Kallar Press Club

Kallar Press Club This is official page of Kallar Press Club we dont have any other page

07/04/2024
کلرسیداں ( )تقریب عظمت قرآن بروز سوموار بعد نماز تراویح جامع مسجد ربانی مرید چوک نزددرویش اڈا ربانی کالونی کلرسیداں میں ...
07/04/2024

کلرسیداں ( )تقریب عظمت قرآن بروز سوموار بعد نماز تراویح جامع مسجد ربانی مرید چوک نزددرویش اڈا ربانی کالونی کلرسیداں میں منعقد ہوگی تقریب سے مسجد نبوی کے سابق مدرس فضیلتہ الشیخ مولانا خلیل احمد سراج خصوصی خطاب کریں گے دارالعلوم جامعہ ربانیہ کے مہتمم مولانا احسان اللہ چکیالوی کے مطابق مہمان خصوصی کا خطاب ان شاءاللہ بعد نماز تراویح ٹھیک سوانو بجے شروع ہوگا وقت کی پابندی ملحوظِ خاطر رکھی جاے گی

05/04/2024
وعدہ وفا راجہ ناہید کونسلر کی طرف سےڈھوک چوہدری امام دین والی میں 300 فٹ روڈ کا کام  راجہ  ناہید احمد کونسلر  ان کے بھائ...
30/03/2024

وعدہ وفا راجہ ناہید کونسلر کی طرف سے
ڈھوک چوہدری امام دین والی میں 300 فٹ روڈ کا کام راجہ ناہید احمد کونسلر ان کے بھائی راجہ تنویر نے اور ان کے بھتیجے راجہ عزیر کی کاوشوں سے نصیر بٹ اور ان کے بھائی کے راستے کا مکمل کروا دیا گیا بٹ فیملی کی طرف سے نصیر بٹ ۔ شبیر بٹ۔ عرفان بٹ۔ نعمان بٹ۔ ریحان بٹ۔ سفیر بٹ۔ عدنان بٹ۔الف مانو بٹ۔عاشر بٹ۔نے راجہ ناہید احمد کونسلر اور ان کے بھائی اور بھتیجے کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔

11/03/2024

دونوں فریقین صلح کے بعد میڈیا کے سامنے

راجہ ناہید کونسلر یو سی کنوہا کی محنت رنگ لے آئی .سہوٹ کے  دو فریقین جس میں چوہدری نوید .یاسر ندیم .صوبیدار فیاض کی چوہد...
11/03/2024

راجہ ناہید کونسلر یو سی کنوہا کی محنت رنگ لے آئی .سہوٹ کے دو فریقین جس میں چوہدری نوید .یاسر ندیم .صوبیدار فیاض کی چوہدری عبدالرحمان اور نمبردار فاروق کے درمیان صلح کروا دی .اہل علاقہ نے اس صلح کو خوش آئند قرار دیا اور راجہ ناہید اور ان کے بھتیجے راجہ عزیر کی اس کوشش کو خراج تحسین پیش کیا جن کی وجہ سے دو فریقین نے آپس میں گلے شکوے ختم کر کے ایک جگہ اکٹھے ہو گئے.

کلرسیداں(3مارچ)مرکزی جامع مسجد ربانی و دارالعلوم جامعہ ربانیہ مریدچوک نزد درویش ربانی کالونی کلرسیداں میں گزشتہ روز برطا...
03/03/2024

