سندھ جرنلسٹس پروٹیکشن کمیشن نے زبیر انجم کو بازیاب کرنے کا حکم دیدیا
واقعے سے متعلق رپورٹ 36 گھنٹوں میں کمیشن میں پیش کی جائے، چیئرمین جسٹس (ر) رشید اے رضوی کی ہدایت
زبیر انجم کا اغوا آئین کے آرٹیکل 9 اور 10 کی سنگین خلاف ورزی ہے، ایگزیکٹو کمیٹی
سندھ جرنلسٹس اینڈ ادر میڈیا پریکٹشنرز کمیشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس کمیشن کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ رشید اے رضوی کی صدرات میں ہوا اجلاس جیو نیوز کے سینئر پروڈیوسر زبیر انجم کو نامعلوم افراد کی جانب سے اغوا کرکے لاپتہ کیے جانے کے واقعے پر کراچی یونین آف جرنلسٹس کی درخواست پر ایک نکاتی ایجنڈے پر طلب کیا گیا تھا اجلاس میں کمیشن کے رکن، کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر فہیم صدیقی، ییومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے پروفیسر ڈاکٹر توصیف احمد خان، سی پی این ای کے ڈاکٹر جبار خٹک، وزارت انسانی حقوق کے ایگزیکٹو کوآرڈینیٹر جمیل جونیجو نے شرکت کی اجلاس میں زبیر انجم کے واقعے پر برہمی اور تشویش کا اظہار کیا گیا کمیشن کے چیئرمین جسٹس رشید اے رضوی کا کہنا تھا کہ چونکہ زبیر انجم کسی مقدمے میں مطلوب نہیں تھے اس لیے یہ واضح طور پر اغوا کا واقعہ ہے اور یہ ریاست کی ذمے داری ہے کہ وہ اپنے شہریوں کی جان و مال اور آزادی کا تحفظ کرے ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں کہا گیا کہ زبیر انج
جنگ جیو نیوز کی صحافی برادری کے خلاف جاری قاتلانہ معاشی پالیسی کے خلاف اجتجاج ریکارڈ کروایا جارہا ہے
میر شکیل الرحمن تیرے ضابطے
ہم نہیں جانتے
ہم نہیں مانتے
میر شکیل کی صحافی برادری کے خلاف قاتلانہ معاشی پالیسی
نامنظور نامنظور
کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر فہیم صدیقی بھائی کی جبری برطرفی کے خلاف جنگ جیو بلڈنگ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا ہے
کے یو جے کے تحت جیو جنگ بلڈنگ کےباہر مظاہرہ
یوم عزم پر جیو اور جنگ کیخلاف ملک بھر میں صحافیوں کا احتجاج، کے یو جے کے تحت جیو جنگ بلڈنگ کےباہر مظاہرہ
جیو سے برطرف ملازمین کو فوری بحال اور لیبر قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں روکنے کا مطالبہ
آزادی اظہار رائے کی بات کرنے والے جیو نیوز میں ملازمین پر آزادی اظہار کی پابندی ہے، مقررین کاخطاب
جنگ بلڈنگ کے باہر مظاہرے میں صحافیوں، وکلا، مزدور رہنماٶں اور سول سوسائٹی کے اراکین کی بڑی تعداد میں شرکت،
کے یو جے نے احتجاجی تحریک کے اگلے مرحلے میں جیو کے مائیک پر پابندی کا اعلان کردیا
کراچی کے صحافیوں، وکلا، مزدور رہنماٶں اور سول سوسائٹی نے جیو نیوز سے جبری برطرفیوں اور لیبر قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے جیو نیوز کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر برطرف کیے گئے ملازمین کو ملازمتوں پر بحال کرے اور ادارے میں لیبر قوانین پر عملدرآمد کرتے ہوئے وقت پر تنخواہ اداکرنےکےساتھ تنخواہوں میں مہنگاٸی کےحساب سے اضافہ، گریجویٹی اور پراویڈنٹ فنڈ جیسے لازمی قوانین پر عمل کرے ہفتے کو پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پر پورے ملک کی طرح کراچی میں بھی جیو نیوز کے دفتر کے باہر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں صحافیوں، مزدوروں، وکلا اور سول سوسائٹی کے ارکان کی بڑی تعداد نے شرکت کی پ
ایم کیو ایم نے جیو اور جنگ گروپ کے ملازمین کے مطالبات کی حمایت کردی
جنگ کے باہر مظاہرے میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر کی وفد کے ہمراہ شرکت
مطالبات کی منظوری کے لیے جنگ انتظامیہ اور وفاق کی سطح پر بات کریں گے، وفاقی وزیر امین الحق
حکومت نے سرکاری اشتہارات کے ریٹس میں بھی اضافہ کردیا لیکن ملازمین کو کوئی فائدہ نہیں، مقررین
رمضان سے پہلے کم تنخواہ والے ملازمین کی تنخواہوں میں فوری اضافہ کیا جائے، جیو ورکرز کمیٹی
جنگ، دی نیوز اور جاوید پریس میں وقت پر تنخواہ، میڈیکل اور بونس بحال کیا جائے، رانا ذوالفقار
