Daily Awaz Times Kalat

Daily Awaz Times Kalat عوام کی آواز بن ان کے مسائل اجاگر کرنے کوشش ہے عوام اپنے مسائل کے بارے میں آگاہی دیں ہم اجاگر کرنے کی ہرممکن کوشش کریں گے

14/01/2025

اناللہ واناالیہ راجعون

وڈھ/مینگل قبائل کے شاخ شادبانزئی مینگل کے بزرگ شخصیت ٹکری میر دھنی بخش شادبانزئی مینگل طویل علالت کے باعث انتقال کرگئے ہیں خاندانی ذرائع

حکومت بلوچستانمحکمہ صحتتاریخ: کوئٹہ، 14 جنوری 2025نوٹیفکیشننمبر: SO-IV(H4-6/2025/125-33/مجاز اتھارٹی کی پیشگی منظوری کے ...
14/01/2025

حکومت بلوچستان
محکمہ صحت
تاریخ: کوئٹہ، 14 جنوری 2025

نوٹیفکیشن
نمبر: SO-IV(H4-6/2025/125-33/

مجاز اتھارٹی کی پیشگی منظوری کے ساتھ، حکومت بلوچستان، محکمہ صحت نے ڈاکٹر نور اللہ موسیٰ خیل (GC/B-19)، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، سول ہسپتال، کوئٹہ کو بی ای ای ڈی اے 2011 کی دفعہ 6 کے تحت 90 دن کی مدت کے لیے معطلی پر بھیج دیا ہے۔ یہ فیصلہ بدانتظامی، خراب کارکردگی اور سنگین نافرمانی کے الزامات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

2۔ معطلی کے نتیجے میں، انہیں ڈائریکٹر جنرل MERC بلوچستان اور سول ہسپتال، کوئٹہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے اضافی عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے اور محکمہ صحت کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

معزز:
(دستخط شدہ)
مجیب الرحمن
سیکریٹری صحت

مزید کارروائی کے لیے درج ذیل کو کاپی ارسال کی گئی:
1۔ چیف منسٹر بلوچستان کے پرنسپل سیکریٹری
2۔ سیکریٹری، خدمات و جنرل ایڈمن ڈیپارٹمنٹ
3۔ اکاؤنٹنٹ جنرل، بلوچستان
4۔ ڈائریکٹر جنرل، صحت خدمات، بلوچستان
5۔ ایڈیشنل سیکریٹری (اسٹاف)، چیف سیکریٹری بلوچستان
6۔ متعلقہ افسر، جسے معطل کیا گیا
7۔ پی ایس سیکریٹری، محکمہ صحت، بلوچستان
8۔ ماسٹر فائل/ذاتی فائل

(جمیل احمد کاکڑ)
سیکشن آفیسر (IV)
فون: 9204652

سیکرٹری محکمہ زراعت تقرر و تبادلہ۔سیکرٹری محکمہ جنگلات نُور احمد پرکانی سیکریٹری محکمہ زراعت بلوچستان تعینات کردیئے گئے۔
14/01/2025

سیکرٹری محکمہ زراعت تقرر و تبادلہ۔

سیکرٹری محکمہ جنگلات نُور احمد پرکانی سیکریٹری محکمہ زراعت بلوچستان تعینات کردیئے گئے۔

انا لله و انا الیه راجعونمنگچر ۔ روڈ حادثہ  ویگن کے ٹکر سے میں مندے حاجی کے رہائشی نبی بخش ولد خدا بخش قوم لانگو شہید ہو...
13/01/2025

انا لله و انا الیه راجعون

منگچر ۔ روڈ حادثہ ویگن کے ٹکر سے میں مندے حاجی کے رہائشی نبی بخش ولد خدا بخش قوم لانگو شہید ہوگئے

واشک، بسیمہ/ٹریفک حادثہواشک ۔ بسیمہ میں ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی واشک : حادثہ بسیمہ کے علاقے دولیڑی کے م...
11/01/2025

واشک، بسیمہ/ٹریفک حادثہ

واشک ۔ بسیمہ میں ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی

واشک : حادثہ بسیمہ کے علاقے دولیڑی کے مقام پر کار گاڑی کغ ٹائر پھٹنے کے باعث حادثہ پیش آیا

واشک: زخمی اور جاں بحق ہونے والوں کا تعلق واشک اور پنجگور سے بتائی جاتی ہے ، ریسکیو ذرائع

واشک : ریسکیو اہلکاروں نے لاش اور زخمی کو سول ہسپتال بسیمہ منتقل کر دیا گیا ہے ہسپتال ذرائع

واشک : ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔ لیویز ذرٹ

اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ   انتقال پر ملالبزرگ قبائلی رہنما بابا ئے محمدشہی  سردار محمد زمان خان محمد...
05/01/2025

اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ
انتقال پر ملال
بزرگ قبائلی رہنما بابا ئے محمدشہی سردار محمد زمان خان محمدشہی اس دنیا فانی سے رخصت ہو گئے وہ سردارزادہ میر سمندر خان محمدشہی سردارزادہ میر سید خان محمدشہی سردارزادہ میر مختیار محمدشہی کے والد صاحب اور چیف آف محمدشہی سردار محمد عظیم جان محمدشہی میر ظفر جان محمدشہی میر طاہر جان محمدشہی میر جواد محمدشہی میر محمد شاہ محمدشہی میر جنید محمدشہی کے دادا تھے اور نمازجنازہ ان کے آبائی قبرستان کلی محمدشہی مستونگ میں 11 بجے ادا کی جائے گی۔

04/01/2025

پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن قلات کے جاری بیان میں کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر قلات ڈاکٹر علی اکبر نیچاری کی خدمات اور کارکردگی قابل تعریف ہے جب سے ڈی ایچ او نے اپنی ذمہ داری سنبھالی ہے محدود وسائل میں رہ کر ضلع قلات میں محکمہ صحت کی بہتری کے لئے اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں کچھ عناصر منفی پروپیگنڈہ کا سہارا لیکر ایماندار آفیسر کی کارکردگی سے گھبرا گئے ہیں۔ قلات کے مختلف علاقوں میں طبی سہولیات کی فراہمی، فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد اور غریبوں میں مچھر دانیاں تقسیم کرنے سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے کام کررہے ہیں وہ قابل تعریف ہے۔ منفی پروپیگنڈہ کرنے والے علاقہ کے خیر خواہ نہیں بلکہ اپنے مفادات حاصل کرنا چاہتے ہیں اس طرح کے پروپیگنڈوں سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہاکہ جو آفیسر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا اس کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔ ڈاکٹر علی اکبر نیچاری ایماندار اور اپنے پیشے سے مخلص آفیسر ہیں مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں کئی سالوں کے مسائل اور وسائل کی عدم فراہمی اور سہولیات، ڈاکٹرز کی تعیناتی کے بغیر مسائل کا حل ناممکن ہے جب تک حکومت سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار کو بہتر بنانے کے لئے وسائل کی فراہمی سہولیات، ادویات اور ڈاکٹرز کی تعیناتی کو یقینی نہیں بنائے گی اس وقت کی تک بہتری نہیں آسکتی ہے۔ ڈی ایچ او قلیل اور محدود وسائل میں رہ کر جو خدمات سر انجام دے رہے ہیں سب کے سامنے روز روشن کی طرح عیاں ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ ہنگامی بنیادوں پر سہولیات اور وسائل کی فراہمی کیلئے اقدامات کرکے لوگوں کو طبی سہولیات فراہم کی جاسکتی ہے۔

04/01/2025

کوئٹہ،کوئٹہ میں سابق صوبائی وزیر عبدالخالق ہزارہ کے گھر ڈکیتی کی واردات
کوئٹہ،مزاحمت پر نامعلوم افراد نے حملہ کرکے عبدالخالق ہزارہ کو زخمی کردیا
کوئٹہ، زخمی کو فوری طورپر ہسپتال پہنچادیا گیا

حبساکران:3 نمبر نالے کے قریب جھاڑیوں میں آگ لگنے کے باعث پانچ سے زائد گھر جل کر راکھ اور گھروں میں موجود تمام اشیاء جل ک...
21/12/2024

حب

ساکران:3 نمبر نالے کے قریب جھاڑیوں میں آگ لگنے کے باعث پانچ سے زائد گھر جل کر راکھ اور گھروں میں موجود تمام اشیاء جل کر راکھ ہو گئے

منگچرقلات ضمنی بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں یونین کونسل نمبر(11)۔وارڈنبمر(1)جگسور منگچر پر نامزدگی فارم حاصل کرنے والے ...
21/12/2024

منگچر

قلات ضمنی بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں یونین کونسل نمبر(11)۔وارڈنبمر(1)جگسور منگچر پر نامزدگی فارم حاصل کرنے والے امیدوار کے نام۔

ایس پی سوراب عابد خان کا ٹرانسفر۔محمد ایوب اچکزئی ایس پی سوراب تعینات
12/12/2024

ایس پی سوراب عابد خان کا ٹرانسفر۔محمد ایوب اچکزئی ایس پی سوراب تعینات

صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ کی درخواست پر وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی کی جانب سے سول ہسپتال کے بچوں کے وارڈ کے لیے 5...
12/12/2024

صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ کی درخواست پر وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی کی جانب سے سول ہسپتال کے بچوں کے وارڈ کے لیے 5 انورٹر ایئر کنڈیشنرز عطیہ کیے۔

