Dina Jhelum News Update

Dina Jhelum News Update حق سچ نیوز

سوہاوہ:(محمدنبیل حسن)تفصیلات کیمطابق تحصیل سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی میں لوڈر رکشہ گہری کھائی میں جا گرا۔حادثے کے نتیجے میں...
27/11/2024

سوہاوہ:(محمدنبیل حسن)تفصیلات کیمطابق تحصیل سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی میں لوڈر رکشہ گہری کھائی میں جا گرا۔حادثے کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگٸے ۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122موقع پر پہنچ گٸی،ریسکیو 1122 نے زخمی افراد کو رورل ہیلتھ سنٹر ڈومیلی منتقل کر دیا۔حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔زخمی ہونے والوں میں محمد فہیم ولد محمد صدیق عمر 39 سال،جنید ولد ساجد عمر 20 سال ،فرحان ولد نذیر عمر 30 سال،عامر ولد صدیق عمر 38 سال شامل ہیں۔ بعدازاں جنید ولد ساجد اور فرحان ولد نذیر جان کی بازی ہار گٸے،

موٹر وے پر لاہور سے اسلام آباد کی جانب سفر کرتے ہوئے جب آپ دریائے چناب کا پل کراس کر کے سرگودھا کی حدود میں داخل ہوتے ہی...
21/11/2024

موٹر وے پر لاہور سے اسلام آباد کی جانب سفر کرتے ہوئے جب آپ دریائے چناب کا پل کراس کر کے سرگودھا کی حدود میں داخل ہوتے ہیں تو بڑا سا بورڈ دکھائی دیتا ہے جس پر مالٹوں کی تصویر بنی ہے اور لکھا ہے
" Entering the best citrus producing area "۔
یہ بورڈ صرف بورڈ نہی بلکہ ایک اعزاز ہے جو میری سرزمین کو ملا ہے
1935 میں یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے ترشادہ پھلوں کے تجربہ گاہ نے مالٹے کی ایک نئی قسم دریافت کی جو دو مختلف اقسام کے سٹرسز king اور willow leaf کے ملاپ سے بنی تھی
اس لئے اس نئی قسم کو kinow کا نام دیا گیا
اور دنیا کے مختلف حصوں میں تجرباتی کاشت کے لئے بھیجا گیا ۔
1960 کے زمانے میں یونیورسٹی سے کنوں کے پودے پاکستان بھجے گئے
جنھیں ملک کے مختلف حصوں میں کاشت کیا گیا لیکن سرگودھا کی زمین نے نا صرف بخوشی قبول کیا بلکہ ایسی مٹھاس بخشی کہ دنیا بھر میں سرگودھا کا کنوں اپنے منفرد ذائقے اور سائز کی وجہ سے مشہور ہے۔
کیلیفورنیا اور سرگودھا کے اسی تعلق کی بنا پر سرگودھا کو کیلیفورنیا آف پاکستان کہا جاتا ہے۔
دریائے چناب اور جہلم کے درمیان پھیلی کھٹے میٹھے ذائقوں والی اس سرسبز وادی میں آج بھی پرانے اور دیہی پنجاب کی جھلک دکھائی دیتی ہے۔
جہاں میلوں تک پھیلے باغات کے درمیان پرانے طرز کی بنی حویلیوں میں سردیوں کی شاموں میں لوگ آگ کا الاؤ جلا کر اردگرد بیٹھتے ہیں اور گڑ کی چائے اور گنے چوستے کے دور چلتے ہیں
جہاں ایک دوسرے کے دکھ سکھ بانٹے جاتے ہیں اور سماجی مسائل پر گفتگو ہوتی ہے۔
یہاں آج بھی صبح کا آغاز دیسی ککڑ کی بانگ سے ہوتا ہے
اور لوگ رب کے حضور سجدہ ریز ہو کر اپنی صبح کا آغاز کرتے ہیں۔
پنجاب کی یہ خوبصورت دھرتی آج بھی اپنی روایتوں کو اپنے اندر سموئے ہوئے ہیں
جس میں آہستہ آہستہ جدیدیت ا رہی ہے
اللہ پاک سے دعا ہے کہ آنے والے سالوں میں بھی ہمارا یہ اعزاز برقرار رکھیں

