05/06/2025
*قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم*
*"الْحَجُّ الْمَبْرُوْرُ لَيْسَ لَهُ جَزَاءٌ إِلاَّ الْجَنَّةُ۔"*
رسول اللہﷺ نے فرمایا:
*"حج مبرور کی جزاء جنت ہی ہے۔"*
(بخاری، حدیث:1683)
*حج مبرور:* وہ جس میں گناہ نہ ہو، ریاکاری و نمود نہ ہو، اور مطلوبہ احکام مکمل اخلاص سے ادا کیے جائیں۔ ایسا حج، جس کے بعد حاجی گناہوں سے پاک ہو جائے۔
آہ! کعبہ کا دیدار اور آنکھیں نم ہونا...
عرفات کے میدان میں تپتی دوپہر میں عاجزی سے گناہوں کا اعتراف کرنا...
منیٰ کی خیمہ گاہوں میں رب سے تنہائی میں گفتگو...
یہ صرف مناظر نہیں، یہ بندگی کی معراج ہے۔
*لبیک اللہم لبیک*
دل پکار اٹھتا ہے: اے اللہ! میں حاضر ہوں... تیرے در پر، تیرے حکم پر، تیری محبت میں۔
یہ حج ہے
جسم کا سفر مکہ کی طرف، اور روح کا سفر جنت کی طرف۔
#شعور #بیداری