30/03/2022
پاگل خان۔ ہٹلر خان۔ یوٹرن خان۔ زکوٰۃ خان۔کینسر خان۔ سونامی خان۔ یہودی خان۔ طالبان خان۔ اسٹیبلشمنٹ خان۔ مہنگائی خان یہ خان۔ وہ خان۔🙄
کون ہے یہ بندہ جو اتنی ساری (آپس میں متضاد) برائیوں کا بیک وقت مجموعہ ہے؟🧐
کیا کیا ظلم ڈھائے ہیں اس بندے نے اس ملک پر؟🥲
3 سالوں میں اس ملک کا بیڑہ ہی غرق کردیا ہوگا جو اسے اتنے مختلف اور غلیظ ناموں سے پکارا جاتا ہے۔😡
اور کون ہیں اسے ان ناموں سے پکارنے والے؟ 🤔
ملک و قوم کے وہ ہمدرد جنہوں نے ،70 سال سے اس ملک کو ترقی کا گہوارہ بنانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی؟
وہ زرداری (٪10) جس نے کبھی بھوکی ننگی قوم کے پیسوں سے گھوڑوں کو مربے نہیں کھلائے؟
وہ شریف خاندان جس نے قوم کی ہڈیوں سے گودہ تک نچوڑ کر دنیا بھر میں اربوں ڈالر کے کاروبار اور ایوان فیلڈ محل نہیں بنائے؟
وہ الطاف حسین جس نے روشنیوں کے شہرمیں پچیس سال میں پچیس ہزار لاشیں نہیں گرائیں؟
وہ اسفندیار ولی جس نے پختون قوم کو اس کی تاریخ کے نازک ترین موڑ پر ساڑھے تین کروڑ ڈالر کے عوض نہیں بیچا؟
وہ فضل الرحمن جس نے بینظیر سے لے کر مشرف اور زرداری سے لے کر شریفوں تک ہر حکومت میں چند وزارتوں کیلئے اسلام کا پاک نام نہیں بیچا؟
یہ سیٹھی، یہ میر شکیل، یہ حامد میر ۔۔ یہ غریدہ فاروقی یہ ارسلان افتخار، یہ سب کے سب اس کے مخالف آخر کیوں ہوئے؟ کیا اس وجہ سے کہ اس بندے نے قائد اعظم کے پاکستان کو اس حال تک پہنچایا؟
اور کیا چیز ہے جو اس بندے کو بے چین رکھتی ہے؟
69 سال کی عمر میں جبکہ لوگ اپنے بچوں کیساتھ پرسکون وقت گزارنا پسند کرتے ہیں، اس عمر میں یہ بندہ پاکستان کے طول و عرض میں دیوانوں کی طرح پھرتا ہے، دن رات ایک کئے ہوئے ہے۔ آخر کیا چاہئیے اسے؟
اس کے مخالفین کہتے ہیں کہ اسے *وزارت عظمیٰ* کی طلب بے چین کیے ہوئے ہے۔ کیا واقعی؟
*لیکن آخر وزارت عظمیٰ کی طلب کسی کو کیوں ہوتی ہے؟ پیسہ کے لئے؟ شہرت کیلئے؟ کرپشن کیلئے؟* لیکن۔۔۔۔۔۔
*پیسے کیلئے؟* 👎
لیکن پیسے کا تو اس بندے کو لالچ نہیں اور یہ دنیا جانتی ہےاور اس کی ساری زندگی اس امر کی گواہ ہے۔ اس نے تو اپنا کرکٹ سے کمایا ہوا اکثر پیسہ بھی اس ملک کے غریبوں کیلئے شوکت خانم ہسپتال اور نمل یونیورسٹی میں جھونک دیا۔
پیسہ ہی چاہئیے ہوتا تو برطانیہ میں کسی کاؤنٹی ٹیم کی کوچنگ سنبھالتا اور ساتھ ہی کرکٹ میچوں میں کمنٹری سے کروڑوں کماتا۔