Mehsood Web

Mehsood Web This page spread awareness, knowledge And Education
Waziristan Beauty, Waziristan Culture, And more

In This page you will See All The Latest Information And Updates About Waziristan And Also update yourself for day by day with this page

میرے پاکستانیو! توشہ خانہ، سائفر اور عدّت جیسے مقدمات کے منظرِعام پر آنے سے ان کا لغوپن اور انکا بےبنیاد ہونا ہی سامنے ن...
03/02/2024

میرے پاکستانیو! توشہ خانہ، سائفر اور عدّت جیسے مقدمات کے منظرِعام پر آنے سے ان کا لغوپن اور انکا بےبنیاد ہونا ہی سامنے نہیں آیا بلکہ انکی تہہ میں چھپے سیاسی عزائم بھی کھل کر سامنے آئے ہیں۔

‏جب سائفر کا معاملہ رونما ہوا تو میں نے متنبّہ کیا اگر ہم فیصلہ کن انداز میں اس سے نہ نمٹے تو آئندہ کوئی وزیراعظم پاکستان کے اندرونی معاملات میں ایسی صریح غیرملکی مداخلت کا سامنا نہیں کرپائے گا۔

‏جنرل مشرف نے بھی ”پاکستان کو بمباری کرکےپتھر کے دور میں دھکیلنے“ کی امریکی دھمکی کے سامنے ہتھیار ڈال دیے تھے۔

‏مگر رجیم چینج آپریشن رچانے والے اپنے آقاؤں کی خوشنودی کیلئے مجھے سرکاری گواہوں سے جرح کرنے یا اپنی صفائی میں گواہ پیش کرنے کے قانونی حق سےمحروم کردیا گیا کیونکہ ہینڈلرز بخوبی جانتے تھے کہ اگر مجھے یہ حق دیا گیا تو بنگال کے میر جعفر کی طرح ہماری سیاسی تاریخ کی ایک اور بڑی غدّاری بے نقاب ہوگی۔

‏اللہ ربّ العزّت کے فضل و احسان سے میں نے مالی اعتبار سے بالکل بے داغ زندگی گزاری ہے اور میری اس ساکھ کی بدولت پاکستان کےعوام میرے خیراتی/فلاحی منصوبوں کے لئے اربوں روپے کے عطیات دیتے ہیں۔ چنانچہ توشہ خانہ کا یہ بیہودہ سا مقدمہ تراشا ہی اس لئے گیا کہ میرے خلاف مالی بدعنوانی کا ایک ادنیٰ سا ثبوت بھی تلاش نہ کرسکے۔

‏حتّٰی کہ مقدمے پر جعلی عدالتی کارروائی کے دوران بھی جب انہیں احساس ہوا کہ مقدمہ میری برّیت پر انجام پذیر ہوگا تو اس میں بھی مجھے سرکاری گواہوں سے جِرح کے بنیادی قانونی حق سے محروم کر دیا گیا۔

‏اسی دوران عدّت والے مقدّمے کی رفتار بھی بڑھا دی گئی ہے کیونکہ پاکستان کو ریاستِ مدینہ کے اصولوں سے ہم آہنگ کرنے کےمیرےخواب کے خلاف ایک بیانیہ بنانا چاہتے ہیں۔ چنانچہ محض مجھے قصور وار قرار دینے کیلئے شفافیت کے ادنیٰ ترین معیار کوبھی پامال کرتے ہوئے نہایت عجلت میں عدالتی کارروائی کو لپیٹا جارہا ہے۔

‏میرے پاکستانیو! آپ سب کو علم ہونا چاہئیے کہ ان مقدّمات کی کوئی قانونی بنیاد نہیں بلکہ یہ سب اس سیاسی تماشے کا حصّہ ہیں جو گزشتہ 22 ماہ سے اس ملک میں جاری ہے۔ جس تیزی سے یہ تمام مقدّمات لپیٹے جارہے ہیں اس کا واحد مقصد ووٹرز خصوصاً نوجوانوں کے حوصلے توڑنا اور انہیں مایوس کرنا ہے۔ آپ نے ہرگز ہمّت نہیں ہارنی کیونکہ ربّ العزّت ہی حتمی تدبیر کنندہ اور منصوبہ ساز ہے۔

‏ہمارے پاس سب سے طاقتور اور معنی خیز ہتھیار ہمارا ووٹ ہے جسے ہمیں ان مجرموں کو نکال باہر کرنے کیلئے پوری شدّت سے استعمال کرنا ہے جنہیں ہمارے سروں پر مسلط کیا گیا ہے۔

