کالیکی نیوز نیٹورک HD

کالیکی نیوز نیٹورک HD ہرلمہ باخبر رہنے کےلیے کالیکی نیوز نیٹورک دیکھیں

Check out the Kaleki News Network to find out more
(1)

07/11/2023
خصوصی تحریر : فخر شیر لڑکا سعودی عرب  عزیزم دوستوں ۔۔۔۔میاں مامون جعفر تارڑ نے ثابت کردیا کہ محنت کرنے والے عوام کے دل م...
03/11/2023

خصوصی تحریر : فخر شیر لڑکا سعودی عرب
عزیزم دوستوں ۔۔۔۔
میاں مامون جعفر تارڑ نے ثابت کردیا کہ محنت کرنے والے عوام کے دل میں بستے ہیں آج کا ورکرز کنونشن نہیں بلکہ ایک دل دہلا دینے والا طوفان برپا ہوا ہے سیاسی مخالفیں کی نیندیں آج سے حرام ہوگئی ہیں گذشتہ کئی دنوں سے بیڈ روم میم بیٹھ کر مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ ورکرز کنونشن فلاپ ہوجائے گا مگر میرے لیڈر میرے بھائی میاں مامون تارڑ نے یہ ثابت کردیا کہ وہ ایک سیاسی بصیرت رکھنے والا عوامی لیڈر ہے اسکی ایک کال پر ورکرز کولوتارڑ میں جمع ہوگئے یہی کامیابی کا دستک ہے میاں مامون تارڑ کی سیاسی حکمت عملی سمیت اسکے قافلے میں شامل دوست احباب آج کے اس کامیاب اور قابل ستائش ورکرز کنونشن پر مبارکباد کے مستحق ہیں جن کی کاوش پر مرکزی لیڈران تشریف لائے اور ان کو اپنا سیاسی منشور پیش کرنے کا موقع فراہم کیا استحکام پاکستان پارٹی ہی ایک ایسی پارٹی ہے جو اس وقت مسائل میں گھرے ہوئے پاکستان کو اپنے حقیقی مقام پر کھڑا کرسکتی ہے کسی بھی پارٹی کا منشور اسکی کامیابی کی ضمانت ہوتا ہے اور اللہ کے کرم سے جس پارٹی کا میرا لیڈر ضلعی سربراہ بنا ہے وہ ایک دن حقیقت میں اپنا رنگ دیکھا ئے گی اور قائد اعظم کا خواب پورا کرے گی ہم شہر بھر سے کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے مرکزی قائدین کا زبردست استقبال کیا آنے والا وقت استحکام پاکستان کا نہیں بلکہ ہماری نسلوں کا ہے میاں مامون جعفر تارڑ صاحب آپکا ایک ایک قدم ہمارے مستقبل کا قدم ہونا چاہیے

افغانی بھائی 40سال پہلے خالی ہاتھ یہاں آئے تھے۔۔۔انہوں نے بھیک نہیں مانگی، چوریاں نہیں کیں،سڑک کنارے چشمے،ٹوپیاں،جوتے،قا...
03/11/2023

افغانی بھائی 40سال پہلے خالی ہاتھ یہاں آئے تھے۔۔۔
انہوں نے بھیک نہیں مانگی، چوریاں نہیں کیں،سڑک کنارے چشمے،ٹوپیاں،جوتے،قالین،کپڑے بیچے،جوتے پالش کیے،دفتروں میں جاکر مزدوریاں کیں، چوکیداری کی۔
خودداری کی زندگی گزاری،
کبھی انکی خواتین کو بے پردہ نہیں دیکھا،
عزت کیساتھ قابل فخر زندگی گزار کر واپس جانے ان غیرتمندوں کو سلام کرتاہوں۔۔۔۔۔۔۔
اور انکی انے والی زندگی تابناک مستقبل کیلئے دعا گو ہوں۔
اللہ تعالیٰﷻ افغان بھائیوں کو عزت کی زندگی عطا فرماء۔۔۔۔

