News Today

News Today NewsToday is your source for news, weather, and information about what's happening throughout Pakist

23/06/2022

مجھے قتل کرنے کی سازش ہورہی ہے!
رکن قومی اسمبلی و رہنما پی ٹی ایم "علی وزیر" رات گئے احتجاج" جناح ہسپتال کے باہر دھرنے پر بیٹھ گئے۔
رپورٹ:- وسیم شاہ پیرزادہ

کینیڈا کے شہر مسی ساگا میں واقع مسجد میں ایک شخص نے کلہاڑی سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے جبکہ ح...
20/03/2022

کینیڈا کے شہر مسی ساگا میں واقع مسجد میں ایک شخص نے کلہاڑی سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے جبکہ حملہ آور کو نمازیوں نے قابو کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔ حملے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ۔۔
کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے مسجد پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ پیغام میں کہا ہے کہ ایسے پُرتشدد واقعات کی کینیڈا میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ کینیڈین وزیراعظم نے مسجد کے نمازیوں کی بہادری کو بھی سراہا۔

وزیر اعظم کی شرکت اور خطاب کو الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے عمران خان پر 50 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کر...
19/03/2022

وزیر اعظم کی شرکت اور خطاب کو الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے عمران خان پر 50 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔

وزیراعظم عمران خان کو جرمانہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر لوئر دیر کی جانب سے کیا گیا۔ ڈی ایم او کی جانب سے وزیراعظم کو 22 مارچ تک جرمانہ قومی خزانے میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈی ایم او نے ہدایت کی کہ جرمانہ جمع کروا کر رسید فراہم کی جائے۔

رپورٹس کے مطابق 70 ویں مس ورلڈ مقابلے کا میلہ کیریبیئن جزیرے پورٹو ریکو  کے دارالحکومت سان یوان میں منعقد ہوا جس میں 98 ...
18/03/2022

رپورٹس کے مطابق 70 ویں مس ورلڈ مقابلے کا میلہ کیریبیئن جزیرے پورٹو ریکو کے دارالحکومت سان یوان میں منعقد ہوا جس میں 98 ممالک کی حسیناؤں نے شرکت کی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق 70 ویں مس ورلڈ مقابلے میں جمیکا سے تعلق رکھنے والی 2019 کی سابق مس ورلڈ ٹونی این سنگھ نے مس ورلڈ 2021 کا تاج کیرولینا بائلاوسکا کو پہنایا۔واضح رہے کہ مس ورلڈ 2021 مقابلے کا پروگرام کورونا کے باعث گزشتہ سال دسمبر میں عارضی طورپر ملتوی کر دیا گیا تھا ۔اس وقت اعلان کیا گیا کہ مس ورلڈ 2021 مقابلے کا ایونٹ اگلے 90 دن میں پورٹو ریکو میں منعقد ہوگا۔یاد رہے 2020 کا ایونٹ بھی کورونا کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا تھا۔

ملک بھر میں رمضان المبارک کے مہینے میں نشر کی جانے والی رمضان ٹرانسمیشن کے حوالے سے وفاقی حکومت کی جانب سے ہدایات جاری ک...
18/03/2022

ملک بھر میں رمضان المبارک کے مہینے میں نشر کی جانے والی رمضان ٹرانسمیشن کے حوالے سے وفاقی حکومت کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں.

آج ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے. ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 29 ہزار 200 روپے ہے۔اسی ...
15/03/2022

آج ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے. ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 29 ہزار 200 روپے ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قدر ایک ہزار 157 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 10 ہزار 768 روپے ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 42 ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 925 ڈالر فی اونس ہے۔

پی آئی اےنے عمرہ زائرین کو خوشخبری سناتے ہوئے کرایوں میں نمایاں کمی کردی ہے۔ ‏پی آئی اے کی طرف سےعمرہ کرایہ 7 ھزارفی کس...
14/03/2022

