Hina munawar

Hina munawar All

چاند کے تمام رنگوں کی دستاویز میں 10 سال لگانے والا فوٹوگرافر🌕😍
24/11/2024

چاند کے تمام رنگوں کی دستاویز میں 10 سال لگانے والا فوٹوگرافر🌕😍

04/11/2024

یہ جو غصہ ہے، کیا یہ غصہ ہی ہے؟

یہ بھی تو ہو سکتا ہے کہ تنہائی ہو؟ اداسی ہو؟ چڑچڑا پن ہو؟ کاموں کا بوجھ ہو؟ مدد کی کمی ہو؟ قدردان نہ پاتے ہوں؟ دکھ ہو؟ دکھ سنانے کو کسی کے نہ ملنے کی تکلیف ہو؟ یا پھر کوئی خوف ہو؟ کوئی خلش؟
یا شاید لمبی ٹو ڈو لسٹ ہو؟ جو پوری نہ ہونے پر اوور وہیلم ہونا ہو؟ سٹریس؟
یا کیا خبر معاشرے کی توقعات کا دباؤ ہو؟ ان پر پورا نہ اتر پانے کا گلٹ ہو؟ یا شرمندگی؟
یا پھر نیند، آرام کی کمی؟ سیلف کیئر کی کمی؟ یا آئرن اور وٹامن ڈی کی کمی شاید؟

اکثر بہت کچھ اندر ہی اندر پکتا ہے اور پھر غصے کی صورت باہر نکلتا ہے۔
اندر جھانک کے دیکھیے کہ یہ جو غصہ ہے، کیا یہ واقعی غصہ ہے یا کچھ اور ہے؟

اندر جھانکئے تا کہ اصل وجہ جان پائیں۔
وجہ پتہ چل جائے گی تو حل بھی نکل آئے گا۔
ورنہ غصہ آنا، غصہ نکالنا، گلٹ، سٹریس، مزید غصہ، مزید گلٹ کا سائیکل جاری رہے گا۔

نیر تاباں

اس دور میں ہمیں اشد ضرورت ہے کہ ہم خود پر تھوڑا رحم کریں اور خود کو بے وجہ پریشان نہ کریں۔ مستقبل کی اتنی فکر ہمارا حال ...
27/10/2024

اس دور میں ہمیں اشد ضرورت ہے کہ ہم خود پر تھوڑا رحم کریں اور خود کو بے وجہ پریشان نہ کریں۔
مستقبل کی اتنی فکر ہمارا حال بھی کھا رہی ہے۔ کچھ دیر کے لیے ٹھہر کر خود کو یہ کہیں کہ
"جو ہو رہا ہونے دو"
ہم ہر چیز آپ اپنے قابو میں نہیں کر سکتے۔
بے سبب کی سوچیں ہمیں ناشکری کی طرف لے جاتی ہیں۔
ہر کام میں جلد بازی نہ کریں، خود کو نہ تھکائیں۔
جس نے آج تک سنبھالا ہے وہ آگے بھی سنبھال لے گا۔
بھروسہ رکھیں! خدا بہت مہربان ھے🌹

اگر آپ باہمت ہیں تو قدرت آپ کو کہیں بھی گروتھ کا موقع دیتی ہے۔
15/10/2024

اگر آپ باہمت ہیں تو قدرت آپ کو کہیں بھی گروتھ کا موقع دیتی ہے۔

والدین سے گذارش کہ اپنی بچیوں کو چنگ چی میں اس طرح بیٹھانے پر چنگ چی والے سے سختی سے پیش آئیں  اگر چنگ چی میں  جگہ نہیں ...
14/10/2024

والدین سے گذارش کہ اپنی بچیوں کو چنگ چی میں اس طرح بیٹھانے پر چنگ چی والے سے سختی سے پیش آئیں اگر چنگ چی میں جگہ نہیں ھے تو فوری طور پر متبادل ٹرانسپورٹ کا انتظام کریں یا خود اسکول چھوڑ کر ائیں مہربانی فرما کر نظر انداز نہ کریں
احتیاط افسوس سے بہتر ھے

13/10/2024
"وہ لوگ جو کھڑکی کے قریب بیٹھنے پر اصرار کرتے ہیں، اگر آپ ان سے راستے کی تفصیلات کے بارے میں پوچھیں تو انہیں علم نہیں ہو...
26/09/2024

"وہ لوگ جو کھڑکی کے قریب بیٹھنے پر اصرار کرتے ہیں، اگر آپ ان سے راستے کی تفصیلات کے بارے میں پوچھیں تو انہیں علم نہیں ہوتا۔"

