Zoobia Rehman

Zoobia Rehman My attitude is a result of your action's
So if you don't like my attitude...
Blame yourself...
ZoOb

23/12/2024

زبان کے کڑوے لوگ دل کے صاف ہوتے ہیں..
یہ بات شاید بد تہذیب لوگوں نے اپنی تعلیم و تربیت کی خامیاں چھپانے کے لیے گھڑی ہوگی..
ورنہ جس کا دل صاف ہو اسکی زبان بھلا کیونکر کڑوی ہو سکتی ہے؟
الفاظ ہی کرتے ہیں ..
مائل بھی ..
قائل بھی ..
اور گھائل بھی..
Zoobia Rehman

16/12/2024
08/12/2024

ناراضگی کے باوجود جن کے جنازے آپ چھوڑ نہیں سکتے۔
ان کے ساتھ صلح کر لینی چاہیے۔

ہم میں سے بیشتر لوگ اِس خوش فہمی میں جی رہے ہوتے ہیں کہ .. ہم صرف عبادات سے بخش دِیے جائیں گے ۔۔۔ آپ کا لہجہ اور رویہ اگ...
02/12/2024

ہم میں سے بیشتر لوگ اِس خوش فہمی میں جی رہے ہوتے ہیں کہ ..
ہم صرف عبادات سے بخش دِیے جائیں گے ۔۔۔
آپ کا لہجہ اور رویہ اگر کِسی کی دِل آزاری اور احساسِ کمتری کی وجہ بن رہا ہے..
تو ماتھے پر لاکھ مہراب سجا لیں مگر رہے گا وہ آپ کے کالے دِل کا سِیاہ داغ ہی..

‏کیا عجب لوگ ہیں.. الجھے ہوئے ..الجھائے ہوئے ..ساتھ رہتے ہوئے.. ہنستے ہوئے ..اکتائے ہوئے...🖤
30/11/2024

‏کیا عجب لوگ ہیں..
الجھے ہوئے ..
الجھائے ہوئے ..
ساتھ رہتے ہوئے..
ہنستے ہوئے ..
اکتائے ہوئے...🖤

29/11/2024

اپنے مسئلے سے بھاگنا ایک ایسی دوڑ ہے..
جسے آپ کبھی نہیں جیت سکتے..

کھڑے ہو جاؤ اور اس کا سامنا کرو..
Zoobia Rehman

زندگی میں آپ یہ جان جائیں گے کہ ہر شخص کا ایک خاص کردار ہوتا ہے.. جو آپ سے ملتا ہے..کچھ لوگ آپ کو کامیابی کی طرف لے جائی...
28/11/2024

زندگی میں آپ یہ جان جائیں گے کہ ہر شخص کا ایک خاص کردار ہوتا ہے..
جو آپ سے ملتا ہے..
کچھ لوگ آپ کو کامیابی کی طرف لے جائیں گے...
کچھ آپ سے محبت کریں گے...
کچھ آپ کا امتحان لیں گے...
کچھ آپ کو استعمال کریں گے...
کچھ آپ کو مایوس کریں گے...
کچھ آپ کو وہ سبق سکھائیں گے جو آپ زندگی بھر نہیں بھولیں گے...
اور سب سے اہم وہ ہیں جو آپ میں موجود بہترین خوبیوں کو سامنے لائیں گے..
اور آپ کبھی بھی دل چھوٹا نہ کریں۔.
حالات چاہے جیسے بھی ھوں۔۔
اپنا حوصلہ قائم و دائم رکھیں۔۔
زندگی کی خامیوں سے سبق حاصل کریں اور اپنی منزل کی جانب بڑھیں۔۔۔
شکریہ۔۔۔سلامت رہیں۔۔۔

 #سعودیہ یا دوبئی میں رہنے والے پردیسیوں سے جب سوال کرو تو یہ جواب دیتے ہیں۔سوال: تمہارے بال کیوں سفید ہو گۓ؟جواب: سعودی...
26/11/2024

#سعودیہ یا دوبئی میں رہنے والے پردیسیوں سے جب سوال کرو تو یہ جواب دیتے ہیں۔

سوال: تمہارے بال کیوں سفید ہو گۓ؟
جواب: سعودیہ کا پانی ہی ایسا ہے۔
سوال: بھائی آپکو شوگر کیسے ہو گئی؟
جواب: تمہیں نہیں پتہ سعودیہ کے پانی میں ہی شوگر ہے۔
سوال: یار آپکے بال کہاں غائب ہو گۓ؟
جواب: سعودیہ کا پانی ہی ایسا ہے کیا کریں بھائی۔
سوال: تمہیں دل کی تکلیف ہو گئی ابھی سے؟
جواب: سعودیہ کا پانی ہی ایسا ہے اب بندہ کیا کرے۔
سوال: یار تم #پاکستان چھے سال سے نہیں گۓ حیرانگی ہے؟
جواب: سعودیہ کا پانی ایسا ہے جانے کو دل ہی نہیں کرتا۔

