Khayam News
- Home
- Pakistan
- Jauharabad
- Khayam News
To Solve Public's Problems
(8)
Address
14 Block Behind HBL Jauharabad Branch
Jauharabad
41200
Website
Alerts
Be the first to know and let us send you an email when Khayam News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.
Contact The Business
Send a message to Khayam News:
Videos
*اظہر علی اعوان کا غلام اکبر بھٹی کی والدہ محترمہ کی وفات پر سے اظہار تعزیت* *پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزدامیدوار حلقہ پی پی 81 خوشاب ملک اظہرعلی اعوان ضلعی رہنما پی پی پی ملک احمد جاوید اعوان کی کلچرل ونگ پاکستان پیپلزپارٹی ضلع خوشاب کے صدر چیرمین ایڈیٹر کونسل خوشاب غلام اکبر بھٹی ٹیچر گورنمنٹ ہائیرسکنڈری سکول خوشاب ملازم حسین عابد کےگھر آمد ،انکی والدہ محترمہ کی وفات پر اظہار تعزیت اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔۔۔۔۔ خیام نیوز
*تحریک انصاف کے سابق ایم این اے امجد خان نیازی نے گرفتاری دیدی* *خیام نیوز:::::* میانوالی سے تحریک انصاف کے سابق ایم این اے امجد علی خان نے اے ٹی سی عدالت سرگودھا میں گرفتاری دے دی۔ خدا کیلئے ہمیں دہشتگرد مت کہیں ہم محب الوطن پاکستانی ہیں۔ ریاست ماں کی طرح ھوتی ھے ۔اگر ہم نے دہشتگردی کی ھے تو ہمیں گولی ماردیں۔۔۔۔۔۔ خیام نیوز
*قتل کو خودکشی کا رنگ دینے والے 03 ملزمان گرفتار۔ بیٹی نے آشنا اور اس کے دوست کے ساتھ مل کر باپ کو قتل کر دیا* *خیام نیوز:::::*تھانہ نوشہرہ کی حدود سبھرال میں بیٹی نے آشنا اور اس کے دوست کے ساتھ مل کر اپنے سگے باپ کو قتل کر دیا۔ اطلاع پر مقامی پولیس نے جائے وقوعہ کا جائزہ لیا لواحقین نے واقع کو خودکشی کا رنگ دیا۔ توقیر محمد نعیم ڈی پی او خوشاب کی خصوصی ہدایت پر کہ جائے وقوعہ کا تمام پہلوؤں سے مکمل جائزہ لیا جائے کہ کہیں قتل تو نہ کیا گیا ہے۔ مقامی پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جس پر پولیس کو شبہ ہوا کہ وقوعہ خودکشی نہ بنتا ہے بلکہ قتل کا اندیشہ ہے۔ مقامی پولیس نے تفتیش کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے جب مقامی طور پر اور ٹیکنیکل بنیادوں پر تحقیق کی تو انکشاف ہوا کہ ملزمہ مہوش کلثوم جو مقتول کی بیٹی ہے نے اپنے باپ احمد نواز کو آشنا محمد عاصم اور اس کے دوست فیصل کے ساتھ مل کر قتل کر دیا جس پر مقدمہ نمبر 218/23 درج ہوا۔ تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن کو ٹھوس شواہد پر تفتیش مکمل کرتے ہوئے قرارواقع سزا دلوائی جائے گی۔ وجہ عناد ملزم محمد عاصم اور مقتول کی بیٹی مہوش کلثوم شادی کرنا چاہتے تھے جس پر والد راضی نہ تھا اس رنج کے باعث بیٹی نے آشنا کے ساتھ مل کر باپ کو قتل کر دیا۔ *ترجمان خوشاب پولیس*
