PMLF Karachi Division Media Cell

PMLF Karachi Division Media Cell (Official)

09/11/2024

کراچی ۔پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل اور جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے کوئٹہ ریلوی اسٹیشن پر ہونے والے دہماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ،اپنے جاری بیان میں سردار عبدالرحیم نے بم دھماکے میں جان بحق ہونے والوں کے ورثاء سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور سانحے میں زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور بلوچستان کی صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ بم دھماکے میں جان بحق ہونے والوں کے ورثاء کی مالی امداد کی جائے اور زخمیوں کا سرکاری خرچے پر علاج معالجے کا انتظام کیا جائے ، انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں دہشتگردوں کا قلعہ قمہ کرنے کے لیے سخت اقدامات اٹھانے ہونگے ، دہشتگرد کسی صورت میں معافی کے قابل نہیں ہے ، انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کی حالیہ لہر انتہائی تشویشناک ہے ، انسانیت کے دشمن دہشتگرد اپنے بیرونی آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے ملک میں دھشتگرد سرگرمیوں میں مصروف ہے ،

*پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کراچی کے رہنماء رشید شیریں نے مسلم لیگ فنکشنل کے سینئر رہنماء و قانون دان جناب سلیم کیریوں کے ا...
04/11/2024

*پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کراچی کے رہنماء رشید شیریں نے مسلم لیگ فنکشنل کے سینئر رہنماء و قانون دان جناب سلیم کیریوں کے انتقال پر گہرے دکھ وافسوس کا اظہار کیا ہے مرحوم کے بلند درجات کے لیئے دعا کی مرحوم پیر پاگارا کے سچے سپاہی مخلص سیاسی کارکن تھے*

02/11/2024

سردار عبدالرحیم نے سابق ایم پی اے نند کمار گوکلانی سے ملاقات کے موقع پر ھندوں کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر اقلیتی برادری کو مبارکباد پیش کی ہے

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل اور جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ پاکستان میں رہنے والے تمام افراد کے مابین پیار محبت قومی یکجہتی اور مذہبی ہم آہنگی یگانت کی بھرپور عکاسی کرتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے *فنکشنل لیگ اقلیتی ونگ سندھ کے صدر اور سابق ایم پی اے نند کمار گوکلانی سے ملاقات کے دوران کیا* سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ سندھ میں بسنے والی اقلیتی برادری سخت تکلیفوں سے دوچار ہے سندھ حکومت کے پاس اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے کوئی بھی پروگرام نہیں ہے اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے رکھے گئے سالانہ اربوں روپئے کی بجیٹ ہڑپ کیے جاتے ہیں سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ مذہبی ھم آہنگی کے فروغ کیلئے *حروں کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگارا کا اہم کردار رہا ہے* سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ دیوالی کے موقع پر *ملک کی سلامتی و خوشحالی شہداء پاک فوج کے درجات کی بلندی اور بین الاقوامی مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لئے خصوصی دعائیں کی جائے*

30/10/2024

29نومبر 2024
*پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کراچی* کی جانب سے
سپریم کورٹ بار انتخابات میں نومنتخب صدر کو مبارکباد
میاں رؤف عطا کو سپریم کورٹ بار کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ رشیدشیریں رہنماء کراچی

میاں رؤف عطا انتہائی قابل اور تجربہ کار قانوان دان ہیں
وکلا برادری نے رؤف عطا کی صورت میں بہترین قیادت کا انتخاب کیا ۔ایڈوکیٹ عامر دبیر رہنماء کراچی

اُمید ہے کہ وہ آئین اور قانون کی حکمرانی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔ *رشید شیریں*
سپریم کورٹ بار کے تمام نو منتخب عہدیداران کو بھی مبارکباد
آئین و قانون کی بالادستی کیلئے وکلاء کی قربانیاں قابل ستائش ہیں ۔ *ایڈوکیٹ عامر دبیر
جاری کردہ
*میڈیا سیل مسلم لیگ فنکشنل* *کراچی*
کوارڈینٹر عبداللہ خان برکی

