Weekly Jhang Times

Weekly Jhang Times Weekly newspaper from Jhang (Punjab) Pakisean

معروف تاجر سیٹھ عابد کی بیٹی فراح مظہر کو لے پالک بیٹے نے مبینہ طور پر لاہور کے علاقے مسلم ٹاؤن میں گولی مار کر قتل کردی...
19/06/2022

معروف تاجر سیٹھ عابد کی بیٹی فراح مظہر کو لے پالک بیٹے نے مبینہ طور پر لاہور کے علاقے مسلم ٹاؤن میں گولی مار کر قتل کردیا۔64 سالہ فراح مظہر اپنے لے پالک بیٹے فہد اور ایک بیٹی کے ساتھ مسلم ٹاؤن میں رہائش پذیر تھیں۔فہد نے مبینہ طور پر اپنی والدہ کو پیٹ میں گولی ماری، ان کی بیٹی نے انہیں قریبی ہسپتال منتقل کیا مگر وہ زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔مقتولہ 3 لے پالک بچوں کی ماں تھیں جن میں 2 بیٹے فرید، فہد اور ایک بیٹی شامل ہیں جبکہ مقتولہ خاتون کے شوہر امریکا میں مقیم ہیں۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے میں منتقل کردیا اور ڈیفنس میں مقیم مقتولہ کے دوسرے بیٹے فرید کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا ہے، پولیس ٹیموں نے جائے وقوع سے فرانزک شواہد اکٹھے کر کے قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔تاجر سیٹھ عابد کا شمار ملک کے 30 امیر ترین افراد میں ہوتا ہے، وہ 8 جنوری 2021 کو کراچی کے ایک ہسپتال میں مختصر علالت کے بعد تقریباً 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کی قبل تعریف کاروائی عثمان عرف ڈاکٹرڈکیت گینگ کامرکزی ملزم گرفتار وارداتوں میں چھینی گئی کار ٹیوٹا ک...
18/06/2022

ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کی قبل تعریف کاروائی
عثمان عرف ڈاکٹرڈکیت گینگ کامرکزی ملزم گرفتار وارداتوں میں چھینی گئی کار ٹیوٹا کرولاXLI،1ٹرک مزدا معہ نقدی کل مالیتی49لاکھ روپے اور اسلحہ برآمد