*قتل کو خودکشی کا رنگ دینے والے 03 ملزمان گرفتار۔ بیٹی نے آشنا اور اس کے دوست کے ساتھ مل کر باپ کو قتل کر دیا* *خیام نیوز:::::* تھانہ نوشہرہ کی حدود سبھرال میں بیٹی نے آشنا اور اس کے دوست کے ساتھ مل کر اپنے سگے باپ کو قتل کر دیا۔ اطلاع پر مقامی پولیس نے جائے وقوعہ کا جائزہ لیا لواحقین نے واقع کو خودکشی کا رنگ دیا۔ توقیر محمد نعیم ڈی پی او خوشاب کی خصوصی ہدایت پر کہ جائے وقوعہ کا تمام پہلوؤں سے مکمل جائزہ لیا جائے کہ کہیں قتل تو نہ کیا گیا ہے۔ مقامی پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جس پر پولیس کو شبہ ہوا کہ وقوعہ خودکشی نہ بنتا ہے بلکہ قتل کا اندیشہ ہے۔ مقامی پولیس نے تفتیش کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے جب مقامی طور پر اور ٹیکنیکل بنیادوں پر تحقیق کی تو انکشاف ہوا کہ ملزمہ مہوش کلثوم جو مقتول کی بیٹی ہے نے اپنے باپ احمد نواز کو آشنا محمد عاصم اور اس کے دوست فیصل کے ساتھ مل کر قتل کر دیا جس پر مقدمہ نمبر 218/23 درج ہوا۔ تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن کو ٹھوس شواہد پر تفتیش مکمل کرتے ہوئے قرارواقع سزا دلوائی جائے گی۔ وجہ عناد ملزم محمد عاصم اور مقتول کی بیٹی مہوش کلثوم شادی کرنا چاہتے تھے جس پر والد راضی نہ تھا اس رنج کے باعث بیٹی نے آشنا کے ساتھ مل کر باپ کو قتل کر دیا۔ *ترجمان خوشاب پولیس*
*اسسٹنٹ کمشنرخوشاب کے میرج ہالوں پرچھاپے، لاکھوں کے جرمانے* **خیام نیوز:::::* حکومتی پالیسی پنجاب میرج ایکٹ 2016 پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر خوشاب ملک محمد اعجاز اور تحصیلدار خوشاب کلیم اللہ نے جوہرآباد اور خوشاب میں مختلف میرج ہالز کا دورہ کیا۔انہوں نے میرج ہالز کی انتظامیہ کو تنبیہ کی کہ وہ حکومتی پا لیسی پر عمل پیرا ہوں اور ضلعی انتظامیہ خوشاب سے بھر پور تعاون کریں اور اپنے خلاف ہونے والی کاروائی سے بچیں۔دوسری جانب ڈسٹرکٹ آفیسر انڈ سٹریز خوشاب محمد عبداللہ نے پنجاب میرج ایکٹ پر پابندی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ روز مختلف میرج ہالز کی 17انسپکیشنز کی گئیں۔جن میں تحصیل خوشاب کی 11اور دیگر تحصیلوں قا ئدآباد،نوشہرہ اور نورپور تھل میں دو دو انسپکیشنز کی گئیں۔تحصیل خوشاب اور تحصیل نوشہرہ میں ون ڈش کی پا بندی توڑنے والے دو کیٹرز کو پچاس پچاس ہزار روہے جرمانہ کیا گیا۔اس طرح ضلع خوشاب میں گذ شتہ روز پنجاب میرج ایکٹ کی سر گرمیاں انجام دیتے ہوئے مجموعی طور پر ایک لاکھ روپے جرمانہ ہوا۔ ۔۔۔۔۔خیام نیوز
*سنگھا برادران کیطرف سے بڑا اعلان سامنے آ گیا* *شہری اتحاد نے حلقہ پی پی 81 تحصیل نوشہرہ وادی اور حلقہ پی پی 82 خوشاب ٹو تحصیل خوشاب کے دونوں حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔۔۔۔۔۔ خیام نیوز*
*سینئر صحافی چوھدری محمد ارشد بھٹہ کی صاحبزادی حورین ارشد بھٹہ کی پہلی سالگرہ کی تقریب کی جھلکیاں۔۔۔۔۔۔ خیام نیوز*
*حلقہ پی پی 81 خوشاب سے مسلم لیگ ن کے متوقع امیدوار چوہدری شجاع الرحمن ٹیپو ایڈووکیٹ سے ان کے آفس میں یونین کونسل ناڑی کے سابق کونسلر ملک ایوب اعوان سابق کونسلر خوشی محمد کھریال محمد اسماعیل نائب صدر سٹی خوشاب محمد وقاص اعوان محمد طارق محمود کی ملاقات۔یونین کونسل سے بھرپور سپورٹ و حمایت کا اعلان۔۔۔۔۔خیام نیوز*
اسپین کی تاریخ کا سب سے بڑا مظاہرہ۔ عوام کا ایک سمندر غـــزہ کے مظلوم مسلمانوں کیلئے امڈ آیا۔۔۔۔۔خیام نیوز
