Karachi Weather update

Karachi Weather update Karachi weather updates

⦿ JUST IN - CYCLONE BIPARJOY is finally making landfall over Kutch/Sindh Border as "Category 01" after traveling for mor...
15/06/2023

⦿ JUST IN - CYCLONE BIPARJOY is finally making landfall over Kutch/Sindh Border as "Category 01" after traveling for more than nine days, making it as most longest and precipitation producing Cyclone ever in the history of Arabian sea.

⦿ Wind-Gusts are exceeding upto 140km/hr in landfall areas while Sea-tides are peaking upto 15-20 feets which could drown many villages near coast. This landfall process is anticipated to continue for more than four hours along with torrential downpours, afterwards cyclone will move towards Tharparker and likely to dump intense rains there during next two days and then dissipate over Rajasthan which could cause flooding situation in these desert areas. Pray for minimal destruction!

NOWCAST UPDATES 01 - KARACHI:- TIME: 12:45 PM- DATE: 15th June 2023سمندری طوفان کے آؤٹر بینڈز وقت کے ساتھ ساتھ شدت اختیا...
15/06/2023

NOWCAST UPDATES 01 - KARACHI:
- TIME: 12:45 PM
- DATE: 15th June 2023

سمندری طوفان کے آؤٹر بینڈز وقت کے ساتھ ساتھ شدت اختیار کر رہے ہیں جس کے باعث اس وقت کراچی کے مشرق اور جنوب مشرق میں اچھی شدت والے بادل مسلسل تشکیل پا رہے ہیں جن کا پھیلاؤ کافی زیادہ ہے۔اس وقت گھارو میں موسلا دھار بارش جاری ہے جب کے گلشن حدید میں کالے بادلوں کی آمد شروع ہو چکی ہے جہاں اب سے کچھ لمحے بعد بارش کا آغاز ہو جائے گا جس کی شدت درمیانی سے تیز رہے گی۔پہلے مرحلے میں گلشن حدید، ملیر، قائدآباد، لانڈھی، ڈیفنس، سی ویو، کورنگی، ایرپورٹ، سٹیل ٹاؤن اور ملیر کینٹ میں درمیانی سے تیز بارش کا آغاز اگلے ایک سے ڈیڑھ گھنٹے میں ہوگا بعد از بادلوں کا پھیلاؤ دیگر علاقوں کی جانب ہوسکتا ہے جو ان کی شدت پر منحصر کرتا ہے جس کی اپڈیٹ ہم دیتے رہیں گے۔

CYCLONE BIPARJOY MOVING TOWARDS SINDH COAST ADJOINING KUTCH - HIGH ALERT - KARACHI UPDATES: TRACKING  # - 15 ⚠️🚨🚧- STATU...
14/06/2023

CYCLONE BIPARJOY MOVING TOWARDS SINDH COAST ADJOINING KUTCH - HIGH ALERT - KARACHI UPDATES: TRACKING # - 15 ⚠️🚨🚧

- STATUS: Category - 02
- CENTRAL PRESSURE: 956mb
- SUSTAINED WINDS: 157km/hr
- DIRECTION: Northward - Northeast (Later)
- SPEED: 5-8km/hr
- THREAT: Coastal Sindh/Tharparker - Kutch Border
- IMPACT: Storm Surge - Gale Winds - Stormy rains
- TIME-FRAME: Wednesday night into Friday morning

⛔ CURRENT SITUATION:

بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان "بائے پر جوائے" گزشتہ رات شمال مغرب کی جانب پیش رفت کرنے کے بعد اب آہستہ آہستہ شمال کی جانب بڑھ رہا ہے جس کا تذکرہ ہم نے اپنی گزشتہ رات کی اپڈیٹ میں کیا تھا کہ یہ سمندری طوفان ہائی پریشر رج کی وجہ سے شمال یا شمال مشرق کی جانب مڑنا شروع ہو جائے گا۔اس وقت سمندری طوفان کی ہواؤں کی شدت میں تھوڑی کمی واقع ہوئی ہے البتہ اس کا موجودہ درجہ تاحال کیٹیگری ٹو ہے جس میں ایک منٹ سے زیادہ برقرار رہنے والی ہوائیں 157 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ اس کا مرکزی دباؤ 957 ملی بار ہے۔

رات گئے شمال مغرب کی جانب حرکت کرنے کے سبب سمندری طوفان کا فاصلہ کراچی سے تھوڑا زیادہ ہو گیا تھا تاہم آج صبح اس کا رخ شمال کی جانب واپس مڑنے کے بعد فاصلہ کم ہوتا جا رہا ہے۔اس وقت سمندری طوفان کا فاصلہ کراچی سے لگ بھگ 340 کلومیٹر جنوب ہے جبکہ کیٹی بندر سے "بائے پر جوائے" کا فاصلہ کم ہوکے تقریباً 285 کلومیٹر رہ گیا ہے اور گجرات اور سندھ کی ساحلی سرحد سے فاصلہ 290 کلومیٹر ہے۔

⛔ UPCOMING THREAT - ALERTS - UPDATES:

