The Hadi Magazine

The Hadi Magazine Welcome To Official Page Of The Hadi Magazine.

Digital Creater Entertainment Informative Documentaries

All about Marketing, Advertising, News �, Jobs, Current Affairs, Health, lifestyle, Science, Stories.

ویسٹ انڈیز نے بلے بازوں کی ناقص کاکردگی کی بدولت پاکستان کو 34 سال بعد ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی، مہمان ٹیم 1990 کے بعد پ...
27/01/2025

ویسٹ انڈیز نے بلے بازوں کی ناقص کاکردگی کی بدولت پاکستان کو 34 سال بعد ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی، مہمان ٹیم 1990 کے بعد پاکستان میں کوئی ٹیسٹ میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

ملتان میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 120 رنز سے ہرا کر 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز ایک ایک سے برابرکردی، ویسٹ انڈیز کے 254 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم دوسری اننگز میں 133 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پہلی اننگز میں 4 وکٹیں لینے والے ویسٹ انڈین اسپنر جومل وریکین نے دوسری اننگز میں بھی شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، کیون سنکلیئر نے 3 جبکہ گداکیش موتی نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جومل وریکین میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

میچ کے تیسرے روز کھیل کے آغاز پر ہی سعود شکیل 13 اور نائٹ واچ مین کاشف علی ایک رن بناکر آؤٹ ہوگئے، جب کہ سلمان علی آغا بھی 15 رنز بناکر چلتے بنے، ساجد خان 7، نعمان علی 6 اور محمد رضوان 25 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

دوسرے روز ویسٹ انڈیز کی ٹیم دوسری اننگز میں 244 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور پاکستان کو جیت کے لیے 254 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان نے دوسری اننگز میں 244 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز کیا تو کپتان شان مسعود 2 رنز بنانے کے بعد 3 رنز کے مجموعی اسکور پر کیون سنکلیئر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

اگلے اوور میں محمد ہریرہ بھی 2 رنز بنانے کے بعد گوداکیش موتی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے، کامران غلام بھی 19 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، جومل وریکین کی گیند پر امیر جنگو نے ان کا کیچ لیا۔

قومی ٹیم کو تجربہ کار بلے باز بابراعظم سے امیدیں تھیں کہ وہ اس مشکل صورتحال میں ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گے لیکن سابق کپتان کی ناکامیوں کا سلسلہ تھم نہ سکا اور وہ صرف 31 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیون سنکلیئر نے 2 جب کہ جومل وریکین اور کودا کیش موتی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پہلی اننگز میں 6 وکٹیں لینے والے نعمان علی نے دوسری اننگز میں 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ساجد خان نے بھی 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ابرار احمد اور کاشف علی کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

ویسٹ انڈیز کے اوپنرز نے دوسری اننگز میں مشکل بیٹنگ وکٹ پر ٹیم کو 50 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا۔

کپتان کریگ بریتھویٹ نے 52 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ عامر جنگو نے بھی 30 رنز بنائے تاہم اس کے بعد نعمان علی نے 4 وکٹیں لے کر میچ دلچسپ بنادیا تاہم پہلی اننگز میں ذمے دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرنے والے ٹیل اینڈرز ایک بار پھر وکٹ پر جم گئے۔

ویسٹ انڈیز نے کھانے کے وقفے تک 5 وکٹوں پر 129 رنز بنائے اور اسے مجموعی طور پر پاکستان پر 138 رنز کی برتری حاصل تھی۔

کھانے کے وقفے کے بعد 145 کے مجموعی اسکو پر ویسٹ انڈیز کی چھٹی وکٹ گری جب جسٹن گریوز 10 رنز بنانے کے بعد ابرار احمد کی گیند پر ساجد خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

اس کے بعد آنے والے وکٹ کیپر ٹیون ایمالاچ اور کیون سنکلیئر نے 51 رنز کی شراکت قائم کی جس کے بعد کیون سنکلیئر 28 رنز بنانے کے بعد ساجد خان کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

35 رنز بنانے والے ٹیون ایمالاچ کو کاشف علی نے 208 کے مجموعی اسکور پر ایل بی ڈبلیو کیا جس کے بعد گداکیش موتی اور جومل وریکین کو ساجد خان ایل بی ڈبلیو کیا۔

ویسٹ انڈیز نے دوسری اننگز میں 244 رنز بنانے کے بعد پہلی اننگز میں 9 رنز کی برتری کی بدولت پاکستان کو جیت کے لیے 254 رنز کا ہدف دیا ہے۔

اس سے قبل ہفتے کو میچ کے پہلے روز پہلی اننگز میں پاکستان ٹیم ویسٹ انڈیز کے 163 رنز کے جواب میں 154 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، محمد رضوان 49 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے تھے جبکہ 32 رنز بنانے والے سعود شکیل کے علاوہ کوئی اور بلے باز قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکا تھا۔

کپتان شان مسعود 15، محمد ہریرہ 9، بابر اعظم ایک اور کامران غلام 16 رنز بناسکے تھے جبکہ سلمان علی آغا 9، نعمان علی صفر، ابرار احمد 2 اور کاشف علی کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہوگئے تھے جبکہ ساجد خان 16 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے تھے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جومل وریکن نے 4، گداکیش موتی نے 3 اور کیمرروش نے 3 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

قبل ازیں ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا تاہم اس کا ٹاپ آرڈر بری طرح ناکام ہوگیا تھا اور 54 کے مجموعی اسکور پر 8 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے تاہم نویں نمبر پر آنے والے گداکیش موتی کی عمدہ نصف سنچری اور کیمرروش اور جومل وریکن کی ذمے دارانہ بلے بازی کے نتیجے میں مہمان ٹیم 163 رنز کا مجموعہ ترتیب دینے میں کامیاب ہوگئی تھی۔

پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت 6 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ ساجد خان 2 اور ڈیبو کرنے والے کاشف علی ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے تھے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کی مخالف کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے پیکا ایکٹ میں ترمیم پرک...
26/01/2025

