26 news videos

26 news videos This is a News channel we are approaching true News, business or Entertainment

10/12/2021

میرپورخاص بینک کے سیکورٹی گارڈ نے اپنے ھی آفسیر پر گولی چلا کر خود کو بھی گولی ماردی ۔۔۔گولی لگنے سے بینک ملازم اور سیکورٹی گارڈ کو تشویشاک حالت میں سول اسپتال منتقل کردیا گیا ۔۔۔

10/12/2021

حضرت سلطان محمود غزنوی رحمتہ اللّٰه علیہ کے پاس ایران کا بادشاہ اپنے سفیر کے ساتھ ملاقات کے لیے آیا ھوا تھا دن سارا سلطنت کے اُمور پر تبادلۂ خیال میں گزر گیا رات کے کھانے کے بعد ایرانی بادشاہ اور سفیر کو مہمان خانے میں آرام کرنے کی غرض سے بھیج دیا گیا۔۔۔
سلطان محمود غزنوی رحمتہ اللّٰه علیہ خود بھی مہمان خانہ میں ھی ایک الگ خیمہ نما کمرے میں ٹھہرے تاکہ مہمان داری میں کوئی کمی نہ رہ جائے۔۔۔
تقریباً نصف رات کے بعد سلطان نے اپنے خیمہ کے باہر کھڑے غلام کو آواز دی :
حسن۔۔۔
اس نے پانی کا لوٹا اور خرمچی اٹھائی اور خیمہ میں داخل ھو گیا ۔۔۔
ایرانی بادشاہ بڑی حیرت سے اپنے خیمہ کے پردہ سے یہ منظر دیکھ رھا تھا اور ساتھ ھی ساتھ سلطان محمود غزنوی رحمتہ اللّٰه علیہ کے غلام حسن کا باہر آنے کا منتظر بھی تھا ۔۔۔
جیسے کوئی سوال اسکو بے چین کیے ھوئے تھا
جیسے ھی حسن سلطان کے خیمہ سے باھر نکلا ایرانی بادشاہ نے اسے بلایا اور پوچھا جب سلطان نے تمھیں آواز دی حسن۔۔۔
تو تمھارا حق تھا پہلے پوچھتے جی کیا حکم ھے آقا۔۔۔!
تم بنا پوچھے ہی پانی کا لوٹا اور خرمچی لیکر سلطان کے خیمہ میں چلے گئے ہوسکتا ھے سلطان کو کسی اور چیز کی طلب ہو ۔۔؟
حسن مسکرایا اور ایرانی بادشاہ کو جواب دیتے ہوئے بولا
حضور میرا مکمل نام محمد حسن ہے...
اور میرا سلطان ھمیشہ با وضو رہتا ہے اور جب اسکا وضو نا ہو تب ہی مجھے حسن کہہ کر پکارتا ہے۔۔
اور میں سمجھ جاتا ھوں اب سلطان کو وضو کی حاجت ہے جو انھوں نے اسم محمد صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم اپنی زبان سے ادا نہیں کیا۔۔
آج تک میرے سلطان نے بغیر وضو کے مجھے محمد حسن کہہ کر نہیں پکارا ۔۔۔
اللّٰه اکبر۔۔۔!
یہ تھے وہ ہمارے اسلامی تاریخ کے" ھیروز "جن کے دلوں میں عشق مصطفیٰ صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر تھا ...
اور کافر مشرک انکا نام سن کر کانپتے تھے۔۔۔

10/12/2021

*جہنم کا تعارف* :
۔"" "" "" "" "" ""
● جہنم میں گرایا گیا پتھر 70 سال بعد جہنم کی تہ میں پہنچتا ہے- (مسلم)
● جہنم کے ایک احاطہ کی دو دیواروں کے درمیان 40 سال کی مسافت کا فاصلہ ہے- (ابو یعلی)
● جہنم کو میدان حشر میں لانے کے لے 4 ارب 90 کروڑ فرشتے مقرر ہوں گے-(مسلم)
● جہنم کا سب سے ہلکا عذاب آگ کے دو جوتے پہننے کا ہوگا جس سے جہنمی کا دماغ کھولنے لگے گا- (مسلم)
● جہنمی کی ایک داڑھ (بڑا دانت) احد پہاڑ سے بھی بڑی ہوگی- (مسلم)
● جہنمی کے جسم کی کھال 42 ہاتھ (63 فٹ) موٹی ہوگی- ( ترمذی)
● جہنمی کے دونوں کندھوں کے درمیان تیزرو سوار کی 3 دن کی مسافت کا فاصلہ ہو گا- (مسلم)
● دنیا میں تکبر کرنے والوں کو چیونٹیوں کے برابر جسم دیا جائے گا-(ترمذی)
● جہنمی اس قدر آنسو بہائيں کے کہ ان میں کشتیاں چلائی جاسکیں گی-(مستدرک حاکم)
● جہنمیوں کو دیے جانے والے کھانے (تھوہر) کا ایک ٹکڑا دنیا میں گرا دیا جائے تو ساری دنیا کے جانداروں کے اسباب معیشیت برباد کردے- (احمد، نسائی، ترمذی، ابن ماجہ)
● جہنمیوں کو پلائے جانے والے مشروب کا ایک ڈول (چند لٹر) دنیا میں ڈال دیا جائے تو ساری دنیا کی مخلوق کو بدبو میں مبتلا کردے- (ابو یعلی)
● جہنمیوں کے سر پر اس قدر کھولتا ہوا گرم پانی ڈالا جائے گا کہ وہ سر میں چھید کرکے پیٹ میں پہنچ جائے گا اور پیٹ میں جو کچھ ہوکا اسے کاٹ ڈالے گا اور یہ سب کچھ (پیٹھ سے نکل کر) قدموں میں آگرے گا- (احمد)
● کافر کو جہنم میں اس قدر سختی سے ٹھونسا جائے گا جس قدر نیزے کی انی دستے میں سختی سے گاڑی جاتی ہے-(شرح اسنہ)
● جہنم کی آگ شدید سیاہ رنگ کی ہے- (جس میں ہاتھ کو ہاتھ سجھائی نہ دے گا) (مالک)
● جہنمیوں کو آگ کے پہاڑ "صعود" پر چڑھنے میں 70 سال لگيں گے اترے گا تو پھر اسے چڑھنے کا حکم دیا جائے گا- (ابو یعلی)
● جہنمیوں کو مارنے کے لیے لوہے کے گرز اتنے وزنی ہوں گے کہ انسان اور جن مل کر بھی اسے اٹھانا چاہیں تو نہیں اٹھا سکتے- (ابو یعلی)
● جہنم کے سانپ قد میں اونٹوں کے برابر ہونگے اور ان کے ایک دفہ ڈسنے سے کافر 40 سال تک اس کے زہر کی جلن محسوس کرتا رہے گا- (حاکم)
● جہنم کے بچھو قد میں خچر کے برابر ہوں گے ان کے ڈسنے کا اثر کافر 40 سال تک محسوس کرتا رہے گا- (حاکم)
● جہنمیوں کو جہنم میں منہ کے بل چلایا جائے گا- (مسلم)
● جہنم کے دروازے پر عذاب دینے والے 4 لاکھ فرشتے موجود ہونگے جن کے چہرے بڑے ہیبت ناک اور سیاہ ہوں گے کچلیاں باہر نکلی ہوں گی سخت بے رحم ہوں گے اور اس قدر جسیم کہ دونوں کندھوں کے درمیان پرندے کی 2 ماہ کے مسافت کا فاصلہ ہو گا- (ابن کثیر)

