01/01/2023
میرے معزز دوستو
یہ اب کرنا ہو گا
جگہ جگہ بیچا جانے والا یہ میٹھا زہر ہمارے بچوں کو بیماریوں کا منبع بنا رہا ہے۔ یہ غیر معیاری پاپڑ ،چورن,پوڈر،بنٹی اور ٹافیاں وغیرہ بچوں کو آئے روز بیمار کرنے کے ساتھ ان چیزوں کا نشے کی طرح عادی بنا رہی رہی ہیں جیسے اس میں کچھ ایسا (نشہ وغیرہ) شامل ہوجس کے بغیر گزارہ نہ ہوتا ہو ۔
معزز دوستوں ابھی بھی وقت ہے ہم کمیونٹی میں ان کی چیکنک کا اور روک تھام کا کوئ پلان کریں اور اپنے بچوں کے مستقبل کی فکر کریں،کیا وجہ ہے ،کیا ایسی چیز ہوتی ہے ان میں کہ بچے ایک دفعہ کھانے سے ہی گلے اور پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں ۔
ہم کسی کے کاروبار کے خلاف نہیں ہیں ،بس گندہ آئل اور نقصان دہ ،مضر صحت کیمیکل کا استعمال نہ کریں ،اچھے اور صحت افزا میٹیریل کا استعمال کریں۔ ،یہ انتڑیوں کا تیل نکال کر اس سے جگہ جگہ بنتے ہوئے پاپڑ،گندے ہاتھوں سے بنتی گولی ٹافیاں، طرح طرح کے چورن اور پوڈر۔اگر ان کو چیک نہ کیا گیا اور ان کی روک تھام نہ کی گئی تو کل ہمیں رونا ہی ہو گا ،پچھتانا ہی ہو گا ،کیونکہ یہ بیماریاں جان لیوا بھی ہو سکتی ہیں ،مستقل بیمار بھی بنا سکتی ہیں۔جب مارکیٹ میں معیاری اشیاء بھی موجود ہیں تو پھر ایسی چیزیں کیوں بیچی جا رہی ہیں۔ چھوٹے پیمانے پر بھی تو معیاری چیزیں بنائی جا سکتی ہیں،اچھا میٹیریل استعمال کیا جا سکتا ہے تو پھر صرف کم لاگت کے چکر میں غیر معیاری ہی کیوں بنائ جا رہی ہیں ۔
میری تاجران کی تنظیموں سے بھی گزارش ہے کہ اس کی حوصلہ شکنی کریں اور مضر صحت چیزیں بیچنے والوں اور بنانے والوں کے خلاف لائحہ عمل بنائیں ،میں علماء کرام سے بھی گزارش کروں گا وہ لوگوں کو بیماریاں بیچنے کے کاروبار کی ممانعت کے بارے میں بتائیں کیونکہ میرا نہیں خیال کہ ایسی چیز بیچنا جو بیماریاں پھیلنے کا سبب بنے وہ کام جائز اور حلال ہو گا۔ مسجد کے پلیٹ فارم سے کمیٹیاں بنا کر اپنے اپنے محلے کی دکانیں چیک کی جائیں ،جہاں غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء فروخت ہو رہی ہوں ان کو ہٹوایا جائے ۔ تاکہ ہمارے بچے اور بڑے سب محفوظ رہ سکیں۔