NIBS Publications

NIBS Publications We type and translate thesis, publish and sell all kinds of books, magazines and pamphlets in Englis
(3)

From WhatsApp;
30/10/2024

From WhatsApp;

پانچ سو کے قریب صفحات پر پھیلی ہوئی اِس کتاب میں کارل مارکس اور فریڈرک انگلز کے کئی مضامین اردو میں ترجمہ کئے گئے ہیں۔ ع...
28/10/2024

پانچ سو کے قریب صفحات پر پھیلی ہوئی اِس کتاب میں کارل مارکس اور فریڈرک انگلز کے کئی مضامین اردو میں ترجمہ کئے گئے ہیں۔ عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ کارل مارکس اور اس کے پیرو مذہب کے خلاف تھے۔ لیکن مجھے ایسا محسوس ہوا کہ در اصل وہ مذہب کے خلاف نہ تھے۔ بلکہ جس طرح مارکس نے کائنات کی موجودہ صورتحال کو بدلنے پر زور دیا، بالکل اُسی طرح وہ مذہب کو بھی یکسر نئی شکل و صورت اور معنی و مفہوم دینا چاہتا تھا۔ اس کتاب میں جو مضامین شامل کئے گئے ہیں، وہ سب مذہب اور الہٰیات کے متعلق ہیں۔ ان میں سے چند ایک کے عناوین یہ ہیں؛
1۔ مقدّس خاندان
2۔ نئے دور کا مذہب
3۔ چرچ مخالف تحریک
4۔ برونو بوئر اور ابتدائی مسیحیت
5۔ کتابِ الہام (یوحنا عارف کا مکاشفہ)
6۔ ابتدائی مسیحیت کی تاریخ

کتاب قابلِ مطالعہ ہے۔ مترجم نے بڑا رواں اور شُستہ ترجمہ کیا ہے، جسے پڑھتے ہوئے معلوم ہوتا ہے کہ یہ ترجمہ کم اور ان کی طبع زاد تخلیق زیادہ ہے۔ یعنی بڑا با محاورہ ترجمہ کیا گیا ہے۔

جو احباب فلسفے کے ساتھ ساتھ تھوڑا بہت مذہب اور اِلہٰیات سے بھی دلچسپی رکھتے ہیں، میں اُن کو اِس کتاب کے مطالعہ کی سفارش کرتا ہوں۔

مانو یا نہ مانو۔ آپ کا عقیدہ اپنی انتہا میں مادّیت پرستی کی ایک مذہبی شکل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آپ یورپ کی شہریت کے لئے بھاگ...
25/10/2024

مانو یا نہ مانو۔ آپ کا عقیدہ اپنی انتہا میں مادّیت پرستی کی ایک مذہبی شکل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آپ یورپ کی شہریت کے لئے بھاگتے ہو۔ کیونکہ وہاں کی کرنسی یہاں کے روپے پر بھاری ہے۔ وہاں کے قوانین غیر مذہبی ہیں۔ وہاں کوئی مذہبی شریعت نافذ نہیں۔
آپ کے بشپ شرابی ہیں۔ آپ کے سیاسی نمائندے زانی ہیں۔ آپ ایک مخلوط عبادت پر یقین رکھتے ہیں۔
یسوع نے مادّہ پرستی سے متضاد تعلیم دی، لیکن آپ کی ساری جد و جہد مادّی مفادات کے لئے ہے۔ مسیح نے کہا دشمنوں سے بھی پیار کرو اور ان کے لئے دعا کرو۔ لیکن آپ کہتے ہو کہ "سلام بھی نہیں کرنا چاہئے"۔
مقدّس پولوس نے تو غریب مسیحیوں کی مدد کے لئے چندہ جمع کیا۔ لیکن آپ ویزے اور اسائلم کے لئے جمع کرتے ہو۔ اُس نے کہا کہ تم اس دنیا میں مسافر ہو، اور تمہارا اصل وطن آسمانی یروشلیم ہے۔ لیکن آپ نے اصل وطن امریکہ، جرمنی، برطانیہ اور اٹلی کو بنا رکھا ہے۔
یسوع نے کہا تھا کہ "اپنی صلیب اٹھا اور میرے پیچھے چل"۔ لیکن آپ کہتے ہو کہ ہماری صلیب یسوع نے اٹھا لی، اب ہم کس بات کا کشٹ کریں؟ ہم آزاد ہیں۔
ہاں! شاید مادر پدر آزاد بھی۔
اتھناسیوس نے کہا تھا کہ "جو اس عقیدے کو وں نہ مانے، اُس پر لعنت پھٹکار"۔ یہی وجہ ہے کہ آپ کو اپنے عقیدے سے الگ عقیدہ رکھنے والے تمام انسانوں سے نفرت ہے۔ کہنے کو تو آپ کہتے ہو کہ "ہمارا خدا محبت کا خدا ہے"۔ لیکن آپ کا عمل اس بات کے منافی ہے اور اس سے ثابت ہوتا ہے کہ آپ کا اصل خدا "نفرت کا خدا" ہے۔

خواجہ سراؤں اور ٹرانس جینڈرازم (Transgenderism) سے متعلق بائبل مقدس کی واضح تعلیم اور دو ٹوک مؤقف کیا ہے؟کیا غزالہ شفیق ...
23/10/2024

خواجہ سراؤں اور ٹرانس جینڈرازم (Transgenderism) سے متعلق بائبل مقدس کی واضح تعلیم اور دو ٹوک مؤقف کیا ہے؟
کیا غزالہ شفیق صاحبہ پاکستانی مسیحیوں کو دھوکا دے رہی ہیں، یا واقعی مسیحیت میں خواجہ سراؤں کے مذہبی حقوق محفوظ ہیں؟
یہ سب اور عالمی سطح پر ٹرانس جینڈرزم اور خواجہ سراؤں سے متعلق تشکیل پانے والے قوانین سے مکمل جان کاری حاصل کرنے کے لئے کچھ ہی دیر میں یوٹیوب پر ایک تفصیلی ویڈیو آپ کی منتظر ہو گی۔
چینل لنک: https://www.youtube.com/

Please, support me on youtube:
20/10/2024

Please, support me on youtube:

...

کاتھولیک چرچ بطور ایک سیاسی طاقت:
18/10/2024

کاتھولیک چرچ بطور ایک سیاسی طاقت:

...

Address

Shop#213, Book Mall, Urdu Bazar
Karachi

Telephone

+923433210787

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when NIBS Publications posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to NIBS Publications:

Share

Nearby media companies


Other Book & Magazine Distributors in Karachi

Show All