپنے کزن پر لگایا ہے۔
‏مگر ہمارے میڈیا کے گرو بنا تحقیق کے اس ریلو کٹے صحافی جو چھوٹے زمیندار کا سیاسی مخالف ہے کے خلاف مسلسل پوسٹ کررہے ہیں حالانکہ اونٹ کے مالک سے اس زمیندار کو بری الذمہ قرار دیا ہے۔
‏ایک اور اہم بات کہ جس زمین کے نزدیک یہ واقعہ پیش آیا وہ زمین اس زمیندار (غلام رسول) کے نام پر ضرور ہے مگر اس نے وہ ٹھیکے پر کسی اور (جعفر پنجابی) کو دی ہوئی ہے۔ جب زمین کسی اور (جعفر پنجابی) کو ٹھیکے پر دی گئی تو کیسے زمیندار (غلام رسول) اس زمین پر کسی کے اونٹ کی ٹانگ کاٹ سکتا ہے۔۔۔۔؟

اونٹنی کے مالک محمد بخش کے مطابق یہ شرمناک واقعہ زمیندار غلام رسول کی زمین پر پیش نہیں آیا بلکہ دوسری زمین پر پیش آیا۔
‏(مگر چونکہ وہاں کے ایک ریلو کٹے صحافی کی غلام رسول سے سیاسی چپلقش چل رہی تھی، اس لیئے اس صحافی نے غلام رسول کا نام دے دیا، حالانکہ اس وقت وہ زمین ٹھیکے پر جعفر پنجابی کے پاس ہے۔)

واقعہ کی ایف آئی آر درج ہوچکی ہے، انکوائری چل رہی ہے، اصل ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
‏اور انشاء اللہ جھوٹ جلد بے نقاب ہوگا۔

۔copy

12/06/2024
07/06/2024

کراچی: ڈیفینس فیز 2 میں پولیس مقابلے کا معاملہ

کراچی : براہ راست پولیس مقابلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

سی سی ٹی وی میں دیکھا جاسکتا ہے ملزم شہری سے ہاتھا پائی کرکے لوٹ مار کررہا ہے ،

کراچی : ملزمان رقم چھین کر فرار ہوۓ پولیس اہلکاروں نے ملزمان کا تعاقب کیا

کراچی : ملزمان کے تعاقب کے بعد ایک ملزم مارا گیا

ہم بینک سے پیسے لے کر آرہے تھے ، شہری

دو ملزمان ون ٹو فائو موٹر سائیکل پر ہمارے پیچھے ائے ، شہری

دونوں ملزمان نے سفید کپڑوں کے شلوار قمیض پہنے ہوئے تھے ایک ملزم نے ماکس لگایا ہوا تھا ، شہری

ڈکیتوں نے لوٹ مار کے دوران میرے والد صاحب پر تشدد کیا ، شہری

ملزمان نے اسلحے کے زور پر ہمیں لوٹا، شہری

ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی ،شہری Salamti News

07/06/2024

لانڈھی کورنگی میں پانی کی عدم فراہمی کے باعث سنگر چورنگی پر احتجاج ۔ احتجاج کے باعث ٹریفک میں پھنسے سیکڑوں واٹر ٹینکرز کے وال شہریوں نے کھول دیے ۔

Address

Block A Jinnah Road Shershah Colony Site
Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Salamti News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Salamti News:

Share

we are weekly news paper of Karachi Pakistan naming ‘Salamti International’ and Web News Channel As ‘Salamti News’.

We Publish news specially regarding social issues and human rights . We also work on promotion of business .We interview well known thinkers , politicians, writers ,authors ,poets , researchers and businessmen to motivate the youth of our country . We spread the lesson of harmony, brotherhood and tolerance among the religions and communities . Yes we focus on commercial but do not compromise on the cause of to serve humanity .