ځوان کوکي خيل اتحاد ۔۔

ځوان کوکي خيل اتحاد ۔۔ علاقائی مسائل رضاالہی کے حصول کیلئے حل کرنا
(5)

وڑوکی نہر چیک پوسٹ پر ایف سی اہلکار نے زوان کوکی خیل اتحاد کے کور کمیٹی ممبر عبدالعزیز کے ساتھ بدتمیزی کی، جس پر زوان کو...
15/12/2024

وڑوکی نہر چیک پوسٹ پر ایف سی اہلکار نے زوان کوکی خیل اتحاد کے کور کمیٹی ممبر عبدالعزیز کے ساتھ بدتمیزی کی، جس پر زوان کوکی خیل اتحاد کے ساتھیوں نے موقع پر جا کر صوبیدار کے ساتھ یہ معاملہ اٹھایا۔ صوبیدار نے معافی مانگی اور آئندہ کسی کے ساتھ بھی بدتمیزی نہ کرنے کا عہد کیا۔
اگر اس چیک پوسٹ یا کسی اور چیک پوسٹ پر کسی کے ساتھ بھی بدسلوکی کا مظاہرہ کیا جائے تو زوان کوکی خیل اتحاد کے نمائندے سے فوری رابطہ کریں۔ ہم کسی بھی شہری کے ساتھ بدتمیزی یا بدسلوکی برداشت نہیں کریں گے۔

اب تک بطور موجودہ اور اب سابق صدر زوان کوکی خیل اتحاد، میں نو منتخب صدر صفدر آفریدی اور جنرل سیکرٹری ہارون آفریدی کو دل ...
15/12/2024

اب تک بطور موجودہ اور اب سابق صدر زوان کوکی خیل اتحاد، میں نو منتخب صدر صفدر آفریدی اور جنرل سیکرٹری ہارون آفریدی کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ زوان کوکی خیل اتحاد کی قیادت کے لیے ایک نئے دور کا آغاز ہے، اور مجھے یقین ہے کہ یہ دونوں رہنما اپنی قائدانہ صلاحیتوں اور جذبے کے ساتھ تنظیم کو مزید بلندیوں پر لے کر جائیں گے۔

میں زوان کوکی خیل اتحاد کے تمام کور کمیٹی ممبران کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے پورے ایک سال میرے ساتھ تعاون کیا، میری رہنمائی کی اور قومی خدمت کے مشن میں میرا ساتھ دیا۔ یہ آپ سب کی سپورٹ اور حوصلہ افزائی تھی جس نے مجھے اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں مدد دی۔ میں اپنی سیاسی قیادت، میڈیا کے دوستوں، سماجی شخصیات اور ہر اُس فرد کا بھی دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے زوان کوکی خیل اتحاد اور میرے وژن کو سپورٹ کیا۔

میں نے اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھانے کی بھرپور کوشش کی اور علاقے کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ میرا مقصد ہمیشہ مظلوموں کا سہارا بننا اور حق و انصاف کے لیے آواز اٹھانا رہا، لیکن میں ایک انسان ہوں اور میری صلاحیتیں اور کوششیں محدود ہیں۔ اگر کسی جگہ میں توقعات پر پورا نہ اتر سکا یا کوئی غلطی ہوئی، تو میں دل سے معذرت خواہ ہوں اور دعاگو ہوں کہ اللہ مجھے معاف کرے۔

اب جبکہ قیادت کی یہ ذمہ داری صفدر آفریدی اور ہارون آفریدی کے مضبوط کندھوں پر ہے، میں اُن سے پُرامید ہوں کہ وہ اس تنظیم کو ٹیم ورک کے ساتھ آگے بڑھائیں گے، اتحاد کو مضبوط کریں گے اور علاقے کے لوگوں کی خدمت کو اپنی اولین ترجیح بنائیں گے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ ٹیم مظلوموں اور لاچاروں کے حق میں ایک مؤثر اور طاقتور آواز بنے گی۔

میری تمام تر دعائیں اور نیک تمنائیں زوان کوکی خیل اتحاد اور اس کی نئی قیادت کے ساتھ ہیں۔ اللہ آپ سب کو کامیابیوں سے نوازے اور اتحاد کو مزید مضبوط کرے۔

ثناء اللہ آفریدی
سابق صدر زوان کوکی خیل اتحاد
SanaUllah Afridi

جمرود،زوان کوکی خیل اتحاد کے انتخابات مکمل ملک صفدر علی صدر جبکہ ہارون آفریدی جنرل سیکرٹری منتخب تفصیلات کے مطابق ضلع خی...
15/12/2024

