Voice of Sindh

Voice of Sindh Voice of Sindh is a digital platform for presenting informative and entertaining content.

As an alternative Platform to express independent and unbiased Opinion.

کراچی: اسٹار آل رائونڈر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے شاہین آفریدی کو دا...
09/12/2024

کراچی: اسٹار آل رائونڈر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے شاہین آفریدی کو داماد بنانے سے قبل انکوائری کروائی تھی۔
عالمی اردو کانفرنس کے سیشن میں ہوں کراچی میں دوران گفتگو سابق کپتان نے کئی موضوعات پر بات کی۔
بیٹی انشا کے لیے داماد شاہین آفریدی کے انتخاب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ کوئی بھی انسان بیٹی کا ہاتھ بنا سوچے سمجھے کسی کے ہاتھ میں نہیں دیتا، شاہین کی تربیت اچھی ہوئی تھی، میرے بڑے اور شاہین کے بڑے آپس میں ایک دوسرے کو اچھی طرح سے جانتے تھے، لیکن جب ہم کراچی شفٹ ہوئے تو شاہین کی فیملی سے ہمارا اتنا رابطہ نہیں رہا، مگر شاہین نے جتنے لوگوں کی نگرانی میں کھیلا، سب کوچز نے بھی شاہین کی بہت تعریف کی تھی۔
شاہین آفریدی کے لیے انکوائری کیے جانے کے سوال پر شاہد آفریدی نے کہا کہ انکوائری کروائی گئی تھی، بیٹی کے رشتے کے وقت انکوائری بہت ضروری ہے لیکن کسی بھی رشتے کو آگے چلانے کیلئے لڑکا اور لڑکی دونوں کو اچھا ہونا ضروری ہے، تاکہ ہمارے ملک کے لیے ایک اچھی نسل تیار ہوسکے۔
میزبان کے نانا بن جانے کے سوال پر سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ابھی خود کو نانا نہیں مانتا، جب پانچویں بیٹی کی شادی ہوگی اس کے بھی بچے ہوجائیں تو پھر نانا مانوں گا۔
خیال رہے کہ قومی کرکٹر شاہین آفریدی 3 فروری 2023 کو سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، دونوں کے ہاں رواں برس پہلے بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔

-
-
-
-
-

09/12/2024

ڈی آئی جی جیل خانہ جات کراچی ریجن کی حیثیت سے محمد حسن سہتو کی نیک نامی کے قصے زبان زد ہر خاص و عام رہتے ہیں۔ ان کا کردار کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ کراچی کی جیلوں میں اصلاحات کے لیے وہ پیش پیش رہتے ہیں۔ وائس آف سندھ کے سلسلے بیٹھک میں انہوں نے جیلوں میں ہونے والے انقلابی اقدامات سے متعلق تفصیلی گفتگو کی ہے۔ یہ پروگرام ناظرین کی دلچسپی کے لیے پیش خدمت ہے۔

کراچی: کیا اردو ادیب نوبل انعام حاصل کرسکتا ہے؟ اس اہم موضوع پر سترہویں عالمی اردو کانفرنس کے آخری دن ایک خصوصی سیشن منع...
09/12/2024