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹیک سنگھ رانا شعیب محمود کی سربراہی میں ٹوبہ پولیس ضلع بھر میں ڈکیتی،راہزنی،چوری اور روڈ رابری کرنے والے گینگز کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے حالیہ کاروائی میں ڈی ایس پی صدر سرکل ٹوبہ سید آصف علی شاہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی ٹوبہ انسپکٹر فریاد حسین معہ انچارجCIAکمالیہ ابتسام الحق ایس آئی و ملازمان پولیس پر مشتمل ٹیم نے انٹیلی جنس انفارمیشن اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کاروائی کرتے ہوئے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت پنجاب بھر میں ڈکیتی،راہزنی،چوری اوراقدام قتلکی وارداتیں کرنے والے عثمان عرف ڈاکٹر ڈکیت گینگ کے رکن 1۔غلام الیاس ولد گہنوز خان سکنہ کوٹ مہوئی تحصیل تونسہ ضلع ڈیرہ غازی خان کو گرفتار کیا۔ ملزم اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اسلحہ کے زور پر چھینی گئی گاڑیاں خرید کرتا تھا جس کے 2ساتھی عثمان عرف ڈاکٹراور شہزاد یوسف پولیس حراست سے فرار ہوتے ہوئے اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو چکے ہیں جن سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 2پسٹل30بور معہ گولیاں برآمد ہوئے تھے۔جبکہ اس گینگ کا ایک رکن سیام عرف وریام ولد غلا م فرید قوم جوئیہ سکنہ ضلع رحیم یار خان پہلے ہی گر فتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔اس طرح اس گینگ کے ٹوٹل 4ملزمان گر فتار کیے گئے ہیں۔
دوران انٹیروگیشن پولیس ٹیم نے ملزم کے انکشاف پر مختلف جگہوں پر ریڈ کر کے اسلحہ کے زور پرچھینی گئی کار ٹیوٹا کرولاXLIبرنگ میٹالک ماڈل 2009،1ٹرک مزدا مالیتی45لاکھ روپے اوروارداتوں میں استعمال ہونے والااسلحہ ناجائز1پسٹل30بو ر معہ گولیاں برآمدکیے۔
ملزمان کا ریکارڈ چیک کرنے پر ملزمان بین الاضلاعی ریکارڈ یافتہ اور انتہائی خطر ناک تھے جو ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت پنجاب بھر کے مختلف اضلاع،ضلع فیصل آباد،ملتان،لیہ،جھنگ،حافظ آباد،بہاولپور،وہاڑی،خانیوال،بہاولنگر،مظفر گڑھ،لودھراں اور ضلع ڈیرہ غازی خان پولیس کو ڈکیتی،راہزنی،چوری،اقدام قتل اور ناجائز اسلحہ کے مقدمات نمبر497/16،459/16،01/17،84/17، 654/17،653/17، 70/18،85/18،56/18،91/18، 92/18،116/18،372/18، 351/18، 479/18،253/18،734/18،735/18، 448/18،730/18،37/18،19/18،424/19،243/19،333/19، 77/20، 81/20، 98/20، 463/19، 70/20،29/11،109/20،122/20،11/20،181/20،187/20،147/20،156/20،06/21،37/21، 39/21،148/21 اور 162/11میں بھی مطلوب تھے۔ گرفتار ملزم سے لوگوں سے لوٹے گئے مال کی مزید ریکوری کی کوششیں جاری ہیں۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا شعیب محمود نے ڈکیت گینگ کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے اس کے ساتھ ساتھ تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔

پولیس نے پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) کے چیئرمین مصطفیٰ کمال، تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد رضوی اور سیک...
18/06/2022

پولیس نے پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) کے چیئرمین مصطفیٰ کمال، تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد رضوی اور سیکڑوں کارکنوں کے خلاف لانڈھی اور کورنگی میں ضمنی انتخاب کے دوران دہشت گردی، قتل اور پُرتشدد جھڑپوں پر 4 مقدمات درج کیے ہیں-سرکاری حکام کے مطابق ان واقعات میں ایک راہگیر ہلاک اور دیگر افراد زخمی ہوئے تھے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے نجی گارڈز سمیت 250 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔مزید بتایا گیا کہ ٹی ایل پی اور پی ایس پی سربراہان کے خلاف ایف آئی آرز میں دفعات 147، 148، 149، 302، 452، 427، 337 اے (ا)، 324 اور 7 اے ٹی اے شامل کی گئی ہیں۔

سری لنکا: پیٹرول کی قلت کے سبب اسکول، دفاتر دو ہفتے بند رکھنے کا اعلانپبلک ٹرانسپورٹ کے ساتھ ساتھ نجی گاڑیوں کے انتظامات...
18/06/2022

سری لنکا: پیٹرول کی قلت کے سبب اسکول، دفاتر دو ہفتے بند رکھنے کا اعلان
پبلک ٹرانسپورٹ کے ساتھ ساتھ نجی گاڑیوں کے انتظامات کی کمی کے سبب انہوں نے دفاتر میں صرف ضروری عملہ بلانے کا فیصلہ کیا ہے،ڈالر کی کمی کے سبب تیل کی درآمدات پر ادائیگیاں نہ ہونے کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ مکمل طور پر رک جانے کے باعث سری لنکن حکام نے دو ہفتوں کے لیے سرکاری دفاتر اور اسکول بند رکھنے کا اعلان کردیا۔خیال رہے سری لنکا کو کچھ ماہ سے شدید مہنگائی اور طویل دورانیہ لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے، جس کے بعد کئی ماہ سے احتجاج بھی جاری ہیں اور بعض اوقات احتجاج تشدد میں بھی تبدیل ہوئے ، مظاہرین کی جانب سے صدر گوٹابایا راجا پاسکا کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔
رواں ہفتے کے آغاز میں پیٹرول کی بچت کے پیشِ نظر حکام کی جانب سے جمعے کی چھٹی کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اس اقدام کے باوجود بھی پیٹرول اسٹیشن کے باہر لمبی قطاریں دیکھی گئیں، متعدد افراد کا کہنا تھا کہ وہ اپنی گاڑیوں کے فیول ٹینک بھروانے کے لیے کئی دنوں سے انتظار کر رہے ہیں۔

