Voice OfJhang

Voice OfJhang Trusted Voice Online.
(1)

23/12/2024

جھنگ۔ سیٹلائٹ ٹاؤن کے نجی سکول میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے نیوٹریشن ونگ کی طرف سے بچوں میں صحت مند خوراک کی آگاہی لیے سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔۔
*دیکھئیے لاہور رنگ نیوز TVپر*
رپورٹ ۔ چوہدری عمار

22/12/2024

اوکاڑہ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ہسپتال کی قیدی واڑد سے زیر حراست فرار ہونے والا معزور ڈکیٹ پولیس کے لیے درد سر بن گیا۔
پولیس کو تاحال خطرناک ڈکیٹ ساجد عرف ساجو کی گرفتاری میں کامیابی نہ مل سکی
معذور ڈکیت بیساکھی کے سہارے فرار ہوا
اوکاڑہ ملزم ساجد عرف ساجو ایک ماہ قبل پولیس مقابلے میں زخمی ہونے کے بعد گرفتار ہوا تھا.زخمی ڈاکو کی بعدزاں ڈاکٹروں نے ٹانگ کاٹ دی تھی
ملزم سنگین ڈکیتی راہزنی اور چوری جیسی 21 سے زیادہ وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا. ڈی پی او محمد راشد کے احکامات پر پولیس نے دو کانسٹیبل کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا.

22/12/2024

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مائی سکول سٹیلائیٹ ٹاون جھنگ میں صحت مند خوراک سیمینار ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن عدنان حیدر اور ماہرین غذائیات کی شرکت۔ بچوں کی سکرینگ اور مفید مشورے بھی دیے۔
MySchool Jhang

19/12/2024
کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل ACE پنجاب کی ہدایت پر آج CO جھنگ نے اپنے عملے کے ہمراہ ملزم ملک حقنو...
17/12/2024

کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل ACE پنجاب کی ہدایت پر آج CO جھنگ نے اپنے عملے کے ہمراہ ملزم ملک حقنواز ولد محمد ریاض ولد کہوٹہ ضلع راولپنڈی کے گھر پر چھاپہ مار کر اسے گرفتار کر لیا۔

ملزم کے خلاف الزام ہے کہ اس نے پرائیویٹ افراد اور محکمہ ریونیو کے اہلکاروں سے ملی بھگت کرکے شکایت کنندہ رفیق جٹ سکنہ تحصیل گوجرہ سے 30 لاکھ روپے وصول کئے۔عدالتی کارروائی کی منظوری دی گئی اور ملزم کو P.O قرار دے دیا گیا۔جلد چالان عدالت میں جمع کرایا جائے گا۔

جھنگ (وآج)نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ جھنگ ، ابراھیم جاوید  ویلفیئر فاؤنڈیشن جھنگ ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جھنگ ،سوشل وی...
17/12/2024

جھنگ (وآج)نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ جھنگ ، ابراھیم جاوید ویلفیئر فاؤنڈیشن جھنگ ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جھنگ ،سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ جھنگ اور مقامی کمیونٹی کے باہمی تعاون سے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ موضع ٹھٹھی نصرت یونین کونسل کوٹ خان تحصیل و ضلع جھنگ میں لگایا گیا جس میں پانچ مختلف امراض کے مختلف ڈاکٹر صاحبان نے 500 سے زائد مریضوں کو چیک اپ کرنے کے علاوہ فری ادویات بھی تقسیم کی ۔اس کے علاوہ اس کیمپ میں این سی ایچ ڈی کی فیلڈ ٹیم نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 100 سے زائد خواتین کے اندراج کے علاوہ 100 سے زائد بچوں کے تعلیمی وظائف کا اندراج کیا ۔اس کیمپ کے مہمان خصوصی الحاج ملک نصرت اکیرا سرپرست اعلیٰ ابراھیم جاوید ویلفیئر فاؤنڈیشن جھنگ اور ملک احسان اللّه کمبوہ ڈپٹی ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی جھنگ و ٹوبہ ٹیک سنگھ تھے ۔اس کیمپ کے چیف میزبان حاجی ملک جاوید اقبال اکیرا تھے ۔ڈپٹی ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی اور صدر ابراھیم جاوید ویلفیئر فاؤنڈیشن نے کہا کہ ڈی سی جھنگ کی زیر نگرانی حکومت پنجاب اور حکومت پاکستان کے نعروں ،ہیلتھ فار آل ،ایجوکیشن فار آل ،ایجوکیشن پروموشن اور غربت کے خاتمہ کے لیے تگ و دو جاری رکھی جاۓ گی جس طرح جھنگ شہر سے 50 کلومیٹر کے فاصلے پر دور دراز دریائے جہلم کے کنارے پر یہ مستحق عوام کی ویلفیئر کا کیمپ منعقد کیا گیا اس عزم کا مصمم ارادہ کرتے ھیں ویلفیئر کے کاموں میں ہر پلیٹ فارم پر کرتے عوامی کیمپ کرتے رہے گے انشاءﷲ ۔۔۔