کراچی: کیا اردو ادیب نوبل انعام حاصل کرسکتا ہے؟ اس اہم موضوع پر سترہویں عالمی اردو کانفرنس کے آخری دن ایک خصوصی سیشن منعقد ہوا، جس میں اس سوال کے تناظر میں ممتاز تخلیق کار مستنصر حسین تارڑ کی نثر کا جائزہ لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق، عالمی اردو کانفرنس کے چوتھے روز کئی اہم سیشنز منعقد ہوئے جن میں علم و ادب سے متعلق ممتاز شخصیات نے اظہارِ خیال کیا۔ اسی سلسلے میں ایک سیشن میں اس امکان کا جائزہ لیا گیا کہ کیا اردو قلم کار نوبل انعام حاصل کرسکتے ہیں۔
سیشن میں معروف فکشن نگار اقبال خورشید نے نامور مترجم، مدرس اور محقق ڈاکٹر سفیر اعوان سے گفتگو کی۔
ڈاکٹر سفیر اعوان نمل یونیورسٹی اسلام آباد سے وابستہ ہیں اور تراجم کے میدان میں گراں قدر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ مستنصر حسین تارڑ کے ناول بہاؤ کو انگریزی زبان کا روپ دینے کے ساتھ ان کی نثر پر مشتمل تنقیدی مضامین کو بھی کتابی شکل دے چکے ہیں۔ مزید برآں، وہ مستنصر حسین تارڑ کے ضخیم ناول راکھ کا بھی ترجمہ کررہے ہیں۔
سیشن میں ڈاکٹر سفیر اعوان نے اردو نثر کی قوت، اس کے نوبل انعام کے امکانات اور اس سلسلے میں موجود رکاوٹوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اعداد و شمار کے ساتھ اپنا جامع تجزیہ پیش کیا۔
انہوں نے مستنصر حسین تارڑ کی نثر کا تجزیہ کرتے ہوئے ان کی تخلیقات کے تراجم میں پیش آنے والے چیلنجز اور اس دوران سامنے آنے والے مشاہدات پر بھی روشنی ڈالی۔ ساتھ ہی انہوں نے یاشر کمال اور تارڑ صاحب کے فکشن کے موازنے پر مبنی دیگر منصوبوں کا حوالہ دیا۔
اس موقع پر مستنصر حسین تارڑ کی چار تازہ کتابوں کی مختصر تقریبِ رونمائی بھی منعقد ہوئی، جن میں ان کی یادداشت مبنی کتاب "باتاں ملاقاتاں”، پنجابی ناول "میں بھناں دلی دے کنگرے” اور دو سفرنامے شامل تھے۔

-
-
-
-
-

لاہور: گلوکار بلال سعید نے ایک پروگرام میں انکشاف کیا ہے کہ وہ حافظ قرآن ہیں۔بلال سعید نے حال ہی میں ایک شو میں بطور مہ...
09/12/2024

لاہور: گلوکار بلال سعید نے ایک پروگرام میں انکشاف کیا ہے کہ وہ حافظ قرآن ہیں۔
بلال سعید نے حال ہی میں ایک شو میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ حافظِ قرآن ہیں تاہم بعد میں انہوں نے گلوکاری کو بطور پیشہ اختیار کیا۔
گلوکار بلال سعید نے بتایا کہ ان کے والد نے انہیں اس فیصلے کی اجازت دی کیونکہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ بلال کسی موقع سے محروم رہیں۔ بلال نے کہا کہ جب وہ سیالکوٹ جاتے ہیں تو انہیں عجیب سا محسوس ہوتا ہے کہ کہیں ان کے قاری استاد انہیں گلوکاری کرتے نہ دیکھ لیں۔
بھارت میں اپنے تجربے پر بات کرتے ہوئے بلال نے بولی وُڈ انڈسٹری کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی انڈسٹری میں چاہے کوئی سپر اسٹار ہو یا جونیئر آرٹسٹ، سب کو اپنے معاہدوں کی مکمل پاسداری کرنی ہوتی ہے جو ایک اچھا اصول ہے۔
گلوکار بلال سعید نے مشورہ دیا کہ پاکستانی انڈسٹری کو بھی اس طرح کے اصول اپنانے چاہئیں تاکہ مزید ترقی ممکن ہو۔

-
-
-
-
-

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ انسان ہوں یا فرشتے ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔تحریک انصاف نے ...
09/12/2024

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ انسان ہوں یا فرشتے ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔
تحریک انصاف نے مذاکرات کی پالیسی مزید واضح کردی اور راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا، قومی حکومت ملک کو درپیش مسائل کا حل نہیں ہے، عدل اور قانون کی حکمرانی لانا ہوگی، اس وقت یہاں صرف فاشزم اور ڈنڈا ہے۔
عمر ایوب کا کہنا تھا، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 5 رکنی مذاکراتی کمیٹی بنادی ہے، اگر مذاکرات نہیں ہوئے تو 13 دسمبر کو تحریک کے اگلے مرحلے کا اعلان کردیں گے، سول نافرمانی کی تحریک شروع کر دیں گے۔
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے کہا کہ جعلی حکومت ہمیں جعلی کیسز میں مصروف رکھنا چاہتی ہے جب کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 26 نومبر کو پی ٹی آئی کے جاں بحق کارکنوں کی مصدقہ تعداد 12 ہے، لاپتا کارکنوں کی تفصیلات کو دیکھ رہے ہیں، بطور پارٹی چیئرمین جو بات کریں گے پوری ذمے داری سے کریں گے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ اگر اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات ناکام ہوتے ہیں تو پھر سول نافرمانی کی تحریک شروع کریں گے۔
اس حوالے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا ان کی پچھلی تحریکوں کی طرح سول نافرمانی کی تحریک بھی بری طرح ناکام ہوگی جبکہ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا اب تحریک انصاف کبھی دھرنا دینے کی پوزیشن میں نہیں آئے گی۔