یہ ہے وہ ہولناک اور المناک عقوبت خانہ آخرت جس کا قرآن مجید اور احادیث مبارکہ میں بار بار جہنم کے نام سے ذکر کیا گیا ہے-
اللہ تعالی ہم میں سے ہر مسلمان کو اپنے فضل و کرم اور احسان عظیم کے صدقے اس سے محفوظ اور مامون فرما‏ئے، بے شک وہ بڑا بخشنہار اور رحم فرمانے والا ہے اور جو چاہے وہ کرنے پر قادر ہے- آمین

اللّہم اجرنا من النّار، اللّہم اجرنا من النّار، اللّہم اجرنا من ہہالنّار۔

*نوٹ* اس پیغام کو دوسروں تک پہنچائیے تاکہ اللہ کسی کی زندگی کو آپ کے ذریعے بدل دے

غیرملکی طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگکراچی: غیرملکی چارٹرڈ جہاز نے ری فیولنگ کے لیے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پ...
10/12/2021

غیرملکی طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

کراچی: غیرملکی چارٹرڈ جہاز نے ری فیولنگ کے لیے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فلپائن کے چارٹرڈ طیارے نے کراچی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی، یہ طیارہ فلپائن سے اڑان بھر کے خلیجی ممالک جا رہا تھا۔

ایئرپورٹ ذرایع کے بتایا کہ طیارہ ری فیولنگ کے لیے کراچی ایئرپورٹ پر اترا۔

ذرایع کا کہنا تھا کہ ری فیولنگ پر فلپائنی چارٹرڈ طیارہ خلیجی ممالک کے لیے روانہ ہوگا، شہرقائد کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ری فیولنگ کا عمل جاری ہے۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں ایمرجنسی کی صورت طیارہ کسی بھی ملک اجازت کے بعد لینڈ کرتا ہے۔

اس سے قبل بھی متعدد بار جہاز ہنگامی صورت حال کے سبب لینڈ کرتے رہے ہیں۔ رواں سال مئی میں بھارتی ریاست نیو دہلی سے آنے والے طیارے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی تھی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ طیارے نے فیولنگ کے لیے اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کیا تھا۔

بنگلہ دیش : یونیورسٹی کے 20 طلباء کو پھانسی کی سزابنگلہ دیش : یونیورسٹی کے 20 طلباء کو پھانسی کی سزاویب ڈیسک 10 دسمبر 20...
10/12/2021

بنگلہ دیش : یونیورسٹی کے 20 طلباء کو پھانسی کی سزا

بنگلہ دیش : یونیورسٹی کے 20 طلباء کو پھانسی کی سزا
ویب ڈیسک 10 دسمبر 2021
ڈھاکہ : بنگلہ دیش کی عدالت نے یونیورسٹی کے ایک طالب علم کے قتل میں ملوث20 طلبا کو سزائے موت سنا دی، سال 2019میں ہونے والے ابرار فہد قتل کیس کا فیصلہ ہوگیا۔

بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے 2019 میں ابرار فہد کے قتل کیس میں 25 ملزمین کو قصور وار ٹھہراتے ہوئے 20 طلبا کو سزائے موت سنائی ہے۔ 21 سالہ ابرار فہد کو 2019 میں بنگلہ دیش یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں ساتھی طلباء نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا تھا۔

مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ ڈھاکہ اسپیڈی ٹرائل ٹربیونل ون کے جج ابو ظفر محمد قمرالزمان نے 2019 میں بنگلہ دیش یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے طالب علم ابرار فہد کے قتل کیس میں 20 افراد کو سزائے موت اور پانچ دیگر کو عمر قید کی سزا سنائی۔

ابرار فہد پر تشدد کر کے قتل کیا گیا تھا کیونکہ اس نے فیس بک پر حکومت کے خلاف ایک پوسٹ شیئر کی تھی۔ اس قتل کے بعد بنگلہ دیش کی مختلف یونیورسٹیز اور کالجز میں مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔

بنگلہ دیش یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں زیر تعلیم21 سالہ طالب علم ابرار فہد کو7 اکتوبر2019 کو 25 طلباء نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا تھا جن کا تعلق حکمران بنگلہ دیش عوامی لیگ پارٹی کی حمایت یافتہ طلبہ تنظیم سے ہے۔

بدھ کو سزا کا اعلان کرتے ہوئے ڈھاکہ اسپیڈی ٹرائل ٹربیونل ون کے جج ابو ظفر محمد قمرالزمان نے کہا کہ عدالت نے انہیں سب سے زیادہ اور سخت سزا دی ہے تاکہ ایسا دردناک واقعہ دوبارہ نہ ہوسکے۔

جج نے مزید کہا کہ ہم محسوس کرتے ہیں کہ اگر جرم کی سنگینی کا تقاضا ہے تو ہمیں انتہائی شدت کے ساتھ مکمل اور آخر تک انصاف کی تلوار کو استعمال کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرنی چاہیے۔

مقتول فہد کے والد برکت اللہ نے عدالت کے باہر صحافیوں کو بتایا کہ وہ اس فیصلے سے خوش ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میں اپنے بیٹے کو واپس نہیں لا سکوں گا لیکن یہ فیصلہ کم از کم ہمارے خاندان کے لیے ایک طرح کی تسلی ہے، مجھے امید ہے کہ ان مجرموں کو ان کے کیے کی سزا جلد مل جائے گی۔

پولیس کے مطابق 25 مجرموں میں سے گیارہ اس وحشیانہ قتل میں براہ راست ملوث رہے جبکہ باقی کسی نہ کسی طریقے سے اس جرم میں ملوث رہے۔ گرفتار ملزمان میں سے 8 نے عدالت میں اقبال بیان بیان دیا ہے، دفاعی وکیلوں میں سے ایک فاروق احمد نے الجزیرہ کو بتایا کہ وہ سزا کے خلاف اپیل کریں گے۔

دہائیوں بعد پاکستان میں ڈیمز پہ کام کی شروعات ہوئیں اور کام تیزی سے جاری ہے، ان میں مہمند اور بھاشا ڈیم سرِفہرست ہیں جن ...
10/12/2021

دہائیوں بعد پاکستان میں ڈیمز پہ کام کی شروعات ہوئیں اور کام تیزی سے جاری ہے، ان میں مہمند اور بھاشا ڈیم سرِفہرست ہیں جن پہ کام نہایت مستعدی سے جاری ہے حکومتِ پاکستان ڈیمز کے ان منصوبوں پہ خصوصی توجہ دے رہی ہے جبکہ افواجِ پاکستان بھرپور سیکیورٹی فراہم کر رہی ہے. دوستو آئیں ذرا جائزہ لیتے ہیں کہ ڈیمز کے معاملے میں ہم دنیا میں کہاں کھڑے ہیں؟

دنیا میں اس وقت چین سب سے ذیادہ ڈیم رکھنے والا ملک ہے جس کے کل بڑے ڈیمز کی تعداد لگ بھگ 23 ہزار آٹھ سو ہے اور تمام چھوٹے بڑے ڈیمز مشترکہ طور پر 87000 ڈیمز بنتے ہیں.