17/12/2024

گرین جھنگ کے تحت جھنگ میں منفرد گاڑیوں کا کار شو

16/12/2024

حکیم حافظ یونس (مرحوم) کا بیٹا حکیم حافظ مصعب کا چھوٹا بھائی (سرور دواخانہ مچھلی بازار والے) انتقال کر گے ہیں جنازہ 9:30 بجے لوہلے شاہ قبرستان میں ادا کیا جائے گا

اٹھارہ ہزاری:پولیس کی مچھلی کھانے کی خواہش دو مقدمات کا ملزم فرار کروا بیٹھیاٹھارہ ہزاری:ریمانڈ کے بعد منشیات فروشی اور ...
16/12/2024

اٹھارہ ہزاری:پولیس کی مچھلی کھانے کی خواہش دو مقدمات کا ملزم فرار کروا بیٹھی

اٹھارہ ہزاری:ریمانڈ کے بعد منشیات فروشی اور چوری کے مقدمے میں گرفتار ملزم فرار ہوگیا

اٹھارہ ہزاری:ملزم کو عدالت میں پیشی کے بعد واپس لایا جارہا تھا،ہیڈ تریموں کے قریب مچھلی کھانے کے دوران ملزم فرار ہوگیا

معاشرےکی خیرخواہی ہماری اولین ترجیح ہے۔                                   جھنگ۔ انجمن ارائیاں ضلع جھنگ کا اجلاس چوہدری س...
16/12/2024

معاشرےکی خیرخواہی ہماری اولین ترجیح ہے۔ جھنگ۔ انجمن ارائیاں ضلع جھنگ کا اجلاس چوہدری سویٹس یوسف شاہ روڈ پر انعقاد پذیر ہوا جس کی قیادت ڈاکٹر محمد اشفاق ضلع چئیرمین اور نگرانی چوہدری غلام مصطفی ضلع صدر نے کی ۔اجلاس کا اعلامیہ ضلع جنرل سیکرٹری مولانا حافظ محمد عمیر الغزالی نے جاری کیا ۔اس اجلاس میں چوہدری غلام نبی ،چوہدری قیصر عباس ،چوہدری اسامہ خادم ،میاں انور نور،چوہدری خادم حسین ،چوہدرہ احسن ندیم جگنو ،چوہدری محمد شفیق جالندھری ،چوہدری ظہیر بابر ،چوہدری محمد اسلم ،چوہدری نعمان گل ،چوہدری مقبول حسین ،چوہدری عمار نبیل اور دیگر نے شرکت کی ۔اس اجلاس میں ارائیں برادری کی فلاح و بہبود اور سالانہ ضلعی کنونشن اور رمضان میں فلاحی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا ۔اس حوالے سے تمام تحصیلوں ، صدر زون ،سٹی زون اور نیا شہر زون کی رابطہ کمیٹیوں کے اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ جماعتی نظم کا قیام عمل میں لایا جا سکے ۔اس اجلاس میں ڈاکٹر اشفاق نے بات کرتے ہوئے کہ ہم ظاہری نمود و نمائش نہیں فلاح اور خیر خواہی چاہتے ہیں ۔چوہدری غلام مصطفی نے کہا ہم اتفاق و اتحاد کی پالیسی پر یقین رکھتے ہین ۔چوہدری قیصر عباس نے کہا کہ ہمارا مشن تعمیر انسانیت اور تعمیر قبیلہ ہے ۔اخر میں مولانا عمیر الغزالی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہماری اولین ترجیح خیر خواہی ہے اور ہم دعوت کے سٹیج پر ہیں ۔ان شاءاللہ وقت کے ساتھ ارائیں قبیلہ نا صرف منظم ہوگا بلکہ خیر خواہی کے ساتھ معاشرے میں کلیدی کردار ادا کرے گا ۔ہماری محنت کسی کو مرعوب کرنے کے لئیے نہیں بلکہ فلاح اور تعمیر انسانیت کے لئیے ہے

