Jaan muhammad khurasani

Jaan muhammad khurasani i am a viloger blogger and mobile dealer

لو جی ممبر جماعت اسلامی
02/09/2024

لو جی ممبر جماعت اسلامی

27/08/2024

آئی پی پیز کو اپنے پیسے پر نہیں پال سکتے، 28 اگست کو تاریخی ہڑتال ہو گی۔

20/08/2024

دیکھو لوگو ! بات سیدھی اور دو ٹوک ہے یہ نہیں ہوسکتا کہ ووٹ آپ کرپٹ سیاست دانوں کو دیں اور پھر یہ امیدیں لگائے بیٹھے رہیں کہ آپ کے حالات بدلیں گے آپ کی مشکلیں حل ہونگی۔ چلیں ووٹ آپ نے اپنی سیاسی وابستگیوں اور خاندانی مجبوریوں کے بدلے دے دیے مگر اب جب جو آپ سے وعدے کیے گئے تھے ان پر عملدرآمد نہیں کیا گیا الٹا مزید آپ کی کھال اُدھیڑنے کا سامان کیا جارہا ہے تو ایسے میں انجینئر حافظ نعیم واحد عوام کے لیے ریلیف کے ایجنڈے کے ساتھ میدان عمل میں موجود ہے تو تم پھر بھی اس کی مخالفت محض اس لیے کرو کہ تمہارا اس سے سیاسی و نظریاتی اختلاف ہے تو پھر یہ سوچ رکھو کہ ہمارے لیے حالات بدتر ہیں ہی مگر ہمارے آنے والی نسلوں کے لیے حالات بدترین ہوں گے اور اس کے قصور وار ہم خود ہوں گے۔
جیساکہ آپ جانتے ہیں کہ فی الوقت کسی قسم کے الیکشن نہیں ہورہے کہ یہ مفروضہ قائم کرلیا جائے کہ حافظ صاحب اپنی الیکشن کمپین کے لیے یہ سب کررہے ہیں وہ تو اپنی سیٹ کو ٹھوکر مارکر آپ کے درمیان آن کھڑا ہوا ہے۔ اس نے تو کسی ذاتی مقصد یا اپنے کیسز ختم کروانے کے لیے بھی قدم نہیں اٹھائے اس کا تو واحد مقصد عوام کی ہی ریلیف ہے۔ اس لیے پوری یکسوئی کے ساتھ اس کے پیچھے کھڑے ہوجاؤ۔ چند نادان مخالفت محض اس لیے کررہے ہیں کہ آئی پی ہپیز کا کرپشن کا بازار انہی جماعتوں کا مسلط کردہ ہے جن کی فنڈنگ سے یہ جماعتیں برسراقتدار آتی ہیں۔
اس لیے بجلی سستی کروانی ہے تو اپنی سیاسی وابستگیوں سےبالاتر ہوکر سوچنا ہوگا، نکلنا ہوگاکیونکہ نون لیگ، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی سب آئی پی پیزکے حصہ دار ہیں شریک جرم ہیں۔





29/05/2024

جماعت اسلامی کا اسلام آبادمیں دھرناجب تک غزہ کے بچاؤ کا اقدام نہیں کرتی جاری رہے گا

پاگل
09/05/2024

پاگل

07/03/2024

خدا کیلئے اب مل کر عوام پریشر ڈالیں حکومت فلسطین کیلئے کچھ کرے دھاندلی سے بنی ھے یا نہیں مگر کچھ کرے

ارکان ملتان کے استصواب رائے برادر ابوذرفاروق صابری ناظم اسلامی جمعیت طلبہ ملتان شہر منتخب اللہ تعالیٰ راہ حق میں ہر قدم ...
02/03/2024

ارکان ملتان کے استصواب رائے برادر ابوذرفاروق صابری ناظم اسلامی جمعیت طلبہ ملتان شہر منتخب
اللہ تعالیٰ راہ حق میں ہر قدم پر ہمت جرآت اور استقامت عطا فرمائے آمین ثمہ آمین

26/02/2024

ھمیشہ یاد رکھیئے کہ اختلافات، نظریات سے ہونے چاہئیں ,شخصیات سے نہیں اور ان کی وضاحت دلیل سےہو تذلیل سے نہیں...!!!

اللہ اکبر وللہ الحمد اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے اراکین نے سیشن ۲۰۲۴-۲۵ کے لیے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان سے پی ای...
25/02/2024

اللہ اکبر وللہ الحمد
اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے اراکین نے سیشن ۲۰۲۴-۲۵ کے لیے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان سے پی ایچ ڈی کے طالب علم برادر حسن بلال ہاشمی کو اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کا ناظم اعلیٰ منتخب کیا ہے ۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہر قدم پر استقامت عطا فرمائے۔
آمین

محترم ناظم اعلی برادر حسن بلال ہاشمی  نے اراکین پنجاب جنوبی سے استصواب رائے کے بعد برادرابوذر غفاری کو سیشن 2024-25 کیلئ...
25/02/2024

محترم ناظم اعلی برادر حسن بلال ہاشمی نے اراکین پنجاب جنوبی سے استصواب رائے کے بعد برادرابوذر غفاری کو سیشن 2024-25 کیلئے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ صوبہ پنجاب جنوبی مقرر کیا ہے
اللہ تعالی استقامت عطاء فرمائیں آمین

22/02/2024
پی ایس ایل 9 پاکستان کا برینڈ ہے یا اسرائیل کے دجال کا؟ اسلام کے نام پر بنائے گئے ملک کو دجال کی کٹھ پتلی بنانے کی سازش ...
22/02/2024