سندھ اور گجرات کی ساحلی پٹی کے نزدیک موسمی صورتحال اب بھی سازگار ہے۔ اس وقت سمندر کے پانی کے درجہ حرارت 30 سے 31 ڈگری تک چل رہے ہیں جو کسی بھی سمندری طوفان کے لئے مددگار ثابت ہوتے ہیں تاہم اگر ہم ونڈ شئیر کی بات کریں تو اس وقت طوفان کے شمال میں ونڈشئیر قدرے زیادہ ہے جس کے باعث اگلے آٹھ گھنٹوں کے دوران سمندری طوفان کی شدت میں کمی واقع ہوسکتی ہے اور یہ کیٹیگری ون کے طوفان میں تبدیل ہو جائے گا البتہ جب یہ رات گئے مزید آگے بڑھے گا تو ونڈ شئیر کم ہو سکتا ہے اور خط استوا سے نچلی سطح پر آنے والی مون سون ہوائوں کے باعث سمندری طوفان اپنی شدت زمین سے ٹکرانے تک کیٹیگری ون میں برقرار رکھے گا۔ہائی پریشر رج راجستھان کی جانب کھسک چکی ہے جس کے باعث یہ سمندری طوفان اگلے آٹھ گھنٹوں کے دوران مزید شمال مشرق کی جانب مڑتا رہیگا۔

سمندری طوفان کے ٹریک کی بات کریں تو اب یہ حتمی ہوچکا ہے کہ یہ سمندری طوفان آج رات گئے کیٹی بندر کے نزدیک سے ہوتا ہوا اور کراچی سے تقریبا 150 کلو میٹر قریب سے گرتا ہوا سندھ کی ساحلی پٹی کے اندر ہی بارڈر کے قریب کل دوپہر یا شام میں ٹکرائے گا۔سمندری طوفان کے نتیجے میں آج رات سے بدین ڈسٹرکٹ، ٹھٹہ ڈسٹرکٹ اور تھرپارکر کے علاقوں میں شدید ترین ہواؤں کے جھکڑ کا عمل شروع ہو گا جن کی رفتار ابتدائی مراحل میں 80 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو گی اور کل دوپہر - شام تک یہ جھکڑ انتہائی شدید ترین ہو جائیگے جن کی رفتار 120 سے 170 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو گی جبکہ اس کے ساتھ ساتھ طوفانی بارشوں اور ساحلی پٹی پر 15 سے 18 فٹ تک بلند و بالا لہریں اٹھنے کا امکان ہے۔سمندری طوفان جاٹی کے قریب ٹکرانے کے بعد فوراً مشرق کی جانب بڑھے گا اور رن آف کچ سے ہوتا ہوا تھرپارکر میں جمعہ کی رات یا صبح داخل ہوگا۔

سندھ میں سب سے زیادہ بارشیں ضلع ٹھٹہ اور صحرائی علاقے تھرپارکر میں متوقع ہیں جہاں بارشوں کی مقدار اکثر مقامات پر 150 سے 300 ملی میٹر کے درمیان ہو سکتی ہے جبکہ بدین ڈسٹرکٹ میں 100 سے 150 ملی میٹر متوقع ہے اور جنوبی سندھ کے دیگر علاقوں میں بارشوں کی مقدار 40 سے 80 ملی میٹر رہیگی۔اس دوران اکثر مقامات پر کلاؤڈ برسٹ جیسے واقعات بھی رونما ہو سکتے ہیں۔

⛔ KARACHI UPDATES - WIND ADVISORY:

سمندری طوفان کے آج رات سندھ کی ساحلی پٹی کے نزدیک آ جانے کے سبب کراچی میں رات گئے ہواؤں کی شدت میں بدرتیج اضافہ ہوگا اور یہ ہوا شدید جھکڑ میں بدل سکتی ہیں جن کی رفتار 70 سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو سکتی ہے اس کے ساتھ ساتھ کراچی کی ساحل پر سمندر میں شدید طغیانی رہے گی جو کل دوپہر تک جاری رہے گی۔کراچی میں آج رات یا کل بارش برسانے والے بادل قریب آئیں گے جس کے سبب شہر میں وقفے وقفے سے پری مون سون کی درمیانی سے تیز بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ کچھ مقامات پر مختصر دورانیے کے لیے موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔بارشوں کی مقدار 30 سے 60 ملی میٹر تک رہے گی تاہم شہر میں شدید ترین یا ہنگامی صورتحال متوقع نہیں البتہ تیز ہواؤں میں باہر جانے سے گریز کریں اور سائن بورڈز اور درختوں کے نیچے کھڑے ہونے سے گریز کریں۔

نوٹ: ہم مزید تفصیلات جیسے جیسے سمندری طوفان آگے بڑھتا جائے گا ہم بروقت شائع کرتے رہینگے اور جو بھی تبدیلیاں ہوں گی ہم آپ کے سامنے لائیں گے لہذا ہمارے ساتھ جڑے رہیں۔جزاک اللہ

برائے: کراچی ویدر اپڈیٹس

One of the most spectacular views of Cyclone "Biparjoy" visible from space station. Nature is unbelievable! 😳Image Court...
14/06/2023

One of the most spectacular views of Cyclone "Biparjoy" visible from space station. Nature is unbelievable! 😳

Image Courtesy: Sultan AlNeyadi

14/06/2023


بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان کراچی سے صرف 320 کلو میٹر کے فاصلے پر رہے گیا⚠️❌

14/06/2023

بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان گزشتہ 12 گھنٹوں سے سست روی سے حرکت کررہا ہیں۔۔ جیسے ہی یہ ساحلی علاقوں کے قریب آتا رہے گا بارش/ہواؤں کے سلسلے میں شدت آئی گی⚠️❌

💫Beauty of Islamabad ❤️📸 by Huzaifa Yasin
06/09/2022

💫Beauty of Islamabad ❤️
📸 by Huzaifa Yasin

06/06/2022

Address

Karachi
Karachi
223123

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Karachi Weather update posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category


Other Media Agencies in Karachi

Show All

You may also like