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کی مخالف کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے پیکا ایکٹ میں ترمیم پرکوئی مشاورت نہیں کی، آزادی صحافت پر حملہ نہیں ہونے دیں گے، سب کو مل کر فیک نیوز کاسدباب بھی کرنا چاہیے تھا۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کو وقت پر تنخواہیں ملنی چاہئیں،حکومت پیکا آرڈیننس لیکر آئی ہے ہم اسے قبول نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ 2016 میں ن لیگ اور پھر تحریک انصاف کی حکومت میں بھی پیکا آرڈیننس لایا گیا، اس سے قبل پیکا آرڈیننس پنجاب حکومت کے ذریعے لایا گیا، تحریک انصاف کے دور میں کئی صحافیوں کو جبری طور پر اٹھایا گیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ فیک نیوز بلکل نہیں ہونی چاہیے، ایک کوڈ آف کنڈکٹ ضرور بننا چاہے لیکن آزادی پر حملہ بھی قبول نہیں کرینگے ، ہم صحافی بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد 2 روز قبل سینیٹ میں پیکا ترمیمی بل پیش کیا گیا تھا جس پر صحافیوں نے احتجاجاً ایوان سے واک آؤٹ کیا تھا۔

اس سے ایک روز قبل قومی اسمبلی نے متنازع پیکا ترمیمی بل 2025 کثرت رائے سے منظور کر لیا تھا۔

ایوان زیریں میں ترمیمی بل وفاقی وزیر رانا تنویر نے پیش کیا تھا، جبکہ صحافیوں اور اپوزیشن نے پیکا ترمیمی بل کے خلاف ایوان زیریں سے واک آؤٹ کیا تھا۔

علاوہ ازیں صحافیوں کی مختلف تنظیموں نے اپنے الگ الگ بیانات میں پیکا ترمیمی بل کی مذمت کی تھی۔

دریں اثنا، حافظ نعیم الرحمٰن نے غزہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب عرب ممالک سمیت دیگر پر دباؤ آئے گا کہ اسرائیل کو تسلیم کرے، پاکستان کو موجودہ حالات میں جلد کردار ادا کرنا چاہیے ۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہم کسی سے کوئی تصادم نہیں چاہتے لیکن فلسطین کا معاملہ ایمان کا معاملہ ہے، پاکستان ایک عقیدے کی بنیاد پر وجود میں آیا ہے، دباؤ سے نکلنے کےلیے لازمی ہے کہ تیزی سے مہم چلائی جائی، جماعت اسلامی فلسطینیوں کے لیے کام کررہی ہے،غزہ کی بحالی کے لیے پاکستان کو بطور ریاست کردار ادا کرنا ہوگا۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں، تنخواہ دار کا جینا مشکل ہوگیا ہے لیکن یہاں تنخواہیں بڑھائی جارہی ہے۔ایسی صورت حال ہے جہاں غربت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے لیکن حکومت ان کا نہیں سوچ رہی۔

آپ کی job آپ کی زندگی نہیں ہے، یہ صرف ایک job ہی ہے، ایسا کیوں ہے ؟ میں اس کی وجوہات بیان کرتا ہوں۔1- آپ جہاں job کرتے ہ...
26/01/2025

آپ کی job آپ کی زندگی نہیں ہے، یہ صرف ایک job ہی ہے،

ایسا کیوں ہے ؟ میں اس کی وجوہات بیان کرتا ہوں۔

1- آپ جہاں job کرتے ہیں، وہ ادارہ آپ کی family نہیں بن سکتا، کیوں کہ ادارہ (company) بنیادی طور پر صرف منافع کے حصول کے لیے بنائی گئی ہیں۔ وہ آپ کی (well being) نجی زندگی کے معاملات کے ذمیدار نہیں ہونگے۔

2- دوسری وجہ یہ ہے کہ آپ جس ادارہ میں کام کر رہے ہیں وہاں کے زیادہ تر لوگ آپ کے دوست نہیں ہونگے یہ بات اپنے ذہن میں بیٹھا لیں، کیونکہ ہر کسی کی اپنی ترجیحات اور فوقیت ہوگی اور کوئی کام کو لے کہ زیادہ سنجیدہ ہوگا تو کوئی غیر سنجیدہ۔

3- تیسری وجہ یہ ہے کہ خدا نا خواستہ اگر آپ کی نجی زندگی میں کچھ برا ہوتا ہے یا آپ کے ساتھ کوئی حادثہ پیش آتا ہے تو ادارہ (company) با آسانی سے آپ کو replace کردے گی۔

کارپوریٹ پروپیگنڈا پر کبھی بھی یقین نہ کریں، اس کا کام ہی آپ کا برین واش کرنا اور آپ کو ادارے کا غلام بنانا ہے۔

اپنے آفس جائیں، اپنا کام کریں، تنخواہ لیں اور گھر آجائیں۔

یورپ جانے کے خواہشمند پاکستانی تارکین وطن کئی ماہ تک مغربی افریقی ممالک میں پھنسے رہنے کے بعد وطن واپس پہنچنا شروع ہوگئے...
26/01/2025

یورپ جانے کے خواہشمند پاکستانی تارکین وطن کئی ماہ تک مغربی افریقی ممالک میں پھنسے رہنے کے بعد وطن واپس پہنچنا شروع ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ موریطانیہ میں پھنسے 4 پاکستانی ایئرپورٹ پہنچ گئے جبکہ رواں ماہ کے اوائل میں مراکش کے قریب کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والے 22 پاکستانیوں کی وطن واپسی پیر سے شروع ہوگی۔

خیال رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں افریقی انسانی اسمگلروں نے بحر اوقیانوس میں ایک کشتی پر سوار 40 سے زائد پاکستانیوں کو اس وقت قتل کر دیا تھا جب وہ یورپ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

دفتر خارجہ نے ہفتے کو کہا تھا کہ وہ مراکشی حکام کے ساتھ رابطہ کر رہا ہے تاکہ زندہ بچ جانے والوں کو گروپوں میں واپس لایا جا سکے۔

رباط میں پاکستانی سفارت خانہ مراکشی حکام کے ساتھ مل کر امدادی سرگرمیوں کی نگرانی اور وطن واپسی کے پیچیدہ طریقہ کار کو حتمی شکل دینے کے لیے کام کر رہا ہے۔

وطن واپس آنے والے زیادہ تر پاکستانیوں کی لاہور آمد متوقع تھی تاہم پروازوں کے شیڈول کی تفصیلات ابھی جاری نہیں کی گئیں۔

دفتر خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وزارت موریطانیہ سے 11 پاکستانی شہریوں کی واپسی میں بھی سہولت فراہم کر رہی ہے، ان افراد نے رضاکارانہ طور پر وطن واپسی کا انتخاب کیا ہے اور وہ وطن واپسی کے ایک علیحدہ عمل کا حصہ ہوں گے۔