- لیرمنٹو

کھڑکی والی سیٹ ہمیشہ سے ایک خاص کشش رکھتی ہے۔ سفر کے دوران باہر کا منظر دیکھنا، گزرتے درخت، کھیت اور دور پہاڑ دل کو ایک عجیب سا سکون دیتے ہیں۔ ہوا کے ہلکے جھونکے اور سورج کی نرم کرنیں انسان کو لمحہ بھر کے لیے اپنے مسائل سے دور لے جاتی ہیں۔ یہ سیٹ تنہائی میں بھی ایک ساتھی جیسا احساس دیتی ہے، جہاں آپ خیالات میں گم ہو کر دور تک دیکھ سکتے ہیں۔🍂

14/09/2024

انوکھی طلاق 🤔 دفتر میں کام کرتے ہوئے ایک صاحب کا موبائل چوری ہوگیا ...
دن بھر کی مصروفیت کے بعد تھکے ہارے صاحب بہادر نے جونہی گھر کی دہلیز پر قدم رکھا تو اگلا منظر دیکھ کر چونکے بنا نہ رہ سکے ...
گھر میں ساس اور سسر ... اپنی بیٹی کا سامان پیک کئے ان کے منتظر تھے ... بیگم اور ساس کی آنکهیں رو رو کر سرخ ہوچکی تهیں ... جبکہ ان کے داخل ہونے پر سسر کے ماتھے پر نفرت کی لکیریں بهی عیاں ہونے لگی تهیں ...
"کہاں لیکر جارہے ہیں میری بیوی کو ؟؟ خیریت تو ہے ؟؟ "
انہوں نے کچھ نہ سمجھنے والے انداز میں دریافت کیا تو سسر نے آگے بڑھ کر ان کی بیوی کا موبائل ان کے سامنے کردیا ....
"میں تمہیں تین طلاق دیتا ہوں" ....
بیوی کو ان کے نمبر سے میسج آیا تھا ...
میسیج دیکھ کر صاحب نے ایک ٹهنڈی آہ بھری اور بتایا کہ ان کا موبائل تو صبح سے چوری ہوگیا تھا ....
انہوں نے اپنی جیبیں الٹ کر سب کو یقین دلایا ... تو ان کی بیگم اپنی ماں سے لپٹ کر رونے لگیں ... اور سسر صاحب نے اپنی ٹانگیں بیٹھے بیٹھے دراز کرلیں ....
"لیکن چور نے میری بیوی کو طلاق کا میسیج کیوں کیا ؟؟؟"
الجھن کے مارے انہوں نے اپنا نمبر ڈائل کیا تو چور نے فون اٹھایا ... صاحب چهوٹتے ہی پهٹ پڑے ... " کمینے انسان !! فون چرایا سو چرایا ... میری بیوی کو طلاق دینے کا حق تمہیں کس نے دیا ھے ؟؟
چور نے اطمینان سے ان کی بات سنی اور کہنے لگا ...
"دیکھئے صاحب ! صبح ... جب سے آپ کا فون چرایا ہے ... مجھے آپ کی بیوی کے چھتیس میسیج موصول ہو چکے ہیں ...
کہاں ہو ؟؟؟ .... کیا کر رہے ہو .؟؟ .... کب آؤ گے ؟؟ .... آتے ہوئے یہ لے آنا ... اور ہاں یہ بھی ... !! .... جلدی آنا !!! .... دیکھو فلاں چیز ختم ہوگئی ہے !!! ... میں پاگل ہوگیا تھا... تب میں نے طلاق بھیج دی اور میری جان چھوٹی,,,😁😁
Cpd

"فنگر پرنٹس"اانسانی جسم کی انگلیوں میں لکیریں تب نمودار ہونے لگتی ہیں جب انسان ماں کے شکم میں 4 ماہ تک پہنچتا ہے یہ لکیر...
12/09/2024