-
-
-
-
-
-

پی ایس ایکس میں نیا ریکارڈ، 100 انڈیکس ایک لاکھ 10 ہزار کا ہندسہ عبور کرگیا۔-----
09/12/2024

پی ایس ایکس میں نیا ریکارڈ، 100 انڈیکس ایک لاکھ 10 ہزار کا ہندسہ عبور کرگیا۔

-
-
-
-
-

اسلام آباد: شام کی مخدوش صورت حال کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے دفتر خارجہ کو پاکستانیوں کے محفوظ انخلا کی ہدایت کرد...
09/12/2024

اسلام آباد: شام کی مخدوش صورت حال کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے دفتر خارجہ کو پاکستانیوں کے محفوظ انخلا کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت شام کی موجودہ صورت حال کے پیشِ نظر پاکستانیوں کے انخلاء کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔
وزیراعظم نے شام سے وطن واپسی کے خواہاں پاکستانیوں کے بذریعہ ہمسایہ ممالک سے جلد از جلد محفوظ انخلاء کے لیے لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ شام میں مقیم پاکستانیوں کے محفوظ انخلاء کے لیے اقدامات کیے جائیں، شام میں مقیم پاکستانیوں کے جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے، اس مقصد کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔
وزیراعظم نے دمشق میں پاکستانی سفارت خانے کو معلوماتی ڈیسک اور پاکستانیوں سے رابطے کے لیے ہیلپ لائن قائم کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم نے ہدایت دی کہ امن و امان کی صورت حال بہتر ہونے تک دفتر خارجہ کرائسز مینجمنٹ یونٹ اور شام و اس کے ہمسایہ ممالک میں پاکستانی سفارت خانوں میں معلوماتی ڈیسک 24 گھنٹے فعال رکھی جائیں۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر برائے اقتصادی امور احد چیمہ، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔

-
-
-
-
-

دمشق: شامی فوجی کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ شام میں صدر بشار الاسد کا 24 سالہ دور ختم ہو گیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ش...
09/12/2024

دمشق: شامی فوجی کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ شام میں صدر بشار الاسد کا 24 سالہ دور ختم ہو گیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شامی فوجی کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ صدر بشارالاسد کا 24 سالہ دور ختم ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دمشق میں گولیاں چلنے اور دھماکے سنے جانے کی بھی اطلاعات ہیں جب کہ لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور جشن میں نعرے لگارہے ہیں، اس حوالے سے شامی باغی گروہ کا کہنا ہے جشن کے دوران ہوائی فائرنگ کی اجازت نہیں ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کا بتانا ہے کہ عوام کی جانب سے امیہ اسکوائر پر جشن منایا گیا، شہری شامی فوج کے ٹینکوں پر چڑھ گئے، دمشق میں باغی ملیشیا کو کسی قسم کی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا، دمشق کے قریب جیل سے ہزاروں قیدیوں کو رہا کردیا گیا۔
صدر بشارالاسد کے ملک سے فرار ہونے کے بعد باغی گروپ تحریر الشام ملیشیا کے سربراہ ابو محمد الجولانی نے اپنے بیان میں کہا کہ پُرامن انتقال اقتدار تک سابق وزیراعظم محمد غازی الجلالی تمام ریاستی اداروں کو چلائیں گے۔
شامی باغی گروہ کا کہنا ہے کہ کسی بھی صورت شام میں موجود کیمیائی ہتھیار استعمال نہیں کریں گے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے ٹینک اور بکتربند جنوب مغربی شام کی قنیطرہ گورنری میں داخل ہوگئیں۔
عبرانی میڈیا آؤٹ لیٹ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج سرحدی دفاع مضبوط بنانے کے لیے قنیطرہ کے بفرزون میں داخل ہوئیں۔
اس سے قبل اطلاعات ملی تھیں کہ شامی باغیوں نے مشق میں وزارت دفاع، ایئرپورٹ اور سرکاری ٹی وی کی عمارت پر قبضہ کر لیا ہے۔
شام کی صورت حال کے حوالے سے وزیراعظم محمد غازی الجلالی نے اپنے بیان میں کہا تھا، میں اپنے گھر میں ہی موجود ہوں اور عوام کی منتخب کردہ کسی بھی قیادت سے تعاون کے لیے تیار ہوں۔
دھیان رہے کہ اسد خاندان نے 1970 کے اوائل میں شام میں اقتدار حاصل کیا تھا، حافظ الاسد کے بعد ان کے بیٹے بشارالاسد نے شام پر 24 سال حکومت کی، شام پر اسد خاندان کا دور حکمرانی نصف صدی سے زائد رہا۔