*_9 November  Iqbal Day_**_اقبال! وہ ہستی کہ جس نے اس جہان والوں کو خودی، امید، عروج، مشقت، وفا، محبت، توکل اور بہادری ج...
09/11/2024

*_9 November Iqbal Day_*
*_اقبال! وہ ہستی کہ جس نے اس جہان والوں کو خودی، امید، عروج، مشقت، وفا، محبت، توکل اور بہادری جیسی تمام تر صلاحیتیوں کو نا صرف قلم بند کیا بلکہ اس کو ایک ابھرتی ہوئی قوم کے دلوں میں پیوست بھی کیا اور ایک انقلاب عظیم برپا کیا جس کی بنا پر ہم اس مملکت خداداد پاکستان کے وجود کو یقینی بنا سکے🖇️💐♥️_*

*_نہ جانے کتنے آپریشنز اربوں روپے کے فنڈز،بے شمار ریڈز ،مخبریاں اور ایف آئی آرز کے باوجود ریاست شاہد لنڈ تک نہ پہنچ سکی ...
09/11/2024

*_نہ جانے کتنے آپریشنز اربوں روپے کے فنڈز،بے شمار ریڈز ،مخبریاں اور ایف آئی آرز کے باوجود ریاست شاہد لنڈ تک نہ پہنچ سکی لیکن اس کے اپنے ساتھی نے اس کی جان لے لی ۔شاہد لنڈ بلوچ کی اپنے دوست کے ہاتھوں ہلاکت نے مجھے مجبور کر دیا کہ میں اس کہاوت پر ایمان لے آؤں ۔"اگر آپ کے دوست دغا باز نہ ہوں تو دنیا کی کوئی طاقت آپ کو ہرا نہیں دے سکتی🖇️💐💔_*

*انا للّٰہ و انا الیہ راجعون**شاہد لُنڈ اپنے خالق حقیقی سے جا ملا**_جسے پولیس فورس،قبائلی دشمن نہ مار سکے وہ اپنے چچا زا...
09/11/2024

*انا للّٰہ و انا الیہ راجعون*
*شاہد لُنڈ اپنے خالق حقیقی سے جا ملا*
*_جسے پولیس فورس،قبائلی دشمن نہ مار سکے وہ اپنے چچا زاد کزن کے ہاتھوں قتل ہوگیا🖇️💐💔_*

*_9 November Iqbal Day_**_گرتے ہیں سجدوں میں ہم  اپنی ہی حسرتوں کے خاطر اقبالٙ اگر گرتے صرف عشق خدا میں تو کوئی حسرت ادھ...
09/11/2024

*_9 November Iqbal Day_*
*_گرتے ہیں سجدوں میں ہم اپنی ہی حسرتوں کے خاطر اقبالٙ اگر گرتے صرف عشق خدا میں تو کوئی حسرت ادھوری نہ رہتی🖇️💐♥️_*

*_9 نومبر یوم پیدائش_*
*_علامہ ڈاکٹر محمد اقبال❤️🇵🇰_*

ڈومیلی۔پدھری کے علاقہ میں ھونے والے خونریز واقعہ کا مقدمہ  15 نامزد اور 6/7 نامعلوم ملزمان کیخلاف درج ۔مقدمہ میں اقدام ق...
28/10/2024

ڈومیلی۔
پدھری کے علاقہ میں ھونے والے خونریز واقعہ کا مقدمہ 15 نامزد اور 6/7 نامعلوم ملزمان کیخلاف درج ۔
مقدمہ میں اقدام قتل،،قتل کے مشورہ،اور بلوے کی دفعات شامل۔

27/10/2024
السلام علیکم  ورحمتہ اللہ وبرکاتہ  دوستو! سعودی عرب ریاض میں ایک پاکستانی دوست کی وفات ہو گئی ہے، جو ٹریلر ڈرائیور تھا۔ ...
24/10/2024

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
دوستو! سعودی عرب ریاض میں ایک پاکستانی دوست کی وفات ہو گئی ہے، جو ٹریلر ڈرائیور تھا۔ لیکن یہ پتہ نہیں چل رہا کہ وہ جہلم گجرات سرائے عالمگیر کے کس علاقے سے ہے۔ اس کے دوستوں کا کہنا ہے یہ سرائے عالمگیر جہلم سے ہے اس کے پاس پاسپورٹ، شناختی کارڈ وغیرہ موجود نہیں ہیں۔اگر کسی کو اس کی تصدیق پتہ ہے تو اس کے گھر والوں سے رابطہ کریں ۔۔۔
اور شیر لازمی کریں تاکہ اس کے گھر والوں کو پتہ چل سکے ۔۔