پی آئی اےنے عمرہ زائرین کو خوشخبری سناتے ہوئے کرایوں میں نمایاں کمی کردی ہے۔ ‏پی آئی اے کی طرف سےعمرہ کرایہ 7 ھزارفی کس کمی کرتےھوۓ
اب عمرہ کرایہ 63ہزار روپےکر دیا گیا۔

ترجمان پی پی پی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دونوں جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے ہوگیا ہے اور ملک کے وسیع تر مفاد ...
14/03/2022

ترجمان پی پی پی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دونوں جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے ہوگیا ہے اور ملک کے وسیع تر مفاد میں مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بیان کے مطابق دونوں جماعتوں نے مل کر ملک کی بہتری کے لیے کام کرنے کا فیصلہ ایم کیو ایم کے وفد کی پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے دوران کیا۔

نیوز ٹوڈے کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا عوامی جلسوں کے دوران دورے پر آنے والے اخراجات خود اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے،  الیک...
12/03/2022

نیوز ٹوڈے کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا عوامی جلسوں کے دوران دورے پر آنے والے اخراجات خود اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، الیکشن پراسس کے دوران دورہ کے اخراجات حکومت نہیں پارٹی ادا کرے گی، اس حوالے سے وزیراعظم آفس نے تحریری ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے، خط کی کاپی کابینہ سیکرٹری اور متعلقہ حکام کو بھیج دی گئی ہے۔
تحریری ہدایت نامے میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم کے دورے کے دوران ہونے والا خرچ تحریک انصاف قومی خزانے میں واپس ادا کرے گی۔

ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان این سی او سی کو رواں ماہ کے اختتام پر غیر فعال کرنے جا رہی ہے، یکم اپریل سے ملک میں کرونا ک...
12/03/2022

ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان این سی او سی کو رواں ماہ کے اختتام پر غیر فعال کرنے جا رہی ہے، یکم اپریل سے ملک میں کرونا کی صورت حال کی مانیٹرنگ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) اسلام آباد سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کرے گا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر مارچ 2020 میں تشکیل دیا گیا تھا، این سی او سی کو ڈیٹا فراہمی میں پولیو ای او سی نے اہم کردار ادا کیا تھا، نیشنل ویکسینیشن اسٹریٹجی کی تیاری کا سہرا بھی این سی او سی کے سر ہے۔وفاقی وزیر اسد عمر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے سربراہ ہیں، اور این سی او سی قومی کرونا رابطہ کمیٹی کے فیصلوں پر عمل درآمد کی ذمہ دار ہے۔

08/03/2022

International Women's Day 2022
"The best protection any women can have is courage"
~Elizabeth~

میانوالی  میں  افسوسناک  واقعہ  پیش  آیا  جہاں  سنگدلی  کی  انتہا  کرتے  ہوئے  باپ  نے  سات  دن  کی  معصوم  بیٹی  کو  فا...
07/03/2022

میانوالی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں سنگدلی کی انتہا کرتے ہوئے باپ نے سات دن کی معصوم بیٹی کو فائر مار کر قتل کر دیا۔

بیٹے کے خواہشمند باپ نے پہلی اولاد بیٹی پیدا ہونے پر اپنی7 دن کی بیٹی کو 4 فائر مار کر قتل کردیا پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ محلہ نور پورہ میں پیش آیا جہاں باپ کی فائرنگ سے 7 روز کی نومولود جاں بحق ہو گئی ہے، ملزم جائے وقوعہ سے بھاگ گیا ہے ،پولیس کے مطابق ملزم بیٹے کا خواہشمند تھا اور بیٹی پیدا ہونے پر اسے قتل کر دیا۔

24 گھنٹوں میں ملک میں کرونا وائرس کے مزید 765 کیسز رپورٹ، 7 افراد جاں بحق ۔۔
07/03/2022

24 گھنٹوں میں ملک میں کرونا وائرس کے مزید 765 کیسز رپورٹ، 7 افراد جاں بحق ۔۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے وزیرِ اعظم عمران خان کو اپنے مشیروں سے محتاط رہنے کا مشورہ دے دیا۔جاری کیے گئے...
06/03/2022

