![پاکستان پیپلز پارٹی ضلع خوشاب کے زیراہتمام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 97ویں سالگرہ کے موقع پر خالق آبادمیں ایک پُروقار ت...](https://img3.medioq.com/637/533/991062226375333.jpg)
05/01/2025
پاکستان پیپلز پارٹی ضلع خوشاب کے زیراہتمام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 97ویں سالگرہ کے موقع پر خالق آبادمیں ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی میزبانی پی پی پی یوسی کنڈ کےصدر مولوی محمدحنیف ملک آفتاب اعوان ملک صفدرنمبردار حاجی مختارحسین قریشی نے کی، جبکہ مہمانِ خصوصی کے طور پر صدر ڈاکٹرونگ سرگودھا ڈویژن ڈاکٹر نعیم صادق اعوان تشریف لائے۔
تقریب میں خصوصی خطاب کرنے والوں میں ضلعی جنرل سیکرٹری ملک عبدالباسط راجڑ، ضلعی نائب صدر ملک اسداعوان،سیکرٹری اطلاعات غلام اکبر بھٹی، ، ملک صہیب طفیل اعوان، صدر پی ایس ایف حمداللہ خان اور ملک غلام ربانی نمبردار شامل تھے۔
مقررین نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی عظیم شخصیت، ان کی سیاسی جدوجہد اور قوم کے لیے ان کی بے مثال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کے پہلے منتخب وزیراعظم تھے، جنہوں نے روٹی، کپڑا اور مکان کے عوامی نعرے کے ساتھ غریب عوام کو سیاسی شعور دیا۔ انہوں نے پاکستان کو جوہری طاقت بنانے کا خواب دیکھا اور اس پر عمل کیا۔ آپ نے ملک کو صنعتی ترقی کی راہ پر گامزن کیا اور مزدور طبقے کو ان کے حقوق دلوائے۔ شہید بھٹو نے اسلامی دنیا کو متحد کرنے کے لیے تاریخی کردار ادا کیا اور پاکستان کو عالمی سطح پر ایک مضبوط مقام دلایا۔
سیاستِ پاکستان کے آسمان پر درخشاں ستارے، شہید ذوالفقار علی بھٹو کی یاد میں جنم دن کی اس پُروقار تقریب میں ملک جہانگیرسنادھا،ملک شاہدکھٹر،ملک ثاقب مدھوال ،
ملک حسن ڈھڈی،ملک نعمان اعوان،مہر ابراہیم جورا،اکرم ڈوگر،حاجی آصف،ملک عامراعوان، ملک اختراعوان،اسلام بگی وال رانا شوکت ،ملک دلبرنمبردار،ملک دلاورحسین،ملک اظہرنواز،ملک اکرم،غلام مرتضی،ملک دوست محمددربال،محمدامتیازقریشی،ظہوراحمدمحتاجی،اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار پارٹی عہدیداران و کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تقریب میں قایدعوام شہید ذوالفقارعلی بھٹو کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا
غلام اکبر بھٹی
سیکرٹری اطلاعات
پاکستان پیپلز پارٹی ضلع خوشاب