چناب کالج جھنگ میں آل پاکستان تقریری مقابلہ جات کا انعقادجھنگ :چناب کالج جھنگ میں آل پاکستان تقریری مقابلہ جات کا شاندار...
15/12/2024

چناب کالج جھنگ میں آل پاکستان تقریری مقابلہ جات کا انعقاد
جھنگ :چناب کالج جھنگ میں آل پاکستان تقریری مقابلہ جات کا شاندار و پروقار انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر کے نامور تعلیمی اداروں نے شرکت کی۔اس موقع پر وطن عزیز کے نامور مصنف ، محقق ، دانشور ، ادیب مہمانِ خصوصی ڈاکٹر انعام الحق جاوید نے ادارے کے تعلیمی معیار اور سرگرمیوں کو سراہا۔آل پاکستان مقابلہ اردو تقاریر میں سید کمال احمد (پنجاب یونیورسٹی لاہور ) نے اول انعام جیتا، جبکہ انگریزی تقاریر میں حسن شہریار (جی سی یونیورسٹی لاہور) نے میدان مارا۔ پروقار ایونٹ کی مجموعی ٹرافی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے نام رہی۔ تقریب کے اختتام پر پرنسپل چناب کالج جھنگ لیفٹیننٹ کرنل (ر) اعظم مقبول صدیقی نے مہمانِ خصوصی کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔ اس موقع پر چناب کالج جھنگ کے تمام ونگز کے سربراہان ۔ انتظامی افسران ، اساتذہ کرام ،طلبا و طالبات اور کئی دیگر اہم افراد بھی موجود تھے ۔

15/12/2024
14/12/2024

10 جنوری سے نہروں کا پانی بند ہوگا۔ سالانہ نہر بندی پروگرام ۔۔

سیفٹی سیمینار سٹیلایٹ ٹاون سب ڈویژن ۔ جھنگ سرکل
14/12/2024

سیفٹی سیمینار سٹیلایٹ ٹاون سب ڈویژن ۔ جھنگ سرکل

14/12/2024

شور کوٹ۔شاہد شہید روڈ پر انسولیٹر پھٹ گیا۔

شور کوٹ۔انسولیٹر پھٹنے سے 11KV کی لائن گر گئی۔

شور کوٹ۔متعدد دکانوں کے میٹر بھی جل گئے۔

شور کوٹ۔فیسکو کی جانب سے شہر میں فوری طور پر بجلی کی سپلائی بند کر دی گئی

شور کوٹ۔فیسکو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر کام شروع کر دیا

13/12/2024
12/12/2024

مزدور کی فریاد

یونیورسٹی آف جھنگ کے ڈیلی ویجز ملازمین کئی ہفتوں سے اپنی تنخواہوں سے محروم ہیں۔ خالی جیبوں اور بھرے دلوں کے ساتھ وہ روز اپنے بچوں کی بھوک اور ضروریات کی جنگ لڑتے ہیں۔

اللہ کے نبی ﷺ نے فرمایا:
"أَعْطُوا الْأَجِيرَ أَجْرَهُ قَبْلَ أَنْ يَجِفَّ عَرَقُهُ"
(سنن ابن ماجہ)
ترجمہ: "مزدور کی مزدوری اس کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے دے دو۔"

مگر یہاں مزدوروں کے آنسو بھی خشک ہو چکے ہیں، امیدیں دم توڑ رہی ہیں اور گھروں میں فاقوں کا راج ہے۔ ان کے بچے سوال کرتے ہیں کہ ابو! ہم اسکول کب جائیں گے؟ امی! آج کھانے میں کیا ہے؟ لیکن ان کے پاس کوئی جواب نہیں۔

یہ مظلوم دلوں کی صدا ہے کہ رجسٹرار آفس کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق فوری طور پر تنخواہیں دی جائیں تاکہ یہ غریب مزدور بھی اپنے گھروں میں خوشی اور سکون کا سانس لے سکیں۔ کیا ان کی محنت کا کوئی مول نہیں؟ کیا ان کے بچوں کے خوابوں کی کوئی قیمت نہیں؟

خدارا! ان کے حقوق ادا کریں، اس سے پہلے کہ یہ فریاد آسمانوں تک پہنچ جائے۔

Address

Press Club Jhang
Jhang Sadar
35200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice OfJhang posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Voice OfJhang:

Videos

Share