دوسرے نمبر پہ آتا ہے امریکہ جس کے بڑے ڈیمز کی تعداد 9200 ہے اور لگ بھگ ہر ریاست میں 1800 ڈیمز ہیں. کل چھوٹے بڑے ڈیمز کی مجموعی تعداد 84000 سے ذیادہ ہے.

تیسرے نمبر ہمارا پڑوسی بھارت جس کے پاس اس وقت بڑے ڈیمز کی تعداد 5200 جبکہ تمام چھوٹے بڑے ڈیمز کی مشترکہ تعداد 9000 تک بتائی جاتی ہے.

چوتھے نمبر پر جاپان ہے جس کے پاس 3000 سے ذیادہ ڈیمز ہیں جن میں سے کئی دنیا کے بڑے ڈیموں میں شمار ہوتے ہیں.

پانچویں نمبر پر برازیل جس کے پاس 1400 کے لگ بھگ ڈیمز ہیں.

چھٹے نمبر پر کوریا جس کے پاس 1350 کے لگ بھگ ڈیمز ہیں.

ساتویں نمبر پر کینڈا جس کے پاس 1150 سے ذیادہ ڈیمز ہیں.

آٹھویں نمبر پر جنوبی افریقہ جس کے پاس 1120 کے لگ بھگ ڈیمز ہیں.

اس کے بعد بالترتیب اسپین، ترکی، فرانس، ایران، برطانیہ، آسٹریلیا، میکسیکو، اٹلی، جرمنی، ناروے، البانیہ، زمبابوے، رومانیہ، پرتگال، آسٹریا، تھائی لینڈ، سوڈان، سوئیٹزرلینڈ، بلغاریہ، یونان اور پھر جا کر نمبر آتا ہے ہمارے دنیا کا سب سے بڑے نہری نظام رکھنے اور زراعت پہ منحصر پیارے وطن پاکستان کا.

پاکستان کے پاس غالباً چھوٹے بڑے مشترکہ ڈیمز کی تعداد 160، 165 ہے. بھارت کے پاس تقریباً 9000 اور بھارت کے یاروں کی بدولت پاکستان کے پاس صرف 160 سے 165 ڈیم...

دنیا دھڑا دھڑ ڈیم بنا رہی ہے کیونکہ ڈیمز ہی کسی بھی ملک کی نہ صرف معاشی، زرعی اور صعنتی ترقی کے ضامن ہیں بلکہ انہیں بطورِ ہتھیار استعمال کیا جا رہا ہے. اس لیے ہماری دشمن ملک بھارت پاکستان کے خلاف ہزاروں ڈیم بنا چکا ہے اور پاکستان کو پانی کو ترسانا ہو یا ڈبونا ہو اپنے ڈیمز کو بطور ہتھیار استعمال کرتا ہے جس میں پاکستان کو زرعی و معاشی نقصان کے ساتھ ساتھ بھاری جانی نقصان بھی اٹھانا پڑتا ہے.

پاکستان میں دہائیوں پہلے جو ڈیمز بنے سو بنے جن میں اکثریت کا سہرا ان آمروں کے سر جاتا ہے جنہیں جمہوری قوتیں غاصب سمجھتی ہیں، ان غاصبوں کے بعد پاکستان دشمن قوتیں سیاست میں اور ڈیمز کی تعمیر پاکستان کے لیے شجرِ ممنوعہ ٹھہری.

بھارت خود ہزاروں ڈیمز بنا چکا مگر ہر سال پاکستان میں اپنے پالتوؤں اے این، پی پی پی، ن لگی کو دہائیوں سے اربوں روپے کی ہڈی ڈالتا رہا تاکہ یہ بھارت کے کہ پالتو ڈیموں کی تعمیر پر زبان لٹکا کر بکتے رہیں اور ڈیموں کی تعمیر کو متنازعہ بنا کر روکتے رہیں. ایک دوسری بڑی وجہ کریڈٹ گیم بھی تھی کہ اگر ڈیم شروع کیے تو کہیں اگلا اقتدار نہ ملا تو کوئی دوسرا اس کا کریڈٹ لے لے گا یہ منافقت بھی ہمارے سیاہ دانوں میں عام ہے.

پاکستان میں ڈیموں کی تعمیر کے لیے ابتداء کرنے والے سابق چیف جسٹسجناب ثاقب نثار، وزیراعظم عمران خان اور پاک فوج کی قیادت سلام کی مستحق ہیں مزید 5 سے 10 سال میں ڈیمز کی تعمیر نہ ہوتی تو پاکستان پانی کی بوند بوند کو ترس جاتا اور ہماری زمینیں بنجر ہو جاتیں اور بھارت پانی کے نام پہ ہمیں بلیک میل کر رہا ہوتا، دوستو آنے والے وقتوں کی جنگیں پانی پر ہونگی جس کے پاس پانی وہی سکندر.

10/12/2021

دہائیوں بعد پاکستان میں ڈیمز پہ کام کی شروعات ہوئیں اور کام تیزی سے جاری ہے، ان میں مہمند اور بھاشا ڈیم سرِفہرست ہیں جن پہ کام نہایت مستعدی سے جاری ہے حکومتِ پاکستان ڈیمز کے ان منصوبوں پہ خصوصی توجہ دے رہی ہے جبکہ افواجِ پاکستان بھرپور سیکیورٹی فراہم کر رہی ہے. دوستو آئیں ذرا جائزہ لیتے ہیں کہ ڈیمز کے معاملے میں ہم دنیا میں کہاں کھڑے ہیں؟

دنیا میں اس وقت چین سب سے ذیادہ ڈیم رکھنے والا ملک ہے جس کے کل بڑے ڈیمز کی تعداد لگ بھگ 23 ہزار آٹھ سو ہے اور تمام چھوٹے بڑے ڈیمز مشترکہ طور پر 87000 ڈیمز بنتے ہیں.

دوسرے نمبر پہ آتا ہے امریکہ جس کے بڑے ڈیمز کی تعداد 9200 ہے اور لگ بھگ ہر ریاست میں 1800 ڈیمز ہیں. کل چھوٹے بڑے ڈیمز کی مجموعی تعداد 84000 سے ذیادہ ہے.