سیالکوٹ ائیرپورٹ پہنچنے والے چاروں افراد رضاکارانہ طور پر موریطانیہ سے واپس آئے تھے، مرنے والوں کی لاشوں کی واپسی آنے والے ہفتے میں متوقع ہے۔

مراکشی حکام نے شناخت کے لیے ابھی تک 3 سے 5 لاشوں کے فنگر پرنٹس حاصل نہیں کیے ہیں۔

چاروں پاکستانیوں نے یورپ جانے کیلئے لاکھوں روپے ادا کیے
سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے والے چاروں پاکستانیوں نے فضائی راستے سے یورپ جانے کے لیے انسانی اسمگلرز کو بھاری رقوم ادا کی تھیں۔

تاہم، انہیں موریطانیہ لے جایا گیا، جہاں وہ کئی مہینوں تک پھنسے رہے اور اسپین جانے کے لیے اپنی باری کا انتظار کر رہے تھے۔

ایف آئی اے کے ایک سینئر عہدیدار نے ڈان کو بتایا کہ فلائی دبئی کی پرواز ایف زیڈ 337 کے ذریعے واپس آنے والے 2افراد کی شناخت محمد آفتاب ولد محمد نواز اور محسن علی کے نام سے ہوئی ہے۔

دستاویزات کی چھان بین کے دوران معلوم ہوا کہ وہ لاہور سے سینیگال گئے تھے جہاں پاکستانیوں کو آمد پر ویزا جاری کیا جاتا ہے۔

ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ان کے اہل خانہ نے انسانی اسمگلرز زمر اشفاق اور ساجد شاہ کو ہوائی جہاز کے ذریعے اسپین لے جانے کے لیے 47 لاکھ روپے ادا کیے تھے۔

تاہم، ایجنٹوں نے انہیں سینیگال اور پھر غیر قانونی طور پر موریطانیہ بھیج دیا، موریطانیہ میں غیر قانونی قیام کے دوران ایجنٹوں نے ان کے اہل خانہ سے مزید 27 لاکھ روپے وصول کیے۔

سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے ایک اور مسافر محمد عمران ایمریٹس ایئرلائنز کی پرواز ای کے 620 کے ذریعے سینیگال سے واپس آئے۔

ان کے اہل خانہ نے انسانی اسمگلر علی صابر کو ہوائی جہاز کے ذریعے اسپین جانے کے لیے 35 لاکھ روپے ادا کیے تھے، وہ سیالکوٹ سے ایتھوپیا کے لیے روانہ ہوا جہاں سے اسے انسانی اسمگلر سینیگال لے گئے، ان افراد کو گجرانوالہ میں ایف آئی اے کے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل بھیج دیا گیا ہے۔

انسانی اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے مراکش اور یونان کے قریب کشتی حادثات میں مبینہ طور پر ملوث مزید اسمگلرز کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایف آئی اے کے گوجرانوالہ آفس نے گوجرانوالہ اور مظفر گڑھ میں کریک ڈاؤن کے دوران 4 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ملزمان میں سے ایک مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والے عدیل احمد نے متوفی ریحان اسلم ولد محمد اسلم کے اہل خانہ سے 10 لاکھ روپے وصول کیے، متاثرہ شخص کا تعلق گجرات کے ضلع کھاریاں کی تحصیل جورا کرنانا سے تھا اور اسے اسپین میں ملازمت کا لالچ دیا گیا تھا۔

تاہم انہیں افریقہ بھیج دیا گیا، وہ رواں ماہ کے اوائل میں کشتی حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے، چھاپوں کے دوران گرفتار دیگر مبینہ اسمگلروں میں منڈی بہاؤالدین کے عاشق حسین، کھاریاں کے زاہد اقبال اور سارہ عالمگیر کے راشد محمود شامل ہیں۔

وہ انسانی اسمگلنگ کے مختلف مقدمات میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں ایف آئی اے کو مطلوب تھے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اراکین کی تنخواہوں میں 140 فیصد اضافے کی سفارشات وزیر اعظم کو بھجوا دیں۔ر...
25/01/2025

اسپیکر قومی اسمبلی نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اراکین کی تنخواہوں میں 140 فیصد اضافے کی سفارشات وزیر اعظم کو بھجوا دیں۔

رپورٹ کے مطابق سفارشات کی تیاری کے لیے گزشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ کی فنانس کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہیں پنجاب کے ممبران کے برابر کی جائیں گی۔

اس وقت رکن پارلیمنٹ کی تنخواہ 2 لاکھ 18 ہزار روپے ہے، اسپیکر قومی اسمبلی نے یہ تنخواہ 5 لاکھ 19 ہزار روپے کرنے کی سفارش کی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد تنخواہوں میں اضافے کا معاملہ دونوں ایوانوں کی متعلقہ قائمہ کمیٹیوں میں بھیجا جائے گا۔

اسپیکر کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس کا کوئی اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ 16 دسمبر 2024 کو پنجاب اسمبلی میں عوامی نمائندگان کی تنخواہوں پر نظر ثانی بل 2024 منظوری کیے جانے کے بعد ایم پی اے کی تنخواہ 76 ہزار سے 4 لاکھ روپے اور وزیر کی تنخواہ ایک لاکھ سے بڑھا کر 9 لاکھ 60 ہزار کر دی گئی تھی۔

اسی طرح ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی تنخواہ ایک لاکھ 20 ہزار روپے سے بڑھا کر 7 لاکھ 75 ہزار روپے کردی گئی تھی، پارلیمانی سیکریٹری کی تنخواہ 83 ہزار روپےسے بڑھا کر 4 لاکھ 51 ہزار جبکہ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی تنخواہ ایک لاکھ روپے سے بڑھا کر 6 لاکھ 65 ہزار روپے کردی گئی تھی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی کی تنخواہ بھی ایک لاکھ روپے سے بڑھا کر 6 لاکھ 65ہزار روپے کی گئی تھی۔

راولپنڈی کی ایک عدالت نے سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے کے جرم میں 4 مجرمان کو سزائے موت سنا دی۔رپورٹ کے مطابق کیس ک...
25/01/2025

راولپنڈی کی ایک عدالت نے سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے کے جرم میں 4 مجرمان کو سزائے موت سنا دی۔

رپورٹ کے مطابق کیس کا فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج محمد طارق ایوب نے سنایا، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے پراسیکیوٹر ملک سکندر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ مدعی مقدمہ شیراز فاروقی کی جانب سے ایڈووکیٹ راجا عمران خلیل پیش ہوئے۔