حج درخواستوں کے حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ مغربی ممالک میں رہنے والے ممکنہ حجاج کرام سے درخواستیں وصول اور ان کی سہولت فر...
18/06/2022

حج درخواستوں کے حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ مغربی ممالک میں رہنے والے ممکنہ حجاج کرام سے درخواستیں وصول اور ان کی سہولت فراہم کرنے والی کمپنی کے کم از کم ایک سرمایہ کار کا بھارتی حکومت سے قریبی تعلق ہے۔
ڈان اخبار میں شائع مڈل ایسٹ آئی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے حکام نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ آسٹریلیا، یورپ اور امریکا سے آنے والے عازمین حج کو سرکاری پورٹل موطوف کے ذریعے ویزا کے لیے درخواست دینے کی ضرورت ہوگی،

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ہے، اوگرا نے سمری حکومت کو ارسال کردی۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری ...
15/06/2022

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ہے، اوگرا نے سمری حکومت کو ارسال کردی۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 55 روپے فی لیٹر تک اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کردی ہے۔اوگرا نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ پیٹرول 29 جبکہ ڈیزل 55 روپے فی لٹر مہنگا کیا جائے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر حتمی فیصلہ حکومت آج کرے گی۔

مونس الہی پر منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج، دو فرنٹ مین گرفتار وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے منی لانڈرنگ کیس میں مونس ...
15/06/2022

مونس الہی پر منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج، دو فرنٹ مین گرفتار
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے منی لانڈرنگ کیس میں مونس الہیٰ پر مقدمہ درج کرلیا۔کیس میں مونس الہی کے دو مبینہ فرنٹ مینز نواز بھٹی اور مظہر اقبال کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ مونس الٰہی الائنس شوگر مل میں شیئر ہولڈر ہیں-مونس الہٰی نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف آئی اے کا مقصد مجھے گرفتار کرنا ہے، جن بندوں کو پکڑا ہے میں انہیں جانتا بھی نہیں۔ تفتیش کے لیے خود ہی ایف آئی اے میں پیش ہو رہا ہوں۔ یہ جو مرضی کر لیں عمران خان کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔

14/06/2022
پرویز مشرف کی موت کی افواہیں گذشتہ شام سے گردش کر رہی تھیں جن کی تردید کرتے ہوئے پاکستان کے سابق فوجی صدر کے خاندان نے ج...
11/06/2022

پرویز مشرف کی موت کی افواہیں گذشتہ شام سے گردش کر رہی تھیں جن کی تردید کرتے ہوئے پاکستان کے سابق فوجی صدر کے خاندان نے جمعے کو ایک بیان میں کہا کہ وہ گذشتہ تین ہفتوں سے دبئی کے ایک ہسپتال میں داخل ہیں اور ایک پیچیدہ بیماری کی وجہ سے ان کی صحتیابی ممکن نہیں۔
ٹوئٹر پر ایک پیغام میں 78 سالہ مشرف کے خاندان کا کہنا تھا کہ ’وہ وینٹی لیٹر پر نہیں ہیں۔ وہ اپنی بیماری (ایمیلوئیڈوسس) کی پیچیدگی کی وجہ سے پچھلے تین ہفتوں سے ہسپتال میں داخل ہیں۔‘اس پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ پرویز مشرف ’ایک مشکل مرحلے سے گزر رہے ہیں جس میں صحتیابی ممکن نہیں اور اعضا ناکارہ ہو رہے ہیں۔ ان کی روزمرہ کی زندگی میں آسانی کے لیے دعا کریں۔‘
ایمیلوئیڈوسس ایک نایاب اور سنگین بیماری ہے جس میں اعضا اور ٹشوز میں غیر معمولی پروٹینز بننا شروع ہوجاتے ہیں اور اس کی وجہ سے اعضا کی ناکامی کا خطرہ ہوتا ہے۔