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Arif Khan, Zubair Ahmad, Imran Masood Pathan Pathan
03/02/2024

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Arif Khan, Zubair Ahmad, Imran Masood Pathan Pathan

‏یہ ایک پینے والی بوتل ہےاگر اسے آپ کسی دوکان سے خریدتے ہیں ،تو یہ آپ کو 80 روپے کی ملے گیکسی ہوٹل سے خریدتے ہیں 120 روپ...
03/01/2024

‏یہ ایک پینے والی بوتل ہے
اگر اسے آپ کسی دوکان سے خریدتے ہیں ،تو یہ آپ کو 80 روپے کی ملے گی
کسی ہوٹل سے خریدتے ہیں 120 روپے کی ملے گی
اگر یہی بوتل آپ ایئرپورٹ سے خریدتے ہیں تو غالبا یہ آپ کو
250 کی یا 300 روپے میں ملے گی
بوتل وہی ہے لیکوڈ بھی وہی مگر جگہ اور قیمت الگ الگ ہے۔

‏میں آپ کو یہ سمجھانا چاہ رہا ہوں ، کہ کہیں پر اگر آپ کی ویلیو نہیں ہے ، تو جگہ بدل کر دیکھیں یقین مانیں آپ کی ویلیو بڑھ جائے گی یوں اپنا وقت اور ایموشنز بےقدرے لوگوں پر ضائع مت کیجئے۔
✍️

24/10/2023

زیادہ سے زیادہ شئیر کریں

21/09/2023

محسود قبیلے کی تاریخ
History of Mehsood Tribes,
محسود قبیلے کی تاریخ کے مطلق جاننے کے لئے
ویڈیو کو مکمل دیکھے



16/09/2023

*انتہائی اہم معلومات*
*کون سی گھریلو چیز کتنے وقت میں کتنے یونٹ استعمال کرتی ہے*
*(ٹیوب_لائٹ)*
*ٹیوب لائٹ 1 یونٹ 28 گھنٹوں میں استعمال کرتی ہے*۔
*(LED 12 W ایل ای ڈی بلب)*
*1یونٹ 42 گھنٹوں میں استعمال کرتا ہے*۔
*(سیلنگ فین)*
*1یونٹ 13 گھنٹوں میں استعمال کرتا ہے*۔
*پیڈسٹل فین/فرشی پنکھا کا بجلی خرچ سیلنگ فین سے زیادہ ہے*
*(استری)*
*1یونٹ 1 گھنٹے میں استعمال کرتی ہے*
*(فریج)*
*1یونٹ 5 گھنٹوں میں استعمال کرتی ہے*۔
*(واشنگ مشین)*
*1یونٹ 3 گھنٹوں میں استعمال کرتی ہے*۔
*(واٹر پمپ جیسے عام زبان میں ڈونکی پمپ یا پانی والی موٹر کہتے ہیں)*
*1 یونٹ 1.3 گھنٹوں میں استعمال کرتا ہے*۔
*(LED TV)*
*1یونٹ 17 گھنٹوں میں استعمال کرتا ہے۔*
*(AC 1.5 Ton)*
*1یونٹ 0.5 منٹ میں استعمال کرتا ہے*۔
*(AC 1.5 Ton inverter)*
*1یونٹ 1/2 گھنٹے میں استعمال کرتا ہے*۔
*اب اپ خود سوچ لیں کس کو کیسے کنٹرول کرنا ہے تاکہ اپ کا بجلی کا بل کم آئے*۔
*ہمارا کام انفارمیشن دینا، آپ کا کام انفارمیشن کو اپنے حساب سے استعمال کرنا یا نہ کرنا فائدہ آپ کا.... نقصان بھی آپ کا*
it