‏نہ بیٹے محفوظ، نہ بیٹیاں محفوظ، نہ مرد نہ خواتین محفوظ، نہ جوان محفوظ نہ بزرگ محفوظ، نہ گھر محفوظ نہ چادر چار دیواری مح...
18/10/2024

‏نہ بیٹے محفوظ، نہ بیٹیاں محفوظ، نہ مرد نہ خواتین محفوظ، نہ جوان محفوظ نہ بزرگ محفوظ، نہ گھر محفوظ نہ چادر چار دیواری محفوظ! 😔😔

پتہ نہیں اس اندھیری رات کا سویرا کب ہوگا
اللہ جانے 😢

مبینہ زیادتی ہوئی
معاملے کو دبایا گیا
طلباء کو علم ہوا
طلباء نے احتجاج کیا
میاں عامر کو فکر ہوئی
پنجاب حکومت سے رابطہ کیا
احتجاج دبانے کے لئے پولیس بھجوائی
معاملہ زیادہ بگڑ گیا۔

ایک ایک چیز مسئلہ ہے۔ زیادتی سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ اس پر پردہ پوشی ظلم ہے۔ اسے روکنے کےلیے میڈیا کا اثر و رسوخ استعمال کرنا ظلم ہے۔ حکومت کا میڈیا کے اشاروں پر ناچنا ظلم ہے۔ یہ ظلم کا نہیں ظالم کا معاشرہ ہے۔

ارشد ندیم نیزہ باز کو تو پاکستانی عوام نے سر پر بٹھا لیالیکن دیکھتے ہیں عوام اس پاکستانی لڑکی Emma Alam کو کتنا سراہتے ا...
06/09/2024

ارشد ندیم نیزہ باز کو تو پاکستانی عوام نے سر پر بٹھا لیا
لیکن دیکھتے ہیں عوام اس پاکستانی لڑکی Emma Alam کو کتنا سراہتے اور تعریف کرتے ہیں جس نے یاداشت کے مقابلے World Memory Championship میں پوری دنیا سے آئے 300 امیدواروں کو شکست دے کر مقابلہ جیت لیا
لیکن چونکہ یہ عوام کھیل تماشہ والی چیزوں میں زیادہ خوش رہتی ہںے ۔ اس لئے اس خبر کو اہمیت نہیں دی گئی🌷💫

ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی محمد افضل اور ٹیم کی اہم کاروائی،  چوری کی وارداتوں میں ملوث دیما گینگ کے 04 ملزمان گرفتار، مالم...
07/08/2024

ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی محمد افضل اور ٹیم کی اہم کاروائی، چوری کی وارداتوں میں ملوث دیما گینگ کے 04 ملزمان گرفتار، مالمسروقہ برآمد

تھانہ ڈومیلی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان ندیم، محبوب،زین اور زبیرکو گرفتار کر لیا،

ملزمان سے01 عدد موٹر سائیکل مالیتی 60 ہزار روپے اور چوری شدہ گھریلو سامان مالیتی 03 لاکھ روپے برآمد کر لیا گیا،

جبکہ

ملزم ندیم سے ناجائز اسلحہ پسٹل 32 بور معہ ایمونیشن اور ملزم محبوب سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیے گئے،

ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،

شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے جسے ممکن بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

قدیم چینیوں نے منگولوں کے حملوں سے بچنے کیلئے دیوار چین بنا لی،اس عظیم دیوار کو بنانے کے دوران 10 لاکھ مزدور اپنی جانوں ...
06/08/2024

قدیم چینیوں نے منگولوں کے حملوں سے بچنے کیلئے دیوار چین بنا لی،اس عظیم دیوار کو بنانے کے دوران 10 لاکھ مزدور اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، بیس سے تیس فٹ اونچی اور پندرہ سو میل پر پھیلی یہ دیوار بنانے چین کو زمانے لگ گئے بالآخر معلوم انسانی تاریخ کی سب سے بڑی تعمیر معرض وجود میں آئی، دیوار چین بن گئی.
کیا چین بیرونی حملوں سے محفوظ ہوا؟

آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ اس دیوار کو بنانے کے بعد پہلے 100 سال میں منگولوں نے تین بار چین میں گھس کر چین کی اینٹ سے اینٹ بجا ڈالی اور اس سے بھی بڑی حیرت کی بات یہ ہے کہ تاتاریوں کو ایک بار بھی دیوار چین کو پھلانگنے یا توڑنے کی ضرورت محسوس نہ ہوئی، جانتے ہو کیوں؟ اس لئے کہ ہر بار بیرونی دشمن کے لئے دروازے اور کنڈیاں اندر سے کھلیں،

منگولوں نے محافظوں کو خریدا، ملک کے اندر غدار پیدا کئے.
قدیم چینیوں نے اپنی تمام توانائیاں اور وسائل دیوار بنانے میں لگا دیے لیکن یہ بھول گئے کہ انسان بھی بنانے،تراشنے اور ان کی تعمیر کرنی پڑتی ہے ان پر بھی پیسہ لگانا ہے ان کو خوشحال بنانا ہے

اس سے سبق یہ ملتا ہے کہ اگر آپ عوام کو تعلیم نہیں دیتے ان پر پیسہ نہیں لگاتے ان کو خوشحال نہیں بناتے تو آپ کو جدید ہتھیار اور مضبوط دفاع بھی نہیں بچا سکتا بلکہ ملک کے اندر سے ہی دشمن کو گیٹ کھولنے والے مل جاتے ہیں ۔

فراڈ الرٹ اسلام آباد کھنہ پل پر ایک کمپنی جس کا نام Wellness business system ہے(WBS) ان کے کچھ نمائندے لوگوں کو کام کی ل...
06/08/2024

فراڈ الرٹ
اسلام آباد کھنہ پل پر ایک کمپنی جس کا نام Wellness business system ہے(WBS) ان کے کچھ نمائندے لوگوں کو کام کی لالچ دے کر بلاتے ہیں اور بولتے ہیں پہلے 5000 روپے کھانا رہائش کی فیس بھرو اس کے بعد سب کچھ ہمیشہ کے لئیے فری ہے پھر تین دن ٹریننگ میں سکھاتے ہیں کہ یہاں آپ کو سال چھ مہینے میں اپنی گاڑی اور پلاٹ بھی دیا کیا جائے گا جب تین دن گزرتے ہیں چوتھے دن کہتے ہیں کے 45000 کا پیکج لگانا پڑے گا آپ کو کام کے لئیے مطلب انویسٹ کرنے پڑیں گے اور معاہدے کے لئیے ان پڑھ لوگوں کو فارم دیتے ہیں پر کرنے کے لئیے جو بندہ فارم فل کر دے اس کو 45000 روپے دینا پڑتا ہے ورنہ کہتے ہیں واپس جاؤ دو دن پہلے یہ فراڈ میرے جاننے والے کے ساتھ ھوا ہے اسے کہتے تھے پیسے نہیں تو اپنا موبائل بیچو یا ہمارے پاس جمع کر دو ہم خریدتے ہیں جو بندہ پیسے دے دے اس کو وہ پیسے واپس نہیں ملتے اس کو پیسے وصول کرنے کے لئیے 9 بندے یا جتنے بندے بلائے گا فی بندہ کے بدلے 5000 روپے ملے گا وہ پھر اس طرخ نوکری کا لالچ دے کر بندے بلاتا ہے اور اپنے پیسے وصول کرتا ہےاور کمپنی کے لوگوں کی ڈیمانڈ بھی کم پڑے لکھے اور غریب لوگوں کو بلانے کی ھوتی ھے تاکہ کوئی کاروائی نہ کر سکے کہتے ہیں ان پڑھ اور غریب لوگ بلائیں کہ فارم بھی نہ پڑھ سکیں فارم وہ لالچ میں ان پڑھ بندے کو پکڑا کر اس سے دستخط یا نشان انگوٹھا لے لیتے ہیں پھر وہ بندہ ان کا قرض دار بن جاتا ہے ہر صورت میں وہ پیسے پھر بھرتا ہےوہ جو فارم بھرنے کے لئیے دیتے ہیں اس پر صاف لکھا ہوتا ہے کہ میں 45000 روپے اپنی خوشی اور اپنی مرضی سے دے رہا ہوں جو ناقابل واپسی ہیں اور میں کمپنی سے بعد میں کوئی شکایت کا خقدار نہیں اور وہ فارم بھرنے سے پہلے فارم کی فوٹو بھی نہیں نکالنے دیتےہمارے غریب لوگ بیچارے جو لکھ پڑھ نہیں سکتے وہ سمجھے بغیر فارم بھر دیتے ہیں جس سے پھنس جاتے ہیں لہذا میں اس لئیے آپ سے گزارش کر رہا ہوں کے لوگ اس پوسٹ سے خبردار ہو جائیں گے۔
احتیاط میں ہی بہتری ہے۔
ہمارا قانون' انصاف و ادارے گھئ/ستو پی کر مست ملنگ بنے بیٹھے ہیں 😡