-
-
-
-
-

ڈی آئی جی جیل خانہ جات  محمد حسن سہتو کی قیدیوں کیلئے عظیم خدمات پر وائس آف سندھ کا خراج تحسین-----
09/12/2024

ڈی آئی جی جیل خانہ جات محمد حسن سہتو کی قیدیوں کیلئے عظیم خدمات پر وائس آف سندھ کا خراج تحسین

-
-
-
-
-

کراچی: پاکستانی ڈراموں کی صف اول کی اداکارہ علیزے شاہ ایک بار پھر اپنے نامناسب لباس کے باعث شدید تنقید کی زد میں آگئی ہی...
09/12/2024

کراچی: پاکستانی ڈراموں کی صف اول کی اداکارہ علیزے شاہ ایک بار پھر اپنے نامناسب لباس کے باعث شدید تنقید کی زد میں آگئی ہیں۔

علیزے شاہ کی حال ہی میں ایک نئی میوزک ویڈیو کنگ میں ریلیز ہوئی ہے، جس میں وہ گلوکار یحییٰ اور اسید کے ساتھ پرفارم کرتی نظر آرہی ہیں، تاہم ان کے نامناسب لباس نے انہیں ایک مرتبہ پھر ٹرولنگ کا شکار بنادیا ہے۔

ویڈیو میں علیزے شاہ کی پرفارمنس کو ان کے مداحوں نے جہاں بہت سراہا وہیں سوشل میڈیا صارفین نے ان کے لباس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے لباس کو نامناسب اور بے ہودہ قرار دیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی سوشل میڈیا پر علیزے نے اس گانے کی شوٹنگ کے دوران بنائی گئی چند ویڈیوز شیئر کی تھیں، جس پر انہیں مختصر لباس کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

واضح رہے کہ علیزے نے کئی مشہور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، جن میں عشق تماشا، عہدِ وفا اور میرا دل میرا دشمن شامل ہیں۔

-
-
-
-
-

اسلام آباد: میٹا نے انسانی حقوق کے تحفظ کے حوالے سے طویل المدتی حل کے لیے پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر کام کرنے کے پختہ ع...
07/12/2024

اسلام آباد: میٹا نے انسانی حقوق کے تحفظ کے حوالے سے طویل المدتی حل کے لیے پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر کام کرنے کے پختہ عزم کا اظہار کیا ہے۔
یہ پیش رفت وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا کی عالمی سربراہ برائے انسانی حقوق پالیسی مرانڈا سیسن سے ملاقات کے دوران سامنے آئی ہے۔
ملاقات میں بچوں کی ڈیجیٹل حفاظت، آن لائن تحفظات اور انسانی حقوق سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
میٹنگ میں "ٹیک اٹ ڈاؤن” اقدام کی کامیابی پر بھی روشنی ڈالی گئی جو نابالغوں کو آن لائن استحصال سے بچانے کے لیے نقصان دہ اور غیر متفقہ مواد کو محفوظ طریقے سے ہٹانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
میٹنگ میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے وزارت کی مسلسل وابستگی پر بھی زور دیا گیا اور سائبر کرائم اور آن لائن استحصال پر توجہ مرکوز کرنے والے ڈیجیٹل خواندگی کی مہموں اور عوامی بیداری کے پروگراموں جیسے جاری اقدامات کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا۔

