NaXtar Digital

NaXtar Digital Your one-stop destination for Digital marketing services 🚀📈💡

13/09/2023
کیا یہ اونِک سم مارکیٹ میں آ گئی ہے؟
08/09/2023

کیا یہ اونِک سم مارکیٹ میں آ گئی ہے؟

05/09/2023

سوال یہ ہے کہ آن لائن بزنس کیوں نہیں چل پاتا۔

پہلی چیز تو یہ ہے کہ ہر کسی کو خواتین کے کپڑوں کا یا شہد، مٹھائی، حلوے کا ہی بزنس کیوں کرنا ہے؟ بچوں کے کپڑے، کھلونے، کتابیں، کچن گیجٹس، آرگینک میک اپ، نیچرل کلینرز وغیرہ یا اور بھی بہت کچھ۔ کچھ جدت لائیے۔

یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ خریدار پیسہ لگانے سے نہیں ہچکچاتے لیکن وہ اپنے پیسے سے بہترین معیاری چیز خریدنا چاہتے ہیں۔تو آپ یہ خیال رکھیے کہ سستے کے چکر میں کوالٹی پر کامپرومائز نہ ہو۔ چیز معیاری ہو تا کہ انسان دوبارہ آپ کے پاس آنا چاہے بلکہ اپنے جاننے والوں سے بھی آپ کا تذکرہ کرے۔

پھر یہ کہ جب آن لائن سٹور کھول لیا ہے تو اس کی اچھی مارکیٹنگ کرنا سیکھیے۔ کئی بار اپنی پروفائل پر کہا کہ اپنے بزنس کو پروموٹ کریں۔ کوئی آپ سے چیز لے تو کیوں لے۔ اب لوگوں کو مارکیٹنگ کا طریقہ ہی نہیں آتا۔ وہی گھسا پٹا لنک کامنٹس میں پیسٹ کر کے یہ جا وہ جا۔ آپ مختصر، جامع اور دلچسپ انداز میں بتائیے تو سہی کہ کوئی آپ سے چیز لے تو کیوں؟ آپ کی پروڈکٹ میں، آپ کی سروسز میں ایسا کیا ہے؟

جان رکھیے کہ ہزاروں سیلرز میں سے خود کو نمایاں کرنا آپ کا کام ہے۔ ہزاروں بائیرز میں سے کسی کو اپنی جانب کھینچنا سیلر ہی کا کام ہے۔

ان سب کے ساتھ ساتھ کسٹمر سروسز بہترین ہوں۔ اول تو چیز ایسی ہو کہ کسٹمر واپس کرنا ہی نہ چاہے لیکن اگر ایسا موقع آ بھی گیا ہے تو چاہے نقصان اٹھا کر چیز واپس کرنی پڑے، کھلے دل سے کیجیے۔ یہ لانگ رن میں آپ کے لئے بہترین ثابت ہو گا۔ کسٹمر کے سوالات کا مناسب ترین جواب دینا، اسے مطمئن کرنا ضروری ہے، اور یہ سب چڑچڑے لہجے میں نہیں، بلکہ عزت کے ساتھ۔

اگر آپ مارکیٹ میں بہترین معیار کی پروڈکٹ یا سروسز لا رہے ہیں، پرانی چیز کو بھی جدت کے ساتھ پیش کر رہے ہیں، مارکیٹنگ کرنا جانتے ہیں، کسٹمر سروس ٹاپ کلاس ہے، تو اب اپنا ایک فیس بک پیج بھی بنا رکھئے جہاں لوگوں کے بہترین ریویو اپ لوڈ کر دیجیے تا کہ باقی لوگوں کو سند مل سکے۔

آپ یہاں اپنے یوٹیوب چینل، اپنے قرآن سینٹر، اپنے سمال بزنس کی تفصیلات شئیر کر سکتے ہیں۔ حلال رزق ہو اور بہت بابرکت ہو۔ دعائیں۔ لیجیے، اب کامنٹ سیکشن آپ کا ہے :)

از نیر تاباں

05/09/2023

جہاں انسان ڈسکس کیے جائیں وہاں مت جائیں چاہے آپ کتنے ہی تنہاء ہوں۔

جہاں غیبت ہی مقصدِ گفتگو ہو وہاں مت جائیں چاہے کہنے والا آپکو کتنا ہی عزیز ہو

اور اس گفتگو میں اپنا حصہ مت ڈالیں چاہے وہاں بولنے سے آپ کتنا ہی included اور ویلیوڈ محسوس کررہے ہوں۔۔۔۔

یہ ایسا ہی آسان ہے !
آپکی تنہائی بامعانی چیزوں سے خالی ہوتی ہے تو آپ غلط ہجوم میں چلے جاتے ہیں۔
تنہائی کو اچھے مشاغل سے بھر دیں۔

انسانوں سے اتنا اٹیچ مت ہوں کہ ان سے جڑے خیر اور شر کو پہچان نہ پائیں۔
اپنے ہنر یا صلاحیت کو بہتر کینوس پر اتاریں گے تو اسے ہر بےتکی دیوار پہ ضائع کرنے سے بچ جائیں گے۔

شر تعداد میں کتنا ہی بڑا اور دیکھنے میں کتنا ہی پرکشش کیوں نا ہو ، اسے ترک کرنے میں کوشاں رہیں۔

آپ تنہاء نہیں رہیں گے ! آپکا رب بہت وسیع رحمتوں والا ہے۔
اس کے آسماں تلے آپکو بہترین موضوعات پہ بات کرنے والے ، نیٹ ورکنگ اور آئیڈیاز پہ کام کرنے والے ، احسن انداز میں گفتگو کرنے والے اور نکھرے لوگ بھی مل جائیں گے، کیونکہ موجود ہیں۔

جب آپ شر کو زندگی سے نکال دیں گے تو خیر کی جگہ بڑی خوبصورتی سے خود ہی بنتی جائے گی۔
یہ اتنا ہی سادہ ہے !
پڑھنے والی آنکھ مسکرائے

سائرہ اعوان

22/08/2023
یہ ایک بالکل چھوٹی سی ٹیسٹ کمپین تھی جس میں ٹارگٹ یہ تھا کہ 500 روپے میں تقریباً 20 سے 25 میسجز Whatsapp پہ موصول ہوں۔ ن...
19/08/2023

یہ ایک بالکل چھوٹی سی ٹیسٹ کمپین تھی جس میں ٹارگٹ یہ تھا کہ 500 روپے میں تقریباً 20 سے 25 میسجز Whatsapp پہ موصول ہوں۔

نتیجہ خاصا مثبت رہا۔ 🙂

19/06/2023

✨ Embrace the power of digital possibilities. Unlock your brand's potential with NaXtar Digital. 💪

Send a message to learn more

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when NaXtar Digital posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share