عدالت سے سزا پانے والے مجرمان میں رانا عثمان، اشفاق علی، سلمان سجاد اور واجد علی شامل ہیں۔

عدالت نے مجرمان کو سیکشن 295 سی کے تحت سزائے موت، سیکشن 295 بی کے تحت 10 سال قید اور سیکشن 295 اے کے تحت 10، 10 لاکھ روپے جرمانے کا حکم بھی دیا۔

عدالت نے کہا کہ مجرمان کو اس وقت تک پھانسی کے پھندے پر لٹکایا جائے جب تک ان کی موت واقع نہ ہو جائے۔

خیال رہے کہ مجرمان کے خلاف پیکا کے سیکشن 11 کے تحت اکتوبر 2022 میں مقدمہ درج ہوا تھا۔

پاکستان اور مراکش کے حکام نے موریطانیہ میں ہونے والے کشتی حادثے میں ملوث متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا، رواں ماہ کے اوائل...
25/01/2025

پاکستان اور مراکش کے حکام نے موریطانیہ میں ہونے والے کشتی حادثے میں ملوث متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا، رواں ماہ کے اوائل میں بحیرہ اوقیانوس میں کشتی حادثے میں 40 سے زائد پاکستانی جاں بحق ہوئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان اور مراکش کے حکام نے تقریباً نصف درجن مشتبہ افراد کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ موریطانیہ سے یورپ جانے والے تقریباً 65 پاکستانیوں کو اسمگل کرنے کی کوشش میں ملوث تھے، جس کے نتیجے میں اس ماہ کے اوائل میں بحر اوقیانوس میں 40 سے زائد پاکستانی ہلاک ہوئے تھے۔

بحیرہ اوقیانوس میں ہونے والے کشتی حادثے کی تحقیقات کے لیے مراکش بھیجی گئی ایک اعلیٰ حکومتی ٹیم کی تحقیقات کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے زیادہ تر پاکستانیوں کو افریقی انسانی اسمگلروں نے قتل کیا تھا۔

اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی ٹیم کی جانچ سے واقف ذرائع نے بتایا کہ مراکشی بحریہ نے کم از کم نصف درجن افریقی انسانی اسمگلرز کو گرفتار کیا ہے اور ان کے خلاف مقامی قوانین کے تحت قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

دوسری جانب وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے حکام نے کم از کم 5 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جن میں سے 2 کا تعلق سیالکوٹ سے ہے جن پر مراکش کشتی حادثے کے متاثرین میں سے ایک کو بیرون ملک بھیجنے کا شبہ ہے۔

سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال سے تعلق رکھنے والے ان دونوں افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے تارکین وطن کی کشتی میں جاں بحق ہونے والے عامر علی کو 53 لاکھ روپے بھتہ لینے کے بعد اسپین لے جانے کی کوشش کی تھی۔

علاوہ ازیں ایف آئی اے گوجرانوالہ کے ترجمان نے بتایا کہ علاقے کے مختلف مقامات پر چھاپوں کے دوران مختلف مقدمات میں ملوث کم از کم 3 مشتبہ اسمگلرز کو گرفتار کیا گیا ہے۔

انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے ٹاسک فورس کا قیام
دریں اثنا، جمعہ کو وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہوں کی روک تھام کے لیے ایک خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی جس کی قیادت وہ خود کریں گے۔

انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہم انسانی اسمگلنگ میں ملوث مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔

انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی میں تیزی لانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے وزارت خارجہ سمیت تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ انسانی اسمگلنگ کی نشاندہی میں فعال کردار ادا کریں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ انسانی اسمگلنگ کے 6 منظم گروہوں کی نشاندہی کی گئی ہے، 12 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں، 25 افراد کی نشاندہی کی گئی ہے، 3 اہم ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے اور 16 افراد کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیے گئے ہیں۔

اجلاس کو ایف آئی اے کے مشتبہ اہلکاروں اور افسران کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں سے بھی آگاہ کیا گیا اور اعلیٰ اختیاراتی اوورسیز انویسٹی گیشن کمیٹی کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ پر بریفنگ دی گئی۔

مراکش سے موصول رپورٹ
رواں ماہ کے اوائل میں مراکش کا دورہ کرنے والی حکومتی ٹیم کے نتائج سے آگاہ ایف آئی اے کے ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ زندہ بچ جانے والوں نے افریقی انسانی اسمگلروں کے مظالم سے آگاہ کیا تھا، جنہوں نے مبینہ طور پر ان کے ہم وطنوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا تھا اور ان کی لاشوں کو سمندر میں پھینک دیا تھا۔

وزارت خارجہ، ایف آئی اے اور انٹیلی جنس بیورو کے حکام پر مشتمل ٹیم نے مراکش میں 4 سے 5 دن گزارے، تحقیقاتی ٹیم نے وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کو بھی بریفنگ دی ہے اور توقع ہے کہ وہ جلد ہی اپنی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کریں گے۔

توقع ہے کہ حکومت اس رپورٹ کی روشنی میں مراکشی کشتی حادثے پر اپنا باضابطہ موقف وضع کرے گی۔

دریں اثنا، زندہ بچ جانے والے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کی تیاریاں بھی جاری ہیں، اس کے ساتھ ساتھ ہلاک ہونے والوں کی لاشیں بھی لاپتہ تارکین وطن کی کشتی سے برآمد ہوئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگرچہ رسمی قانونی کارروائیاں مکمل کی جا رہی ہیں لیکن ان کی وطن واپسی کے لیے ٹائم فریم کو حتمی شکل دینا ابھی باقی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کم از کم 44 پاکستانیوں کی ہلاکت کا خدشہ ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں میں سے 10 کی لاشیں اس وقت مراکش کے اسپتال میں ہیں، جن میں سے 8 کی شناخت کر لی گئی ہے جبکہ باقی 2 لاشوں کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے کی جائے گی۔

پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈین بلے باز پھر اسپنرز کے جال میں پھنس گئے، نعمان علی کی شاندار ہیٹرک کی بدولت...
25/01/2025

پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈین بلے باز پھر اسپنرز کے جال میں پھنس گئے، نعمان علی کی شاندار ہیٹرک کی بدولت مہمان ٹیم پہلی اننگز میں 163 رنز پر ڈھیر ہوگئی، نعمان علی ٹیسٹ میں ہیٹرک کرنے والے پہلے پاکستانی اسپنر بن گئے۔

