بنوں سے آنے والے نوجوان سپورٹر ابراہیم سے ملاقات۔
#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور
پاکستان تحریک انصاف وہ واحد سیاسی جماعت ہے کہ جس کا اقتدار امریکی سازش کے تحت جب ختم کیا گیا اور ملک پر امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی تو ناصرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں پاکستانیوں نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا، پوری دنیا نے دیکھا کہ جس طرح عوام نے زندہ قوم ہونے کا ثبوت دیا اور پاکستان کے ہر شہر میں رمضان اور شدید گرمی کے باوجود لوگوں نے باہر نکل کر احتجاج ریکارڈ کروایا، پاکستان کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہو تھا کہ عوام بنا کسی لیڈر یہاں تک کہ لوکل لیڈر کے بغیر باہر نکلی ناصرف باہر نکلی بلکہ حیران کن طور پر بہت بڑی تعداد میں باہر نکلی۔
اسی دوران چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنا مقدمہ لے کر پاکستان کے مختلف شہروں میں جائیں گے اور پھر پوری دنیا نے دیکھا کہ عمران خان نے اپنے اس سفر کا آغاز پشاور سے کیا اور پورے پاکستان میں کئی جلسے کیئے پاکستان کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہو رہا تھا کہ کوئی سیاسی جماعت ایسے یکے بعد دیگرے جلسے کرے،مگر نہ گرمی کی شدت اور ناحکومتی ہتھکنڈے عوام کے حوصلے پست کر سکے اس کے برعکس عمران خان جس بھی شہر میں بھی گے عوام کی جانب سے چیئرمین کو جو رسپانس ملا وہ تاریخ کے اوراق میں لکھا جائے گا گویا کپتان جس شہر کا رخ کرتے گے عوامی سمندر اسی سمت بہنا شروع کر دیتا، یہ