-
-
-
-
-

نیویارک: ڈارک چاکلیٹ ٹائپ 2 ذیابیطس کے خطرے کو حیرت انگیز طور پر کم کرنے کی اہلیت رکھتی ہے۔حال ہی میں کی گئی تحقیق میں م...
07/12/2024

نیویارک: ڈارک چاکلیٹ ٹائپ 2 ذیابیطس کے خطرے کو حیرت انگیز طور پر کم کرنے کی اہلیت رکھتی ہے۔
حال ہی میں کی گئی تحقیق میں محققین نے پایا کہ جو لوگ ہفتے میں کم از کم پانچ سرونگ ڈارک چاکلیٹس کھاتے ہیں، ان میں بلڈ شوگر کے مرض کا خطرہ 21 فیصد کم ہوتا ہے۔
ماہرین نے یہ بھی پایا کہ ایک ڈارک چاکلیٹ کی ایک سرونگ نے ذیابیطس کے خطرے میں 3 فیصد کمی کی۔
دوسری طرف ماہرین نے دیکھا کہ دودھ ملی چاکلیٹ کھانے کا تعلق طویل مدتی وزن کے ساتھ تھا، جس سے ذیابیطس کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔
بوسٹن میں ہارورڈ ٹی ایچ چان اسکول آف پبلک ہیلتھ کے ڈیپارٹمنٹ آف نیوٹریشن میں ڈاکٹریٹ کے طالب علم بینکائی لیو نے کہا کہ ہمارے نتائج بتاتے ہیں کہ تمام چاکلیٹس برابر نہیں ہوتیں۔
انہوں نے کہا کہ ہر کسی کے لیے جو چاکلیٹ سے محبت کرتا ہے، یہ ایک یاد دہانی ہے کہ دودھ کی چاکلیٹ پر ڈارک چاکلیٹ کا انتخاب کریں، یہ ان کی صحت میں مثبت فرق لاسکتا ہے۔

-
-
-
-
-

آج پاکستان سے تعلق رکھنے والے عظیم نعت خواں اور دینی شخصیت جنید جمشید کی آٹھویں برسی منائی جارہی ہے۔ آپ کی ملک و قوم کے ...
07/12/2024

آج پاکستان سے تعلق رکھنے والے عظیم نعت خواں اور دینی شخصیت جنید جمشید کی آٹھویں برسی منائی جارہی ہے۔ آپ کی ملک و قوم کے لیے خدمات کو کبھی فراموش نہ کیا جاسکے گا۔
1987 میں آپ کے گائے ہوئے ملی نغمے ”دل دل پاکستان“ کو وہ شہرت ملی، جس تک کوئی اور دوسرا نغمہ کبھی نہ پہنچ سکا۔ اس نغمے نے ناصرف پاکستان بلکہ پورے عالم میں خوب دھوم مچائی اور 2003 میں بی بی سی ورلڈ سروس کے ایک عالمی سروے کے مطابق یہ دُنیا کے مقبول ترین نغموں پر تیسرے نمبر پر آیا تھا۔ بعدازاں آپ گلوکاری سے تائب ہوکر حمد ونعت خوانی اور دینی خدمات میں مشغول ہوگئے اور اسی کے ہورہے، راہِ خدا میں ڈھیروں کامیابیاں آپ کا مقدر بنیں۔ کئی حمدیہ اور نعتیہ البم ریلیز ہوئے اور بے پناہ مقبولیت پائی۔ البتہ ”دل دل پاکستان“ چونکہ ملی نغمہ تھا، اس لیے گلوکاری چھوڑ دینے کے بعد کئی بار لوگوں کی فرمائش پر آپ نے اسے گایا۔
آپ 3 ستمبر 1964 کو کراچی میں جمشید اکبر خان کے گھر پیدا ہوئے جو پاک فضائیہ میں گروپ کیپٹن تھے۔ جنید پاک فضائیہ کے فائٹر پائلٹ بننا چاہتے تھے، تاہم اُن کے اس خواب کی راہ میں اُن کی کمزور آنکھیں حائل ہوگئیں۔ وائٹل سائن بینڈ کے ساتھ اپنے گلوکاری کے کیریئر کی شروعات کی اور پہلے ہی البم نے آپ کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا، جس میں ملی نغمہ ”دل دل پاکستان“ بھی شامل تھا۔ کئی برس تک گلوکاری کرتے رہے۔ کئی البمز ریلیز ہوئے اور کامیابیاں در کامیابیاں سمیٹتے رہے، تاہم دین کی جانب رغبت پیدا ہوئی اور پھر گلوکاری کے پیشے سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔ اس کے بعد کبھی کوئی گانا یا البم ریلیز نہیں ہوا۔
حمدیہ اور نعتیہ کلام کے البمز آئے۔ اس شعبے میں بھی آپ نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ جلوہ جاناں، محبوبِ یزداں، یادِ حرم، رحمت اللعالمین،بدیع الزماں، میرا دل بدل دے، رب زدنی علماء، نورِ خدا نعتیہ اور حمدیہ البمز نے مقبولیت کے ریکارڈز قائم کیے۔ آپ تبلیغی جماعت کے مشن کے سلسلے میں چترال گئے تھے۔ 7 دسمبر 2016 کو وہاں سے اپنی دوسری اہلیہ نیہا جنید کے ہمراہ پی آئی اے کی فلائٹ 661 کے ذریعے اسلام آباد واپس آرہے تھے کہ حویلیاں (خیبرپختونخوا) پر جہاز کو حادثہ پیش آگیا اور وہ مکمل تباہ ہوگیا، آپ سمیت تمام مسافر جاں بحق ہوگئے۔