سوال: تمہاری نظربہت کمزور ہو گئی ہے۔
جواب: سعودیہ کا پانی آنکھوں پر اثر کرتا ہے۔
سوال: تمہیں بلڈ پریشر کب سے ہو گیا؟
جواب سعودیہ کے پانی میں کوئی مسلۂ ہے۔

میرا اللہ جانتا ہے یہ لوگ اپنا دکھ کسی کو نہیں بتاتے..
جب انکی زندگی میں جھانک کر دیکھو تو کسی کو بہن یا بیٹی کی شادی کا غم..
کسی کو بوڑھی بیمار ماں کا غم..
کوئی بچوں کے سر پر چھت کے لئے مصیبتیں کاٹ رہا ہے..
کسی نے بھائیوں کو پڑھانا ہے..
کسی نے اپنے باپ کا قرض اتارنا ہے۔

سعودیہ کا پانی تو ایسے ہی بدنام ہے۔
اللہ سب کی پریشانیاں دور فرماۓ آمین۔

جن کو بھی حالات بدلتے ہوئے دیکھائی نہیں دے رہے ..جو نا امید ہیں اور سوچ رہے ہیں ..حالات کے بدلنے کا کوئی چانس نہیں..جن ک...
17/11/2024

جن کو بھی حالات بدلتے ہوئے دیکھائی نہیں دے رہے ..
جو نا امید ہیں اور سوچ رہے ہیں ..
حالات کے بدلنے کا کوئی چانس نہیں..
جن کی مدد کرنے کو کوئی تیار نہیں ..
جو سمجھ نہیں پا رہے اُن کی زندگی میں کیا چل رہا کب ٹھیک ہو گا یہ سب..؟؟؟
اُٹھیں وضو کریں نماز ادا کریں اور اللہ کے سامنے سجدہ میں مانگیں جو مانگنا ہے سچے دل سے اس یقین کے ساتھ کہ آپ کا رب کبھی آپ کو مایوس نہیں لوٹاۓ گا..
آپ یہ مت سوچیے گا کہ جو آپ مانگ رہے..
وہ ملنا نا ممکن ہے..
اللہ کے لیے کچھ بھی نا ممکن نہیں..
کیا آپ نے ہاتھی والوں کا قصہ نہیں سُنا؟
اُس میں اللہ نے ہاتھیوں کے بڑے لشکر کو ابابیلوں کے لشکر سے ہلاک کر ڈالا تو بےشک میرا رب سب کچھ کرنے پہ قادر ہے..
ماری سوچ اور حقیقت کہ مطابق ایسا ناممکن تھا اتنے بڑے جانور کو ایک چھوٹا سا پرندہ کیسے مار سکتا ہے انسانی ذہن اس بات کو ایکسیپٹ نہیں کر پاتا...
لیکن میرے اللہ نے یہ کر کے دیکھایا..
ایسے ہی اللہ سب کے معاملات ٹھیک کر دیتا ہے..
بس آپ دل سے مانگو اور یقین کے ساتھ انتظار کرو میرا اللہ بھروسہ کرنے والوں کا کبھی بھروسہ نہیں توڑتا...

تھوڑا سا حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرتے ہیں..آپ کو دفنا کر کے واپس آتے ہی آپ کے لواحقین کا دھیان رخصت ہوتے ہوئے مہمانوں کے ک...
11/11/2024

تھوڑا سا حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرتے ہیں..

آپ کو دفنا کر کے واپس آتے ہی آپ کے لواحقین کا دھیان رخصت ہوتے ہوئے مہمانوں کے کھانے کے بندوبست کی طرف جائے گا کہ انھیں کھانا کھلا کر رخصت کرتے ہیں۔

ایک ہفتہ گزرے گا آپ کے بچوں کے سکول واپسی کا سلسلہ شروع ہو جائے۔

دو ہفتے گزریں گے افسوس کرنے والوں کا آنا جانا بند ہو جائے گا۔

تین ہفتوں تک آپ کی قبر کی زیارت روزانہ سے دو یا تین دن بعد پر آ جائے گی۔

ایک ماہ گزرے گا گھر میں واپس ٹی وی چلنا شروع ہو جائے گا۔

تقریبا ڈیڑھ ماہ بعد آپ کے بچے واپس فلموں گانوں کارٹونز کی جانب آ جائیں گے۔

آپ کی قبر کی زیارت جمعہ جمعہ یعنی ساتویں دن ہو جائے گی۔

دو ماہ تک آپ کی بیوی یا شوہر کسی بات پر ہنس لیا کریں گے۔ تھوڑا مسکرا لیا کریں گے۔