"فنگر پرنٹس"
ا
انسانی جسم کی انگلیوں میں لکیریں تب نمودار ہونے لگتی ہیں جب انسان ماں کے شکم میں 4 ماہ تک پہنچتا ہے
یہ لکیریں ایک ریڈیایی لہر کی صورت میں گوشت پر بننا شروع ہوتی ہیں
ان لہروں کو بھی پیغامات ڈی۔۔این۔۔اے دیتا ہے.
مگر حیرت کی بات یہ ہے کہ پڑنے والی لکیریں کسی صورت بھی اس بچے کے جد امجد اور دیگر روئے ارض پر موجود انسانوں سے میل نہیں کھاتیں
گویا لکیریں بنانے والا اس قدر دانا اور حکمت رکھتا ہے کہ وہ کھربوں کی تعداد میں انسان جو اس دنیا میں ہیں اور جو دنیا میں نہیں رہے ان کی انگلیوں میں موجود لکیروں کی شیپ اور ان کے ایک ایک ڈیزائن سے باخبر ہے
یہی وجہ ہے کہ وہ ہر بار ایک نئے انداز کا ڈیزائن اس کی انگلیوں پر نقش کر کے یہ ثابت کرتا ہے ۔۔۔۔۔
کہ ہے کوئ مجھ جیسا ڈیزائنر ؟؟؟؟
کوئ ہے مجھ جیسا کاریگر ؟؟؟؟
کوئ ہے مجھ جیسا آرٹسٹ ؟؟؟؟
کوئ ہے مجھ جیسا مصور ؟؟؟
کوئ ہے مجھ جیسا تخلیق کار ؟؟؟
حیرانگی کی انتہاء تو اس بات پر ختم ہوجاتی ہے کہ اگر جلنے زخم لگنے یا کسی وجوہات کی بنیاد پر یہ فنگر پرنٹ مٹ بھی جائے تو دوبارہ ہو بہو وہی لکیریں جن میں ایک خلیے کی بھی کمی بیشی نہیں ہوتی ظاہر ہو جاتی ہیں۔۔۔۔
پس ہم پر کھلتا ہے ہے۔پوری دنیا بھی جمع ہو کر انسانی انگلی پر کسی وجوہات کی بنیاد پر مٹ جانے والی ایک فنگر پرنٹ نہیں بنا سکتی۔
کوئی تو ہے جو نظام ہستی چلا رہا ہے
وہی خدا ہے وہی خدا ہے وہ ہی خدا ہے۔

پھول مکھانے کہاں سے آتے ہیں؟مکھانہ ایک نبات کے تخم ہیں ۔ اس کا پودا تالابوں میں پیدا ہوتا ہے۔ اس کے پھول اور پتے نیلوفر ...
08/09/2024

پھول مکھانے کہاں سے آتے ہیں؟

مکھانہ ایک نبات کے تخم ہیں ۔ اس کا پودا تالابوں میں پیدا ہوتا ہے۔ اس کے پھول اور پتے نیلوفر کے پھول اور پتوں سے مشابہ ہوتے ہیں ۔ اس کی جڑ چھوٹے چقندر کے برابر ہوتی ہے۔ اس کا بیرونی پوست سیاہ اور کھردرا ہوتا ہے۔ اس کے جوف میں خانے ہوتے ہیں اور ہرایک خانے کے اندر سے سیاہ رنگ کے گول تخم نکلتے ہیں جن کا مغز سفید اور قدرے شیریں لیس دار ہوتا ہے۔ خام ہونے کی حالت میں ان کا مغز نکال کر کھاتے ہیں اور خشک شدہ کو بریاں کرکے مرکبات میں شامل کرتے ہیں ۔ مزاج سردتر ہے تازہ مکھانا مقوی بدن ، مقوی باہ اور مولد منی خیال کیا جاتا ہے۔ جبکہ خشک بھونے ہوئے مکھانے قابض اور غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں بریاں مکھانے زیادہ تر مستورات کو بچہ جننے کے بعد کمزوری کو دور کرنے کے لئے حلووں یا سفوف میں شامل کرکے کھلاتے ہیں۔
اس کے علاوہ جریان ضعف باہ اور رقت منی کے لئے سفوفات میں شامل کرتے ہیں ۔ اس نسخے کو استعمال کرنے سے ان شاء اللہ آپ کی جسمانی کمزور ی دور ہو جائے گی۔

آپ کو یہ پنسار کی دکان سے آسانی سے مل جائیں گے۔ اس کو تیار کرنے کا طریقہ بہت ہی آسان ہے جس کے لئے آپ کو زیادہ اجزاء کی ضرورت بھی نہیں ہوگی بس آپ کو ایک مٹھی پھول مکھانے اور ایک گلاس خالص دودھ چاہئے ہوگا۔

سب سے پہلے پھول مکھانے لے کر انہیں روسٹ کرنا ہے ان کو روسٹ کرنے کا طریقہ یہ ہے!!!