یہ ہیں وہ دیہاتی جو راتوں کو جاگ جاگ کر ان سانپوں اور کئی زہریلی چیزوں کے اوپر سے گزر کر ہمارے لئے گندم کاشت کرتے ہیں۔ ج...
01/11/2023

یہ ہیں وہ دیہاتی جو راتوں کو جاگ جاگ کر ان سانپوں اور کئی زہریلی چیزوں کے اوپر سے گزر کر ہمارے لئے گندم کاشت کرتے ہیں۔ جن کو پوری اجرت نہیں دی جاتی الٹا بلیک میل کیا جاتا ہے، مہنگے داموں کھاد سپرے وغیرہ دے کر اور اس سب کی ذخیرہ اندوزی کر کے اور یہ سارا ظلم سرمایہ دار طبقہ کرتا ہے اور ہمارا کرپٹ نظام اور کرپٹ انتظامیہ انکا ساتھ دیتی ہے۔
باہر سے زیادہ قیمت پر ہر شے امپورٹ کر لیتے ہیں، لیکن اپنے کاشتکار کو زیادہ قیمت دینے سے مہنگائی بڑھنے کا رونا روتے ہیں۔
ایسا ہے میرے ملک کا نظام جس میں 5 فیصد طبقے کو تو سب کچھ میسر ہے لیکن 95 فیصد عوام کا حال دنیا جانتی ہے

کھیتوں کی باقیات کو لگی آگ انتظامیہ کو نظر آ جاتی ہے اور کچے پکے راستے طے کرتے ہوے کھیتوں تک پہنچ کر کسان کو جرمانہ کر د...
01/11/2023

کھیتوں کی باقیات کو لگی آگ انتظامیہ کو نظر آ جاتی ہے اور کچے پکے راستے طے کرتے ہوے کھیتوں تک پہنچ کر کسان کو جرمانہ کر دیا جاتا ہے ۔۔۔۔۔
مگر مارکیٹ میں بلیک پر یوریا اور ڈی اے پی فروخت کرنے والے چند ڈیلر کیوں نظر نہیں آتے؟
کیا انہوں نے سلیمانی ٹوپیاں پہن رکھی ہیں ؟ 🤔🤔🤔🤔

3نومبر بروز جمعتہ المبارک کولوتارڑ میں میاں مامون جعفر تارڑ صاحب اپنی جماعت استحکام پاکستان پارٹی کے پلیٹ فارم سے ایک پا...
31/10/2023

3نومبر بروز جمعتہ المبارک کولوتارڑ میں میاں مامون جعفر تارڑ صاحب اپنی جماعت استحکام پاکستان پارٹی کے پلیٹ فارم سے ایک پاور شو کرنے جا رہے ہیں۔
آپ کے خیال میں یہ جلسہ کامیاب ہو گا؟
کتنے افراد کی شرکت متوقع ہے؟؟؟؟؟
یہ بھی یاد رہے کہ پورے ضلع حافظ آباد میں ابھی تک میاں مامون جعفر تارڑ صاحب استحکام پاکستان پارٹی کے واحد امیدوار ہیں۔جبکہ دیگر جماعتوں کے 3 ایم پی اے اور ایک ایم این اے کے امیدوار مل کر زور لگاتے ہیں۔جبکہ اس بار ون مین شو ہو گا۔
اسی طرح ارد گرد کے اضلاع سے بھی کم لوگوں کی ہی آمد متوقع ہے کیونکہ وہاں بھی اس پارٹی کے امیدواران کم کی ہیں۔
اگر پھر بھی میاں مامون جعفر تارڑ صاحب ایک اچھا شو لگانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو یہ ان کی دو بڑے سیاسی گروپوں پر نفسیاتی برتری ہو گی ۔۔۔۔
آپ کی رائے کا انتظار ہے