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر اور وفاقی وزیر امین الحق نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان جیو اور جنگ کے ملازمین کے تمام مطالبات کی حمایت کرتی ہے اور ان کی منظوری کے لیے جنگ گروپ کی انتظامیہ اور وفاقی حکومت کی سطح پر بات کرے گی۔ انہوں نے یہ بات کراچی یونین آف جرنلسٹس کی حمایت یافتہ جیو اور جنگ کے ملازمین کی احتجاجی تحریک کے دوران کراچی میں جنگ بلڈنگ کے باہر جیو، جنگ، دی نیوز اور جاوید پریس کے ملازمین کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان ہمیشہ اپنے صحافی ساتھیوں اور میڈیا ورکرز کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور اس بار بھی ان کا بھرپور
جنگ گروپ میں مطالبات کے حق میں احتجاجی تحریک جاری، دیگر صحافی تنظیمیں بھی شامل
تنخواہوں کی وقت پر ادائیگی، مہنگائی کے تناسب سے اضافے سمیت دیگر مطالبات کے لیے زبردست احتجاجی مظاہرہ
جنگ بلڈنگ کے باہر احتجاج میں یوجیز، سی بی اے یونینز اور ایپنک بھی شامل ہوگئی، سینکڑوں کارکن شریک
رمضان سے قبل کم تنخواہ والے ملازمین کے لیے ریلیف پیکج دیا جائے، احتجاجی مظاہرہے سے مقررین کا خطاب
جنگ گروپ میں تنخواہوں کی وقت پر ادائیگی اور مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافے سمیت دیگر مطالبات کے حق میں ملازمین کی احتجاجی تحریک جاری ہے کراچی یونین آف جرنلسٹس کی حمایت یافتہ احتجاجی تحریک کے دوران پیر کو بھی جنگ بلڈنگ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں جیو، جنگ، دی نیوز اور جاوید پریس کے ملازمین سمیت مختلف صحافی تنظیموں کے رہنماوں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جنگ گروپ کے کارکنوں نے اس موقع پر اپنے مطالبات کے حق میں زبردست نعرے بازی کی جبکہ وہ اپنے ہاتھوں میں مختلف پلے کارڈز بھی اٹھائے ہوئے تھے جن پر مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ جنگ گروپ خسارے کا رونا رو کر اپنے ملازمین کو تنخواہوں اور اس میں اضافے سے محروم نہیں رکھ سکتا، نفع اور نقصان شیئر ہولڈرز کو بتایا ج
سندھ جرنلسٹس اینڈ ادر میڈیا پریکٹیشنرز پروٹیکشن کمیشن کا پہلا اجلاس بدھ کو چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ رشید اے رضوی کی صدارت میں ہوا کمیشن نے سندھ بھر کے صحافیوں اور دیگر میڈیا پریکٹیشنرز کو کمیشن کے قیام کی اطلاع دینے کے لیے اخبارات میں اشتہارات شایع کرانے کا فیصلہ کیا ہے اشتہار میں کمیشن کا ای میل ایڈریس اور ہیلپ لائن نمبر بھی دیا جائے گا تاکہ کوئی بھی صحافی یا میڈیا ورکر، سندھ جرنلسٹس اینڈ ادر میڈیا پریکٹیشنرز پروٹیکشن ایکٹ کے تحت کمیشن کو درخواست بھیج سکے کراچی یونین آف جرنلسٹس نے کمیشن کے پہلے اجلاس پر اطمینان کا اظہار کیا ہے
روزنامہ جنگ، دی نیوز اور جاوید پریس میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی، میڈیکل کی سہولتوں کی عدم فراہمی اور بونس بند کیے جانے کے خلاف کراچی میں صحافی مزدور ایکشن کمیٹی کے تحت جنگ بلڈنگ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں کراچی کے صحافیوں اور مزدوروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی مظاہرین نے اس موقع پر اپنے ہاتھوں میں مختلف بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے مظاہرین نے اس موقع پر جنگ انتظامیہ کیخلاف زبردست نعرے بازی کی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے صحافی و مزدور رہنماوں کا کہنا تھا کہ ایک ارب روپے سے زیادہ ماہانہ کمانے والے ادارے جنگ گروپ کا اپنے ملازمین کو تنخواہوں اور دیگر مراعات سے محروم رکھنا ناصرف لیبر قوانین بلکہ انسانی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے ملک میں آزادی اظہار رائے، آزادی صحافت اور جمہوریت کی بالادستی کی بات کرنے والے اس ادارے کا یہ رویہ اس کی دہری پالیسی کی عکاسی کرتا ہے جنگ گروپ میں ملازمین کو ناصرف تنخواہیں وقت پر ملنی چاہئیں بلکہ میڈیکل کی سہولتیں اور بونس بھی ان کا حق ہے صحافی اور مزدور رہنماوں نے اس موقع پر جنگ، دی نیوز اور جاوید پریس کے ملازمین کو یقین دلایا کہ کراچی کی صحافی برادری اور مختلف شعبوں کے مزدور اپنے اخباری کارکن ساتھیوں کے ساتھ ہیں اور ان کے
28 FebProtest Against Pika Ordinance