ملتان میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں پاکستانی اسپنرز کا جادو پھر چل گیا، نعمان کی نپی تلی اسپن بولنگ کے سامنے ویسٹ انڈین بیٹنگ ریت کی دیوار ثابت ہوگئی۔

نعمان علی کی شاندار باؤلنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز کے 4 کھلاڑی کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے، تاہم گداکیش موتی اور جومیل وری کین نے 10 ویں وکٹ کی شراکت میں 68 رنز بناکر اپنی ٹیم کی لاج رکھ لی۔

گداکیش موتی 55 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ جومیل وری کین نے 36 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی، اس سے قبل کپتان کریگ بریتھ ویٹ 9، میکائل لوئس 4، عامر جنگو صفر، کیوم ہوج 21، الیک اتھانزے صفر اور گریوز ایک رن بناکر پویلین لوٹے۔

اسی طرح وکٹ کیپر ٹیون امالاچ اور کیون سنکلیئر بھی کھاتا کھولے بغیر آؤٹ ہوگئے جبکہ کیماروش نے 25 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے 41 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، تیسرے اوور کی ابتدائی 3 گیندوں پر لگاتار وکٹیں لینے کے بعد وہ ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹرک کرنے والے پہلے پاکستانی اسپنر بھی بن گئے جبکہ ساجد خان نے 2 جبکہ ڈیبیو کرنے والے کاشف علی اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، واضح رہے کہ 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

پی سی بی نے دوسرے میچ کے لیے گزشتہ روز ایک تبدیلی کے ساتھ پاکستانی پلیئنگ الیون کا اعلان کیا تھا، خرم شہزاد کی جگہ فاسٹ باؤلر کاشف علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

میچ سے ایک روز قبل پاکستان کھلاڑیوں نے پریکٹس کے بجائے آرام کو ترجیح دی ۔۔ جبکہ ویسٹ انڈیز نے بھرپور تیاری کی جبکہ ہیڈکوچ عاقب جاوید نے سیریز میں وائٹ واش کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

اس سے قبل ملتان میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی تھی جب کہ انگلینڈ کے خلاف 2 فتوحات کے بعد قومی ٹیم کی ہوم گراؤنڈ پر یہ مسلسل تیسری فتح تھی۔

تاہم، اس فتح کی خاص بات یہ تھی کہ پاکستان نے تیسرے ہی روز فتح سمیٹ لی، قومی ٹیم نے مہمان ٹیم کو جیت کے لیے 251 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم ویسٹ انڈیز کو اسپن جال میں پھنسا کر 123 پر ہی قابو کرلیا۔

یوں، قومی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں منفرد ریکارڈ بناڈالا، یہ میچ پاکستان میں کھیلا جانے والا سب سے چھوٹا ٹیسٹ میچ بن گیا۔

ملتان ٹیسٹ کی چاروں اننگز میں 1064 گیندیں پھینکیں گئیں جو کہ پاکستان میں ٹیسٹ میچ میں سب سے کم ہیں، پاکستانی اسپنرز نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کی تمام 20 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل پاکستان میں گیندوں کے حساب سے سب سے چھوٹا ٹیسٹ 1990 میں انہیں دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا تھا، جس میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی چاروں اننگز میں 1080 گیندیں پھینکیں گئیں تھیں۔

علاوہ ازیں، ملتان ٹیسٹ میں پاکستانی بولرز نے دونوں اننگز میں صرف 371 گیندیں کرائیں۔ یہ پاکستانی بولرز کی کسی بھی ٹیسٹ میچ میں مختصر ترین میچ وننگ کارکردگی ہے۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹیسٹ میچ کی فتح کے لیے سب سےکم گیندیں بنگلادیش کے خلاف کرائی تھیں، 2005 میں ملتان ہی میں بنگلادیشی بیٹرز صرف 494 گیندیں کھیل پائے تھے۔

25/01/2025

کراچی کے علاقوں کے عجیب و غریب نام اور ان کی دلچسپ حقائق۔۔۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سال 2024 کی ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کردیا، ون ڈے ٹیم میں 3 پاکستانی ک...
24/01/2025

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سال 2024 کی ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کردیا، ون ڈے ٹیم میں 3 پاکستانی کھلاڑی شامل ہیں۔

آئی سی سی کی جاری کردہ ٹیم آف دی ایئر کی فہرست میں پاکستان کے صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے جبکہ سری لنکا کے چاریتھ اسالنکا کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ٹیم میں افغانستان کے رحمٰن اللہ گرباز، عظمت اللہ عمرزئی، اللہ محمد غضنفر بھی شامل ہیں۔

سری لنکن اوپنر پاتھم نسانکا، کوشل مینڈس، چاریتھ اسالنکا، ونندو ہسارنگا، اور ویسٹ انڈیز کے شرفین ردرفورڈ بھی ٹیم آف دی ایئر کا حصہ ہیں۔

بھارت کا کوئی کھلاڑی بھی آئی سی سی کی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوا۔

ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر

اسی طرح انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا اعلان بھی کیا گیا ہے جس میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کو لگاتار دوسری بارکپتان مقرر کیا گیا ہے، ٹیم میں بھارت کے 3 اور انگلینڈ کے 4 کھلاڑی شامل ہیں۔

ٹیسٹ ٹیم میں بھارت کے یشسوی جیسوال، جسبریت بمبرا، رویندرا جدیجا جبکہ انگلینڈ کے بین ڈکٹ، ہیری بروک، جو روٹ اور جیمی اسمتھ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن، میٹ ہینری بھی ٹیم کا حصہ ہیں، ٹیسٹ ٹیم میں قومی ٹیم کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحٰق نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا نہ کرکے امریکا ہمیں ہماری اوقات دکھ...
24/01/2025

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحٰق نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا نہ کرکے امریکا ہمیں ہماری اوقات دکھا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اعجاز اسحقٰ خان نے سماعت کی۔

دوران سماعت ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور ان کے امریکی وکیل کلائیو اسمتھ ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے، وکیل درخواست گزار عمران شفیق اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کو اگاہ کیا گیا کہ سابق امریکی صدر جو بائیڈن نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رحم کی اپیل مسترد کر دی، امریکا نے پاکستان کے ساتھ قیدیوں کی رہائی کے لیے معاہدہ کرنے سے انکار کر دیا۔