تیسرے نمبر ہمارا پڑوسی بھارت جس کے پاس اس وقت بڑے ڈیمز کی تعداد 5200 جبکہ تمام چھوٹے بڑے ڈیمز کی مشترکہ تعداد 9000 تک بتائی جاتی ہے.

چوتھے نمبر پر جاپان ہے جس کے پاس 3000 سے ذیادہ ڈیمز ہیں جن میں سے کئی دنیا کے بڑے ڈیموں میں شمار ہوتے ہیں.

پانچویں نمبر پر برازیل جس کے پاس 1400 کے لگ بھگ ڈیمز ہیں.

چھٹے نمبر پر کوریا جس کے پاس 1350 کے لگ بھگ ڈیمز ہیں.

ساتویں نمبر پر کینڈا جس کے پاس 1150 سے ذیادہ ڈیمز ہیں.

آٹھویں نمبر پر جنوبی افریقہ جس کے پاس 1120 کے لگ بھگ ڈیمز ہیں.

اس کے بعد بالترتیب اسپین، ترکی، فرانس، ایران، برطانیہ، آسٹریلیا، میکسیکو، اٹلی، جرمنی، ناروے، البانیہ، زمبابوے، رومانیہ، پرتگال، آسٹریا، تھائی لینڈ، سوڈان، سوئیٹزرلینڈ، بلغاریہ، یونان اور پھر جا کر نمبر آتا ہے ہمارے دنیا کا سب سے بڑے نہری نظام رکھنے اور زراعت پہ منحصر پیارے وطن پاکستان کا.

پاکستان کے پاس غالباً چھوٹے بڑے مشترکہ ڈیمز کی تعداد 160، 165 ہے. بھارت کے پاس تقریباً 9000 اور بھارت کے یاروں کی بدولت پاکستان کے پاس صرف 160 سے 165 ڈیم...

دنیا دھڑا دھڑ ڈیم بنا رہی ہے کیونکہ ڈیمز ہی کسی بھی ملک کی نہ صرف معاشی، زرعی اور صعنتی ترقی کے ضامن ہیں بلکہ انہیں بطورِ ہتھیار استعمال کیا جا رہا ہے. اس لیے ہماری دشمن ملک بھارت پاکستان کے خلاف ہزاروں ڈیم بنا چکا ہے اور پاکستان کو پانی کو ترسانا ہو یا ڈبونا ہو اپنے ڈیمز کو بطور ہتھیار استعمال کرتا ہے جس میں پاکستان کو زرعی و معاشی نقصان کے ساتھ ساتھ بھاری جانی نقصان بھی اٹھانا پڑتا ہے.

پاکستان میں دہائیوں پہلے جو ڈیمز بنے سو بنے جن میں اکثریت کا سہرا ان آمروں کے سر جاتا ہے جنہیں جمہوری قوتیں غاصب سمجھتی ہیں، ان غاصبوں کے بعد پاکستان دشمن قوتیں سیاست میں اور ڈیمز کی تعمیر پاکستان کے لیے شجرِ ممنوعہ ٹھہری.

بھارت خود ہزاروں ڈیمز بنا چکا مگر ہر سال پاکستان میں اپنے پالتوؤں اے این، پی پی پی، ن لگی کو دہائیوں سے اربوں روپے کی ہڈی ڈالتا رہا تاکہ یہ بھارت کے کہ پالتو ڈیموں کی تعمیر پر زبان لٹکا کر بکتے رہیں اور ڈیموں کی تعمیر کو متنازعہ بنا کر روکتے رہیں. ایک دوسری بڑی وجہ کریڈٹ گیم بھی تھی کہ اگر ڈیم شروع کیے تو کہیں اگلا اقتدار نہ ملا تو کوئی دوسرا اس کا کریڈٹ لے لے گا یہ منافقت بھی ہمارے سیاہ دانوں میں عام ہے.

پاکستان میں ڈیموں کی تعمیر کے لیے ابتداء کرنے والے سابق چیف جسٹسجناب ثاقب نثار، وزیراعظم عمران خان اور پاک فوج کی قیادت سلام کی مستحق ہیں مزید 5 سے 10 سال میں ڈیمز کی تعمیر نہ ہوتی تو پاکستان پانی کی بوند بوند کو ترس جاتا اور ہماری زمینیں بنجر ہو جاتیں اور بھارت پانی کے نام پہ ہمیں بلیک میل کر رہا ہوتا، دوستو آنے والے وقتوں کی جنگیں پانی پر ہونگی جس کے پاس پانی وہی سکندر.

10/12/2021

*اور تم اپنے رب کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاو گے 💗💗💗*
انسانی دماغ ٹھوس نہیں ہوتا بلکہ لچکدار ہوتا ہے اور اسکا %73 حصہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے۔ اسکا وزن صرف 1300 گرام سے 1400 گرام تک ہوتا ہے اور میرے پیارو حیران کن بات یہ کہ یہ ایک کھرب خلیات پر مشتمل ہوتا ہے اور یہ تعداد قریب قریب اتنی ہی ہے جتنے ہماری کہکشاں مِلکی وے میں ستارے ہیں۔ ان خلیات کی بھی دس ہزار اقسام ہیں اسکا سائز مکمل جسم کا صرف %2 ہوتا ہے لیکن یہ کل توانائی کا بیس فیصد استعمال کرتا ہے اسکے مختلف حصے اپنا کام بخوبی سر انجام دیتے ہیں ...

دماغ کا ہر خلیہ اپنے آپ میں کمپیوٹر کی طرح کام کرتا ہے پھر یہ سارے آپس میں مربوط ہوتے ہیں۔ آپ یوں سمجھ لیں کہ ان میں Networking ہوتی ہے۔ جس کی وجہ سے یہ مل کر فیصلہ کرتے ہیں یاداشت محفوظ کرنے والا حصہ اتنی صلاحیت رکھتا ہے کہ 2.5 پیٹا بائیٹ میموری محفوظ کر سکتا ھے۔ سادہ الفاظ میں تقریباً پچیس لاکھ گیگا بائیٹس کا ڈیٹا محفوظ کیا جا سکتا ہے ...

دماغ کے خلیات کو خون سپلائی کرنے والی نالیاں اتنی باریک ہوتی ہیں کہ بمشکل نظر آتی ہیں لیکن صرف دماغ میں انکی طوالت اتنی ہوتی ہے کہ بالفرض محال ان کو آپس میں جوڑ دیا جائے تو 120000 کلومیٹر لمبائی بنے گی دماغی خلیات ایک دوسرے کو 432 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے برقی بیغامات بھجواتے ہیں جو کہ فرمولا ون ریس کی اسپیڈ سے بھی زیادہ اسپیڈ ہے ...