کلرسیداں(3مارچ)مرکزی جامع مسجد ربانی و دارالعلوم جامعہ ربانیہ مریدچوک نزد درویش ربانی کالونی کلرسیداں میں گزشتہ روز برطانیہ میں مقیم مسلم کیمونٹی کے دوالگ الگ وفود کی آمد ہوئی جنھیں جامعہ دارالعلوم ربانیہ کے مہتمم مولانا احسان اللہ چکیالوی اور انکی ٹیم نے خوش آمدید کہاپہلا وفد فی سبیل اللہ چیریٹی برطانیہ کے چیئرمین چوھدری مسعود کی قیادت میں آیا جنکے ہمراہ انکے قریبی عزیزوفد میں شامل تھے چوھدری مسعود برطانیہ کی معروف رفاعی شخصیت ھیں جو کہ برطانیہ میں اوورسیز پاکستانیوں کی اموات کی صورت میں نعش کو پاکستان بھیجنے یاوھیں تجہیز وتکفین اور تدفین کے امور خدمت خلق کے جذبے سے کرتے ھیں اسکے لیے انھوں نے فی سبیل اللہ چیریٹی کے نام سے ادارہ بنایاہواھے انکا تعلق پاکستان کے مردم خیز ضلع چکوال سے ھے دوسرا وفدجس میں سنگم ریڈیو کے آنرمحمودشیدائی اور انکے بیٹے حافظ محمدساجد ایڈوکیٹ دیگرعزیزوں کے ساتھ تشریف لائے دونوں وفود کے شرکاء کاجامعہ کے سرپرست اعلیٰ مولانا عبد الرشید ربانی سے گہرا تعلق ھے اور سنگم ریڈیو کے آنرمحمودشیدائی انکے سمدھی اور حافظ ساجد ایڈوکیٹ انکے داماد بھی ھیں دونوں وفود کو جامعہ دارالعلوم ربانیہ کا تفصیلی وزٹ کرایا گیا اور جامعہ کے زیر انتظام شاخوں اور ان میں جاری مختلف شعبوں کے متعلق معلومات دی گئیں وفود میں شریک تمام معزز مہمانوں نے دارالعلوم جامعہ ربانیہ اور اسکے مہتمم مولانا احسان اللہ چکیالوی کی دینی تعلیمی،تبلیغی اور رفاعی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا

آج مورخہ 18 فروری 2024 یونین کونسل کنوہا میں محکمہ گزارہ جنگلات کی حانب سے شجر کاری کے سلسلہ میں پھل دار پودہ جات کی تقس...
18/02/2024

آج مورخہ 18 فروری 2024 یونین کونسل کنوہا میں محکمہ گزارہ جنگلات کی حانب سے شجر کاری کے سلسلہ میں پھل دار پودہ جات کی تقسیم کی گئی.جس میں خصوصی کاوش عامر امتیاز.ڈویژنل فارسٹ آفیسر گزارہ جنگلات راجہ ہارون ارشد رینج فارسٹ آفیسرگزارہ جنگلات کی تھی .اس موقع پر موجود بلاک آفیسر گزارہ جنگلات راجہ ذوالقرنین .سیکرٹری یونین کونسل محمد اشتیاق.نمبردار چوہدری لیاقت علی .سماجی کارکن چوہدری شوکت .چوہدری شہزاد .ٹھیکیدار اسد عزیز نے پودہ جات کی تقسیم کی .جسے اہل علاقہ نے بہت سراہا ...

حسن خان کا چھوٹا بھائی کلر سیداں.سے لاپتہ ہے جس کو اس کے بارے میں کوئی بھی خبر ہو اس نمبر پر اطلاع کریں03488570445
06/02/2024

حسن خان کا چھوٹا بھائی کلر سیداں.سے لاپتہ ہے جس کو اس کے بارے میں کوئی بھی خبر ہو اس نمبر پر اطلاع کریں03488570445

بریکنگ نیوز الیکشن فروری 2024 مسلم لیگ ن نے یو سی کنوہا سہوٹ حیال میں پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گرا لی .چوہدری عبدالرحمان پہل...
30/01/2024

بریکنگ نیوز
الیکشن فروری 2024 مسلم لیگ ن نے یو سی کنوہا سہوٹ حیال میں پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گرا لی .چوہدری عبدالرحمان پہلوان (سینیئر نائب صدر یو سی کنوہا پی ٹی آئی) نے اپنی برادری سمیت پی ٹی آئی کو خیر آباد کہ کر مسلم لیگ ن میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر لی..اسامہ اشفاق سرور اور راجہ صغیر احمد کی مکمل حمایت اور الیکشن میں جیت کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی .

کلرسیداں (13جنوری)وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے میڈیا کو آرڈینیٹر مولانا طلحہ رحمانی نے کہاھے دینی مدارس تعلیم و تربیت...
13/01/2024

کلرسیداں (13جنوری)وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے میڈیا کو آرڈینیٹر مولانا طلحہ رحمانی نے کہاھے دینی مدارس تعلیم و تربیت کی معیاری درسگاہیں ھیں مدارسِ دینیہ دین کے تمام شعبوں کے لیے رجال کارتیار کرتے ھیں وفاق المدارس العربیہ پاکستان عالمی دینی خدمات کی معیاری درسگاہ کی حیثیت اختیار کرچکاھےوفاق المدارس العربیہ پاکستان سے ملحق چھبیس ہزارمدارس کیساتھ35لاکھ طلباء وطالبات منسلک ھیں ان مدارس میں خدمات سر انجام دینے والے علماء کرام کی تعداد اڑھائی لاکھ سے تجاوز کر چکی ھےآج سے بارہ سال قبل وفاق المدارس اور پاکستان کو سعودی عرب میں منعقدہ تقریب کےدوران باون ہزار حفاظ تیار کرنے پر دنیا کا سب سے بڑاحفاظ کرام تیار کرنے والا ادارہ اورملک قرار دیاگیااس سال وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے شعبہ حفظ کے امتحانات ملک بھر میں چار دن بعد شروع ہوں گے وفاق المدارس اس سال ایک لاکھ دوہزار حفاظ کرام تیار کرکے قوم کی جھولی میں ڈالے گا وفاق المدارس نےانیس سو بیاسی میں درجہ حفظ قرآن کا باضابطہ آغاز کیا اور اس وقت تک ہمارے ادارے کے تحت امتحان دینے والےاٹھارہ لاکھ خوش قسمت حفاظ کرام سے تجاوز کر چکی ھھےوفاق المدارس العربیہ پاکستان کافیض پوری دنیا میں اسوقت جاری وساری ھے ان خیالات کا اظہار مولانا طلحہ رحمانی نےجامعہ دارالعلوم ربانیہ کلرسیداں کا معائنہ اور جامعہ علوم الاسلامیہ ڈیرہ چوہدری حیات علی چکیالہ کلرسیداں کے مختصر دورے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا انھوں نےجامعہ کی ملحقہ شاخوں اور درجنوں مکاتب قرآنیہ کی کارگزاری رپورٹ دیکھنے کے بعد بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوے مزید کہا کہ جامعہ دارالعلوم ربانیہ کے مہتمم مولانا احسان چکیالوی،اور سرپرست یادگار اسلاف مولانا عبد الرشید ربانی کی دینی تعلیمی،سماجی اور رفاعی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ھیں جنھوں نے اس دوردراز پسماندہ علاقے میں معیاری دینی درسگاہیں قائم کرکے عوام کی دینی تشنگی مٹاتے ہوے دینی ضروریات کوپوراکیا تحصیل کلرسیداں وملحقہ علاقوں میں ان کے قایم کردہ مدارس اور مکاتب قرآنیہ سے سینکڑوں لوگ دینی علوم سےبہرہ ور ہورھے ھیں یہ فیض ہمیشہ جاری وساری رھے گا

06/01/2024

Ssp visit kallar

Chalisva Hatham of Suria begum Wife of late Haji Saleem Kanoha UK Mother of Mohammed Nasaar Kanoha UK And late Mohammed ...
02/12/2023

Chalisva Hatham of
Suria begum
Wife of late Haji Saleem Kanoha UK
Mother of Mohammed Nasaar Kanoha UK And late Mohammed Nasar Saleem USA
May Allah Grant Our Elders The Highest Rank In Jannah Ameen Suma Ameen

02/12/2023

Chalisva Hatham of
Suria begum
Wife of late Haji Saleem Kanoha UK
Mother of Mohammed Nasaar Kanoha UK And late Mohammed Nasar Saleem USA
May Allah Grant Our Elders The Highest Rank In Jannah Ameen Suma Ameen

کنوہا سہوٹ میں گیس کا کام ایک بار پھر شروع ہوگیاہیوی مشینری موقع پر پہنچ گئ . میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وائس چیئرمین...
18/11/2023