بجٹ میں موبائل اور سگریٹ پر لیویز اور ڈیوٹی عائد، سولر پینل ٹیکس سے مستثنیٰبجٹ دستاویز کے مطابق بجٹ 23-2022 میں 30 ڈالر ...
10/06/2022

بجٹ میں موبائل اور سگریٹ پر لیویز اور ڈیوٹی عائد، سولر پینل ٹیکس سے مستثنیٰ
بجٹ دستاویز کے مطابق بجٹ 23-2022 میں 30 ڈالر کے موبائل فون پر 100 روپے لیوی عائد کی گئی ہے جبکہ 30 ڈالر سے 100 ڈالر مالیت کے موبائل فونز پر 200 روپے لیوی مقرر کی گئی ہے۔
بجٹ دستاویز کے مطابق 200 ڈالر کے درآمدی موبائل فون پر 600 روپے لیوی عائد ہوگی، 350 ڈالر مالیت کے موبائل فونز پر 1800 روپے لیوی دینا ہوگی۔نئے مالی سال کے بجٹ میں 500 ڈالر کے موبائل فون پر 4 ہزار روپے لیوی عائد کی گئی ہے، 700 ڈالر مالیت کے موبائل فون پر 8 ہزار روپے جبکہ 701 ڈالر یا اس سے زائد مالیت کے موبائل فون پر 16 ہزار روپے لیوی عائد ہوگی۔
بجٹ دستاویز کے مطابق 5 ہزار 690 روپے سے زائد مالیت کی فی ایک ہزار سگریٹس پر ایکسائز ڈیوٹی 5 ہزار 200 روپے سے بڑھا کر 5 ہزار 600 کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔بجٹ میں 5 ہزار 690 روپے سے کم مالیت کی فی ایک ہزار سگریٹس پر ایکسائز ڈیوٹی ایک ہزار 650 سے بڑھا کر ایک ہزار 850 کرنے کی تجویز ہے۔
بجٹ دستاویز کے مطابق 1601 سے 1800 سی سی کی گاڑی پر ڈیڑھ لاکھ روپے جبکہ 1801 سے 2000 سی سی تک کی گاڑی پر 2 لاکھ روپے ٹیکس عائد ہوگا۔بجٹ کے مطابق 2001 سے 2500 سی سی کی گاڑی پر 3 لاکھ روپے ٹیکس اور 2501 سے 3000 سی سی کی گاڑی کی رجسٹریشن پر 4 لاکھ ٹیکس لگے گا، 3000 سی سی سے بڑی گاڑی پر 5 لاکھ روپے ٹیکس لگانے کی تجویز بجٹ میں شامل ہے۔بجٹ میں کار ڈیلرز اور قیمتی گھڑیوں کے ریٹیلرز پر ماہانہ 50 ہزار روپے فکسڈ ٹیکس عائد کرنے کی بھی تجویز ہے جبکہ فکسڈ ٹیکس آمدن اور سیلز پر حتمی تصور ہوگا، اسپیشل کلاس کے ایسے دیگر ری ٹیلرز بھی فکسڈ ٹیکس کی زد میں آئیں گے۔

مالی سال 23-2022 کا بجٹ پیش، دفاعی بجٹ میں اضافہ، ماہانہ ایک لاکھ تک تنخواہ پر ٹیکس ختمترقیاتی بجٹ میں گزشتہ سال کے مقاب...
10/06/2022