چار ماہ تک گھر میں واپس بالی وڈ ہالی وڈ موویز گانوں کا مکمل راج ہو چکا ہو گا۔

مزاحیہ باتوں پر قہقہے گونج رہے ہوں گے۔

چھے ماہ گزرے آپ کی قبر پر اب مہینے میں ایک بار چکر لگتا ہے۔

ایک سال گزرا اور گھر والے سوچیں گے

آج پورا سال ہو گیا۔
آخری بار قبر پر کب گئے تھے؟
شاید ایک ماہ پہلے؟
آخری بار دعا کب کی تھی ؟
شاید یاد بھی نہیں۔

یقین کریں.
آپ جتنے بھی توپ کیوں نا ہوں محض ایک سال میں آپ سورہ دہر کی پہلی آیات کا عملی نمونہ ہوں گے

انسان پر ایک ایسا دور بھی تھا کہ وہ کچھ نہ تھا۔

بے شک یہ پیدائش سے پہلے کی بات ہے۔
آپ اسے وفات کے بعد بھی سوچ لیں

ہم آپ چاہے جتنے بھی لوگوں کے محبوب ہوں

ہم کچھ نہیں، ہماری اوقات کچھ نہیں
یااللہ ہم سب آپ سے محبت کرتے ہیں.
ہمارا خاتمہ خیر پر فرمانا آمین..

نیکی کی راہ پر گامزن رہنا ہی ہدایت ہے
10/11/2024

نیکی کی راہ پر گامزن رہنا ہی ہدایت ہے

ڈپریشن میں موت آسان اور سجدہ مشکل لگتا ہے.. اور یہی شیطان کا سب سے مضبوط وار ہوتا ہے.. کہ وہ پوری کائنات کے خالق سے آپکو...
09/11/2024

ڈپریشن میں موت آسان اور سجدہ مشکل لگتا ہے..
اور یہی شیطان کا سب سے مضبوط وار ہوتا ہے..
کہ وہ پوری کائنات کے خالق سے آپکو مایوس کر دیتا ہے..
وہ خالق جس نے بغیر ستون کے عرش کو تھام رکھا ہے آپکے وجود کو تھامنا اُس کے لیے مشکل نہیں..
زندگی اور سجدہ تب آسان ہو جاتا ہے ..
جب ہم ہر مشکل اور پریشانی کو آزمائش سمجھ کر ثابت قدم رہتے ہیں..
اللہ سے ہر حال میں رشتہ استوار رکھیں گے تو نتیجہ آپ خود ملاحظہ کر لیں گے..
ہمیں اپنے رب کی عطاؤں پر " الحمدللہ"اور اپنی خطاؤں پر " استغفراللہ " کہتے رہنا چاہیۓ انسان کی زندگی میں صبر ، شکر اور محبت تینوں کا بڑا درجہ ہے..

صبر مصیبت کوٹالتا ہے..
شکر نعمت کو بڑھاتا ہے..
اور محبت خوشیوں کا خرانہ ہے..

زندگی بعض اوقات خوبصورت نہیں ہوتی.. بنانی پڑتی ہے.. نیک لوگوں کو اپنی زندگی میں شامل کریں ..جو آپ کی خوشی اور سکون کا با...
09/11/2024

زندگی بعض اوقات خوبصورت نہیں ہوتی..
بنانی پڑتی ہے..
نیک لوگوں کو اپنی زندگی میں شامل کریں ..
جو آپ کی خوشی اور سکون کا باعث ہوتے ہیں..
کیونکہ خودبخود تو جھاڑیاں اُُگتی ہیں..
باغ تو لگانے ہی پڑتے ہیں..

خوش رہیں ..
اور خوشیاں بانٹیں..

‏راستےپر کنکر ھوں تو اچھا جوتا پہن کے چلا جا سکتا ھے.. لیکن جوتےمیں ایک بھی کنکر ھو تو اچھی سڑک پر چلنا بھی مشکل ہوجاتا ...
09/11/2024

‏راستےپر کنکر ھوں تو اچھا جوتا پہن کے چلا جا سکتا ھے..
لیکن جوتےمیں ایک بھی کنکر ھو تو اچھی سڑک پر چلنا بھی مشکل ہوجاتا ہے..