کنوہا سہوٹ میں گیس کا کام ایک بار پھر شروع ہوگیاہیوی مشینری موقع پر پہنچ گئ . میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وائس چیئرمین یو سی کنوہا چوہدری شاہد گجر نے کہا کہ گیس کا کام انشااللہ جلد سے جلد مکمل کروا کے عوام کو سردیوں میں گیس کی سہولت میسر کر دی جائے گی.جس سے اہل علاقہ کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا جائے گا .
(چوہدری عمران جاوید)

14/11/2023

کنوہا گرلز سکول میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے پروگرام

کلرسیداں(2نومبر)جمعیت علمائے برطانیہ وجامعہ دارالعلوم ربانیہ کلرسیداں سٹی کے سرپرست اعلیٰ مولاناعبدالرشیدربانی کے دیرینہ...
02/11/2023

کلرسیداں(2نومبر)جمعیت علمائے برطانیہ وجامعہ دارالعلوم ربانیہ کلرسیداں سٹی کے سرپرست اعلیٰ مولاناعبدالرشیدربانی کے دیرینہ دوست معروف سیاسی وسماجی شخصیت رئیس آف بلوٹ ڈڈیال آزادکشمیر چوہدری بابو مشتاق،چوہدری انتخاب عالم سابق کونسلر بریڈفورڈودیگر نے گزشتہ روز جامعہ دارالعلوم ربانیہ کلرسیداں کا دورہ کیا جامعہ کے تعلیمی شعبوں اور تعمیری کاموں پر جامعہ کے مہتمم مولانا احسان اللہ چکیالوی نے جامعہ اور اسکی شاخوں کاتفصیلی تعارف کرایا اور جامعہ کے تعمیری کاموں پربریفنگ دی بعد ازاں معزز مہمانوں کو عشائیہ بھی دیا گیااس موقع پرچوہدری زین العابدین ،چوہدری اسامہ سنئیر صحافی اکرام الحق قریشی ،چوہدری عنایت اللہ چکیالوی ودیگر بھی موجود تھے یاد رھے چوہدری بابو مشتاق بریڈ فورڈ کی معروف سیاسی شخصیت اور موجودہ کونسلر چوھدری سھیل مشتاق کے والد ھیں انھوں نے جامعہ کے مہتمم مولانا احسان اللہ چکیالوی کی دینی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے جامعہ کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا

کلرسیداں (20اکتوبر)جے یوآئی تحصیل کلرسیداں کے امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی نے جامع مسجد ربانی کلرسیداں سٹی میں نماز جم...
21/10/2023

کلرسیداں (20اکتوبر)جے یوآئی تحصیل کلرسیداں کے امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی نے جامع مسجد ربانی کلرسیداں سٹی میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوے کہاھے کہ یہودیوں کی سفاکیت اور سازشی تھیوری سے امن عالم کو شدید خطرات لاحق ھیں مسلمان یہودیوں کی خاص کر اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں صبح کی نماز میں قنوت نازلہ کا اہتمام اور مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ دل کھول مالی تعاون کریں فلسطین مسلمانوں کی عقیدت کے مراکز میں سے ایک ھے یہودیوں کی فلسطینی ہسپتال پر بمباری انکی سفاکیت وحشت اور بربریت کی واضح مثال ھے جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ھے مہذب دنیا جنگ میں بھی انسانی حقوق کااحترام کرنے کی روایت رکھتی ھے بچوں خواتین بوڑھوں ہسپتال فصلوں درسگاہوں سول ابادی اور ہسپتالوں کو نشانہ نہیں بنایاجاتا انھوں نے کہا ھے کہ اقوام متحدہ ،او آئی سی اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں اسرائیل کی ظالمانہ اور سفاکانہ کارروائیوں کا فوری طور پر نوٹس لیں مظلوم فلسطینیوں پر ممنوعہ مواد بم حملوں کے ذریعے پھینک کر تباہی پھیلائی جارہی ھے سول آبادیوں سمیت ہسپتال تک اسرائیلی حملوں سے محفوظ نہیں ہیں یہودیوں کی سفاکیت سازشی تھیوری اور جنگی جنون سے امن عالم کو شدید خطرات لاحق ھیں اقوام عالم امن عالم کی خاطر اسرائیلی جنگی جنون کاسدباب کرنے میں کردار اداکرے ا

