16/07/2024
پریس ریلیز مورخہ 16جولائی 2024
آر یو جے پاکستان کی نوشہرہ کے سینئر صحافی کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت۔
سینئرصحافی کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتارکیا جائے اور علاقائی صحافیوں کو تحفظ دیا جائے۔ شیرین زادہ۔صاحبزادہ منیب احمد
نوشہرہ (پ۔ر) آر یو جے پاکستان کی نوشہرہ کے سینئر صحافی کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت،سینئرصحافی کے قاتلوں کو فوری گرفتارکیا جائے اور علاقائی صحافیوں کو تحفظ دیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے نوشہرہ کے علاقہ اکبرپورہ میں سینئر صحافی ملک حسن زیب کو قتل کردیا جس کی ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کے پی کے کے صوبائی صدر شیرین زادہ اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات صاحبزادہ منیب احمد نے وزیر اعلیٰ کے پی اور آئی جی سے مطالبہ کیا ہے کہ سینئر صحافی ملک حسن زیب کے قاتلون کو فوری طور پر گرفتارکیا جائے اور علاقائی صحافیوں کو تحفظ دیا جائے۔