Karachi Police

Karachi Police Page ka Maqsad Police ke Murraal ko Buland
Karna hai.. Or Right Information Awam Tak Pochana hai. Ta K Awam Or police K Bahrosy Ka Rishta Qaim
Rahay..

28/11/2024

*آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کی ہدایت پر کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس کا اسمگلنگ کے خلاف ایکشن*

*کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس کی خفیہ اطلاع پر کاروائی*

*ایس ایچ او عامر رفیق اور چوکی انچارج عبداللہ شاہ نے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی*

*نان کسٹم پیڈ سگریٹ کا کنٹینر پکڑ لیا*

*انڈسٹریل ایریا پولیس کی کاروائی کے دوران دو ملزمان گرفتار*

13/10/2024

*از دفتر ایڈیشنل آئی جی کراچی*

13 اکتوبر 2024

*ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو* تین تلوار پہنچ گئے۔

پولیس چیف نے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور اہم ہدایات جاری کیں۔

اس موقع پر ڈی آئی جی ساؤتھ ، ایس ایس پی کیماڑی اور ایس ایس پی انوسٹثگشن بھی موجود تھے

*ترجمان کراچی پولیس*

10/10/2024
27/08/2020

ماشااللہ عوام اور پولیس ساتھ ساتھ۔۔
پولیس کی گاڑی جو کہ پانی کے بہاؤ میں پھس گئی ہے اور عوام نے نہایت عقلمندی اور ہوشیاری سے پولیس کی مدد کرتے ہوۓ ایک ایک کر کے جوانوں کو نکلنے میں مدد کر رہے ہیں ۔ یہ ہے عوام کی محبت۔۔👍 پاکستان زندہ آباد 🚓
https://www.youtube.com/channel/UCMlHIaj9vZeVL_o5OHgtOpQ

01/06/2020

DPL OFFICE CPO
NEWS ALERT

تردید/وضاحت

کراچی یکم جون2020:-

پولیس ٹریننگ سینٹرز میں پولیس اہلکاروں کی تربیت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی خبر کی وضاحت کرتے ہوئے ترجمان سندھ پولیس نے بتایا ہیکہ پولیس تربیت کی تکمیل باقاعدہ قواعد اور ضوابط کے تحت مختلف کورسز بشمول ڈرل،لاء کلاسز، مسکٹری (اسلحہ کھولنا بندکرنا) فائرنگ ہوجانیکے بعد ہی فائنل ہوتی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ سندھ میں پولیس کی تربیت میں مصروف عمل تمام ٹریننگ سینٹرز میں رزاق آباد تربیتی مرکز ایسا ہے جہاں 48ویں ایگلیٹ بیج کے اہلکاروں کے مذکورہ تمام کورسز مکمل ہوچکے تھے حتیٰ کہ اس سینٹر پر ذیر تربیت اہلکاروں کا فائنل امتحان بھی ہوچکا تھا صرف اور صرف پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب باقی تھی جسکاحالیہ کورونا وائرس کی وباء کے باعث انعقاد نہ کیا جاسکا اور ان تمام اہلکاروں کو کلیئر کردیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ دیگر تمام سینٹرز میں زیر تربیت اہلکاروں کے ضروری کورسز ابھی نامکمل ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انھیں ابھی کلیئر نہیں کیا گیا۔تاہم سندھ پولیس کے شعبہ تربیت نے ایسے تمام زیر تربیت اہلکاروں کے لیئے کورونا وائرس کی وباء کے پیش نظر احتیاطی تدابیر پر مشتمل باقاعدہ ایس او پی ترتیب دیدیا ہے اور کورونا وائرس کووڈ19 کے حفاظتی انتظامات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے مرحلہ وار فائنل امتحانات لیکر تربیت کے بقایا مراحل کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا۔

ترجمان نے بتایا کہ فائنل امتحانات کا انعقاد تربیت کے‌معیار اور زیرتربیت اہلکاروں کی کارکردگی کی جانچ کے لیئے نہایت ضروری مرحلہ ہے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ کورونا وائرس سے نا صرف عوام بلکہ خود کو اور اپنے پیاروں کو بھی محفوظ رکھنا سندھ پولیس کی ترجیحات ہیں۔