انورٹر ایئر کنڈیشنرز سول ہسپتال کوٸٹہ کے ایم ایس ڈاکٹر میر نور اللہ موسی خیل کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔

ایم ایس ڈاکٹر میر نور اللہ موسی خیل نے کہا کہ مخیر حضرات اور اچھے کام کرنے والے لوگ پبلک سیکٹر کے ہسپتالوں میں سہولیات کو اپ گریڈ کرنے اور خاص طور پر مریضوں کو بہتر صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے میں مدد کریں۔

وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے ہسپتال کے مختلف وارڈز میں سہولیات کو بہتر بنانے کی کوششوں میں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا

12/12/2024

قلات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ خالق آباد منگچر اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر علی گل عمرانی کا مظاہرین سے مذاکرات کامیاب روڈ ہرقسم کے ٹریفک کے لئے کھول دی گئی

منگچر کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو منگچر کے مقام پر مظاہرین نے ہر قسم کی ٹریفک کے روانی کےلیے بند کردیا گیا......
12/12/2024

منگچر کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو منگچر کے مقام پر مظاہرین نے ہر قسم کی ٹریفک کے روانی کےلیے بند کردیا گیا......

قلات۔ ڈیلی آواز ٹائمز نیوز ۔ایس بی کے قلات ایگزیکٹو کمیٹی کے زیر اہتمام اڑرز نہ کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ریلی نکالی گ...
11/12/2024

قلات۔ ڈیلی آواز ٹائمز نیوز ۔ایس بی کے قلات ایگزیکٹو کمیٹی کے زیر اہتمام اڑرز نہ کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ریلی نکالی گئی ریلی مقامی رہیسٹ ہاؤس سے شروع ہو کر شاہی بازار سے ہوتا ہوا واپس مقامی رہیسٹ ہاؤس میں اختتام پذیر ہوا ریلی سے بے روزگار نوجوانوں نے نعرہ بازی کی اور پیلے کارڈ اٹھاے ہوے تھے جن پر مختلف نعرہ درج تھے

ایس بی کے شارٹ لسٹ امیدواروں کے پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطابقلات( ڈیلی آواز ٹائمز نیوز )بلوچستان بھر میں ایس بی کے شارٹ ...
11/12/2024

ایس بی کے شارٹ لسٹ امیدواروں کے پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب

قلات( ڈیلی آواز ٹائمز نیوز )بلوچستان بھر میں ایس بی کے شارٹ لسٹ امیدواروں کے پریس کانفرنس جاری آج بروز بدھ قلات میں ایس بی کے شارٹ لسٹ امیدواروں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ضلع کے بند سکولوں کو بحال کرو بحال کرو سپریم کورٹ کے فیصلہ کو بحال کرو بحال کرو

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ہر بینیفشری کا بینک اکاؤنٹ کھلوانے کا فیصلہاسلام آباد: بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حکام...
10/12/2024

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ہر بینیفشری کا بینک اکاؤنٹ کھلوانے کا فیصلہ

اسلام آباد: بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حکام نے ہر بینیفشری کا بینک اکاؤنٹ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میر غلام علی کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی تخفیف غربت کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے متعلق معاملہ زیر بحث آیا۔

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سیکریٹری نے کہا کہ بے نظیر انکم کے ہر صارف کا بینک اکاؤنٹ کھولا جائے گا، بینیفشریز بینکوں کی برانچز سے بھی رقم لے سکیں گے۔

سیکریٹری نے کہا کہ صارفین کے لیے دیگر بینکوں سے رقم وصولی کی سہولیات پر کام کر رہے ہیں، ہماری کوشش ہے بے نظیر انکم بینفشریز کسی بھی بینک سے پیسے نکال سکیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے زیادہ تر بینفشریز دیہاتوں سے تعلق رکھتے ہیں، بینکوں کی زیادہ تر برانچز شہروں میں ہیں اس لیے مشکلات ہونگی، ہماری تجویز ہے کہ پوائنٹ آف سیل ایجنٹس کے ذریعے رقم فراہمی جاری رکھی جائے۔

چیئرمین کمیٹی میر غلام علی نے کہا کہ بے نظیر انکم کا سسٹم آٹو میشن پر ہونا چاہیے۔

سیکریٹری نے کہا کہ بے نظیر انکم کی بینیفشریز ایک لاکھ 30 ہزار خواتین کے تھمب کام ن

09/12/2024

خالق آباد منگچر اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر علی گل عمرانی کا مظاہرین سے مذاکرات کل دن بارہ بجے تک احتجاج موخر کرکے روڈ ہرقسم کے ٹریفک کے لئے کھول دی گئی ذرائع

Address

Kalat

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Awaz Times Kalat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily Awaz Times Kalat:

Videos

Share