16/09/2023

اس ویڈیو میں بطخ کے تمام مراحل کے بارے دیکھایا گیا ہے۔



24/03/2023

پاکستانی قوم ۔!!
اگست آئے تو سچے پاکستانی۔🇵🇰
رمضان آئے تو پکے مسلمان۔
جنگ لگے تو سب فوجی۔
کھیل کا میدان لگے تو سب کھلاڑی۔🏃
الیکشن ہوں تو سب سیاستدان۔
احتساب شروع ہو تو سب نیب۔
بجٹ آٸے تو سب اکانومسٹ۔
خبر آٸے تو سب تجزیہ نگار۔
کسی بیمار کو ملیں تو سب ڈاکٹر۔
ڈاکٹر کو ملیں تو سب مریض بن جاتے ہیں۔
کوئی شرعی مسئلہ پیش آئے تو سب مفتی۔
کوئی متنازعہ مسئلہ پیش آئے تو سب وکیل۔
شادی اور پروگرام کے موقع پر سب فنکار۔ فضول رسم و رواج کےموقع پر سب مالدار۔
اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام آئے تو سب زکاة کے مستحق بن جاتے ہیں۔
اس قوم کی صلاحیت پانی جیسی ہے جس برتن میں ڈالو اسی کی شکل اختیار کر لیتی ہے۔
الغرض لامحدود تجربات سے لبریز قوم۔

پاکستان کے تقریبا ہر شہری کو زندگی میں تھانے کچہری سے واسطہ ضرور  پڑتا ہے مگر ہمارے نصاب تعلیم میں قانون کی تعلیم نہ ہون...
22/03/2023

پاکستان کے تقریبا ہر شہری کو زندگی میں تھانے کچہری سے واسطہ ضرور پڑتا ہے مگر ہمارے نصاب تعلیم میں قانون کی تعلیم نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو تھانے و عدالتی کارروائی کا بالکل بھی علم نہیں ہوتا ،لہذا تمام شہریوں کی آگاہی کے لیے ہم نے مفصل اردو آسان فہم کتاب(ایف آئی آر و استغاثہ) ایڈیشن 2023 شائع کردی ہے جس میں مکمل قوانین بشمول ایف آئی آر، قتل ،چیک ڈس آنر،فراڈ کی قوانین، ضمانت کے قوانین ,توہین رسالت کا قانون، منشیات کے قوانین، ایس ایچ او کے اختیارات، ،مقدمہ درج کروانے کا طریقہ کار،اغوا کے قوانین، چوری ،ڈکیتی، پولیس رپورٹ کے قوانین، ٹرائل، استغاثہ کے قوانین، کرپشن کے قوانین، ڈی این اے ،جیل کے قوانین، قیدیوں کے حقوق، زنا و ریپ کے قوانین، چالان ،جسٹس آف پیس ،حق دفاع کا قانون، پولیس کے فرائض و ذمہ داری، قبر کشائی، دہشتگردی، ہوائی فائرنگ کے قانون ،کسی کا راستہ بند کی سزا وغیرہ کے قوانین شامل ہیں۔
مکمل کتاب کی قیمت صرف 1500 روپے ہے اور ڈیلیوری پاکستان فری ہے ،کتاب بذریعہ ڈاک منگوانے کے لیے اپنا مکمل پتہ معہ نام اور فون نمبر واٹس ایپ کریں . شکریہ
03263355144

21/03/2023

" آن لائن ارننگ " Online Earnings

جہاں بیوقوف زیادہ ہوں وہاں دھوکے باز بھوکا نہیں مرتا۔ پہلے موٹیوشنل اسپیکر اس معاشرے کو شارٹ کٹ کا ذریعہ سکھانے پر تلے ہوئے تھے اور ایک چاول سے دیگ بنانے کے خواب دکھاتے تھے۔
انکو سنتے ہوئے نوجوانوں کو ایسا لگتا تھا کہ انکے اندر ایک غیرمرئی طاقت آ چکی ہے۔ ابھی وہ اس سیشن سے اٹھیں گے اور باہر کی دنیا پہ چھا جائینگے۔
دو ہفتوں میں وہ کسی کمپنی کے سی ای او بن جائینگے۔ لیکن سیشن سے اٹھنے کی دیر ہوتی تھی باہر نکل کر جب حقیقت کا سامنا کرنا پڑتا تو وہ سارا جوش و جذبہ جھاگ کی طرح بیٹھ جاتا جبکہ چاول سے دیگ بنانے کی ترکیب بتانے والا لاکھ ڈیڑھ لاکھ لے کر اگلے سیشن کے لیے نکل کھڑا ہوتا تھا۔۔۔