27/10/2024

کراچی ۔ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل اور جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے یوم کشمیر کے موقع پر جاری اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ، ہر پاکستانی کا دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتا ہے ، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ناانصافیوں اور مظالم کے پہاڑ گرادیے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں پر ہونے والی بھارتی مظالم پر اقوام متحدہ اور او آئی سی کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے ، اقوام متحدہ کو کشمیر کے حوالے سے اپنے چارٹرڈ پر عمل کروانا ان کی اولین ترجیح ہونی چائیے تھی ، انہوں نے کہا بھارتی مظالم کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجھد کو کمزور کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں ، کشمیریوں کی انتھک جدوجھد سے ایک دن آزادی کا سورج ضرور طلوع ہوگا ، اور بھارت کے ناپاک عزائم خاک میں مل جائیں گے ، انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیر کی آزادی کے لیے اقوام متحدہ اور او آئی سی پر اپنا دباؤ بڑھائے تاکہ کشمیر بھارتی مظالم سے ہمیشہ کے لیے آزادی حاصل کرسکے ۔

کراچی / 25 اکتوبر 2024ء *پاکستان مسلم لیگ فنکشنل* کراچی کی جانب سے خیرپور میں عدالت کے باہر تین افراد کے قتل پرشدید مذمت...
25/10/2024

کراچی / 25 اکتوبر 2024ء
*پاکستان مسلم لیگ فنکشنل* کراچی کی جانب سے
خیرپور میں عدالت کے باہر تین افراد کے قتل پرشدید مذمت
انتہائی افسوسناک واقعہ ہے کہ تین انسانوں کو بیدردی کےقتل کیا گیا ہے،
حاتم ، شکیل اور برکت کاندھڑو کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے، رہنماء کراچی رشید شیریں

مقتولیں کے خاندان کو بھر پور قانونی مدد فراہم کی جائے،
انصاف کے لئے آئے ہوئے افراد کو عدالت کے باہر قتل کیا گیا ہے، رہنماء کراچی ایڈوکیٹ عامر دبیر

*میڈیا سیل مسلم لیگ فنکشنل کراچی

23/10/2024

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل اور جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات *سردار عبدالرحیم نے فنکشنل لیگ لیڈیز ونگ ڈسٹرکٹ خیرپور کی صدر فرح ناز چانڈیو کی بہن کے انتقال* پر تعزیت کا اظہار افسوس کیا ہے

کراچی ۔ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل اور جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات *سردار عبدالرحیم نے فنکشنل لیگ لیڈیز ونگ ضلع خیرپور کی صدر فرح ناز چانڈیو کی بہن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس* کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے ورثاء سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے ، اپنے جاری بیان میں سردار عبدالرحیم نے مزید کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ۔

22/10/2024

یونیسف کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں سات لاکھ سے زائد معصوم بچوں کو رات کا کھانا میسر نہی ہے اس حقیقت کا ظاہر ہونا سندھ کے حکمرانوں کے لیے شرم کا مقام ہے ۔ سردار عبدالرحیم