ہم باہر کی مشکلات سے نہیں اپنے اندر کی کمزوریوں سے ہارتے ہیں..

اس دنیا کا کوئی شخص ایسا نہیں۔۔ جس نے صبر نہ کیا ہو۔۔ چاہے  کوئی امیر ہے۔۔ غیریب ہے۔۔یا ملک کا بادشاہ ہی کیوں نہیں ہے ۔۔...
05/11/2024

اس دنیا کا کوئی شخص ایسا نہیں۔۔
جس نے صبر نہ کیا ہو۔۔
چاہے کوئی امیر ہے۔۔
غیریب ہے۔۔
یا ملک کا بادشاہ ہی کیوں نہیں ہے ۔۔
سب صبر کرتے ہیں۔۔
اور صبر ہر شخص پر واجب بھی ہے۔۔
جانتے ہیں کیوں۔۔
کیونکہ نبیوں (علیہم السلام)نے بھی صبر کیا۔۔ سب سے زیادہ صبر تو اللہ تعالیٰ کے حبیب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کیا۔۔
پتھر کھائے جن کا من نور سے بھی زیادہ منور تھا۔۔
پھر ان کے لیے معجزے ہوئے۔۔
آپ کیوں تھکتے جا رہیں ہیں۔۔
ابھی تو آپ نے صبر کر کے اس کا انعام پانا ہے۔۔
اچھا تو آپ نے اور امتحانات دینے ہیں۔۔
ابھی تو آپ نے اپنے خوابوں کو اڑان دینی ہے۔۔
ابھی سے ہی۔۔
نہیں ابھی نہیں خوبصورت مستقبل آپ کا انتظار کر رہا ہے۔۔
ابھی سے نہیں تھکنا نہ۔۔

بہت جگہ صبر کر لیا نہ اب تھوڑا اور صبر کر لیں تھوڑی اور کوشش کر لیں آگے بڑھنے کی۔۔
صبر مومن کی نشانی ہے جبکہ جلد بازی شیطان کی چال ہے۔۔

Beshak...
05/11/2024

Beshak...

اگر آپ اچھا رزق کما رہے ہیں.. تو یقین جانیں اس میں آپ کی ذہانت یا صلاحیتوں کا کوئی کمال نہیں.. بڑے بڑے عقل کے پہاڑ خاک چ...
04/11/2024

اگر آپ اچھا رزق کما رہے ہیں..
تو یقین جانیں اس میں آپ کی ذہانت یا صلاحیتوں کا کوئی کمال نہیں..
بڑے بڑے عقل کے پہاڑ خاک چھان رہے ہیں..
اگر آپ کسی بڑی بیماری سے بچے ہوئے ہیں..
تو اس میں آپ کی خوراک یا حفظانِ صحت کی اختیار کردہ احتیاطی تدابیر کا کوئی دخل نہیں..
ایسے بہت سے انسانوں سے قبرستان بھرے ہوئے ہیں جو سوائے منرل واٹر کے کوئی پانی نہیں پیتے تھے مگر پھر اچانک انہیں برین ٹیومر..
بلڈ کینسر یا ہیپاٹائٹس سی تشخیص ہوئی اور وہ چند دنوں یا لمحوں میں دنیا سے کوچ کر گئے۔
اگر آپ کے بیوی بچے سرکش نہیں بلکہ آپ کے تابع دار و فرمانبردار ہیں..
خاندان میں بیٹے بیٹیاں مہذب..
باحیا و با کردار سمجھے جاتے ہیں..
تو اس کا سب کریڈٹ بھی آپ کی تربیت کو نہیں جاتا کیوں کہ بیٹا تو نبی کا بھی بگڑ سکتا ہے
اور بیوی تو پیغمبر کی بھی نافرمان ہو سکتی ہے۔
اگر آپ کی کبھی جیب نہیں کٹی..
کبھی موبائل نہیں چھنا تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ بہت چوکنّے اور ہوشیار ہیں..
بلکہ اس سے یہ ثابت ہوا
کہ اللہ نے بدقماشوں..
جیب کتروں اور رہزنوں کو آپ کے قریب نہیں پھٹکنے دیا تاکہ آپ ان کی ضرر رسانیوں سے بچے رہے ہیں۔
ہر حال میں اللہ کا شکر ادا کرتے رینا چاہیے

Address

Karachi

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+923316488382

Website

https://youtube.com/@Ad_Duha342

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zoobia Rehman posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Zoobia Rehman:

Videos

Share