Karachi News

Karachi News The news and views website that's Karachi's and South Asia's Alternative Wire to the World. Karachi News is a non-profit media organisation.
(108)

Our aim is to bring up secret reports, hidden news, top stories, videos, etc to the Pakistani public. We are young organisation and growing very fast, relying on a network of dedicated volunteers.

08/12/2024

Faisal Vawda Important Press Conference with MQM Leaders

کراچی: سفاری پارک میں موجود ہتھنی سونیا مرگئی۔ ہتھنی سونیا کی عمر 22 سے 23 سال کے درمیان تھی، سونیا کی موت گزشتہ رات ہوئ...
08/12/2024

کراچی: سفاری پارک میں موجود ہتھنی سونیا مرگئی۔ ہتھنی سونیا کی عمر 22 سے 23 سال کے درمیان تھی، سونیا کی موت گزشتہ رات ہوئی، صبح عملہ پہنچا تو ہتنھی کو مردہ پایا۔ ہتھنی سونیا اور ملکہ پہلے سے سفاری پارک میں تھیں، چند روز قبل چڑیا گھرسے ہتھنی مدھوبالا کو سفاری پارک منتقل کیا گیا تھا

ملک میں انٹرنیٹ پھر سست روی کا شکار، صارفین پریشان، سوشل میڈیا ایپس پر ویڈیوز اور تصویریں ڈاؤن لوڈ نہیں ہورہیں، انٹرنیٹ ...
07/12/2024

ملک میں انٹرنیٹ پھر سست روی کا شکار، صارفین پریشان، سوشل میڈیا ایپس پر ویڈیوز اور تصویریں ڈاؤن لوڈ نہیں ہورہیں، انٹرنیٹ پر ویب سائٹس کی براؤزنگ بھی سست روی کا شکار، کئی علاقوں میں وائی فائی سروس بھی متاثر، آن لائن کاروبار، آن لائن کلاسز اور سفر کیلئے رائیڈز بک کرنے میں بھی مشکلات

⦾ کراچی کے مضافات میں درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ تک پہنچ گیا۔📅 تاریخ: 8 دسمبر 2024⦾ کراچی کے مضافات میں درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ ت...
07/12/2024

⦾ کراچی کے مضافات میں درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ تک پہنچ گیا۔
📅 تاریخ: 8 دسمبر 2024

⦾ کراچی کے مضافات میں درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ تک پہنچ چکا ہے۔ گڈاپ ٹاؤن میں رات کے اس پہر درجہ حرارت 7.3 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے اور صبح تک مزید 3 سے 4 ڈگری تک درجہ حرارت گرنے کا امکان ہے۔اس کے علاوہ شہر میں ملیر کے علاقے میں اس وقت درجہ 16 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے جبکہ یہاں بھی 4 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت مزید نیچے جا سکتا ہے۔

07/12/2024

یونیورسٹی روڈ پر پانی کی 84 انچ قطر مین لائن کا مرمتی کام جاری

07/12/2024

:
🔵 کراچی میں آج صبح رواں موسم سرما کی اب تک کی سرد ترین صبح تھی، ایئرپورٹ پر کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ موسمِ سرما کی پہلی سردی کی لہر کراچی کو آج رات/کل سے متاثر کرے گی، شہر میں شمال مشرق سے سائبیریا کی سرد خشک ہوائیں چلنا شروع ہوچکی ہیں جن میں آج رات سے مزید اضافہ ہوگا۔

🔵 شہر میں اگلے 4-5 روز کم سے کم درجہ حرارت 7 سے 10 ڈگری تک گرنے کی توقع ہے۔ سردی کی زیادہ شدت شہر کے شمالی اور مشرقی علاقوں میں رہے گی جہاں محسوس کیے جانے والا درجہ حرارت 5 ڈگری تک جا سکتا ہے۔ اس دوران شہر کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 سے 27 ڈگری کے درمیان رہینگے جس کے سبب دن کے اوقات بھی ٹھنڈک کا احساس رہے گا۔
ان شاء اللہ

‏کراچی، یونیورسٹی روڈ پر پھٹنے والی 84 انچ قطر کی لائن کا مرمتی کام جاری، لائنوں کی مرمت کا کام ہفتے اور اتوار کی درمیان...
06/12/2024

‏کراچی، یونیورسٹی روڈ پر پھٹنے والی 84 انچ قطر کی لائن کا مرمتی کام جاری، لائنوں کی مرمت کا کام ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب تک مکمل کرلیا جائے گا، لائن گزشتہ جمعہ کو پھٹ گئی تھی، 3 دسمبر سے مرمتی کام شروع کیا گیا تھا۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کا بیان

06/12/2024

کراچی میں آج دوپہر میں زیادہ سے زیادہ پارہ 30 سے 31 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 35 سے 45 فیصد رہا۔آج رات اچھی ٹھنڈک متوقع! کل سے موسم قدرے خشک اور سرد ہوجانے کا امکان۔

06/12/2024

📢 ADVERTISE YOUR BUSINESS HERE IN VERY CHEAP RATES!
INBOX US FOR MORE DETAILS.