کہ کسی بھی فرائینگ پین میں انہیں روسٹ کیا جاسکتا ہے ۔
پین کو پلکی آنچ پر رکھ کر چھوڑ دیجئے اور جب پین گرم ہوجائےتو پھول مکھانے اس پر ڈال کر ان کو پانچ منٹ تک پکاتے رہیں ۔ تیل وغیرہ کچھ بھی نہیں ڈالنا صرف پھول مکھانے کو روسٹ کرنا ہے اس دوران آپ نے چمچ کے ساتھ ان کو ہلاتے رہنا ہے تا کہ یہ ہر طرف سے پک جائیں* ان کو روسٹ کرنے کے بعد آپ نے انہیں اتار لینا ہے ایک برتن میں آپ نے ایک گلاس گرم دودھ لینا ہے اور اس میں پھول مکھانے شامل کر لینے ہیں اور ان کو تقریبا دس منٹ تک رکھ کے چھوڑ دینا ہے تا کہ مکھانوں میں دودھ اچھی طرح سے جذب ہو جائے یہ لیجئے آپ کا یہ نسخہ ہوگیا تیار ۔

اس کو آپ کھا لیں اور اگر ذائقے کے لئے آپ نے چینی شامل کرنا ہے تو آپ حسب ذائقہ شامل کرسکتے ہیں یقین جانئے کہ یہ نسخہ ایسا قیمتی نسخہ ہے کہ اس سے آپ کی ہر طرح کی کمزوری دور ہوجائے گی ۔ آپ اپنے آپ کو تندرست اور توانا محسوس کریں گے۔

شدید جھگڑے کے بعد آج وہ بہت ناراض ہو کر سوئی تھی، بہت غصہ تھی، صبح اٹھ کر ناشتہ بھی نہیں دیا منہ پھیر کر سوتی رہی۔۔۔۔۔را...
06/09/2024

شدید جھگڑے کے بعد آج وہ بہت ناراض ہو کر سوئی تھی، بہت غصہ تھی، صبح اٹھ کر ناشتہ بھی نہیں دیا منہ پھیر کر سوتی رہی۔۔۔۔۔
رات ہوئی تو کہہ دیا کہ بلڈ پریشر ہائی تھا کھانا نہیں بنا بابا سے کہو باہر سے لے آئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شدید جھگڑے کے بعد وہ بہت ناراض ہو کر سویا تھا، بہت غصے میں تھا، صبح اٹھا، ناشتہ بھی نہیں کیا مگر کام کے لیے نکل پڑا۔۔۔۔۔۔۔
پورا دن کام کرنے کے بعد گھر لوٹنے لگا تو بےبی کی کال آگئی کہ بابا جی کھانا بھی لانا ہے، مما کی طبیعت خراب تھی سو کچھ نہیں بنا۔ اسے شدید غصہ آیا لیکن بچی کی آواز سن کر غصہ جانے دیا۔ بولا بس آرہا ہوں بیٹا۔
اس نے اپنی بھوک کی پرواہ چھوڑی اور گاڑی کی سپیڈ بڑھا دی کہ بچے بھوکے ہیں جلد کھانا لے جاؤں۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

موڈ نہ ہو، طبیعت خراب ہو تو کھانا نہیں بنتا لیکن کمانے کے لیے موڈ کی فکر نہیں کی جاتی، دل چاہے نہ چاہے کمانے کے لیے نکلنا ہی پڑتا ہے۔
عورت کو یہ پتا ہوتا ہے کہ آج کھانا نہ بنا تو شوہر باہر سے لے آئے گا۔۔۔۔ اور مرد کو یہ پتا ہوتا کہ آج کمانے نہ گیا تو مجھے کما کر کوئی لا کر نہیں دے گا۔
اس لیے قدر کریں۔
ہوسکتا فیمنسٹ خواتین کو یہ باتیں بہت تکلیف دہ لگیں مگر حقیقت یہ ہی ہے۔
ہمیں سمجھنے کی ضرروت ہے کہ مرد کو عورت کے لیے بنایا گیا ہے اسے سہارا دینے کے لیے۔ اپنی نام نہاد آزادی کے لیے اپنا سہارا مت گنوائیں اور نہ ہی دوسری عورتوں کو اکسائیں۔
باپ، بھائی، بیٹا یا شوہر یہ عظیم الشان نعمت ہوتے ہیں۔ ان کے لیے دلوں میں بغض جمع نہ ہونے دیں۔ یہ اس دنیا کے مسائل کو آپ تک پہنچنے نہیں دیتے، یہ حفاظتی شیلڈ ہوتے ہیں۔

اتوار کی صبح سات بجے کراچی پولیس کے ایمرجنسی نمبر 15 پر ایک لڑکی کی کال آئی..آپریٹر: جی بولیے....لڑکی: کیا آپ کا برنس رو...
02/09/2024