مالی سال 23-2022 کا بجٹ پیش، دفاعی بجٹ میں اضافہ، ماہانہ ایک لاکھ تک تنخواہ پر ٹیکس ختم
ترقیاتی بجٹ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 19فیصد کمی کے بعد 800ارب روپے رکھا گیا ہے، وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل

بجٹ 23-2022، ملکی دفاع کے لیے ایک ہزار 523 ارب روپے مختصمالی سال 23-2022 کے بجٹ میں دفاع کے لیے ایک ہزار 523ارب روپے رکھ...
10/06/2022

بجٹ 23-2022، ملکی دفاع کے لیے ایک ہزار 523 ارب روپے مختص
مالی سال 23-2022 کے بجٹ میں دفاع کے لیے ایک ہزار 523ارب روپے رکھے گئے ہیں, ایک ہزار 450 ارب اخراجات آئیں گے، وزیر خزانہ

بجٹ 23-2022: مختلف ٹیکسز پر چھوٹ، نوجوانوں کے لیے خصوصی اعلاناتبجٹ میں آئی ٹی کے شعبے میں تربیت دینے، لیپ ٹاپس فراہم کر...
10/06/2022

بجٹ 23-2022: مختلف ٹیکسز پر چھوٹ، نوجوانوں کے لیے خصوصی اعلانات
بجٹ میں آئی ٹی کے شعبے میں تربیت دینے، لیپ ٹاپس فراہم کرنے اور آئی ٹی برآمدات کو فروغ دینے کیلئے 17 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں

بجٹ 23-2022: صحت کیلئے 24 ارب، ایچ ای سی کے لیے 65 ارب روپے مختصایچ ای سی کی ترقیاتی اسکمیوں کے لیے 44 ارب، نظیر تعلیمی ...
10/06/2022

بجٹ 23-2022: صحت کیلئے 24 ارب، ایچ ای سی کے لیے 65 ارب روپے مختص
ایچ ای سی کی ترقیاتی اسکمیوں کے لیے 44 ارب، نظیر تعلیمی وظائف پروگرام ایک کروڑ بچوں تک بڑھانے کے لیے 35 ارب رکھے ہیں، وزیر خزانہ

سابق صدر و سابق آرمی چیف ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف کے حوالے سے 10 جون کو سوشل میڈیا پر غلط خبریں وائرل ہونے کے بعد ان کے ...
10/06/2022

سابق صدر و سابق آرمی چیف ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف کے حوالے سے 10 جون کو سوشل میڈیا پر غلط خبریں وائرل ہونے کے بعد ان کے اہل خانہ کی جانب سے وضاحت جاری کی گئیسابق صدر کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کردہ وضاحتی بیان میں واضح کیا گیا کہ انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل نہیں کیا گیا، البتہ وہ علالت کے باعث ہسپتال میں زیر علاج ہیںساتھ ہی ٹوئٹ میں تصدیق کی گئی کہ پرویز مشرف انتہائی علیل ہیں اور وہ بیماری کی خطرناک اسٹیج پر پہنچ چکے ہیں۔ان کے اہل خانہ کی جانب سے پرویز مشرف کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کی گئی

پی ٹی آئی کا مقصود چپڑاسی، تفتیشی افسر محمد رضوان کی موت کی تفتیش کا مطالبہشریفوں پر جرح کرنے والے یا ان کے مقدمات کے گو...
10/06/2022

پی ٹی آئی کا مقصود چپڑاسی، تفتیشی افسر محمد رضوان کی موت کی تفتیش کا مطالبہ
شریفوں پر جرح کرنے والے یا ان کے مقدمات کے گواہ اچانک مر رہے ہیں، یہ بہت پریشان کن خبر ہے، فواد چوہدری

عامر لیاقت حسین کی میت خاندان کے حوالے کردی گئی ہے، پولیسپولیس سرجن کی طرف سے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی میت کا ...
10/06/2022

