
14/04/2024
ایک طرف حہاں شہر میں بارشوں میں گھروں میں گرم کھانے کھائے جارہے ہیں وہیں دوسری جانب ایک گھر ایسا بھی ہے جہاں صفِ ماتم بچھا ہوا ہے, تصویر میں موجود معصوم بچے عید کے روز ڈکیتوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے تراب کے بچے ہیں, تراب اپنی فیملی کا اکلوتا بیٹا اور واحد کفیل تھا کرائے کے گھر میں رہتا تھا , سماجی رہنماء ظفر عباس نے علی شیخانی کی جانب سے مرحوم کی فیملی کو اپنا زاتی گھر یا فلیٹ لینے کے لئیے ڈیڑھ کروڑ روپے کا چیک دے دیا دعا کرتے ہیں پروردگار عالم فرزند پاکستان جناب علی شیخانی کو ان کے اس نیک عمل جہاں بوڑھے ماں باپ اور بیوہ اور یتیموں کو چھت کا سایہ فراہم کرنے پر دن دگنی رات چگنی ترقی نصیب فرمائے اور عید کے روز ڈکیتوں کے ہاتھوں مارے جانے والے مرحوم تراب کی مغفرت اور درجات بلند فرمائے۔آمین