اتوار کی صبح سات بجے کراچی پولیس کے ایمرجنسی نمبر 15 پر ایک لڑکی کی کال آئی..
آپریٹر: جی بولیے....
لڑکی: کیا آپ کا برنس روڈ والا سی سی ٹی وی کیمرہ کام کر رہا ہے..؟
آپریٹر: جی محترمہ! میرے مانیٹر پر شو ہو رہا ہے کہ وہاں کا کیمرہ بالکل صحیح کام کر رہا ہے ، آپ بتائیے کیا مسئلہ ہے؟
لڑکی: تو براہ کرم دیکھ کر بتا دیجیے کہ "حلوہ پوری" والے کی دکان کهل گئی ہے..😜🤣

02/09/2024

‏ریسرچ کے مطابق آج کل ذہنی دباؤ کی ایک بڑی وجہ اپنے اردگرد کے احمقوں سے نمٹنا ہے -
ایک دانا شخص سے کسی نے پوچھا کہ” آپ اتنے خوش کیسے رہتے ہیں ۔“
اُس نے کہا :”میں بیوقوف لوگوں سے بحث نہیں کرتا۔“
پوچھا ”پھر کیا کہتے ہیں ؟“
دانا شخص بولا میں انہیں جواب دیتا ہوں
‏کہ ” آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں۔“

پوچھنے والے نے کہا:”پھر بھی اپنی بات یا اپنا موقف منوانے کےلئے اسے قائل کرنے کے لئے آپ کو اسے کوئی دلیل کوئی جواز تو دینا چاہیے ۔“
اس پر اُس دانا شخص نے پوچھنے والے کو تاریخی جواب دیا ۔

”آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں “ ....

سیب کا سیزن ہے تو  سیب کا مربہ ضرور بنوائے اجزاء:- سیب: 1 کلو (درمیانے سائز کے)- چینی: 1 کلو- پانی: 2 کپ- لیموں کا رس: 2...
28/08/2024

سیب کا سیزن ہے تو سیب کا مربہ ضرور بنوائے
اجزاء:
- سیب: 1 کلو (درمیانے سائز کے)
- چینی: 1 کلو
- پانی: 2 کپ
- لیموں کا رس: 2 کھانے کے چمچ
- دار چینی کی چھڑی: 1 عدد (اختیاری)
- الائچی: 4-5 دانے (اختیاری)

ترکیب:

1. سیب کی تیاری:
- سیب کو اچھی طرح دھو کر خشک کر لیں۔
- سیب کا چھلکا اُتار لیں۔
- سیب کو پانی میں ڈال دیں تاکہ وہ کالا نہ ہوں۔

2. چاشنی تیار کریں
- ایک پتیلے میں پانی اور چینی ڈال کر چولہے پر رکھ دیں۔
- چینی کو پانی میں اچھی طرح حل کریں اور ہلکی آنچ پر پکائیں تاکہ چاشنی تیار ہو جائے۔
- چاشنی کو اس وقت تک پکائیں جب تک وہ گاڑھی نہ ہو جائے۔

3. سیب کو چاشنی میں پکائیں:
- سیب کو پانی سے نکال کر چاشنی میں ڈال دیں۔
- چاشنی میں دار چینی کی چھڑی اور الائچی بھی ڈال دیں (اگر آپ استعمال کرنا چاہیں)۔
- سیب کو چاشنی میں ہلکی آنچ پر پکائیں جب تک وہ نرم ہو جائیں لیکن بالکل نہ ٹوٹیں۔
- یہ عمل تقریباً 20-25 منٹ لے سکتا ہے۔

4. لیموں کا رس شامل کریں:
- جب سیب نرم ہو جائیں تو لیموں کا رس چاشنی میں ڈال دیں۔
- لیموں کا رس چاشنی کو شفاف بناتا ہے اور اس میں خوشبو بھی شامل کرتا ہے۔

5. مربہ کو محفوظ کریں:
- جب چاشنی اچھی طرح گاڑھی ہو جائے اور سیب بھی مکمل طور پر پک جائیں، تو چولہا بند کر دیں۔
- مربہ کو ٹھنڈا ہونے دیں۔
- مربہ کو صاف اور خشک شیشے کے جار میں بھر دیں اور جار کو اچھی طرح بند کر دیں۔

- سیب کا مزیدار مربہ تیار ہے۔
یہ سیب کا مربہ انتہائی ذائقے دار ہوتا ہے اور اسے آپ کافی عرصے تک محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

🥀🕊️❤️
17/08/2024

🥀🕊️❤️

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hina munawar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share