تین روز پہلے بالاکوٹ میں ملی بچی کی نعش کی خبر سامنے آ گی مزید پڑھیں تین دن قبل بارہ سالہ نور حرم کی نعش پودینہ بیلہ بال...
29/07/2024

تین روز پہلے بالاکوٹ میں ملی بچی کی نعش کی خبر سامنے آ گی
مزید پڑھیں
تین دن قبل بارہ سالہ نور حرم کی نعش پودینہ بیلہ بالاکوٹ سے برآمد ہو ٸی تھی ,مقتولہ کا تعلق نکہ پانی سے ہے جس کی گمشدگی کی رپورٹ تھانہ مانگل میں درج کرواٸی تھی۔ پولیس نے دوران تفتیش بچی کے قتل کے الزام میں سگے والد اور والدہ کو گرفتار کر لیا۔ اس بارے میں تھانہ مانگل پولیس ذرائع کے مطابق 23 جولائی کی رات گیارہ بجے تھانہ مانگل میں درج ہونے والی رپورٹ کے مطابق 12 سالہ نور حرم دختر شاہد سکنہ نکہ پانی کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا وہ گھر سے دن چھ بجے نکل کر گم ہو گئی ہے ۔ جب کہ اس رپورٹ کے درج ہونے سے آٹھ گھنٹے قبل ہی تھانہ بالاکوٹ کی حدود پودینہ بیلہ سے بچی کی نعش برآمد ہوئی جس پر تھانہ بالاکوٹ میں زیر دفعہ 302 ایف آئی آر درج ہو چکی تھی ۔ تھانہ مانگل میں درج رپورٹ کے مطابق نور حرم نے کالے رنگ کے کپڑے پہن رکھے تھے جب بچی کی نعش ملی تو اس کے کپڑے سرخ تھے ۔ تھانہ مانگل پولیس نے اپنے طور پر تفتیش کی تو معلوم ہوا کہ بچی کو 23 تاریخ کو ہی اس کی ماں ساتھ لے کر بالاکوٹ کسی زیارت پر گئی تھی ۔ پولیس کو والدہ پر شک ہوا ۔ پولیس نے بچی کے والد شاہد اور اس کی بیوی عذرا بی بی کو گرفتار کر کے گمشدگی کے ڈرامے کا ڈراپ سین کر دیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمہ عذرا بی بی اپنی تیسری بچی کی ذہنی معذوری سے تنگ تھی وقوعہ کے روز وہ بچی کو لے کر بالاکوٹ پہنچی اور بچی کا گلا گھونٹ کر اسے مار ڈالا اور وہیں ایک گھر کے باہر پھینک رہی تھی کہ گھر سے ایک بچہ آ گیا ۔ ملزمہ نے بچے سے کہا کہ میری یہ بچی بے ہوش ہے تم اس کا خیال رکھنا بچی کا والد گاڑی لے کر آئے گا اور ہم اسے ساتھ لے جائیں گے ۔ یہ کہہ کر ملزمہ وہاں سے نکل گئی ۔ بچے نے اپنے گھر والوں کو بتایا جب گھر والوں نے باہر آ کر دیکھا تو بچی مری ہوئی تھی ۔ انہوں نے فوری طور پر بالاکوٹ پولیس کو مطلع کیا۔ دوسری طرف مانگل پولیس کو دوران تفتیش بالاکوٹ سے ملنے والی بچی کی نعش کے حوالے سے معلوم ہوا تو بچی کی شناخت کروا کے تھانہ مانگل نے بچی کی والدہ اور والد دونوں کو گرفتار کر کے بغرض تفتیش مانسہرہ پولیس کے حوالے کر دیا