دماغ کو آکسیجن کی سپلائی روک دی جائے تو اس کے خلیات مرنا شروع ہو جاتے ہیں۔ جب انسان کی موت واقع ہو جاتی ہے تو دماغ پھر بھی اپنا کام جاری رکھتا ہے دماغ انسان کو زندہ رکھنے کی آخری حد تک جنگ کرتا ہے۔ خود دماغ کو یقین نہیں آتا کہ :
" میں_مر_رہا_ہوں "
ادھر ادھر خون کی نالیوں میں بچی کُچی آکسیجن کھینچ کر دماغ انسان کے مرنے کے بعد بھی تقریباً دس منٹ تک زندہ رہتا ہے اور بچنے کی کوشش کرتا رہتا ہے مگر خون اور آکسیجن کی سپلائی کی بندش بلآخر دماغ کو موت کی ابدی وادیوں میں گہری نیند سلا دیتی ہے ۔
*اور تم اپنے رب کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاو گے 💗💗💗*

03/12/2021

آغا سراج دررانی کو نیب نے سپریم کورٹ سے گرفتار کر لیا

انڈیا کو اس کی اوقات میں رکھنے والا جرنیل ، جس کا نام سنتے ہی ہمارے دشمنوں کے رنگ زرد پڑھ جاتے ہیں ، جس نے بھارت پر ایسا...
03/12/2021

انڈیا کو اس کی اوقات میں رکھنے والا جرنیل ، جس کا نام سنتے ہی ہمارے دشمنوں کے رنگ زرد پڑھ جاتے ہیں ، جس نے بھارت پر ایسا خوف طاری کیا کہ آج تک بھارتی جنرلز حواس باختہ ہیں ٹانگیں کانپتی ہیں۔

دشمنوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر پاکستان اور پاک فوج کا دفاع کرنے والے جنرل آصف غفور ۔

لیفٹینٹ جنرل آصف غفور 2 دسمبر 1971 کو پیدا ہوئے۔۔۔۔💐💐💐

وہ دوسرے میجر جنرل ہیں جو آئی ایس پی آر سے لیفٹینٹ جنرل بنے ، جنرل آصف غفور نے کوئٹہ کے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج سے گریجویشن کیا جبکہ انڈونیشیا اور NDU سے ڈگریاں حاصل کیں۔

لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور 9 ستمبر 1988 کو پاک فوج میں بھرتی ہوئے 87 میڈیم رجمنٹ انکی یونٹ تھی۔ جنرل آصف نے کارگل کی جنگ لڑی ، اور فوج میں اہم ذمہ داریوں پر فائز رہے ۔

جنرل آصف غفور پاک فوج کے شعبہ تعلقات کے بیسویں سربراہ رہے ، وہ 15 دسمبر 2016 سے 16 جنوری 2020 تک ڈی جی آئی ایس پی آر رہے ،
بعد ازاں اُن کا تبادلہ جی او سی 40 ڈویژن (اوکاڑہ) کر دیا گیا۔❤

آج آپ پاک فوج میں لیفٹننٹ جنرل بطور انسکپٹر جنرل کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

بطور ڈی جی آئی ایس پی آر کے انکے کچھ جملے بہت مشہور ہوئے اور قوم کی آواز بنے ، انکے تاریخی جملے آج بھی بہت مقبول ہیں ۔🌹

1 : کیا کرنا ہے یہ آپکو پتا ھے ' کیسے کرنا ہے یہ ہم پے چھوڑ دیں.

2 : ہم نے ستر سال آپ کو پڑھا آپ کیلئے تیاری کی اور آپ ہی کیلئے تیار بیٹھے ہیں.

3 : آخری سانس اور گولی تک ملک کا دفاع کریں گے۔

4 : ہم اللّه اکبر سے شروع کرکے الحمداللہ پر ختم کرنے والے لوگ ہیں۔

5 : ریٹائر صرف رینک ہوتا ہے مگر فوج اور فوجی کبھی ریٹائرڈ نہیں ہوتا۔

6 : ہم آپ کو سرپرائز دیں گے۔

7 : بڑا بول نہیں بولنا چاہئیے اللّه کی ذات بڑی ہے ' مگر آئیں اور اکیس منٹ پاکستان کی ایئر سپیس میں رہ کر دکھائیں۔

بلاشبہ مضبوط پاک فوج ، مضبوط پاکستان کی علامت ہے ، پاک فوج کی قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے ❤

Happy birthday Lt gen Asif Ghafoor

02/12/2021

اے این ایف لاہور اور اے این ایف انٹیلیجنس کی لاہور میں 2 مشترکہ کارروائیاں۔منشیات اسمگلنگ گروہ کا اہم کارندہ بابر نامی ملزم گرفتار۔دورانِ چھاپہ ریلوے روڈ پر واقع ملزم کے گھر سے 4 کلوگرام ہیروئن اور 30 بور پستول بمعہ 6 روند برآمد۔دوسری کارروائی جلو پارک لاہور کے قریب عمل میں لائی گئی۔
کارروائی کے دوران ملک عثمان نامی ملزم کے گھر چھاپہ مارا گیا۔ملزم کے گھر سے مجموعی طور پر 15.3 کلوگرام منشیات برآمد ہوئیں۔برآمدہ منشیات میں 5 کلوگرام ہیروئن، 7 کلوگرام افیون اور 3.3 کلوگرام چرس شامل ہے۔ملزم عثمان فیصل آباد میں رہائش پذیر ہے اور مذکورہ گھر کو منشیات چھپانے کیلئے استعمال کرتا تھا۔
ایک عرصہ سے اے این ایف انٹیلیجنس کی جانب سے دونوں ملزمان کا تعاقب کیا جا رہا تھا۔دونوں ملزمان منشیات پشاور سے لاہور اسمگل کرتے تھے۔ملزم بابر کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ملزم عثمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔
(ترجمان اے این ایف)

اے این ایف اسلام آباد کی اے این ایف انٹیلیجنس کے ساتھ مشترکہ کارروائی۔موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب دورانِ تلاشی ٹ...
02/12/2021

اے این ایف اسلام آباد کی اے این ایف انٹیلیجنس کے ساتھ مشترکہ کارروائی۔

موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب دورانِ تلاشی ٹیوٹا کرولا کار سے 27 کلوگرام ہیروئن برآمد۔

برآمدشدہ ہیروئن کار کی ڈگی میں چھپائی گئی تھی۔

گاڑی سے 1000 گرام ہیروئن کے کل 27 پیکٹ برآمد ہوئے۔

دورانِ کارروائی خیبر کے رہائشی مکرم خان نامی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے
(ترجمان اے این ایف)

وفاقی وزیر صنعت وپیداوار مخدوم خسرو بختیار نے وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی سید فخر امام کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر...
25/11/2021

وفاقی وزیر صنعت وپیداوار مخدوم خسرو بختیار نے وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی سید فخر امام کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کو ریلیف دینے کیلئے حکومت نے کھاد پر جنرل سیل ٹیکس ختم کر دیا ہے.

اس سال حکومتی اقدامات کیوجہ سے یوریا کی پیداوار نسبت 10٪ زیادہ ہوئی.