جسٹس سردار اعجاز اسحقٰ خان نے ریمارکس دیئے کہ ڈاکٹر عافیہ کی صدیقی کے رہائی کے معاملے پر امریکا ہمیں ہماری اوقات دکھا رہا ہے، سابق امریکی صدر نے اپنے بیٹے کی سزا تو معاف کر دی لیکن ہمارے قیدی کو رہا نہیں کیا۔

دوران سماعت وزیراعظم اور وزیرِخارجہ کے بیرون ممالک دوروں کی تفصیلات پر مشتمل رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی گئی، علاوہ ازیں امریکا میں پاکستانی سفیر کی ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق ملاقاتوں میں شرکت نہ کرنے پر بھی جواب جمع کیا گیا۔

وزارتِ خارجہ نے عدالتی سوالات کے جوابات پر مشتمل رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 2 ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے (18 جنوری) کو امریکا میں 86 سال قید کی سزا کاٹنے والی پاکستانی نیورو سائنٹسٹ ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے سابق امریکی صدر جوبائیڈن سے سزا معافی کی اپیل کی تھی۔

پس منظر
عافیہ صدیقی کے خلاف کیس عافیہ صدیقی کو 2010 میں ایک امریکی وفاقی عدالت نے 86 سال قید کی سزا سنائی تھی جب وہ افغانستان میں امریکی حراست میں تھیں، انہیں فوجیوں پر فائرنگ کرنے کے علاوہ 6 دیگر الزامات کے تحت مجرم قرار دیا گیا تھا۔

ان کے وکلا نے 12 سال کی سزا کی درخواست کی تھی جبکہ استغاثہ نے عمر قید کی سزا کے لیے دلائل دیے تھے، استغاثہ نے الزام لگایا تھا کہ عافیہ صدیقی نے امریکی فوجی کی رائفل سے فوجیوں پر فائرنگ کی تھی۔

عافیہ صدیقی کے اہل خانہ اور حامیوں کا دعویٰ ہے کہ انہیں پاکستان میں گرفتار کر کے انٹیلی جنس ایجنسیوں کے حوالے کیا گیا تھا جنہوں نے انہیں امریکی تحویل میں منتقل کر دیا تھا تاہم امریکی اور پاکستانی حکام دونوں کا دعویٰ ہے کہ انہیں افغانستان میں گرفتار کیا گیا تھا۔

عافیہ صدیقی نے میساچیوسس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور برینڈیز یونیورسٹی سے حیاتیات اور نیورو سائنس میں ڈگریاں حاصل کر رکھی ہیں جب کہ وہ 1991 سے جون 2002 کے درمیان امریکا میں مقیم بھی رہ چکی ہیں، انہوں نے خود پر عائد الزامات کی تردید کرتے ہوئے ہتھیار پکڑنے یا اسلحے کے استعمال سے واقفیت رکھنے سے انکار کیا تھا۔

افغانستان میں ملنے سے قبل وہ مبینہ طور پر 5 سال تک لاپتا رہی تھیں۔

صحافتی تنظمیوں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی (جے اے سی) نے متنازع پیکا ایکٹ ترمیمی بل مسترد کردیا اور اس کے خلاف عدالت سے رجوع ک...
24/01/2025

صحافتی تنظمیوں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی (جے اے سی) نے متنازع پیکا ایکٹ ترمیمی بل مسترد کردیا اور اس کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے اور احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے)، پاکستان براڈ کاسٹر ایسوسی ایشن (پی بی اے)، کونسل آف نیوز پیپرز ایڈیٹرز (سی پی این ای)، ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اور نیوز ڈائریکٹر (ایمنڈ) اور آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) پر مشتمل صحافی تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔

جس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت قومی اسمبلی سے مشاورت کے بغیر متنازع بل منظور کروا کر ‏وعدہ خلافی کی مرتکب ہوئی ہے, اس بل کا محور صرف سوشل میڈیا نہیں بلکہ اس کا ہدف الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز بھی ہیں جس کا مقصد اختلاف رائے کو جرم بنا دینا ہے۔

جاری اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ اب بھی حکومت اگراسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرنا چاہتی ہے تو سینیٹ میں اس متنازع بل کی منظوری کو مؤخر کیا جائے، بصورت دیگر جے اے سی اپنے احتجاجی لائحہ عمل پر عملدرآمد شروع کردے گی-

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مطابق سینیٹ میں بل پیش ہونے کی صورت میں نہ صرف اجلاس کے موقع پر احتجاج کیا جائے گا بلکہ ملک گیر احتجاج کی کال دی جائے گی۔

مزید بتایا گیا کہ اسلام آباد میں بڑا احتجاجی مظاہرہ ہوگا، جس میں تمام صحافی تنظیمیں شریک ہوں گی، احتجاجی مظاہروں میں شرکت کے لیے وکلا انسانی حقوق کی تنظیموں سول سوسائٹی اور سیاسی جماعتوں کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل کی حتمی منظوری کے بعد اسے عدالت میں چیلنج کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے وکلاسے مشاورت شروع کردی گئی ہے۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے ایک بارپھر اپنے اس مؤقف کو دہرایا کہ صحافی تنظیمیں کسی قانون کے خلاف نہیں، لیکن مشاورت کے بغیر کی جانے والی قانون سازی کو کسی صورت قبول نہیں کیا جاسکتا۔

واضح رہے کہ آج قومی اسمبلی نے متنازع پیکا ترمیمی بل 2025 کثرت رائے سے منظور کر لیا تھا۔

ایوان زیریں میں ترمیمی بل وفاقی وزیر رانا تنویر نے پیش کیا جبکہ صحافیوں اور اپوزیشن نے پیکا ترمیمی بل کے خلاف ایوان زیریں سے واک آؤٹ کیا تھا۔

پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ روز پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 قومی اسمبلی میں پیش کیا تھا جس کے تحت سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی قائم کی جائے گی، جھوٹی خبر پھیلانے والے شخص کو 3 سال قید یا 20 لاکھ جرمانہ عائد کیا جاسکے گا۔

حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے والے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 کے مطابق سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کا مرکزی دفتر اسلام آباد میں ہو گا، جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں بھی دفاتر قائم کیے جائیں گے۔

ترمیمی بل کے مطابق اتھارٹی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی رجسٹریشن اور رجسٹریشن کی منسوخی، معیارات کے تعین کی مجاز ہو گی جب کہ سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم کی سہولت کاری کے ساتھ صارفین کے تحفظ اور حقوق کو یقینی بنائے گی۔