-
-
-
-
-

کراچی: پاکستان کو انڈر 19 ورلڈکپ اور چیمپئنز ٹرافی جتوانے والے کپتان سرفراز احمد نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا عن...
07/12/2024

کراچی: پاکستان کو انڈر 19 ورلڈکپ اور چیمپئنز ٹرافی جتوانے والے کپتان سرفراز احمد نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دے دیا۔
سرفراز احمد نے گزشتہ روز راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اپنے کیریئر سے متعلق مجھے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں کیونکہ اب کچھ باقی نہیں رہا۔
سرفراز احمد نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ آپ کس چیز کا انتظار کررہے ہیں اور یہ جلد ہی ہوجائے گا۔
سال 2007 میں ڈیبیو کرنے والے 37 سالہ وکٹ کیپر بلے باز نے 54 ٹیسٹ، 117 ون ڈے اور 61 ٹی 20 میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔
سابق کپتان نے تمام فارمیٹس میں 6 ہزار 164 رنز بنائے جس میں 6 سنچریاں اور 32 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
پاکستان نے سرفراز احمد کی قیادت میں آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ اور چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کیا جب کہ بطور کپتان 11 ٹی 20 سیریز میں کامیابیاں سمیٹنے کا سہرا بھی انہی کے سر ہے۔
گرین شرٹس کی جانب سے ان کا آخری میچ گزشتہ سال آسٹریلیا کے خلاف 3 میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں کھیلا گیا تھا۔
سرفراز احمد نے 2016 سے 2019 تک 26 ٹی 20، 2015 سے 2019 تک 28 ون ڈے میں قومی ٹیم کی قیادت کے فرائض نبھائے۔

-
-
-
-
-

کراچی: آج سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے پیش گوئی کردی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطا...
07/12/2024

کراچی: آج سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے پیش گوئی کردی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے علاقوں میں سرد اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جب کہ پہاڑوں پر برف باری بھی ہوسکتی ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق آج سے مغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی، جس کے پیش نظر آج سے 8 دسمبر کے دوران مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے۔
ادھر چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ سمیت کے پی، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

-
-
-
-

گوجرانوالا: سابق وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔جوڈیشل مجسٹریٹ سدرہ گل نواز نے و...
07/12/2024