حکومتی اقدامات کیوجہ سے پنجاب کے مختلف اضلاع میں یوریا کی قیمتیں نیچے آ گئی ہیں، توقع ہے آئندہ دنوں میں مزید کمی آئے گی. انہوں نے مزید کہا کہ
حکومت فرٹیلائرز پلانٹس کو بلا تعطل گیس فراہم کر رہی ہے تاکہ ملکی پیداوار سے یوریا کی طلب کو پورا کیا جا سکے.

مخدوم خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ ہم نئی فرٹیلائرز پالیسی لا رہے ہیں جس کے ذریعےDAP کی پیداوار کو فروغ دیا جائے گا.

گوادر کسٹمز نےبڑے پیمانے پر منشیات اندرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔گوادر کسٹمز کا منشیات کے خلاف  بڑی کاروائ.۔...
23/11/2021

گوادر کسٹمز نےبڑے پیمانے پر منشیات اندرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

گوادر کسٹمز کا منشیات کے خلاف بڑی کاروائ.۔

جیونی کے مقام پردو مختلف کارروائیوں میں زمین میں دفن بہترین قسم کی افیون اور ائس کرسٹل برامد۔۔

افیون 300 کلو گرام اور ا ئس کرسٹل 15 کلو گرام۔

اطلاع ملنے پر کسٹمز اسٹاف کا اس وقت چھاپہ جب منشیات کے اسمگلرز متعلقہ منشیات دوسرے فریق کے حوالے کر رہے تھے۔
کسٹمز حکام کو دیکھ کر اسمگلروں نے بھاری اسلحہ سے شدید فائرنگ کی۔ خوش قسمتی سے کسٹمز اسٹاف سلامت رہیں۔

افیون کو پلاسٹک ڈراموں میں ڈال کر زمین دوز کی گئ تھی۔

اسی طرح ایک اور کاروائ جو ۔ کورکھیڑا کسٹمز چیک پوسٹ پر کی گئی میں ۔

300 کلو گرام اعلی کوالٹی چرس برامد۔

جو ھینو ٹرالر میں ڈرائیور کے کیبن میں چھپا ئی گئی تھی۔ تینوں کاروائیوں میں برامد شدہ منشیات کی قیمت تقریبا 38 کروڑ روپے کی بنتی ہے


ایف آئی ار درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔

گوادر کسٹمز نے کاروائ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی،
واضح رہے فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور ممبر کسٹمز طارق ہدا کی جانب سے اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے سخت ترین اقدامات کی ہدایات کی گئ ہے۔۔

کچھ عرصہ پہلے بھی اسی روٹ پر کسٹمز نے ہزاروں کلو گرام چرس برامد کی ہے۔

کاروائ چیف کلیکٹر کسٹمز بلوچستان گل رحمان کی ہدایات پر کلیکٹر کسٹمز گوادر جاوید چودھری کی ترتیب دی گئ عملے نے کی۔

22/11/2021


سردی میں نزلہ زکام سے بچنا ہے تو، کھجور والا دودھ استعمال کریں ۔۔ جانیئے ٹھنڈے موسم میں کھجور استعمال کرنے کے حیرت انگیز فوائد

جیسے ہی نومبر کے بعد دسمبر کا مہینہ قریب آتا جا رہا ہے سردی میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے، دن میں خشک اور گرم ہوا جبکہ رات میں خشک اور ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں، ایسے موسم میں ہر کوئی الرجی، بخار، انفیکشن اور نزلہ زکام اور کھانسی کی وجہ سے پریشان ہے۔
ماہرین کا ماننا ہے کہ سردیوں میں ہمیں بھرپور غذائیت بھری ڈائیٹ کی ضرورت ہوتی ہے اور ایسے میں اپی روزانہ کی ڈائیٹ میں کھجور شامل کرلیں تو نزلہ زکام، کھانسی اور انفیکشن جیسے مسائل سے دور رہ سکتے ہیں۔
لیکن کھجور کو سادہ یا کسی پکوان میں شامل کر کے نہیں، ٹھنڈے اور خشک مومس میں اگر کھجور کو دودھ میں پکا کر یا دودھ کے ساتھ استعمال کیا جائے تو اس کی افادیت میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔

• کھجور میں موجود غذائیت
کھجور میں وٹامن سی، بی ون، بی ٹو، بی تھری، بی فائیو اور اے ون جیسے وٹامنز موجود ہوتے ہیں، کھجور میں موجود وٹامن سی ہمارے جسم کو نزلہ زکام، کھانسی وائرل اور انفیکشن جیسے مسائل سے دور رکھنے میں مدد کرتا ہے جبکہ اس میں موجود دیگر غزائی اجزاء ہماری قوتِ مدافعت میں اضافہ کرتے ہیں۔

• کھجور اور دودھ استعمال کرنے کے حیرت انگیز فوائد

خشک اور سرد موسم میں روزانہ رات سوتے وقت یا صبح نہار منہ اگر دودھ میں 2 سے 4 کھجور پکا کر روزانہ گرم گرم پیا جائے تو اس سے جسم ٹھنڈ سے محفوظ رہتا ہے، بخار، گلے میں درد، کھانسی ہو یا نزلہ زکام کھجور کا دودھ ایسی بیماریوں سے نجات کا سب سے بڑا حل بھی ثابت ہوسکتا ہے، کیوں کہ اس میں وٹامنز کے ساتھ فائبر بھی وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے۔
کھجور کا دودھ عام طور پر بس دودھ میں 2 سے 4 عدد کھجور پکا کر تیار کر لیا جاتا ہے لیکن اگر ہمارے بتائے ہوئے طریقے سے کھجور کا دودھ بنا کر پیا جائے تو یہ سحت کے لئے بھرپور فائدے مند ثابت ہوگا۔

• کھجور کا دودھ بنانے کا طریقہ

• درکار اجزاء

دودھ - 2 کپ
کھجور - کٹے ہوئے آدھا کپ
بادام - ڈیڑھ کھانے کا چمچ
دار چینی پاؤڈر - آدھا چائے کا چمچ
چینی - حسب ذائقہ

• ترکیب

کھجور کو 40 منٹ کے لیے آدھا کپ دودھ میں رکھیں، پھر ان کھجور اور دودھ کو بلینڈر میں ڈالیں، ساتھ بادام بھی شامل کریں، اب اسے بلینڈ کریں، اچھی طرح پیس لینے کے بعد اسے رکھ دیں، ایک پتیلی میں رکھا ہوا دودھ ابالیں، جس کے بعد اس میں بلینڈ کیا ہوا کھجور والا پیسٹ شامل کریں، اب اس میں دار چینی پاؤڈر اور چینی ڈال کر 5 منٹ تک اچھی طرح پکائیں، اب گرما گرم پی لیں، کھجور کے دودھ کو گرم گرم پینے سےکھانسی اور نزلہ زکام میں واضح فرق محسوس ہوگا۔

*راولپنڈی ٹریفک پولیس*  *پریس ریلیز*  *22نومبر 2021* راولپنڈی ( ) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نے گزشتہ روز سٹی ٹریفک پولیس ...
22/11/2021