ڈی پی او خوشاب نے نور پور تھل کی بیوہ خاتون کی زمین پر قبضہ چھڑوانے کے لٸے احکامات جاری کر دیے، عوامی سماجی حلقوں کا ڈی پی او خوشاب کو خراج تحسین۔۔۔۔۔۔ خیام نیوز
پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کی صدر محترمہ ثمینہ خالد گھرکی کی ہدایت پر تنظیمی عہدیداران لیڈیز ونگ کی رجسٹریشن کا عمل پیپلز سیکرٹریٹ سٹریٹ 3 خوشاب کامیابی سے جاری ہے۔ متوقع الیکشن میں خواتین ونگ فعال اور بھرپور کردار ادا کرے گی۔ہر حلقہ میں گھر گھر جا کر خواتین چئرمین بلاول بھٹو کاملکی استحکام اور سلامتی کا ایجنڈا اور پارٹی منشور پہنچائیں گی۔خصوصی بریفنگ میں خواتین کو پارٹی کے حلقہ وائز امیدواران کے بارے میں تفصیلات فراہم کی گئیں۔ گوہر جمال، پریذیڈنٹ پی پی پی سرگودھا ڈویژن لیذیز ونگ تطہیر صابرہ، ضلعی صدر پی پی پی ضلع خوشاب لیڈیز ونگ
*امیدوار پاکستان پیپلزپارٹی حلقہ PP-81 خوشاب ملک اظہر علی اعوان کی حلقے میں ملاقاتوں کا سلسلہ جاری* انہوں نے حلقہ میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے ملاقاتیں کیں،اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ عام عوام اور ان کے دیرینہ مساٸل کا حل ہی انکی اوّلین ترجیح ہے،کسی شخص کو نظرانداز نہیں کیا جاۓ گا،عوام ہی انکی اصل طاقت ہیں،ظلمتوں اور تاریکیوں کا دور گزر چکا،ان شاء اللہ الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کر کے ترقی اور خوشحالی کا نیا سفر شروع کیا جاۓ گا اور لوگوں کو انکے بنیادی حقوق فراہم کیے جاٸیں گے۔۔۔۔۔خیام نیوز
ایس ایچ او انسپکٹر اعجاز احمد ملک تھانہ سٹی جوہرآباد کو تھانہ سٹی جوہرآباد میں تعینات پولیس ٹیم الوداع کرتے ہوئے انسپکٹر ملک اعجاز احمد کو تھانہ نوشہرہ وادی سون میں تعینات کر دیا گیا ہے۔۔۔۔خیام نیوز
*سینیٹر ملک شہادت اعوان اور سابق ایس ایس پی ملک فاروق اعوان کے کزن مرحوم طارق اعوان کی قل خوانی کی روحانی محفل* *خیام نیوز:::::* سابق وفاقی وزیر مملکت و سینیٹر ملک شہادت اعوان ایڈووکیٹ و سابق ایس ایس پی ملک فاروق اعوان اور پاکستان پیپلز پارٹی ضلع خوشاب کے صدر ڈاکٹر نعیم صادق اعوان کے کزن ملک طارق اعوان مرحوم کی قل خوانی و قرآن خوانی کے ایصال ثواب کے لیے روحانی تقریب سول لائن جوھرآبادباد میں انعقاد پذیر ہوئی۔ قل خوانی کی تقریب سے علامہ صاحبزادہ احمد خان گولڑوی نے روح پرور خطاب کیا۔ قل خوانی کی محفل میں سابق ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان، سابق سینیٹر و صدر مسلم لیگ نون خوشاب ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی سابق صوٸی وزیر ملک محمد اصف بھاء، حلقہ پی پی 81 خوشاب سے پیپلز پارٹی کے امیدوار ملک اظہر علی اعوان حلقہ این اے 87 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار ملک محمد علی ساول، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خوشاب کے صدر ملک طاہر اعوان، حلقہ پی پی 82 سے امیدوار ملک حق نواز جوٸیہ، پریس کلب خوشاب کے سینیئر نائب صدر پرویز قریشی، ملک احمد جاوید اعوان، ڈاکٹر ناصر اعوان، حاجی ظل حسنین، مسلم لیگ نون لائر فورم کے ضلعی صدر چوہدری ارشد محمود ایڈوکیٹ، ڈی ایس پی نورپور خالد خان نیازی، سابق ڈی ایس پی پرویز خان نیازی اور ماڈل سٹی جوھرآباد کی مینیجن