گوجرانوالا: سابق وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ سدرہ گل نواز نے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے 12 دسمبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
خیال رہے کہ رانا ثناء اللہ کے خلاف تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں درج مقدمہ عدالت میں زیر سماعت ہے، مقدمہ 16 اکتوبر 2020 کو گوجرانوالا میں پی ڈی ایم جلسے کے روز درج کیا گیا تھا۔
ایف آئی آر میں کنٹینر ہٹانے اور پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے کا الزام ہے، مقدمے میں خرم دستگیر، عمران خالد اور سلمان خالد بٹ پہلے ہی بری ہوچکے ہیں۔
پولیس نے رانا ثناء اللہ سے متعلق مقدمے کا چالان تاخیر سے جمع کرایا تھا، پولیس نے رانا ثناء اللہ کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے 173 کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی تھی۔
عدالت نے پولیس رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کو طلب کیا تھا، تاہم طلب کرنے کے باوجود مسلسل غیر حاضری پر عدالت نے وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

-
-
-
-
-

کراچی: گلوکار و ریپر طلحہ انجم نے عاطف اسلم کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 2024 میں پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے مقامی فنک...
07/12/2024

کراچی: گلوکار و ریپر طلحہ انجم نے عاطف اسلم کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 2024 میں پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے مقامی فنکار کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ اس سے پہلے عاطف اسلم تین سال تک اس فہرست میں اول نمبر پر رہے تھے۔
اسپاٹی فائی کی جانب سے 2024 کے مقبول ترین پاکستانی فنکاروں، گانوں اور ٹرینڈز کی جاری کردہ فہرست کے مطابق ریپر طلحہ انجم پہلے نمبر پر، عمیر دوسرے اور عاطف اسلم تیسرے نمبر پر ہیں۔
یہاں یہ بات دلچسپ اور حیرت انگیز ہے کہ 1997 میں وفات پانے والے قوالی کے شہنشاہ نصرت فتح علی خان بھی ٹاپ فائیو میں شامل ہیں۔
اسپاٹی فائی کے مطابق اس سال پاکستان میں مقامی موسیقی سننے والوں کی تعداد میں 54 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ عالمی سطح پر سب سے زیادہ سنے جانے والے فنکاروں میں بھارت سے ارجیت سنگھ نے پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے، ان کے بعد پریتم، کرن اوجلا، شبھ، اور سدھو موسے والا ٹاپ فائیو میں موجود ہیں۔
پاکستان کے مقبول فنکاروں میں طلحہ انجم چھٹے، عمیر نویں اور عاطف اسلم دسویں نمبر پر ہیں جو مقامی موسیقی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو ظاہر کرتا ہے۔
2024 میں سب سے زیادہ سنا جانے والا مقامی گانا مانو اور انورال خالد کا ’جھول‘ رہا۔ بین الاقوامی گانوں میں انوجین کا ’حسن‘ سب سے زیادہ سنا گیا جبکہ ’جھول‘ دوسرے اور انو جین کا ہی ’جو تم میرے ہو‘ تیسرے نمبر پر رہا۔
پاکستانی فنکاروں کے مقبول ترین البمز میں ہپ ہاپ، صوفی اور پاپ کا منفرد امتزاج دیکھنے کو ملا۔ عمیر کا البم ’راک اسٹار وِدآؤٹ اے گٹار‘ پہلے، طلحہ انجم کا ’اوپن لیٹر‘ دوسرے اور عمران خان کا ’انفارگیٹ ایبل‘ تیسرے نمبر پر رہا۔ اس فہرست میں نصرت فتح علی خان کا ’ریفارمڈ‘ اور عاصم اظہر کا ’بے مطلب‘ بھی شامل ہیں۔

-
-
-
-
-

06/12/2024

جامعۃ الرشید اور الغزالی یونیورسٹی ملک کے موقر تعلیمی ادارے ہیں۔۔۔ ڈاکٹر عمیر ہارون کی قیادت میں وائس آف سندھ کے وفد اور ملک کے معروف ذرائع ابلاغ کے اداروں سے وابستہ صحافیوں نے جامعۃ الرشید اور الغزالی یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر قومی سلامتی و شناخت کو درپیش خطرات اور ان سے نمٹنے کے لیے اقدامات کا احاطہ کیا گیا۔۔۔ وائس آف سندھ نے اس حوالے سے خصوصی ویڈیو تیار کی ہے، جو ناظرین کی نذر ہے۔۔۔

-
-
-
-
-
-



Address

House No 60, D. A. C. H. Society, Block 7/8, Shaheed-e-Millat Road
Karachi
75400

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice of Sindh posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Voice of Sindh:

Share


Other News & Media Websites in Karachi

Show All