عامر لیاقت حسین کی میت خاندان کے حوالے کردی گئی ہے، پولیس
پولیس سرجن کی طرف سے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی میت کا معائنہ کرنے کے بعد ان کا میت خاندان کے حوالے کردیا گیا ہے۔، پولیس

عامر لیاقت سے تنسیخ نکاح کیلئےعدالت جانے والی دانیہ ملک کا عدت میں بیٹھنے کا اعلاندانیہ ملک اور عامر لیاقت حسین نے فروری...
10/06/2022

عامر لیاقت سے تنسیخ نکاح کیلئےعدالت جانے والی دانیہ ملک کا عدت میں بیٹھنے کا اعلان
دانیہ ملک اور عامر لیاقت حسین نے فروری 2022 میں شادی کی تھی،مئی میں دانیہ نے تنسیخ نکاح کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی تھی

موجودہ مالی سال میں اس مد میں دی گئی رعایتوں کا حجم 17کھرب 60 ارب روپے ہے۔ پاکستان اکنامک سروے برائے 2021-22 میں انکشاف ...
10/06/2022

موجودہ مالی سال میں اس مد میں دی گئی رعایتوں کا حجم 17کھرب 60 ارب روپے ہے۔ پاکستان اکنامک سروے برائے 2021-22 میں انکشاف کیا گیا ہے کہ صرف ایک سال کے دوران ٹیکس رعایتوں میں 443 ارب روپے یا 34فیصد کا اضافہ ہوا۔ یہ ایک سال میں ٹیکس رعایتوں کی مد میں دی گئی سب سے بڑی رقم ہے۔پی ٹی آئی حکومت نے 4سال کے دوران مجموعی طور پر 52کھرب روپے کی ٹیکس رعایتیں دیں۔ یہ رقم رواں مالی سال میں ایف بی آر کے جمع کردہ ٹیکس کا 87 فیصد بنتی ہے۔ یہ ٹیکس رعایتیں ماضی میں بھی منظور کی جاتی رہی ہیں اور انھیں ٹیکس قوانین کے تحت تحفظ حاصل ہے۔پی ٹی آئی سمیت کوئی بھی حکومت ان رعایتوں میں کمی نہیں لاسکی۔ اقتصادی سروے کے مطابق رواں مالی سال میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹی کی مد میں ٹیکس رعایتوں کا حجم 17کھرب 57ارب روپے ہے۔ البتہ انکم ٹیکس کی مد میں دی جانے والی چھوٹ اور رعایت میں 48.38 ارب روپے کی کمی ہوئی ہے۔
سابق حکومت نے رواں مالی سال کے دوران انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 1757.035ارب روپے کی چھوٹ اور مراعات دیں جبکہ پچھلے مالی سال 2020-21ء کے دوران انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں مجموعی طور پر 1314.273 ارب روپے کی چھوٹ اور رعایت دی گئی تھیں

عامر لیاقت کی اہلیہ دانیہ شاہ نے ان کی تدفین  میں شرکت کی  خواہش ظاہرکردی۔نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں دانیہ شاہ نے کہا...
10/06/2022

عامر لیاقت کی اہلیہ دانیہ شاہ نے ان کی تدفین میں شرکت کی خواہش ظاہرکردی۔
نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں دانیہ شاہ نے کہا کہ عامر لیاقت کی تدفین میں جانا چاہتی ہوں لیکن میری والدہ چاہیں گی تو میں جاؤں گی۔ وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز سے درخواست ہے کہ میں عامرلیاقت کی تدفین میں میں شریک ہونے جانا چاہتی ہوں سیکورٹی کے ساتھ شرکت کی اجازت دی جائے۔
دانیہ شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ہماری تو صلح ہورہی تھی مجھے تو پتا ہی نہیں تھا کہ وہ مجھے چھوڑ کر چلے جائیں گے۔عامر لیاقت نے مجھے دو دن قبل سوشل میڈیا پرمیسج کیا تھا لیکن میں نے جواب نہیں دیا تاہم میری والدہ سے ان کی روزانہ بات ہوتی تھی