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے وزیرِ اعظم عمران خان کو اپنے مشیروں سے محتاط رہنے کا مشورہ دے دیا۔

جاری کیے گئے ایک بیان کے ذریعے انہوں نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان سے درخواست ہے کہ وہ اپنے مشیروں سے محتاط رہیں۔
ق لیگی رہنما نے کہا کہ چند اخبارات اور میڈیا ہاؤسز کے اشتہارات بند کرنے پر تشویش ہے، یہ پابندی بظاہر پیکا آرڈیننس کے تناظر میں لگائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری اشتہارات عوام کے پیسے ہیں، جو مخصوص اخبارات اور چینلز کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال نہیں کیے جانے چاہئیں۔

چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ حیرانگی ہے کہ تحریکِ انصاف کی طرف سے میڈیا ہاؤسز کو کیوں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے سابق ترجمان نے تمام صورتحال کو جائزہ لینے کے بعد واپس پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ...
06/03/2022

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے سابق ترجمان نے تمام صورتحال کو جائزہ لینے کے بعد واپس پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا، ندیم افضل چن پہلے بھی پیپلز پارٹی میں رہ چکے ہیں۔

ندیم افضل چن نے 2018 میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی اور عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ہی این اے 88 سرگودھا سے حصہ لیا تاہم کامیاب نہ ہوسکے۔
ندیم افضل چن کی واپسی کے موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ندیم افضل چن کو پارٹی میں واپس آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، آئیں پارٹی کا حصہ بنیں، ہم مل کر جدوجہد کریں گے۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے یہ بھی کہا کہ جن کارکنوں نے کبھی بھی جئے بھٹو کا نعرہ لگایا ہے وہ واپس آ جائیں۔

ایف اے ٹی ایف کے اعلامیہ کےمطابق،، پاکستان نے 27 میں سے 26شرائط پوری کرلی ہیں۔پاکستان نے اقوام متحدہ کے نامزد دہشتگرد گر...
05/03/2022

ایف اے ٹی ایف کے اعلامیہ کےمطابق،، پاکستان نے 27 میں سے 26شرائط پوری کرلی ہیں۔پاکستان نے اقوام متحدہ کے نامزد دہشتگرد گروپوں اور افراد کے خلاف سخت پابندیاں عائد کیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایف اے ٹی ایف نے متحدہ عرب امارات کو گرے لسٹ کر دیا

پاکستان نے دہشتگردی کی فنانسنگ روکنے کیلئے خاطر خواہ پیشرفت کی ہے۔پاکستان نے جرائم سے حاصل رقوم کا پھیلاو روکنے اور قبضے میں لینے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اعلامیہ کے مطابق،پاکستان کو منی لانڈرنگ قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرنا ہوگا۔ رئیل اسٹیٹ کے ذریعے منی لانڈرنگ کی روک تھام کرنا ہوگی۔

ایف اے ٹی ایف کا اجلاس 4دن تک پیرس میں جاری رہا جس کے بعد فیصلہ کیا گیا۔

‏آسٹریلوی لیجنڈ اسپنر شین وارن 52 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔آسٹریلوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شین وارن دل کا دورہ پڑنے ...
05/03/2022

‏آسٹریلوی لیجنڈ اسپنر شین وارن 52 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔
آسٹریلوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شین وارن دل کا دورہ پڑنے کے سبب 52 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ماہ شعبان کا چاند نظر نہیں آیا۔چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے جاری بی...
03/03/2022

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ماہ شعبان کا چاند نظر نہیں آیا۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آج شعبان کا چاند نظر نہیں آیا لہٰذا یکم شعبان ہفتہ پانچ مارچ کو ہوگی۔
رویت ہلال کمیٹی کے مطابق شب برأت 19 مارچ بروز ہفتے کو ہوگی ۔

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when News Today posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to News Today:

Videos

Share