03/05/2020

منشیات اسمگلنگ کرنے والے کس قدر شاطر دماغ ہیں،
اپنے بیٹے کو عورتوں والے کپڑے اور برقعہ پہنا کر 27کلو گرام چرس اسمگلنگ کرنے والے کو جیکب آباد پولیس نے پکڑ لیا،
جیکب آباد میں ایس ایچ او صدر ھدایات اللہ بجارانی کی کی گئی کاروائی کی وڈیو دیکھیں.
https://www.youtube.com/channel/UCMlHIaj9vZeVL_o5OHgtOpQ

ہیڈکوارٹرز پاکستان رینجرز(سندھ)مورخہ02  مئی  2020 پریس ریلیز  مورخہ یکم مئی 2020 کو بوقت 0421 بجے پاکستان رینجرز سندھ کو...
03/05/2020

ہیڈکوارٹرز پاکستان رینجرز(سندھ)
مورخہ02 مئی 2020
پریس ریلیز

مورخہ یکم مئی 2020 کو بوقت 0421 بجے پاکستان رینجرز سندھ کو رینجرز ہیلپ لائن 1101 پر اطلاع موصول ہوئی کہ 27 اپریل 2020 کو کچھ نامعلوم افراد جو کہ اپنے آپ کو انٹیلی جنس ایجنسی کے اہلکار بتارہے تھے، ان لوگوں نے ڈبل کیبن گاڑی میں علاقہ محمود آباد سے غلام شبیر کو اغوا کر لیا ہے۔ دو دن کے بعد اغوا کنندگان نے غلام شبیر کے رشتہ داروں سے فون پر رابطہ کیا اور انٹیلی جنس ایجنسی کے جعلی میجر اسفند یا رکے نام سے اپنا تعارف کر وایا۔ بعد ازاں جعلی میجر اسفند یا رنے غلام شبیر کی فیملی سے ملاقات کی اور رہائی کے عوض مبلغ 5 کروڑ روپے تا وان کی ڈیمانڈ کی۔ رینجرز اور پولیس سے رابطہ کرنے کی صورت میں مغوی کی جان کو نقصان پہنچانے کی دھمکیاں بھی دیں۔
پاکستان رینجرز سندھ کی انٹیلی جنس ٹیم نے اپنے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مورخہ 2مئی 2020 کو ایس آئی یو کی ٹیم کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مغوی غلام شبیر کو با حفاظت بازیاب کروالیا اور درج زیل اغوا کنندگان کو بھی گرفتا ر کر لیا:
۱۔ احمد شاہ عرف میجر اسفند یار عرف ارسلان ۔ جعلی میجر انٹیلی جنس ایجنسی
۲۔ محمد ارشد ۔ سب انسپکٹر CTD، شیٹ کلرک
۳۔ خرم وارث عرف بٹ ۔ ایکسائزڈ یپارٹمنٹ کلفٹن کا سول انفارمر
۴۔ شاہد خان عرف مٹھا ۔ مغوی غلام شبیر کا بہنوئی
اغوا کنندگان سے اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران انکشا ف کیا ہے کہ وہ اپنے آپ کو ان وارداتوں کے لیے ایکسائز، نیب، انٹیلی جنس بیورو اور دیگر انٹیلی جنس اداروں کے افسران کے طور پرمتعارف کر واتے تھے۔ مغوی غلام شبیر کے اغوا کرنے اور تاوان کی رقم وصول کرنے میں مغوی غلام شبیر کا بہنوئی شاہد خان عرف مٹھا بھی شامل تھا۔ گینگ کے سرغنہ احمد شاہ عرف میجر اسفند یار عرف ارسلان اور دوسرے گرفتار اغوا کنندگان سے مزید انکشافات کی توقع ہے۔ گینگ کے دو مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام الناس سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لا ئن 1101، قریبی چیک پوسٹ یا رینجرز مددگار Whatsapp نمبر03479001111پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
سندھ رینجرز

Madadgar 15 Clifton
01/05/2020

Madadgar 15 Clifton

01/05/2020

*پولیس کا قابل تعریف واحسن قدام*
آج صبح زمزمہ لین 2کی رہائشی خاتون شمائلہ نے 15کو کال کی میری گاڑی خراب ھے میری مدد کی جائے 15نے فوری کلفٹن پولیس کو نوٹ کروایا اور کلفٹن پولیس مکینک لیکر کالر سے رابطہ کیا اور گاڑی ٹھیک کروادی جس پر خاتون نے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور تعریف کی...
*سندھ پولیس زندہ باد*
https://www.youtube.com/channel/UCMlHIaj9vZeVL_o5OHgtOpQ

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Karachi Police posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Karachi Police:

Videos

Share