آئیسکوسب ڈویژن چوآ خالصہ ماہ اکتوبر میں بجلی 4 اکتوبر سے صبح 7 بجے سےدن 12 بجے تک بند رہے گی 31.25.18.11اکتوبر کو بھی شی...
04/10/2023

آئیسکوسب ڈویژن چوآ خالصہ ماہ اکتوبر میں بجلی 4 اکتوبر سے صبح 7 بجے سےدن 12 بجے تک بند رہے گی 31.25.18.11اکتوبر کو بھی شیڈول کے مطابق 7 بجے سے 12بند تک رہے گی .عالمگیر پراچہ

کلرسیداں(29ستمبر)رسول اکرم کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ھے نوجوان سیرت النبی سے راہنمائی لے کر کامیاب زندگی گزاریں محبت ر...
30/09/2023

کلرسیداں(29ستمبر)رسول اکرم کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ھے نوجوان سیرت النبی سے راہنمائی لے کر کامیاب زندگی گزاریں محبت رسول مسلمان کی زندگی کاسب سےبڑا سرمایہ ھے کامیاب زندگی کاراز اللہ اور اسکے رسول کی اطاعت میں مضمرھے مسلمان زندگیاں سنت رسول کے احیاء کے لئے وقف کریں ان خیالات کا اظہاربرطانیہ کے معروف پاکستانی عالم دین مولانا عبد الرشید رحمانی نے جامع مسجد ربانی نزد درویش اڈاکلرسیداں سٹی میں منعقدہ سیرت النبی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا ھے کہ المیہ یہ ھے کہ ہم نے اپنے پیارے نبی کی سیرت کا مطالعہ چھوڑ دیا غیر مسلم نبی پاک کی سیرت اور زندگی پر ریسرچ پر ریسرچ کرکے اس دنیا میں کامیابیاں سمیٹ رھے ھیں ایک ہم ھیں نبی پاک کے نام لیوا ہوکر بھی سیرت النبی کو پس پشت ڈال دیا حالانکہ ہمارے لیے دنیا وآخرت دونوں میں کامیابی کی ضمانت دی گئی ھے کانفرنس کے اختتام پر جامع مسجد ربانی وجامعہ دارالعلوم ربانیہ کے خطیب ومہتمم مولانا احسان اللہ چکیالوی نے معزز مہمان خصوصی اور تمام مہمان شرکاء کا شکریہ ادا کیا

کلر سیداں (14ستمبر)جے یوآئی تحصیل کلرسیداں کے امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی نے کہاہے کہ مستونگ دھماکے میں ملوث ملزمان ک...
14/09/2023

کلر سیداں (14ستمبر)جے یوآئی تحصیل کلرسیداں کے امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی نے کہاہے کہ مستونگ دھماکے میں ملوث ملزمان کو فی الفور گرفتار کیا جائے جمعیت علماء اسلام کے رہنماء اور پی ڈی ایم کے ترجمان مولانا حافظ حمد اللہ پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتےھیں ہم اسے ملکی امن وامان کو سبوتاژ کرنے کی کوشش سمجھتے ہوئے ملوث ملزمان قانون کے شکنجے میں لانے کا مطالبہ کرتے ھیں انھوں نے مطالبہ کیاھے کہ کہ اس حملے میں ملوث عناصر کو فی الفور گرفتار کرکے نشان عبرت بنایا جائے انہوں نے کہا کہ سانحہ باجوڑ اور اس قسم کے دیگر سانحات کے ذمہ داران کے خلاف اگر فوری ایکشن لیا جاتا تو آئے روز ایسے واقعات رونما نہ ہوتے علماء کرام کی قیادت پر ہے درپے حملے ریاست کی علمداری اور کارکردگی کا مذاق اڑانے کے مترادف ھے انھوں نے حافظ حمد اللہ اور دیگر زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور عام مسلمانوں سے بھی خصوصی دعاؤں کی اپیل کی-