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل اور جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ سندھ میں سات لاکھ بچے رات کو بنا کھانا کھائے سوتے ہیں یونیسف کی یہ رپورٹ سندھ کے کرپٹ اور چور حکمرانوں کے منہ پر تماچہ ہے اپنے جاری بیان میں سردار عبدالرحیم نے یونیسیف کی اس رپورٹ پر انتھائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سندھ حکومت کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سندھ میں غربت کی وجہ سے سات لاکھ سے زائد بچے رات کو بنا کھانا کھائے سوتے ہیں جو ایک انصانیت سوز جقیقت ہے اور موجودہ حکمرانوں کے لیے لمحہ فکریہ ہونا چاہیے- سردار عبدالرحیم نے کہا کہ حکومت کے تمام ترقی اور خُشالی کے دعاوے فقط لوگوں کی آنکھ میں دھول جھونکنے کی ناکام کوشش ہے- انہوں نے مزید کہا کہ وسائل سے مالامال سندھ کے عوام حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں اور کرپشن کے باعث دو وقت کی روٹی کو ترس گئے ہیں، حکمران مافیا ایوان صدر میں بیٹھ کر دریائے سندھ سے مزید چھ غیر قانونی غیر آئینی کینال نکال کر سندھ کی عوام کو بھوکا اور پیاسا مارنا چاہتی ہے، گرین پاکستان کے نام پر سندھ کا مستقبل “ بلیک “ بنایا جا رہا ہے- سندھ کے عوام کو اب سوچنا ہوگا کہ ان کرپٹ اور عوام دشمن حکمرانوں سے چھٹکارا کیسے حاصل کیا جائے۔

21/10/2024
کراچی ۔پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے  سیکریٹری جنرل اور جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے عمر  کوٹ واقعے...
14/10/2024

کراچی ۔پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل اور جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے عمر کوٹ واقعے کی ذمے دار سندھ حکومت کو قرار دیتے ہوئے کراچی پریس کلب کے سامنے پر امن احتجاج کرنے والے سیاسی کارکنوں ، صحافیوں ، سول سوسائٹی کے ورکرز ، عورتوں اور صحافیوں پر بدترین تشدد اور لاٹھی چارج کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ، اپنے جاری بیان میں سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ سندھ حکومت سندھ میں انتہا پسندی ، دہشتگردی کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ، حکومت اپنی ناکامی پر پردہ پوشی کرنے کے لیے پُرامن سیاسی کارکنوں کو گرفتار کر رہی ہے ، سندھ حکومت نے معاشرے میں امن اور بھائی چارے کو مکمل طور پر تباھ کردیا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ حکمران جماعت سندھ کا پانی چوری کرنے کے منصوبے کی ایک طرف منظوری دے رہی ہے اور دوسری طرف سندھ کے عوام کی طرف سے احتجاج کرنے پر سندھ میں مختلف گروہوں کو آپس میں تصادم پیدا کرکے احتجاج کو سبوتاج کرنے کی کوشش کر رہی ہے ، سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ سندھ حکومت عمرکوٹ واقعے کی ذمے دار ہے ، کیونکہ قانون نافذ کرنے والے پولیس اہلکاروں کی تحویل میں ایک شخص کو قانون کے کٹہرے میں لانے سے قبل انہیں قتل کردیا گیا ، اور سندھ حکومت تماشہ دیکھتی رہی،
Media Cell PML F karachi division
Rasheed Sherin

کراچی ۔ کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکا وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی ناکامی ہے ۔    پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹر...
07/10/2024

کراچی ۔ کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکا وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی ناکامی ہے ۔ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے سوال اُٹھایا کہ یہ کس قسم کی حکومت ہے جو عام شہریوں، ہمارے غیر ممالک کے مہمانوں کی حفاظت کرنے میں ناکام رہتی ہے - انہو ں نے کہا اور تو اور حکومت وقت اسٹریٹ کرائم اور ڈاکو راج پر بھی کنٹرول نہی کر سکتی ۔ اربوں ڈالر امن و امان کی مد میں ہڑپ کرنے کے باوجود اور شہنشاہی پروٹوکول کے مزے لیکر بھی آج عام آدمی کی جان و مال محفوظ نہی ۔ سردار عبدالرحیم نے چینی باشندوں کی ہلاکت اور شہریوں کی شہید اور زخمی ہونے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ واقع کی اعلی سطحی تحقیقات کرکے دھماکے میں ملوث دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور زخمیوں کو سرکاری خرچے پر علاج معالجے کی سہولیات دی جائیں ، اپنے جاری بیان میں سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ ملک کے دشمن پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے دشمن ہیں جو نہیں چاہتے کہ ملک معاشی طور پر ترقی کرے ، چینی باشندوں کو ٹارگیٹ کرنے کا مقصد غیر ملکی اور ملکی منصوبوں کو سبوتاژ کرنا ہے افسوس اس بات کا ہے کہ حکومت ملک دشمنوں کو اپنے مزموم کاروائی سے روکنے میں بالکل ناکام ہو گئی ہے، انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات دن بدن انتہائی خراب ہوتے جارہے ہیں ، ملک دشمن دہشتگرد دوبارہ سرگرم ہوکر ملک میں دہشتگردی کی کاروائیوں میں ملوث ہوگئے ہیں جن کا قلعہ قمہ کرنے کے لیے انتھائی سخت اقدامات اٹھانے ہونگے ،