حافظ آباد سے پاکستان پیپلز پارٹی کو بہت بڑا دھچکا۔۔۔۔۔سابقہ امیدوار ایم این اے محترمہ حاجن اللہ رکھی صاحبہ نے پاکستان پی...
30/10/2023

حافظ آباد سے پاکستان پیپلز پارٹی کو بہت بڑا دھچکا۔۔۔۔۔
سابقہ امیدوار ایم این اے محترمہ حاجن اللہ رکھی صاحبہ نے پاکستان پیپلز پارٹی سے طویل رفاقت کو خیر آباد کہہ کر ،استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ۔۔۔۔۔۔
میاں مامون جعفر تارڑ سے ملاقات اور ساتھ مل کر چلنے پر اتفاق۔۔۔۔۔۔۔
3 نومبر کے جلسے کو کامیاب بنانے کے لئے حاجن اللہ رکھی کا دس ہزار بندوں کا بڑا قافلہ لے کر جلسے میں شرکت کا اعلان ۔۔۔۔۔۔۔
کیا استحکام پاکستان پارٹی کی ایم این اے کی امیدوار حاجن اللہ رکھی ہو گی ؟

نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر۔۔۔پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی ...
29/10/2023

نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر۔۔۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق قائد ن لیگ کے خلاف 2018ء سے دائر توہین عدالت درخواست کی سماعت کریں گے، جس میں شہری عدنان اقبال نے نوازشریف کے 2018 کے بیانات پر توہین عدالت کارروائی کی استدعا کی تھی، اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے توہین عدالت کی درخواست 15 نومبر کو سماعت کے لئے مقرر کی ہے۔
ادھر مسلم لیگ ن کے رہنماء سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ہمارے راستے میں قانونی نہیں بلکہ جو غیر قانونی رکاوٹیں حائل کی گئی تھیں وہ اب ریت کی دیواریں ثابت ہورہی ہیں، نواز شریف کے ساتھ کھلی اور واضع ناانصافیاں کی گئیں جو ایک ایک کرکے دور ہوجائیں گی اور وہ سیاست میں اپنا واضح کردار ادا کریں گے۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کے لیے اگر مگر کا سلسلہ اب بھی برقرار ہے، قومی ٹیم 4 میچ ہار کر  بھی ٹورنامنٹ سے آو...
29/10/2023

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کے لیے اگر مگر کا سلسلہ اب بھی برقرار ہے، قومی ٹیم 4 میچ ہار کر بھی ٹورنامنٹ سے آؤٹ نہیں ہوئی تاہم اس کی ساری امیدیں اب دیگر ٹیموں کے نتائج سے جڑ گئی ہیں۔سیمی فائنل تک رسائی کے لیے سب سے پہلے تو پاکستان کو اپنے بقیہ تینوں میچ جیتنے ہیں اور وہ بھی اچھے مارجن سے جیتنے ہیں۔خیال رہےکہ پاکستان کو ٹورنامنٹ میں اب بنگلا دیش، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ سے میچ کھیلنا ہیں۔
اپنے میچ جیتنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کو یہ دعا بھی کرنا ہوگی کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کے ساتھ ساتھ جنوبی افریقا اور سری لنکا سے بھی ہار جائے۔
اگر ایسا ہی ہوا تو پھر پاکستان کے 10 اور نیوزی لینڈ کے 8 پوائنٹ ہوجائیں گے، لیکن ساتھ ساتھ دوسری جانب سری لنکا کا رزلٹ بھی پاکستان کی نظروں میں رہے گا۔سری لنکا کو اب افغانستان، بھارت، بنگلا دیش اور نیوزی لینڈ سے کھیلنا ہے، پاکستان کے لیے ضروری ہےکہ سری لنکا کی ٹیم نیوزی لینڈ کو شکست دے مگر ساتھ ساتھ بھارت، بنگلا دیش اور افغانستان میں سے صرف ایک ہی میچ جیتے۔کیونکہ اگر سری لنکا بقیہ 4 میں سے 3 میچ جیتا تو اس کے بھی 10 پوائنٹ ہوجائیں گے۔
نیوزی لینڈ اگر 3 میں سے ایک بھی میچ جیتا تو اس کے بھی 10 پوائنٹ ہوجائیں گے، ایسی صورت حال میں پاکستان کا کافی انحصار نیٹ رن ریٹ پر ہوجائےگا۔ٹورنامنٹ کی موجودہ صورت حال میں پاکستان کی امیدیں اب بھی برقرار ہیں اور آخر تک اس آس کو زندہ رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ پاکستان آئندہ میچوں میں بہادری کا مظاہرہ کرے کیوں کہ قسمت بھی بہادروں کا ہی ساتھ دیتی ہے۔