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے آج پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں آج...
07/06/2022

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے آج پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہو رہا'۔
ان کا کہنا تھا کہ 'ایسی کوئی سمری تیار کی گئی ہے نہ ہی قیمتیں بڑھانے کا ارادہ ہے'۔

بی جے پی رہنماؤں کے پیغمبر اسلام (ﷺ) کے بارے میں توہین آمیز ریمارکس، مسلم دنیا میں غم و غصے کی لہرقطر، کویت اور ایران نے...
06/06/2022

بی جے پی رہنماؤں کے پیغمبر اسلام (ﷺ) کے بارے میں توہین آمیز ریمارکس، مسلم دنیا میں غم و غصے کی لہر
قطر، کویت اور ایران نے ہندوستان کے سفیر کو طلب کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔
قطر نے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے والے ایسے 'اسلام فوبک' خیالات کے اظہار کی اجازت دینے پر ہندوستان سے عوامی سطح پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔
کویت نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ اس نے بھارت سے احتجاج کرتے ہوئے سرکاری احتجاجی مسراسلہ تھمایا ہے جس میں بھارت کی حکمران جماعت کے ایک عہدیدار کی جانب سے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم، اسلام اور مسلمانوں کے خلاف دیے گئے توہین آمیز بیانات کو ریاست کویت کی جانب سے سختی سے مسترد کیا گیا اور شدید مذمت کا اظہار کیا گیا ہے
وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی بی جے پی رہنما کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے دنیا پر زور دیا ہے کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لے، بھارت کی سرزنش اور مذمت کرے۔. ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم نے مزید کہا کہ مسلمانوں کی نبی کریم ﷺ سے محبت سب سے زیادہ ہے اور وہ حضور ﷺ کے لیے جان بھی قربان کر سکتے ہیں۔
قطر کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعہ کے بعد قطر نے ہندوستانی سفیر کو طلب کر کے اسے سرکاری احتجاجی مراسلے تھمایا جس میں قطر کی جانب سے مایوسی کا اظہار کیا گیا تھا اور بھارت کی حکمراں جماعت کے ایک عہدیدار کی جانب سے پیغمبر اسلام، اسلام اور مسلمانوں کے خلاف ادا کیے گئے متنازع ریمارکس کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے ان کی سخت مذمت کی گئی تھی۔قطر نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ بھارتی حکومت کی جانب سے ان ریمارکس کی عوامی سطح پر معافی اور فوری مذمت کی توقع رکھتا ہے
عمان کے مفتی اعظم شیخ احمد بن حمد الخلیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہندوستان کی حکمران جماعت کی ترجمان کا 'غلیظ، توہین آمیز' بیان ہر مسلمان کے خلاف جنگ کے مترادف ہیں۔

The Ministry of Foreign Affairs Summons the Indian Ambassador and Hands Him an Official Note on Qatar’s Total Rejection ...
06/06/2022

The Ministry of Foreign Affairs Summons the Indian Ambassador and Hands Him an Official Note on Qatar’s Total Rejection and Condemnation of the Remarks of an Official in the Ruling Party in India Against Prophet Mohammed(PBUH)

عمران خان کو فراہم سیکیورٹی ہی انہیں ضمانت ختم ہونے پر گرفتار کرلے گی، رانا ثنااللہعمران خان کو اسلام آباد واپسی پر خوش ...
05/06/2022

عمران خان کو فراہم سیکیورٹی ہی انہیں ضمانت ختم ہونے پر گرفتار کرلے گی، رانا ثنااللہ
عمران خان کو اسلام آباد واپسی پر خوش آمدید کہتے ہیں، قانون کے مطابق ان کو سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے، وزیر داخلہ

Address

Yousaf Shah Road
Jhang
35200

Telephone

+923115262646

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Weekly Jhang Times posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Weekly Jhang Times:

Videos

Share

Category


Other Newspapers in Jhang

Show All