15/07/2024

*فیصل آباد*
*گزشتہ روز تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ میں پیر کی 16سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کا معاملہ*

*فیصل آباد*
*ایس ایس پی انویسٹیگیشن کی سربراہی میں بنائی گئی ٹیم نے 24گھنٹے کے اندر ملزم حافظ شکیل کو گرفتار کرلیا*

*فیصل آباد*
*سی پی او کامران عادل نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی مدینہ ڈویژن کو ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا تھا*

*فیصل آباد*
*پولیس نے ملزم سے تفتیش کا آغاز کردیا ہے*

*فیصل آباد*
*ملزم کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی*

*ترجمان*
*فیصل آباد پولیس*

پاکستان اور انڈیا سمیت پوری دنیا میں لیجنڈ سمجھے جانے والے گلوکار اور قوال نصرت فتح علی خان کی 90 کی دہائی کی ایک البم ا...
08/07/2024

پاکستان اور انڈیا سمیت پوری دنیا میں لیجنڈ سمجھے جانے والے گلوکار اور قوال نصرت فتح علی خان کی 90 کی دہائی کی ایک البم ان کی وفات کے 27 سال بعد رواں سال ریلیز کی جا رہی ہے۔

یہ البم لندن کے ایک سٹوڈیو کے کسی سٹور روم میں 34 سال قبل رکھی گئی تھی جسے ریئل ورلڈ ریکارڈز نے ’چین آف لائٹ‘ کا نام دیا ہے۔ کمپنی کے مطابق اس میں چار قوالیاں ہیں جن میں ایک آج تک کبھی باقاعدہ طور پر ریلیز نہیں ہوئی تھی۔

اس البم کے دوبارہ ملنے کی کہانی خاصی دلچسپ ہے اور اگر سنہ 2021 میں ریئل ورلڈ سٹوڈیوز کو اپنی پرانی ریکارڈنگز کو کسی دوسری جگہ منتقل کرنے کا خیال نہ آیا ہوتا تو شاید یہ البم مزید کئی برس تک پرستاروں تک نہ پہنچ پاتی

ریئل ورلڈ ریکارڈز سے جب ہم نے یہی سوال پوچھا کہ آخر یہ ریکارڈنگز اتنے عرصے بعد ملیں کیسے تو انھوں نے بذریعہ ای میل ہمیں اس بارے میں تفصیل سے جواب دیا۔

’سنہ 90 کی دہائی کے آغاز میں نصرت فتح علی خان ریئل ورلڈ سٹوڈیوز میں متعدد مرتبہ ریکارڈنگز کر چکے ہیں جن میں روایتی قوالی اور گلوکاروں مائیکل بروک اور پیٹر گیبریئل کے ساتھ سیشنز بھی شامل ہیں۔

’ان میں سے ایک لائیو سیشن کی ریکارڈنگ ریلیز نہیں کی گئی تھی اور اسے ریئل ورلڈ ٹیپ آرکائیوز میں محفوظ کر دیا گیا تھا جہاں یہ کئی سالوں تک ایسے ہی پڑی رہی۔ حالیہ برسوں میں ہم اپنی ٹیپ کلیکشن کو دوسری جگہ منتقل کرنے کی کوشش کر رہے تھے، اور اس دوران ہمیں ایک ایسا ٹیپ بوکس ملا جس پر یہ لکھا تھا کہ یہ نصرت فتح علی خان کی ریکارڈنگز ہیں۔ لیکن ان میں موجود گیت اس سے پہلے ریلیز نہیں ہوئے تھے، اور یہ دیکھ کر ہم بہت خوش ہوئے۔‘

وہ بتاتے ہیں کہ ’پرانی اینالوگ ٹیپ کی بحالی بہت احتیاط سے کی جانی تھی اس سے پہلے کہ اسے سنا جا سکے، لیکن جب اسے ایک مرتبہ ڈیجیٹل فارمیٹ میں منتقل کیا گیا اور ریئل ورلڈ کے سٹوڈیو میں اس کا ایک مکس بنایا گیا تو یہ تصدیق ہو سکی کہ یہ سب پہلے کبھی نہیں سنی گئیں، اور نہ ہی انھیں پہلے ریلیز کیا گیا۔