پیکا ایکٹ کی خلاف ورزی پر اتھارٹی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے خلاف تادیبی کارروائی کے علاوہ متعلقہ اداروں کو سوشل میڈیا سے غیر قانونی مواد ہٹانے کی ہدایت جاری کرنے کی مجاز ہوگی، سوشل میڈیا پر غیر قانونی سرگرمیوں کا متاثرہ فرد 24 گھنٹے میں اتھارٹی کو درخواست دینے کا پابند ہو گا۔

ترمیمی بل کے مطابق اتھارٹی کل 9 اراکین پر مشتمل ہو گی، سیکریٹری داخلہ، چیئرمین پی ٹی اے، چیئرمین پیمرا ایکس آفیشو اراکین ہوں گے، بیچلرز ڈگری ہولڈر اور متعلقہ فیلڈ میں کم از کم 15 سالہ تجربہ رکھنے والا شخص اتھارٹی کا چیئرمین تعینات کیا جاسکے گا، چیئرمین اور 5 اراکین کی تعیناتی پانچ سالہ مدت کے لیے کی جائے گی۔

حکومت نے اتھارٹی میں صحافیوں کو نمائندگی دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے، ایکس آفیشو اراکین کے علاوہ دیگر 5 اراکین میں 10 سالہ تجربہ رکھنے والا صحافی، سافٹ وئیر انجینئر بھی شامل ہوں گے جب کہ ایک وکیل، سوشل میڈیا پروفیشنل نجی شعبے سے آئی ٹی ایکسپرٹ بھی شامل ہو گا۔

ترمیمی ایکٹ پر عملدرآمد کے لیے وفاقی حکومت سوشل میڈیا پروٹیکشن ٹربیونل قائم کرے گی، ٹربیونل کا چیئرمین ہائی کورٹ کا سابق جج ہو گا، صحافی، سافٹ ویئر انجینئر بھی ٹربیونل کا حصہ ہوں گے۔

سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک ریاض گواہی دیں گے کہ بطور و...
23/01/2025

سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک ریاض گواہی دیں گے کہ بطور وزیراعظم ان سے کوئی ذاتی یا مالی فائدہ نہیں اٹھایا جب کہ میں نے صدر پاکستان آصف زرداری کی طرح اپنے لیے کوئی بلاول ہاؤس نہیں بنوایا۔

مائیکرو بلاکنگ ویب سائٹ ’ایکس‘ پر سابق وزیراعظم عمران خان کے اکاؤنٹ سے کی جانے والی پوسٹ میں کہا گیا کہ عمران خان نے آج 22 جنوری کو اڈیالہ جیل میں وکلا اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کی۔

ان کا کہنا تھا کہ یحییٰ خان پارٹ 2 کی اقتدار پر گرفت کو بڑھانے اور 9 مئی 2023 کے واقعات پر پردہ ڈالنے کے لیے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 9 مئی کے فالس فلیگ آپریشن اور 8 فروری 2024 کے انتخابات میں دھاندلی سے متعلق ہماری درخواستوں پر سماعت نہیں کی۔

عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے خلاف تاریخ کی بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی گئیں، ظلے شاہ سے لے کر سمیع وزیر تک ہمارے خلاف ظلم و جبر کی ایک لمبی داستان ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک بھر کی کسی بھی عدالت سے انصاف نہیں ملا، عدالتیں مفلوج ہیں لیکن آج بھی غیر قانونی حکومت کو ڈر ہے کہ اگر کوئی جج انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق ہماری درخواستوں کی میرٹ پر سماعت کرے تو وہ واقعی ہمیں انصاف فراہم کرسکتا ہے۔

’تاہم، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وہ کیا کرتے ہیں، ایک خدائی قانون ہے کہ ظلم اور جبر کی حکومت زیادہ دیر تک نہیں چل سکتی‘۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ انہوں نے میری اپیل پر سعودی جیلوں سے تقریبا 7 ہزار 200 غریب پاکستانی شہریوں کو رہا کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اپنے عہدے اور اثر و رسوخ کو عام پاکستانیوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کی، یہی وجہ تھی کہ میں نے سیاست میں قدم رکھا اور جب تک زندہ ہوں یہ جدوجہد جاری رہے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ القادر ٹرسٹ سے نہ تو بشریٰ بی بی اور نہ ہی میں نے مالی طور پر کوئی فائدہ اٹھایا اور اس بات کی گواہی ملک ریاض دیں گے کہ میں واحد وزیراعظم تھا جنہوں نے ان سے کسی قسم کا ذاتی یا مالی فائدہ نہیں اٹھایا۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ آصف زرداری کی طرح میں نے اپنے لیے کوئی بلاول ہاؤس نہیں بنوایا، اور نہ ہی میں نے شریف خاندان کی طرح ’ون ہائیڈ پارک‘ کو اس کی اصل قیمت کے مقابلے میں دُگنی قیمت پر فروخت کیا۔

’پاکستان کے نوجوانوں کا مستقبل میرے لیے بہت اہم ہے اور اسی وجہ سے القادر یونیورسٹی کا قیام عمل میں آیا‘۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے مجھے تکلیف پہنچانے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا، میں مخالفین کی جانب سے بشریٰ بی بی کے خلاف چلنے والی سوشل میڈیا مہم کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ مخالفین گزشتہ 6 سالوں سے بشریٰ بی بی پر کیچڑ اچھال رہے ہیں تاکہ وہ کسی طرح میرے کردار کو بدنام کرسکیں۔

انہوں نے مزید کہا وہ لوگ جو ہمارے خیر خواہ ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن مخالفین کے پروپیگنڈے کا حصہ بن جاتے ہیں، وہ ہمارے خیر خواہ نہیں ہیں بلکہ اپنے مشن کو انجام دے کر دشمن کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔

حکومت سندھ نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کراچی کے تمام سرکاری کالجز میں سی سی ٹی وی (کلوز سرکٹ کیمرے) نصب کرنے کا فیصلہ ک...
23/01/2025

حکومت سندھ نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کراچی کے تمام سرکاری کالجز میں سی سی ٹی وی (کلوز سرکٹ کیمرے) نصب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کالجز سندھ کی جانب سے کالجز کو جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی خدشات اور چوری کی وارداتوں کے باعث تمام کالجز کے داخلی اور خارجی راستوں پر کیمرے نصب کیے جائیں۔

جاری مراسلے میں سرکاری اثاثوں، طلبہ اور عملے کی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے جامع اقدامات کرنے کی سختی سے ہدایت کی گئی ہے۔