باوثوق ذرائع کے مطابق اگلے 10 سے 15 روز میں برجدارہ گروپ میدان میں آ رہا ہے ۔اور اپنی الیکشن کمپین کا باقاعدہ آغاز کرنے ...
29/10/2023

باوثوق ذرائع کے مطابق اگلے 10 سے 15 روز میں برجدارہ گروپ میدان میں آ رہا ہے ۔اور اپنی الیکشن کمپین کا باقاعدہ آغاز کرنے جا رہا ہے۔
کنفرم ذرائع کے مطابق برجدارہ گروپ پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے ہی الیکشن میں حصہ لے گا۔
اگلے چند روز میں ملکی سطح پر بھی پی ٹی آئی پر ہاتھ نرم کر دیا جائے گا۔

29/10/2023

شاہ کوٹ کے نواحی گاؤں نتھووالا میں 12 سالہ عثمان کو زیادتی کی بعد قتل کر دیا گیا۔۔۔ورثا غم سے نڈھال

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع،،یکم نومبر سے فی لیٹر15 سے20 روپے کمی کا امکان۔۔۔ پاکستان میں یکم نومبر سے ...
28/10/2023

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع،،یکم نومبر سے فی لیٹر15 سے20 روپے کمی کا امکان۔۔۔
پاکستان میں یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑی کمی ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں کروڈ آئل کی قیمت میں فی بیرل 5 ڈالر کمی ہوئی ہے، جس کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر 20 روپے کمی ہونے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں پیٹرول 20 اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 16 روپے سستا ہونے کا امکان ہے۔

28/10/2023

رواں سال کا آخری چاند گرہن آج ہو گا جو رات 11:02 پر شروع ہوگا اور 03:26 پر ختم ہوگا

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم ہونے کے بعد ہنڈا نے بھی اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں 3لاکھ روپے تک کمی کر دی۔ ذرائع ک...
27/10/2023

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم ہونے کے بعد ہنڈا نے بھی اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں 3لاکھ روپے تک کمی کر دی۔ ذرائع کے مطابق ہنڈا کی طرف سے بدھ کے روز جاری ہونے والے ایک نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سوک آر ایس 1.5ایل کی قیمت میں 3لاکھ روپے اور سٹی ایم ٹی 1.2ایل کی قیمت میں 1لاکھ روپے کمی کی گئی ہے۔
قیمتوں میں کمی کے بعد سٹی ایم ٹی 1.2کی قیمت 46لاکھ 99ہزار، ٹی سی وی ٹی 1.2کی قیمت 48لاکھ 29ہزار روپے، سٹی سی وی ٹی 1.5کی قیمت 54لاکھ39ہزار روپے، سٹی ایسپائر ایم ٹی 1.5کی قیمت 56لاکھ49ہزار روپے اور سٹی ایسپائر سی وی ٹی 1.5کی قیمت 58لاکھ 49ہزار روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح بی آر ۔ وی سی وی ٹی ایس کی قیمت کمی کے بعد 62لاکھ 99ہزار روپے، ایچ آر۔ وی وی ٹی آئی کی قیمت 76لاکھ 49ہزار روپے اور ایچ آر۔ وی وی ٹی آئی ایس کی قیمت 78لاکھ 99ہزار روپے ہوگئی ہے۔ ہنڈا سوک کے تینوں ماڈلز 1.5ایم سی وی ٹی، 1.5اورئیل ایم سی وی ٹی اور آر ایس 1.5ایل ایل سی وی ٹی کی قیمتیں کمی کے بعد بالترتیب 83لاکھ 29ہزار روپے، 86لاکھ 59ہزار روپے اور 98لاکھ 99ہزار روپے ہو گئی ہیں۔