’ہمیں یہ البمز ڈھونڈ کر بہت خوشی ہوئی لیکن اب ہم پیچھے مڑ کر دیکھتے ہیں تو یہ زیادہ حیران کن بھی نہیں ہے کہ یہ ٹیپس ہمارے پاس موجود تھیں۔ سنہ 90 کی دہائی میں ہم نصرت کی البمز ریلیز کرنے کے حوالے سے خاصے محتاط تھے کیونکہ ہمارے میں پاس ان کی موسیقی کو پروموٹ کرنے کے لیے وقت بھی تھا اور جگہ بھی۔‘

انھوں نے کہا کہ ’اس وقت ہم صرف سی ڈی اور ایل پی کے ذریعے ان کی ریکارڈنگز ریلیز کر سکتے تھے کیونکہ اس وقت کوئی ڈیجیٹل پلیٹ فارم موجود نہیں تھا۔ اس لیے ہم اپنا ریلیز شیڈول بہت زیادہ مصروف بھی نہیں کرنا چاہتے تھے کہ ایک ہی وقت میں ساری البمز ریلیز کر دیں۔ اس لیے کچھ گانوں کو بعد میں ریلیز کرنے کے لیے ایک طرف رکھ دینا کچھ نیا نہیں تھا۔

’تاہم ان ٹیپس کو ہم وقت کے دھندلکے میں مکمل طور پر فراموش کر چکے تھے، جب تک ہم نے انھیں کئی برس بعد دوبارہ نہیں ڈھونڈ لیا۔

کمپنی کو یہ ریکارڈنگز سنہ 2021 میں مل گئی تھیں لیکن انھیں ریلیز کرنے میں کمپنی کو اتنا وقت کیوں لگا؟ اس کے جواب میں ریئل ورلڈ کا کہنا ہے کہ ’ہمیں اس ٹیپ کو بحال کرنے، مائیکل بروک کی مشاورت سے مکس بنانے اور پھر اسے ایک فن پارے کی شکل دینے میں وقت لگا۔

’ہم یہ تسلی کرنا چاہتے تھے کہ ہم اسے انتہائی خصوصی البم کو بہترین انداز میں ریلیز کریں۔‘

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس البم میں چار قوالیاں کل 42 منٹ کی ہیں اور ’مکمل سیشن ریلیز کیے جا رہے ہیں۔‘

ریئل ورلڈ ریکارڈز کا کہنا ہے کہ ’ہم اس حوالے سے نصرت کی خاندان سے مسلسل رابطے میں ہیں اور ہم ہمیشہ سے ہی ان سے رابطے میں رہے ہیں۔ ریئل ورلڈ ریکارڈز کے پاس ماضی میں بھی (نصرت کی) متعدد البمز رہی ہیں اور ہم ان کی اشاعت کے حوالے سے بھی کام کرتے رہے ہیں اس لیے کوئی ایسا وقت نہیں رہا جب ہم ان کے ساتھ رابطے میں نہ ہوں۔

’تاہم ہمارے یہ ایک بہترین لمحہ تھا جب ہم نے انھیں یہ بتایا کہ ہم نے ایک بہترین ریکارڈنگ حاصل کر لی ہے۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہمیں امید ہے کہ کسی بھی دوسری چیز سے زیادہ یہ ریکارڈنگز اور اس کی ریلیز کے حوالے سے موجود تمام توجہ عظیم گلوکار نصرت فتح علی خان کی میراث کو زندہ رکھے گی۔

’ان کی موسیقی ہر دور میں زندہ رہے گی اور اس کی کشش متعدد ثقافتوں میں لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کرتی رہے گی۔ ہمارے لیے یہ خوشی کی بات ہے کہ نصرت کی اہمیت آج بھی بہت زیادہ ہے
۔بشکریہ بی بی سی اردو۔

08/07/2024

نیلی ڈھن میں ڈوب کر جانبحق ہونے والے نوجوان کی میت کو ریسکیو 1122 کے اہلکار اور مقامی نوجوان ریسکیو کرتے ہوئے

Address

Jhelum
0544

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dina Jhelum News Update posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Dina Jhelum News Update:

Videos

Share