دینی مدارس اسلام کے قلعے اور سب سے بڑی این جی اوز ھیں مھنگائی کے اس دور میں جہاں چار پانچ افراد کا گھرانہ چلانا مشکل ھے ...
10/09/2023

دینی مدارس اسلام کے قلعے اور سب سے بڑی این جی اوز ھیں مھنگائی کے اس دور میں جہاں چار پانچ افراد کا گھرانہ چلانا مشکل ھے وہاں یہ قوم کے درجنوں سینکڑوں اورھزاروں طلبہ کی ناصرف کفالت کرتے ھیں بلکہ انھیں مفت زیور تعلیم سے بھی آراستہ کرتے ھیں فتنہ والحاد کے اس دور میں مسلمانوں کی فکری تربیت کرکے ان کارشتہ دین اسلام سے مضبوط کرتے ھیں صاحب ثروت مالدار اور عام مسلمان دل کھول کر دین اسلام کی ان چھاؤنیوں دینی مدارس سے مالی جانی اور اخلاقی تعاون کریں آنے والی نسلوں تک دینی تعلیمات پہنچانے کے لیے اپنے بچوں کو دینی تعلیم سے روشناس کرائیں ان خیالات کا اظہار وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا قاضی عبد الرشیدنے النور مسجدالنور قرآن اکیڈمی شاھراہ کشمیرموھڑہ لنگڑیال تحصیل کلرسیداں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیاتقریب سے مولانا احسان چکیالوی ،مفتی محمد ساجد ودیگر نے بھی خطاب کیا النور مسجد النور قرآن اکیڈمی کانام خطہ پوٹھوار کی عظیم علمی وسیاسی شخصیت فاضل دارالعلوم دیوبند مولانا نور محمد مرحوم کے بھانجے قاضی نور محمد کے نام سے منسوب ھے اور اسکی تعمیر انہی کی فیملی کی مستورات اور مردوں نے محدود مدت میں مکمل کرائی یادرھے النورمسجد قرآن اکیڈمی جامعہ علوم اسلامیہ ڈیرہ چوھدری حیات علی چکیالہ کلرسیداں کی آٹھویں برانچ ھے جوخطیب پوٹھوار مولانا احسان چکیالوی کے زیرانتظام چل رھی ھیں تحصیل کلرسیداں وگردونواح میں اس ادارے کے زیر انتظام درجنوں مکاتب قرآنیہ روز کی بنیاد پر نسل نو کو قرآنی تعلیمات دے رھے ھیں علاوہ ازیں مستورات اور عوام الناس کی دینی واخلاقی تربیت کے لیے مختلف مقامات پر اصلاحی مجالس اور بیانات بھی ہوتے ھیں تقریب میں مفتی محمد ساجد،مولانا نور محمد،قاری ضیاء الرحمن ،مولاناسلیم ربانی،مفتی تاج الرحیم،مولاناضیاء الرحمن بٹگرامی ودیگر علماء کرام سمیت عوام وخواص نے کثیر تعداد میں شرکت کی

خبر غمموضع سہوٹ محمد وقار .محمد ضیا.رخسار .حافظ ناصر .اور وقاص کے والد محترم محمد طالب کے ماموں جان خطہ پوٹھوارکی معروف ...
09/09/2023

خبر غم
موضع سہوٹ محمد وقار .محمد ضیا.رخسار .حافظ ناصر .اور وقاص کے والد محترم محمد طالب کے ماموں جان خطہ پوٹھوارکی معروف شخصیت ہم سب کے دلوں کے بہت قریب رہنے والی شخصیت استاد ملک اشرف تقدیر الہی سے وفات پاگئے ہیں .جن کی نماز جنازہ آج مورخہ 9 ستمبر 2023 بروز ہفتہ شام 5:30 بجے ان کے آبائی قبرستان سہوٹ تحصیل کلر سیداں میں ادا کی جائے گی اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے اور گھر والوں کو صبر جمیل عطا کرے(آمین)

Address

Kallar Saidan
47520

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kallar Press Club posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share