Kalat news network

Kalat news network news and cultural

29/12/2024
قلات۔ ڈپٹی کمشنر فلائٹ لیفٹینینٹ رٹائرڈ بلال شبیر کا سید اختر شاہ کی فیملی کے مظائرین سے مزاکرات جاری ۔اسسٹنٹ کمشنر آفتا...
29/12/2024

قلات۔ ڈپٹی کمشنر فلائٹ لیفٹینینٹ رٹائرڈ بلال شبیر کا سید اختر شاہ کی فیملی کے مظائرین سے مزاکرات جاری ۔
اسسٹنٹ کمشنر آفتاب احمدلاسی ایس ایچ او پولیس ایس ایچ او لیویز ایڈیشنل ایس ایچ او لیویز بھی موجود

29/12/2024

12.3K likes, 726 comments. “ ”

27/12/2024

قلات: بلوچستان کے مشرقی حصوں میں سردی لہر میں شدّت برقرار قلات سخت سردی سے پارہ منفی 6- ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا محکمہ موسمیات قلات۔سوئی گیس مکمل غائب اور بجلی کی طویل ...

قلات۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوامی مسائل سننے اور انکے حل سے متعلق 29 دسمبر دن 12:00بجے یونین کونسل ملکی کے علاقہ احمد...
27/12/2024

قلات۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوامی مسائل سننے اور انکے حل سے متعلق 29 دسمبر دن 12:00بجے یونین کونسل ملکی کے علاقہ احمدآباد میں کھلی کچہری کاانعقاد کیاگیاہے
علاقہ معززین اور عوام شرکت کرکے اپنے مسائل کی نشاندی کرائیں ۔

21/12/2024

*حکومت بلوچستان نے کینسر کے مریضوں کا مفت علاج شروع کر دیا*

بولان میڈیکل کالج میں امراض کینسر کا وارڈ فعال کردیا گیا

کینسر کے مریضوں کو تیرہ لاکھ روپے مالیت تک کے انجیکشن مفت فراہم کئے جانے لگے

مریضوں اور ان کے ورثاء کا وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ سے اظہار تشکر

مریضوں اور ان کے ورثاء کا کہنا ہے کہ پہلا صوبہ بلوچستان اور پہلا وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی ہے جن کی حکومت میں کینسر کی مہنگی ادویات مفت دی گئی ہیں،

بلوچستان میں کینسر کے مریضوں کی بہتر دیکھ بھال اور علاج معالجے کے لئے کوشاں ہیں، ترجمان صوبائی حکومت شاہد رند

کینسر کے مریضوں کے علاج معالجے کے لئے علیحدہ سے کینسراسپتال کی تعمیر بھی جاری ہے، ترجمان بلوچستان حکومت

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی محکمہ صحت میں اصلاحات لاکر ہر غریب و امیر تک معیاری علاج معالجے کی سہولیات پہنچانے کے لئے پرعزم ہیں، ترجمان بلوچستان حکومت

حکومتی اصلاحات کے فوائد عام آدمی تک پہنچائیں گے، ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند

Report. Abdullah lehri قلات( نامہ نگار)قلات شہر اور گردونواح میں سائیبرین ہواؤں کی وجہ سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے سر...
20/12/2024

Report. Abdullah lehri
قلات( نامہ نگار)قلات شہر اور گردونواح میں سائیبرین ہواؤں کی وجہ سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کی وجہ سے درجہ حرارت منفی سات 7- ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا ہے شدید سردی میں سوئی گیس معطل اور بجلی اٹھارہ گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ سے شہری ٹھٹھرنے پر مجبور ہوگئے ہیں قلات میں سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے آدھی سے زائد آبادی شہر چھوڑ کر گرم علاقوں کی طرف چلے گئےقلات شہر اور گردونواح میں سائیبریں ہواؤں کی وجہ سے درجہ حرارت نقظہ انجماد سے نیچے چلا گیا محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت منفی سات7- ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے اور اگلے چند روز تک خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے دوسری جانب شدید سردی میں سوئی گیس مکمل طور پر معطل ہے اور بجلی کی طویل اٹھارہ گھنٹوں کی لؤڈ شیڈنگ سے معمولات زندگی بری طور پر متاثر ہوگئی ہے قلات میں سوئی گیس گزشتہ کئی سالوں سے معطل ہے قلات شہر اور گردونواح کو 2003 میں کوئٹہ سے پائپ لائن کے زریعے سوئی گیس فراہم کیا گیا تھا جو ابتدائی چند سال تک ہی دستیاب رہی مگر بعد ازاں پریشر کم ہوتے ہوتے مکمل طور پر گیس بند ہوگئی قلات شہریوں نے سوئی گیس کی فراہمی کے لیے متعدد بار احتجاج کیا گیا اور عوامی نمائندوں کی جانب سے قومی اسمبلی میں بھی مسئلے کو کئی با اٹھایا گیا مگر سوئی گیس تاحال بحال نہیں ہو سکی قلات میں شدید سرد موسم میں سوئی گیس کی عدم دستیابی اور بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ اور سوختنی لکڑی ناپید ہونے سے شہری ٹھٹھرنے پر مجبور ہیں جبکہ شہر پچاس فیصد آبادی سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے گرم علاقوں کی طرف چلے گئے ہیں

Address

Kalat
88300

Telephone

+923334622476

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kalat news network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Kalat news network:

Videos

Share