*راولپنڈی ٹریفک پولیس*
*پریس ریلیز*
*22نومبر 2021*

راولپنڈی ( ) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نے گزشتہ روز سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی میں دوران ڈیوٹی فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والے ٹریفک افسران کے گھر ان کے بچو ں اور فیملی سے ملاقات کی۔اس موقع پر متعلقہ سرکل انچارجز بھی ان کے ہمراہ تھے۔ہم سب شہداءکے وارث ہیںاور ہر قدم شہیداءکی فیملی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان نے گزشتہ روز سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی میں دوران ڈیوٹی فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والے ٹریفک وارڈن شاہد سرورشہید، ٹریفک وارڈن نوید خان شہید اور کانسٹیبل غلام اصغر شہید کے گھر ان کے بچوں اور فیملی سے ملاقات کی انھیں پھول تحائف پیش کیے انھوں نے شہداءکے درجات کی سر بلندی کے لیے دعا کی اس موقع پر سی ٹی او راولپنڈی تیمور خان کا کہنا تھا کہ ہم نہ ہی شہداءکو فراموش کرتے ہیںاور نہ ہی ان کے اہل خانہ کو اکیلا چھوڑتے ہیں ہم سب شہداءکے وارث ہیںاور ہر قدم شہیداءکی فیملی کے ساتھ کھڑے ہیں ہم وطن عزیز کے لیے قربان ہونے والے ان شہداءکا قرض ساری زندگی نہیں اتار سکتے ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ کا حوصلہ اور آپ کے بچوں کی وطن عزیز کے لیے قربانی باعث فخر ہے وطن عزیز کے یہ بہادر سپوت ہی ہیں جن کی قربانیوں سے ہی یہ محکمہ اور ملک قائم دائم ہے میری یہ خوش قسمتی ہو گی کہ میں شہداءکے بچوں کی تعلیم و تربیت اور ان کی فیملی کا خیال رکھ سکوں۔

🇵🇰🌹کراچی کے چند ہسپتال جو مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو حتی الامکان مفت/ رعایتی علاج فراہم کرتے ہیں۔*03004460660یہ پوس...
22/11/2021

🇵🇰🌹کراچی کے چند ہسپتال جو مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو حتی الامکان مفت/ رعایتی علاج فراہم کرتے ہیں۔*03004460660
یہ پوسٹ مفاد عامہ کے لئے لگائی جارہی ہے۔
News flash
01- سوٹ SUIT
گردوں کے تمام امراض کے علاج کے لئے ایک ورلڈ کلاس ہسپتال, مریض کے داخلے سے لے کر تمام ٹیسٹ, آپریشن, ڈائلاسس, دوائیاں, یہاں تک کہ مریض اگر چھوٹا بچہ ہے تو اس کے پیمپرز تک ہسپتال مہیا کرتا ہے۔
http://www.siut.org 03004460660

News flash
02- انڈس ہسپتال
کورنگی میں انڈس ہسپتال 2007 سے خدمات انجام دے رہا ہے جملہ تمام جسمانی کا امراض کے لئے بالکل مفت علاج فراہم کیا جاتا ہے ۔
https://en.m.wikipedia.org/wiki/Indus_Hospital 03004460660
03- بیت السکون
ہل پارک پر واقع کینسر ہسپتال, پہلے ٹیسٹ سے لے کر آپریشن اور پھر کیمو تھراپی, ریڈی ایشن اور پھر دوائیاں بھی بالکل مفت۔ کوئ انکوائری نہیں آپ کا اتنا بتادینا کافی ہے کہ آپ مستحق ہیں ۔
http://baitulsukoon.org 03004460660
04- کرن ہسپتال
کراچی یونیورسٹی سے آگے حکومت پاکستان کے اٹامک انرجی کمیشن کے زیر انتظام چلنے والے ملک بھر کے بارہ ہسپتالوں میں سے ایک۔ تشخیص, آپریشن, کیمو تھراپی, ریڈی ایشن اور دوائیاں کل ملا کر تین سے پانچ لاکھ روپے میں کینسر کا مکمل علاج۔
News flash
4- جناح ہسپتال میں ابھی حال ہی میں چند مخیر حضرات کے تعاون سے کینسر کا علاج جدید مشینوں پر کرنے کے لئے کام جاری ہے اور یہ علاج بھی مکمل فری آف کاسٹ بتایا جارہا ہے ۔
News flash
5 *نیشنل ہسپتال برائے نفسیات و منشیات* میں میں ذہنی امراض اور منشیات کا علاج مستند اور تجربہ کار ماہرین کی زیر نگرانی کی جاتی ہیں۔ ہسپتال میں 24 گنٹھے داخلے کی بھی سہولت ہے۔
بیرونی علاج اور داخلے کی فیس کاتعین مریض کی مالی اسطاعت کے مطابق کی جاتی ہے
برائے رابطہ
News flash
نیشنل ہسپتال برائے امراض نفسیات و منشیات نزد باب خیبر مین میٹروول سائٹ کراچی
03-111-222-773 فون
03004460660
6 LRBT
آنکھون کا مفت آپریشن اور علآج کیا جاتا ہے
https://chat.whatsapp.com/Bb7Pz9s3ENe5Jod2YbTcAS
آپ جن گروپس میں شامل ہیں وہاں یہ معلومات شئیر کردیں۔
کیا پتہ کسی ضرورت مند کو علاج معالجہ کی ضرورت ہو اور صرف اس کاپی پیسٹ سے اس کی ضرورت اللہ پوری کروا دے۔
جزاکم اللہ خیرا

he mission of SIUT is to provide the best healthcare without discrimination. Healthcare service delivery should be of highest quality and provided free of cost, with respect and dignity.

21/11/2021

گوجرانوالہ جامکےچٹھہ میں جنونی عاشق نے محبوبہ کو خوش کرنے کے لئے اپنے سارے دانت توڑ کر ہار میں پرو دیئے۔

رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے جامکے چٹھہ کے رہائشی مدثرنامی جنونی عاشق نے اپنے سارے دانت توڑ کر ہار میں پرو لئے اور بطور تحفہ اپنی محبوبہ کو پیش کردیئے۔

مقامی افراد کے مطابق محبوبہ نے اپنے دوست مدثر کو زیادہ کھانے کا طعنہ دیا تھا، جس پر 16 سالہ مدثر نے کہا کہ نہ میرے دانت رہیں گے نہ ہی میں زیادہ کھانا کھا سکوں گا، اور اس نے دونوں جبڑوں سے دانت نکال کر ہار بنایا اور اسے اپنی محبوبہ کو پیش کردیا، سوشل میڈیا پر مدثر کی تصویر بھی وائرل ہوئی ہے، جسے دیکھ کر عوام اسے سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اسی طرح کا واقعہ مصر کے شہر قاہرہ میں پیش آیا تھا جہاں ایک لڑکے نے اپنی وفاداری ثابت کرنے کے لئے محبوبہ کو اپنے تمام دانتوں کا ہار بنا کر پیش کیا تھا، اور اپنی بغیر دانتوں والی مسکراہٹ کے ساتھ تصویر کو سوشل میڈیا پر وائرل کردیا تھا۔