*خوشاب سے تعلق رکھنے والے سابق صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھاء اعوان صدر پنجاب پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثنا اللہ خان کے ہمراہ پریس کانفرنس، پاکستان مسلم لیگ میں دوبارہ باقاعدہ شمولیت کا اعلان کر دیا۔۔۔۔۔۔۔خیام نیوز*
*خوشاب سے سابق ایم پی اے ملک آصف بھاء کی شہباز شریف سے ملاقات، باقاعدہ ن لیگ میں شمولیت کا اعلان* *خیام نیوز:::::* خوشاب سے سابق صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھا اعوان اور سرگودہا سے سابق ایم پی اے صاحبزادہ غلام نظام الدین سیالوی سمیت دیگر پارٹی راہنماؤں کی صدر پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات اور پارٹی میں شمولیت اس موقع پر صدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثنا اللہ خان ترجمان مسلم لیگ ن پنجاب عظمی زاہد بخآری عطا اللہ تارڑ بدر شہباز و دیگر راہنما بھی موجود تھے۔۔۔۔۔۔خیام نیوز*
*انعامات کی تقسیم شاندار نیزہ بازی کے ٹورنامنٹ انعقاد کے اختتام پر* *خوشاب میں پہلا چوہدری عطاء اللہ میموریل نیزہ بازی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں 4 سو کے قریب گھوڑا سواروں نے شرکت کی۔ مہمانان خصوصی نے پوزیشن ھولڈر ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کٸے۔ تاریخی اور فقیدالمثال نیزہ بازی کے انعقاد پر ٹورنامنٹ کے چیف آرگناٸرز چوھدری عبدالمنان، چعھدری عبدالحنان اور ہشام عطاء چوھدری کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین۔۔۔۔۔۔خیام نیوز*
*چوھدری عطاء اللہ میمویل چیمپیٸن ٹینٹ پیگنگ کے شاندار ایونٹ جوھرآباد اسٹیڈیم (خوشاب) میں حلقہ پی پی 82 خوشاب سے استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار ملک امیر حیدر سنگھا کی بطور مہمان خصوصی آمد و شرکت، چیمپٸن ٹینٹ پیگنگ کے چیف آرگناٸزر چوھدری عبدالمنان و چوھدری برادران نے شاندار استقبال کیا۔ چوھدری عطاء اللہ میمویل چیمپیٸن ٹینٹ پیگنگ کے شاندار ایونٹ کے انعقاد پر سنگھا و دیگر مہمانان خصوصی کی چوھدری برادران کا زبردست الفاظ میں خراج تحسین۔۔۔۔۔۔خیام نیوز*
Walima Ceremony Brother Major Naeem Akhtar Alvi In Emipre Marquee Islamabad. GoodLuck Major Naeem Alvi Bhai
*پاکستان پیپلز پارٹی ڈیجیٹل میڈیا مِیٹ اپ کی تقریب چن پبلک سیکرٹریٹ بھیرہ میں منعقد ہوٸی جس کے چیف گیسٹ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے ھیڈ ڈیجیٹل میڈیا پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب سید علی قاسم گیلانی تھے،تقریب میں خوشاب کے حلقہ PP-81 سے امیدوار پاکستان پیپلزپارٹی ملک اظہر علی اعوان سمیت دیگر رہنماٶں اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹس نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔۔۔۔خیام نیوز*