06/12/2024

All Social Media Services Available

Youtube Subscriber / Likes / Views
Facebook Profile & Page Followers / Likes / Views
Tiktok Follower / Likes / Views
Instagram Followers / Likes / Views
Twitter Followers / Likes / Views
LinkedIn Followers

For More Info Inbox

06/12/2024

*شادی ہال بک کرانے والے ہوشیار،10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کی ادائیگی بھی کرنی ہو گی*

ایف بی آر حکام نے شادی کی تقریبات پر بھی ٹیکس عائد کر دیا۔ ایف بی آر نے شادی ہال کی بککنگ کرانے پر 10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لاگو کر دیا ہے۔

اس حوالے سے صدر شادی ہال ایسوسی ایشن رانا رئیس کا کہنا تھا کہ شادی ہال میں تقریب کرنے پر پارٹی سے 10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لیا جائے گا۔ ود ہولڈنگ ٹیکس لینے کا فیصلہ ایف بی آر حکام کی ہدایت کے تحت کیا گیا۔

شادی ہال کے کرائے کے علاوہ 10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس وصول کیا جائیگا۔ ودہولڈنگ ٹیکس کی رقم کا شادی ہال مالکان کا کوئی تعلق نہیں ۔رانا رئیس کا مزید کہنا تھا کہ شادی کی تقریبات کرنے والے شہریوں سے گزارش ہے کے ود ہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پر ایف بی آر پالیسی کا خیال رکھیں۔

گلستان جوہر بلاک 19 میں بروز بدھ کو جو حادثہ پیش ایا تھا بچے کی غلطی سے چلتی لفٹ میں چڑھنے کی کوشش میں انتقال کر گیا تھا...
06/12/2024

گلستان جوہر بلاک 19 میں بروز بدھ کو جو حادثہ پیش ایا تھا بچے کی غلطی سے چلتی لفٹ میں چڑھنے کی کوشش میں انتقال کر گیا تھا کریم ولد کامران عمر دس سال تھی آج کنڈیارو میں اس کی تدفین آہوں سسکیوں کے ساتھ ہوگئ

سندھ میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات 15 مارچ اور گیار ویں اور بارویں جماعت کے امتحانات 15 اپریل سے شروع، میٹرک کے ن...
06/12/2024

سندھ میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات 15 مارچ اور گیار ویں اور بارویں جماعت کے امتحانات 15 اپریل سے شروع، میٹرک کے نتائج 15 جولائی اور انٹر کے نتائج 15 اگست تک آئیں گے۔ اسکولوں میں تعلیمی سال26-2025 یکم اپریل سے شروع، کالجز میں نیا تعلیمی سال یکم اگست 2025 سے شروع ہوگا

05/12/2024

کراچی میں آئندہ 36 گھنٹوں کے اندر موسم سرما 2024-25 کا آغاز متوقع ہے۔ ویک اینڈ پر ہوائیں مزید ٹھنڈی ہو جائیں گی! 🥶

05/12/2024

یونیورسٹی روڈ پر پانی کی 84 انچ ڈایا مین لائن کی مرمت کا کام جاری، ترجمان واٹر کارپوریشن.

05/12/2024

یونیورسٹی روڈ / پانی کی 84 انچ ڈایا لائن / مرمتی کام جاری /
یونیورسٹی روڈ پر پانی کی 84 انچ ڈایا مین لائن کی مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے
سی ای او واٹر کارپوریشن کی ہدایت پر مرمتی کام رات بھر جاری رہا،
مرمتی کام ہنگامی بنیادوں پر کیا جارہا ہے

04/12/2024

کراچی: عمارت کی لفٹ میں پھنس کر والدین کا اکلوتا بیٹا جاں بحق

کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 19 کی ایک رہائشی عمارت میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جس نے والدین کے اکلوتے بیٹے کی جان لے لی۔

ریسکیو حکام نے تصدیق کی کہ رہائشی عمارت کی چلتی لفٹ میں 8 سالہ بچہ پھنس کر جاں بحق ہوگیا، بچے کا سر لفٹ میں آنے سے بُری طرح زخمی ہوا تھا۔

حکام کے مطابق لفٹ کو کاٹ کر بچے کو باحفاظت نکالنے کی کوشش کی گئی، بچے کو سر نکال کر شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ دوران علاج دم توڑ گیا

Address

Karachi
75950

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Karachi News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Nearby media companies


Other News & Media Websites in Karachi

Show All