20/11/2021

*DISTRICT KEAMARI POLICE*

*ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری صاحب کے احکامات پر و ایس پی بلدیہ کیپٹن® فیضان علی صاحب کی سر براہی میں *ایس ایچ او مدینہ کالونی انسپیکٹر محمد سالم رند* کی اسٹاف کے ہمراہ منشیات فروش کے خلاف کاروائی۔

امروز مورخہ 20/11/2021 کو بمقام سوات کالونی نزد بدر کریانہ اسٹور کےپاس خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او مدینہ کالونی کا منشیات فروشی میں ملوث ملزم عزیز اللہ عرف ممی ولد عبدلغفور سے پولیس مقابلہ
ملزم نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی اور اپنی موٹر سائیکل چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا ملزم کی موٹر سائیکل سے 1020 گرام چرس برآمد ہوئی ملزم کی فائرنگ سے ایک راہگیر بنام طارق عزیز ولد عبدالحمید ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوا جس کو فوراً سول ہسپتال روانہ کیا گیا

عزیز اللہ عرف ممی ولد عبدلغفور کا ساتھی گرفتار. گرفتار ملزم کی شناخت *زاہد ولد عالم* کے نام سے ہوئی جس کی تلاشی لینے کے بعد ایک ضرب پستول اور چار راونڈ زندہ برآمد ہوئے اور موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی۔دونوں مٹر سائیکلوں کی جانچ پڑتال جاری ہے۔
ملزم کے خلاف تھانہ ہذا میں مقدمہ درج
1)مقدمہ الزام نمبر514/2021بجرم دفعہ353,334 7ATA درج کیا گیا۔
2)مقدمہ الزام نمبری 516/2021 بجرم دفعہ 6-9-C درج

3)مقدمہ الزام نمبری 515/2021 بجرم دفعہ 23i-A درج

مفرور ملزم عزیز اللّٰہ عرف ممی ولد عبدلغفور عادی جرائم پیشہ ہے جو کہ اپنے سابقہ مقدمات میں اشتہاری بھی ہے جس کی تفصیل درج ذیل ہے۔

1) مقدمہ الزام نمبری 21/2021 بجرم دفعہ 380/34
2) مقدمہ الزام نمبری 56/2021 بجرم دفعہ 6/9 اے
3) مقدمہ الزام نمبری 330/2017 بجرم دفعہ 23(1 )A
4) مقدمہ الزام نمبری 329/2017 6/9 سی

گرفتار ملزم کو باضابطہ کاروائی شعبہ تفتیش کے حوالے کر دیا گیا ہے

*PRO Media Cell SSP District Keamari*

20/11/2021

کراچی : بلوچ کالونی تھانے پر جوڈیشل مجسٹریٹ کا چھاپہ، مغوی بازیاب

کراچی: کارروائی کے دوران ایس ایچ او بلوچ کالونی فرار ہوگئے

کراچی : بلوچ کالونی پولیس نے بھتہ وصولی کے لئے محمد عابد کو غیر قانونی طور پر حبس بے جا میں رکھا ہوا تھا

کراچی : ڈسٹرکٹ جج ساوتھ کے حکم پر جوڈیشل مجسٹریٹ فیز V ساوتھ مظہر علی نے تھانے میں چھاپہ مار کر مغوی کو رہا کرایا

کراچی: کارروائی ایڈوکیٹ سید جعفر عباس جعفری کی معرفت دائر آئینی درخواست پر کی گئی

کراچی: محمد عابد کارپینٹر ہے، پولیس نے 2 روز سے بغیر کسی مقدمے اور روزنامچہ انٹری کے حبس بے جا میں رکھا ہوا تھا

کراچی : ایس ایچ او بلوچ کالونی ارشاد سومرو اور اس کے دست راز کامران نے شہری محمد عابد سے مبینہ طور پر 3 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا

کراچی : جوڈیشل مجسٹریٹ فیز V ساوتھ مظہر علی نے ایس ایچ او بلوچ کالونی ارشاد سومرو، ڈیوٹی آفیسر اور بدنام زمانہ بھتہ خور اہلکار کامران کو پیر کے روز عدالت میں پیش ہونے کے احکامات جاری کردیے

20/11/2021

بچوں کے عالمی دن کے موقع پر پیارے بیٹے محمد روحان ساجد کا پیغام ✌✌❤❤

20/11/2021

سکھر: نجی اسپتال میں دو سروں والے بچے کی پیدائش

سکھر: بچہ پیدائش سے پہلے ہی انتقال کر چکا تھا، ڈاکٹر

سکھر: بچے کا ایک دھڑ اور دو سر تھے، ڈاکٹر

سکھر: عجیب و غريب بچے کی ماں شکارپور کے علاقے مدیجی کی رہائشی ہے، ڈاکٹر انجم بھٹی نے میڈیا سے گفتگو

20/11/2021

*پولیس کی جانب سے اہم آگاہی پیغام۔*

*سردیوں میں راتیں لمبی ہوتی ہیں اور سردی و دھند کی وجہ سے وارداتیں بڑھ جاتی ہیں، لہذا درج ذیل احتیاط مناسب ہو گی.*

*1* - فیملی اور دوستوں کا Whatsapp گروپ بنائیں تاکہ ایمرجنسی میں کام آے

*2* - صدر دروازے اور چھت پر کیمرے لگوائیں

*3* -کبھی بچوں کو مین دروازہ کھولنے کے لیے باہر نہ بھیجیں

*4* -طلائی زیورات اور 50 ہزار سے زیادہ رقم بینک میں رکھ دیں.

*5* -ایک موبائل فون ایسی جگہ پر لازمی رکھیں جو عام شخص کو مل نہ سکے.

*6* -گھر کی اہم جگہ پر پرنٹ شدہ 15 نمبر.. تھانے کا نمبر.چسپاں کر دیں اور بچوں کو بھی ان نمبر کو استعمال کرنے کے بارے پتہ ہونا چاہیے..

*7* -کبھی بھی گھر سے باہر جانے کی ایک جیسی روٹین نہ رکھیں کیونکہ چور ذہین ھوتےھیں آپ کی روٹین پر نظر رکھ رہیے ہوتے ہیں.

*8* - اگر آپ نوکری یا کاروبار کے سلسلہ سے گھر سے باہر ہیں تو مناسب وقفے سے گھر فون کرکے خیر و عافیت پوچھ لیا کریں.

*9* -مالی معاملات اپنے ملازمین کے سامنے کرنے سے اجتناب کریں۔

*10* -کسی ایمرجنسی کی صورت میں اپنے حواس مت کھو جائیں بلکہ تحمل اور صبر کے ساتھ معاملات کو ہینڈل کریں.

*اللہ تعالیٰ ھم اور آپ سب کا حامی و ناصر ھو.. آمین*

Address

Karachi

Telephone

+923005229599

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 26 news videos posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to 26 news videos:

Videos

Share

Category


Other TV Channels in Karachi

Show All