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ لوگ اس راز کو سمجھ گئے کہ نوے فیصد محض باتیں اور خیالی پلاؤ ہیں جبکہ میدان میں کامیابی کے چانس صرف دس فیصد ہیں اور وہ بھی صرف میرٹ اور جہدمسلسل کی بنیاد پر ۔۔۔۔۔
پھر ڈیجیٹل میڈیا کا انقلاب آیا۔ فری لانسنگ، گرافک ڈیزائننگ، یوٹیوب چینلز سے کروڑ پتی بننے کے خواب دکھانے والے میدان میں آ گئے۔ آزاد چائے والا، اشرف چوہدری اور ان جیسے سینکڑوں شارٹ کٹ کا لالچ دے کر اپنے سبسکرائیبرز لاکھوں میں لے گئے اور سیکھنے والے صرف خواب ہی دیکھتے رہے۔

اسوقت نصف سے زیادہ نوجوانوں کو موبائل کے ایک ٹچ سے لکھ پتی ہونے کا لالچ دیکر یہ لوگ نفسیاتی بنا چکے ہیں۔
پیارے دوستو! خواب دکھانا برا نہیں لیکن حقیقت کو نظرانداز کرنا برا ہے۔ ایسا کچھ بھی نہیں ہے جو یہ کورس کروانے والے آپکو بتاتے ہیں کہ بس ایک موبائل اور انٹرنیٹ کا پیکج لیجیئے اور پیسہ آپکے قدموں میں۔۔۔
نتیجہ یہ نکلا کہ ہر کوئی سمجھنے لگا
ادھر گرافک ڈیزائننگ سیکھی ادھر ڈالرز آنا شروع۔۔۔
یوٹیوب چینل بنتے ہی مونیٹائز ہوجائے گا۔۔۔
کانٹینٹ رائٹنگ کا کورس کرنے والے سمجھنے لگے وہ اب ہیری پوٹر جیسا شاہکار تخلیق کرنے لگیں گے اور لوگ انکی خدمات لینے لائن میں کھڑے ہیں۔
لیکن جناب حقیقت اسکے بالکل برعکس ہے، آپ جو بھی ہنر سیکھتے ہیں، اس میدان میں آپ سے پہلے لاکھوں لوگ سیکھ کر کام ملنے کے انتظار میں ہیں۔
پہلے سو لکھنے والے تھے تو ہزار پڑھنے والے، اب ہزار لکھنے والے ہیں تو پڑھنے والوں کی تعداد سو سے بھی کم ہے۔ ہر کسی کا اپنا چینل اور اپنا پیج ہے تو لاکھوں میں آڈینس کہاں سے آئیں؟
ویب سائٹ، یوٹیوب چینل، فیس بک پیج بنانے کے بعد بھی ایک لمبا سفر ہے جو طے کرنا پڑتا ہے، لاکھوں میں کوئی شاید ایک ہوتا ہے جسکے سر پہ ہما بیٹھتا ہے اور راتوں رات وہ وائرل ہوجاتا ہے۔ آپ ڈیجیٹل ہنر ضرور سیکھیں لیکن جھوٹے خواب دکھانے والوں سے دور رہیں، حقیقت موبائل کے ایک ٹچ سے بہت مختلف ہے۔

"آن لائن ارننگ" اتنی آسان نہیں جتنی آپکو بتائی جاتی ہے، اسے آپ اضافی سورس آف انکم کے طور پر چن سکتے ہیں۔ یہ ہوائی روزی ہے جس پر خاندان کی پرورش نہیں ہوسکتی۔ کوئی ایسا ہنر سیکھیے جو واقعی آپکی شناخت بنے ، مشکل وقت میں آپکے کام آئے، جسکی سند آپکے پاس ہو۔۔۔ یقین جانئیے قسمت اتنی بھی مہربان نہیں کہ موبائل کے ایک ٹچ سے بدل جائے ۔۔ قسمت بنانی پڑتی ہے ۔

"محسود ویب"

20/03/2023

اچھے کیلئے انظار کرنا پڑتا ہے

وزیرستان ہیڈ کوارٹر
11/03/2023

وزیرستان ہیڈ کوارٹر


مردم شماری 2023
05/03/2023

مردم شماری 2023

02/03/2023

PTM Karachi Jalsa Feb-2023 | Manzoor Pashteen

01/03/2023

Enumeration 2023
محسود قوم کیلئے پیغام،
قوم سے درخواست کی جاتی ہے کہ مردم شماری کیلئے ایسی کوششیں کی جائے جس طرح سروے کیلئے کوششیں کی تھیں۔

Address

Karachi
75790

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mehsood Web posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Mehsood Web:

Videos

Share

Category


Other Video Creators in Karachi

Show All