یہ شخص ناروال مریدکے روڈ کا رہائشی ہے.وزیراباد گاڑی می بیہوشی کی حالت میں ڈرائیو کرتے ملا ہے۔  اور بیہوشی کی حالت میں اس...
27/10/2023

یہ شخص ناروال مریدکے روڈ کا رہائشی ہے.وزیراباد گاڑی می بیہوشی کی حالت میں ڈرائیو کرتے ملا ہے۔ اور بیہوشی کی حالت میں اس وقت سول ہسپتال وزیرآباد ایمرجنسی میں ہے اگر کوئی جانتا ہو تو رابطہ کریں ۔03016622363

عام انتخابات کے لیے 28 جنوری 2024 بروز اتوار کی تاریخ فائنل کر دی گئی.
27/10/2023

عام انتخابات کے لیے 28 جنوری 2024 بروز اتوار کی تاریخ فائنل کر دی گئی.

ہفتہ وار شیڈول ملاقات ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد
27/10/2023

ہفتہ وار شیڈول ملاقات ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد

کالیکی منڈی کا علاقہ گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونج اٹھا پولیس خاموش تماشائ بنی رہی ایس ایچ او   ابھی تک خواب خرگوش میں ہیں
27/10/2023

کالیکی منڈی کا علاقہ گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونج اٹھا پولیس خاموش تماشائ بنی رہی ایس ایچ او ابھی تک خواب خرگوش میں ہیں

27/10/2023
*کالیکی منڈی*  *تھانہ کالیکی منڈی میں اندھیر* *نگری چوپٹ راج*  *رشوت خور عملے نے ات مچا رکھی ہے* دو دن پہلے ناہریانوالہ ...
26/10/2023

*کالیکی منڈی*
*تھانہ کالیکی منڈی میں اندھیر* *نگری چوپٹ راج*
*رشوت خور عملے نے ات مچا رکھی ہے*
دو دن پہلے ناہریانوالہ سے منشیات کے نام پر 2 لڑکوں کو گرفتار کیا اور چوکی نانوآنہ لے جا کر ایک رات حوالات میں رکھنے کے بعد بھاری رقم وصول کر کے چھوڑ دیا گیا ویڈیو میں پولیس والوں کے نام بھی بتائے جا رہے ہیں

تھانہ کالیکی منڈی کے عملے کو کس نے رشوت لینے کے لائسنس جاری کر رکھے ہیں?
ڈاکٹ کے نام پر 5۔5 ہزار کون لے رہا ہے..?
لکھیا سٹاپ پر ایکسیڈنٹ ہوا وہاں سے 14 ہزار کس ملازم نے لیا..?

غریب محنت کش کو پکڑ کر اس سے 2 لاکھ کی ڈیمانڈ کس نے کی?

تلاشی لیتے وقت سادہ لوح عوام کی جیبوں کی صفائی کون کر رہا ہے?

ناہریانوالہ کے رہائشی منشیات فروش میاں بیوی کی سر پرستی کون کر رہا ہے?

اس کے علاوہ اور بہت کچھ ثبوتوں کے ساتھ بہت جلد قومی اخبارات اور چینل کی زینت بنے گا....

*متحد پریس کلب کالیکی منڈی*

Address

Kaleke
0547

Telephone

+923228008989

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when کالیکی نیوز نیٹورک HD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to کالیکی نیوز نیٹورک HD:

Videos

Share