*سینٸر سول جج خوشاب کی نگرانی میں فیصلہ شدہ مقدمات کے مال مقدمات، منشیات وغیرہ کی تلفی* *خیام نیوز:::::فیصلہ شدہ مقدمات کے مال مقدمات کی تلفی کر دی گئی۔ توقیر محمد نعیم ڈی پی او خوشاب* *ضلع خوشاب میں درج منشیات اور دیگر متفرق کل 619 فیصلہ شدہ مقدمات کے مال مقدمات کو تلف کیا گیا۔ ڈی پی او خوشاب* *تلف کیے گئے مال میں 171 کلو گرام چرس اور 5.5 کلو گرام ہیروئن شامل۔ ڈی پی او خوشاب* *تلف کیے گئے مال میں 1307 لیٹر شراب شامل۔ ڈی پی او خوشاب* *تلف کیے گئے مال میں زرعی ادویات، پتنگ، ڈوریں اور سامان آتش بازی وغیرہ بھی شامل۔ ڈی پی او خوشاب* *مال مقدمات کی تلفی سینئر سول جج الیاس سلیم اقبال، ڈی ایس پی انویسٹی گیشن غلام عباس اور انسپکٹر لیگل جاوید سرور کی نگرانی میں کی گئی* *ترجمان خوشاب پولیس*
*خوشاب:نجی سکول کی بس کو حادثہ۔ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو انجینئر حافظ عبدالرشید* *خوشاب: حادثہ ڈھوک میکن کھبیکی تحصیل نوشہرہ میں پیش آیا۔ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو* *خوشاب: حادثہ بریک فیل ہونے کے سبب پیش آیا۔ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو* *خوشاب: حادثہ میں 16 معمولی زخمی۔ڈسٹرکٹ آفیسر حافظ عبدالرشید* *خوشاب:ریسکیو عملہ کی امدادی کاروائیاں۔ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو* *خوشاب: ریسکیو ٹیمز نے 16 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی دی۔ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو* *خوشاب:سیر و تفریح کے لئے بس میں نجی سکول کے طلباء و طالبات سوار تھے۔ڈسٹرکٹ آفیسر حافظ عبدالرشید* *خوشاب: بس نمبری FDP2876 میں ٹوٹل 40 لوگ سوار تھے۔ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو* *خوشاب:بس نیشنل گروپ آف سکول شیخوپورہ سے کھبیکی جھیل کی طرف جا رہی تھی۔ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو*
*ڈی پی او خوشاب توقیر احمد ماہ اکتوبر 2023ء کی ضلع خوشاب پولیس کی کارکردگی بتا رہے ہیں۔۔۔۔۔خیام نیوز*
*توقیر محمد نعیم ڈی پی او خوشاب کی قیادت میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری* *گذشتہ 24 گھنٹوں* میں تھانہ قائدآباد اور خوشاب پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے *02 منشیات فروش* محمد مقبول اور نذرعباس کو گرفتار کر لیا۔ مقدمات درج ملزمان سے *540 گرام چرس* اور *20 لیٹر شراب* برآمد۔ غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف تھانہ قائدآباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد جنید سے *01 پسٹل 30 بور اور 02 گولیاں* برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کے لیے جاری مہم کے دوران تھانہ خوشاب اور مٹھہ ٹوانہ پولیس نے *03 مجرمان اشتہاری* کیٹگری B گرفتار کر لیے۔ *ترجمان خوشاب پولیس*
*اپنی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلٸے موٹر ساٸیکل پر ہیلمٹ کا استعمال زندگی کا لازمی حصہ بناٸیں، ٹریفک ایجوکیشن ونگ خوشاب کا خصوصی ویڈیو پیکج جاری۔۔۔۔۔خیام نیوز*