ڈجی کالجز سندھ نے کہا کہ کالجز کی حدود کے اندرونی اور بیرونی دونوں حصوں پر کیمرے نصب کیے جائیں، سی سی ٹی وی کیمرے ایک مضبوط سیکیورٹی فریم ورک اور سہولت فراہم کریں گے۔

امریکی ریاست لاس اینجلس کے شمالی علاقے میں بھی جنگل کی آگ بھڑکنے پر ہزاروں افراد کو نقل مکانی کا حکم دے دیا گیا۔غیر ملکی...
23/01/2025

امریکی ریاست لاس اینجلس کے شمالی علاقے میں بھی جنگل کی آگ بھڑکنے پر ہزاروں افراد کو نقل مکانی کا حکم دے دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق کاسٹیک جھیل کے قریب پہاڑیوں کو خوفناک شعلوں نے نگلنا شروع کر دیا، جو تیزی سے پھیل رہے ہیں اور صرف چند گھنٹوں میں 5 ہزار ایکڑ سے زیادہ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے چکے ہیں۔

آگ کو تیز اور خشک ہوائیں بھڑکانے میں مدد فراہم کر رہی ہیں، جس سے دھوئیں اور خطرناک انگاروں کا بڑا ڈھیر شعلوں کی طرح پھیلتا جارہا ہے۔

لاس اینجلس سے تقریباً 56 کلومیٹر شمال میں اور سانتا کلیریٹا شہر کے قریب واقع جھیل کے آس پاس کے 31 ہزار افراد کو انخلا کا حکم دیا جاچکا ہے۔

ایک شخص نے اپنی گاڑی پیک کرتے ہوئے نشریاتی ادارے ’کے ٹی ایل اے‘ کو بتایا کہ میں صرف دعا کر رہا ہوں کہ ہمارا گھر جل نہ جائے۔

آگ لگنے اور پھیلنے کا یہ واقعہ، لاس اینجلس میں لگینے والی آگ کے ڈھائی ہفتے بعد پیش آیا ہے، جس میں 28 افراد ہلاک اور ہزاروں گھروں کے ڈھانچے تباہ ہو گئے تھے۔

لاس اینجلس کاؤنٹی شیرف ڈپارٹمنٹ کے رابرٹ جینسن نے ’ہیوز فائر‘ نامی نئی آگ سے متاثرہ علاقے میں موجود تمام افراد پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور علاقے سے نکل جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ’پالیساڈیز اور ایٹن آگ‘ میں لوگوں کے ان احکام پر عمل کرنے میں ناکامی کی وجہ سے ہونے والی تباہی دیکھی ہے، میں ہماری کمیونٹی میں بھی ایسا ہی منظر نہیں دیکھنا چاہتا، اگر آپ کو انخلا کا حکم جاری کیا گیا ہے، تو براہ مہربانی باہر نکل جائیں۔

ٹیلی ویژن فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار گاڑیوں میں سوار ہوکر لوگوں کو علاقے سے نکلنے کی تلقین کر رہے ہیں۔

لاس اینجلس کاؤنٹی کے شیرف رابرٹ لونا نے بتایا کہ کاسٹیک میں واقع پچز حراستی مرکز کو انخلا کا حکم جاری کر دیا گیا ہے اور تقریباً 500 قیدیوں کو قریبی مرکز میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مقامی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ علاقے کی دیگر جیلوں میں رکھے گئے تقریباً 4600 قیدی اپنی جگہ پناہ لیے ہوئے ہیں، لیکن حالات تبدیل ہونے کی صورت میں بسیں موجود ہیں اور انہیں منتقل کرنے کی ضرورت ہوگی۔

امریکن سول لبرٹیز یونین کی وکیل میلیسا کاماچو نے انسانی حقوق کے گروپ کی جانب سے ’خاص طور پر خطرناک فائر زونز میں جیل کے نظام کی توسیع‘ کی مخالفت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمیں ان جیلوں میں قید افراد کی حفاظت پر گہری تشویش ہے۔

کیلی فورنیا ہائی وے پٹرول کا کہنا ہے کہ آگ کی وجہ سے آئی فائیو فری وے پر ٹریفک متاثر ہے اور سڑک کا ایک حصہ جو امریکا کی مغربی ساحلی پٹی پر ہے، بند کر دیا گیا ہے۔ ہیلی کاپٹر اور طیارے موقع پر موجود ہیں اور آگ پر پانی گرا رہے ہیں۔

آگ بجھانے والے اس بیڑے میں 2 سپر اسکوپرز، بہت بڑے ایمفیبیئس طیارے شامل تھے جو سیکڑوں گیلن پاانی لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

لاس اینجلس کاؤنٹی فائر ڈپارٹمنٹ اور اینجلس قومی جنگلات کے عملے نے بھی زمین سے آگ بجھانے کے لیے کام شروع کر دیا۔

کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسم (جو لاس اینجلس میں آتشزدگی سے نمٹنے کے طریقہ کار پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تنقید کا نشانہ بنے ہیں) نے کہا ہے کہ انہوں نے حکام کو فوری کارروائی کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی ردعمل میں مدد کے لیے اینجلس نیشنل فاریسٹ میں ’ہیوز فائر‘ پر ریاستی وسائل لگائے ہیں۔

ہم صورتحال پر گہری نظر رکھیں گے اور وفاقی حکومت کو اس آگ کو بجھانے کے لیے جو کچھ بھی درکار ہے فراہم کریں گے۔

فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آگ کس وجہ سے لگی، لیکن یہ آگ ریڈ فلیگ فائر کے دوران لگی، جب ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ تیز ہواؤں اور کم نمی کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیلنے کے لیے سازگار حالات پیدا ہوتے ہیں۔

انسانی سرگرمیاں، بشمول فوسل فیول کو بلا روک ٹوک جلانا، زمین کی آب و ہوا کو تبدیل کر رہا ہے، اوسط عالمی درجہ حرارت میں اضافہ کر رہا ہے اور موسم کے پیٹرن کو تبدیل کر رہا ہے۔

اگرچہ جنوری اس خطے میں برسات کے موسم کا وسط ہے، لیکن جنوبی کیلیفورنیا میں تقریباً 8 مہینوں میں کوئی قابل ذکر بارش نہیں ہوئی، جس کی وجہ سے دیہی علاقے خشک ہوگئے ہیں۔

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Hadi Magazine posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to The Hadi Magazine:

Videos

Share