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل جی ڈی اے کے  سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے عالمی یوم سیاحت کے موقع پ...
27/09/2024

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے عالمی یوم سیاحت کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سندھ کی سرزمین سیاحوں کی لیے آئیڈیل ہوسکتی ہے ، کیونکہ صوبہ سندھ بہت خوبصورت ہے کیرتھر کا پہاڑی سلسلہ ، کینجھر ، منچھر ہالیجی اور دیگر خوبصورت ندیاں موجود ہیں ، کارونجھر کا خوبصورت اور دلکش پہاڑی سلسلہ بھی یہاں موجود ہے ، اس کہ ساتھ ساتھ رنی کوٹ ، عمرکوٹ ، کوٹڈیجی معصوم شاہ کا منارا ، اور تاریخی قلعے یہاں ہیں جو انتہائی خوبصورت اور فن تعمیر کے شاہکار ہیں ، سرادر عبدالرحیم نے مزید کہا کہ سندھ حکومت اور سیاحتی ادارے انہیں مزید خوبصورت اور بنیادی سہولیات فراہم کریں تو پوری دنیا سے سیاح یہاں آکر لطف اندوز ہوسکتے ہیں ، مگر صوبہ سندھ کی بدقسمتی ہے کہ انہیں جو حکمران ملے ہیں وہ صرف اور صرف کرپشن کرنا جانتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ سندھ میں وسیع صحراوں اور خوبصورت ساحلی پٹی ، تاریخی اور مذہبی مقامات کی موجودگی کے باوجود افسوس کا مقام ہے کہ سندھ میں ڈاکو راج اور اسٹریٹ کرائم کی وجہ سے بیرون ملک تو دور کی بات ہے یہاں مقامی سیاحت بھی ممکن نہی ہے اور گورکھ ہل کے نام پر اربوں روپے ہڑپ کردیے گئے

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری جی ڈی اے کے اطلاعات سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے امن کے عالمی دن کے موقع پر...
21/09/2024

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری جی ڈی اے کے اطلاعات سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے امن کے عالمی دن کے موقع پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ انصاف کے بغیر امن امان کا تصور ناممکن ہے ، پاکستان سمیت دنیا کئیے ممالک دہشتگردی کی لپیٹ میں ہے ، فلسطین جل رہا ہے، لحاظہ دنیا میں امن امان قائم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ انصاف پر مبنی معاشرے کی تکمیل ہو ، اپنے جاری بیان میں سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے سندھ میں امن امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے، اغوا برائے تاوان ایک صنعت بن چکی ہے، روزانہ سینکڑوں افراد فرسودہ اور قبائلی رسموں کی بھینٹ چڑھ جاتے ہیں، شہروں میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں نوجوان شہری گولیوں کا نشانہ بن رہے ہیں، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے کرپٹ حکمرانوں کے ہاتھوں یرغمال بنے ہوئے ہیں ، پولیس کو امن امان قائم کرنے کے لیے استعمال کرنے کے بجائے سیاست کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ۔

Address

کلفٹن بلاک 2 نزد بلاول چورنگی
Karachi

Telephone

+923102011106

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PMLF Karachi Division Media Cell posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to PMLF Karachi Division Media Cell:

Videos

Share


Other Karachi media companies

Show All