*خوشاب خدمت مرکز موبائل وین پر آنے والے سائل اور ڈرائیورز حضرات کو حادثات کی روک تھام کے سلسلہ میں گاڑی مالکان اور ڈرائیورز کو ٹریفک کے اصولوں کے بارے میں اگاہی* *خیام نیوز:::::* ایڈیشنل انسپکٹر جنرل ہیڈ آف ٹریفک پنجاب لاہور مرزا فاران بیگ کے احکامات کی روشنی میں اور ڈسٹرکٹ پولیس افیسر توقیر محمد نعیم کے حکم کے مطابق اور ڈی ایس پی ایم جہانگیر جوئیہ کی نگرانی میں آج عینوں تھل میں خدمت مرکز موبائل وین پر آنے والے سائل اور ڈرائیورز حضرات کو حادثات کی روک تھام کے سلسلہ میں گاڑی مالکان اور ڈرائیورز کو ٹریفک کے اصولوں کے بارے میں اگاہی دی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ سفر کے دوران ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں تیز رفتاری جرم بھی ہے اور خطرناک بھی اس سے ہر صورت اجتناب کریں ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون بالکل استعمال نہ کریں کم عمر بچوں کو گاڑی موٹر سائیکل اور موٹر سائیکل رکشہ مت چلانے دیں کیونکہ اسی میں آپ کی بہتری ہے اور اور ٹیک ہمیشہ دائیں طرف سے کریں سائیکل سواروں اور پیدل چلنے والوں کی سہولت اور سلامتی کا خاص خیال رکھیں زندگی اپ کی ہو یا کسی اور کی اللہ تعالی کی امانت ہے اسی کی حفاظت کریں یہ اسی صورت میں ممکن ہے ہے اگر آپ ٹریفک کے اصولوں کی پابندی کریں تمام ڈرائیورز حضرات سے گزارش کی جاتی ہے کہ اپنی جان کا
*توقیر محمد نعیم ڈی پی او خوشاب کا سوشل میڈیا پر شہری پر تشدد کی چلنے والی خبر کا نوٹس* شہری محمد فیروز نے الزام لگایا کہ راؤ عباس عرف ٹینی سکنہ 47 ایم بی نے 8 چک دربار بابا بوٹے شاہ میں مجھ پر تشدد کیا جس پر میں شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی مورخہ 28.10.2023 کو بغرض میڈیکل پولیس خدمت کاؤنٹر جوہرآباد آیا جس کا میڈیکل ڈاکٹ فوری طور پر جاری کر دیا گیا۔ *توقیر محمد نعیم* ڈی پی او خوشاب نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او مٹھہ ٹوانہ کو FIR کے فوری اندراج کا حکم دیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی۔ جس پر ایس ایچ او مٹھہ ٹوانہ نے ملزم راؤ عباس عرف ٹینی کو گرفتار کر لیا ہے مزید کاروائی جاری۔ ضلع خوشاب میں قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ ایسا کرنے کی صورت میں سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ڈی پی او خوشاب۔
*ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم کی قیادت میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری* *خیام نیوز:::::* مٹھہ ٹوانہ، صدر جوہرآباد اور نورپور پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے *04 منشیات فروش* محمد زاہد، ذکاءاللہ، فہیم حسن اور شوکت نواز کو گرفتار کر لیا۔ مقدمات درج ملزمان سے *1.7 کلوگرام چرس* اور *25 لیٹر شراب* برآمد۔ غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف تھانہ خوشاب پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے *01 مقدمہ* درج کر کے ملزم محمد فیاض سے *01 پسٹل 30 بور اور 05 گولیاں* برآمد کر لیں۔ *ترجمان خوشاب پولیس*
Shortcuts
Category
Nearby media companies
-
<<NOT-APPLICABLE>>
-
Joharabad
-
jauharabad
Other Media/News Companies in Jauharabad
-
Today Breaking News khushab, jauharbad
Main Road -
28000
-
Abbas Town Jauharabad
-
Jauharabad