پی ایس ایل 9 پاکستان کا برینڈ ہے یا اسرائیل کے دجال کا؟ اسلام کے نام پر بنائے گئے ملک کو دجال کی کٹھ پتلی بنانے کی سازش کیوں کی جارہی ہے؟ فلسطین کے حق میں بینر لانا بھی جرم بنادیا گیا، آخر کیوں؟ پی ایس ایل انتظامیہ کی فلسطین سے دشمنی کھل کر سامنے آگئی، سوشل میڈیا پر صارفین کا شدید احتجاج ۔ بائیکاٹ پی ایس ایل کی مہم زور پکڑنے لگی۔

پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ کے دوران عجیب وغریب واقعہ پیش آیا ہے، پی ایس ایل میں ایک بہادر اور دلیر خاتون کو فلسطین کے حق میں بینر اٹھانے پر سیکیورٹی اہلکاروں نے گیٹ پر روک لیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے فریال نامی خاتون نے لکھا کہ ’’میچ کے دوران فلسطین کے حق میں لکھے گئے بینر کو دیکھ کر مجھے سیکیورٹی اہلکاروں نے روک لیا اور ایسے پیش آئے جیسے میں کوئی ہتھیار ساتھ لیکر جارہی ہوں‘‘۔
انہوں نے بتایا کہ اہلکاروں نے کہا کہ ’’یہ بینرز اندر لے جانے کی اجازت نہیں ہے، یہ پولیٹیکل اور متنازع پیغام ہے، کچھ لوگوں کو بُرا لگتا ہے، اگر آپ اندر جانا چاہتی ہیں تو ان بینرز کو باہر چھوڑنا ہوگا‘‘۔

فریال نے کہا کہ ’’سیکیورٹی اہلکاروں کے رویے کو دیکھ میرے ساتھ آئے چھوٹے بہن بھائی خوفزدہ ہوگئے تھے، اس لیے میں نے بحث کرنا مناسب نہیں سمجھا‘‘۔

انہوں نے کہا کہ ’’سیکیورٹی اہلکاروں کو جو حکم دیا گیا تھا، انہوں نے وہ کیا، ان کا کام یہی تھا۔ پی ایس ایل ٹکٹس کے پیچھے شرائط میں لکھا گیا ہے کہ ایسے پوسٹرز، بینرز یا پلے کارڈز جن میں مذہبی، سیاسی، یا نسلی امتیاز کا متن یا تصاویر شامل ہوں، انہیں لے جانا سختی سے منع ہے‘‘۔
سوشل میڈیا پر یہ سوال اُٹھایا جا رہا ہے کہ فریال کا پیغام فلسطین پر اسرائیل کے قبضے کے حوالے سے وہی ہے جو پاکستان کے مؤقف کے مطابق تھا تو پھر کیوں انہیں پوسٹر گراؤنڈ کے اندر نہیں لے جانے دیا گیا؟۔

دوسری جانب فلسطین کے معاملے پر حکومت کے واضح نقطہ نظر کے باوجود پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے تماشائیوں کو فلسطین کے حق میں بینرز لے جانے سے منع کرنے کا فیصلہ کئی سوالات کو جنم دیتا ہے۔ کیا یہ ملک اسلام کے نام پر نہیں بنایا گیا تھا؟ کیا اہل قدس ہمارے بھائی نہیں؟ کیا فلسطینی مسلمانوں کا خون اتنا سستا ہے کہ ہم صدائے احتجاج تک بلند نہیں کرسکتے؟ آخر کب تک ہم لوگ ان دجالیوں کے کٹھ پتلی بنے رہیں گے؟ اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں اور اہل قدس کے حق میں آواز اٹھائیں ۔ فلسطین کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کریں اور صدائے احتجاج بلند کیجئے ۔

21/02/2024

پی ایس ایل بائیکاٹ کا مؤثر طریقہ یہ ہے کہ پاکستانی میچ دیکھنے گراؤنڈ نہ جائیں
جب سٹیڈیم ویران ہونگے تو انتظامیہ کے چودہ طبق روشن ہو جائیں گے

20/02/2024

اگر حکومت نہیں بن رہی تو میرا ووٹ واپس کر دیں
پہلے ہی میرے ڈیم والے تیس روپے پھنسے ہوئے ہیں(plz) 😕

17/02/2024
شام کا ایک گھنٹہ اپنے لیے ضرور نکالیں..گھر کی چھت پر بیٹھیں. لوگوں کے مکان دیکھیں. آسمان میں اڑتے پرندے دیکھیں. کافی یا ...
16/02/2024

شام کا ایک گھنٹہ اپنے لیے ضرور نکالیں..

گھر کی چھت پر بیٹھیں. لوگوں کے مکان دیکھیں. آسمان میں اڑتے پرندے دیکھیں.

کافی یا چائے کا کپ دونوں ہاتھوں سے پکڑ کر حرارت محسوس کریں. زندگی کی تلخیوں کو چائے کی چسکیوں کے ساتھ ختم کریں. اس خالی کپ کو دیکھیے جس طرح اس کپ میں دوبارہ چائے بھرنے کی گنجائش ہے اسی طرح آپکے اندر بھی زندگی اورخوشی بھرنے کی گنجائش باقی ہے ان خالی جگہوں کو پُر کرنا سیکھیے.

کون کیا کرتا ہے, کیا کہتا ہے , کیا کھاتا , کیا پیتا ہے, ان سب باتوں سے دور ہو کر ایک بار صرف اپنا جائزہ لیجیے.
کبھی خود کو بھی کبھی محسوس کر لیا کریں
کچھ رونقیں خود سے بھی ہوا کرتی ہیں__!!

Address

Multan Khanewal , Kabir Wala , 5 Kassi
Kabirwala
58250

Telephone

+923024331017

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jaan muhammad khurasani posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Jaan muhammad khurasani:

Videos

Share


Other Kabirwala media companies

Show All