جمرود،زوان کوکی خیل اتحاد کے انتخابات مکمل ملک صفدر علی صدر جبکہ ہارون آفریدی جنرل سیکرٹری منتخب
تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر کی تحصیل جمرود کے علاقے سورکمر میں نجیب آفریدی کے رہائش گاہ پر زوان کوکی خیل کے سالانہ انتخابات الیکشن کمیشن کے چیئرمین عصمت اللہ افریدی،محمد رحمان افریدی،ناہید آفریدی منعقد ہوئے جس میں مبصرین قبائیلی مشر حاجی شاہ ولی افریدی،صحافی و سابق صدر جمرود پریس کلب ساجدعلی کوکی خیل ،ڈاکٹر منہاج الدین،ثناء اللہ آفریدی منعقد ہوئے۔الیکشن کمیشن کے مطابق زوان کوکی خیل اتحاد کے کور کمیٹی کے ممبران نے ووٹ کاسٹ کیے الیکشن عمل چار گھنٹے تک جاری رہے جس میں صدارت پر ملک صفدر علی آفریدی اور گوہر علی آفریدی کے مابین جبکہ جنرل سیکرٹری کے عہدے پر ہارون آفریدی اور محمد اسلام آفریدی کے مابین مقابلہ ہوا جس میں ملک صفدر افریدی صدر جبکہ ہارون آفریدی جنرل سیکرٹری منتخب ہوکر ایک سال کے لیے منتخب ہوگئے۔انتخابات میں کامیابی کے بعد صدر ملک صفدر افریدی اور جنرل سیکرٹری ہارون آفریدی نے کہا کہ زوان کوکی خیل اتحاد کور کمیٹی کے ممبران کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کو منتخب کیا اور کہا کہ ان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائے گے اور کوکی خیل قبیلہ سمت دیگر قبیلوں کے حقوقِ کے لیے جنگ لڑے گے ۔انہوں نے کہا کہ زوان کوکی خیل اتحاد علاقائی نوجوانوں کی نمائندہ تنظیم ہے جنہوں نے قومی و علاقائی مسائلِ میں قوم کے ساتھ شانہ بشانہ ہوتے ہیں انشاء اللہ علاقائی مسائلِ میں قوم کے ساتھ رہے گے۔

پریس ریلیز زوان کوکی خیل اتحاد 2025 کے لئے انتخابات شیڈول کے مطابق ہونگے۔۔تفصیلات کے مطابق زوان کوکی خیل اتحاد الیکشن کم...
13/12/2024

پریس ریلیز
زوان کوکی خیل اتحاد 2025 کے لئے انتخابات شیڈول کے مطابق ہونگے۔۔
تفصیلات کے مطابق زوان کوکی خیل اتحاد الیکشن کمیشن کے مطابق کئی افراد نے کاغذات نامزدگی اصول کی ، لیکن مقرار وقت میں صدارت کے لئے صفدر آفریدی صاحب اور گوہر صاحب نے کاغذات جمع کی،
جبکہ جنرل سیکرٹری کے عہدے کےلئے محمد اسلام صاحب اور ہارون صاحب نے کاغذات جمع کی۔۔
انشاء اللہ بروز اتوار 15 دسمبر دونوں عہدوں کے لئے متعلقہ امیدواران میں الیکشن ہوگا۔۔۔
الیکشن کمیشن زوان کوکی خیل اتحاد

زوان کوکی خیل اتحاد کے انتخابات کا اعلانزوان کوکی خیل اتحاد کے چیف الیکشن کمشنر عصمت آفریدی کی زیر نگرانی تنظیم کے صدر ا...
09/12/2024

زوان کوکی خیل اتحاد کے انتخابات کا اعلان

زوان کوکی خیل اتحاد کے چیف الیکشن کمشنر عصمت آفریدی کی زیر نگرانی تنظیم کے صدر اور جنرل سیکرٹری کے عہدوں کے لئے انتخابات کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔

الیکشن شیڈول کے مطابق:

نامزدگی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ: 11 دسمبر 2024

اعتراضات سننے کی تاریخ: 12 اور 13 دسمبر 2024

فائنل امیدواروں کی فہرست جاری کرنے کی تاریخ: 14 دسمبر 2024

پولنگ کی تاریخ: 15 دسمبر 2024

انتخابات کے عمل کو شفاف اور غیر جانبدار بنانے کے لئے تمام تر ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ نامزدگی فارم آج سے دستیاب ہیں اور متعلقہ امیدواروں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ وقت پر اپنی نامزدگیاں جمع کرائیں۔
جاری کردہ:
زوان کوکی خیل اتحاد
مورخہ: 9 دسمبر 2024

پریس ریلیز زوان کوکی خیل زوان کوکی خیل اتحاد کا اہم اجلاس، نئے صدر اور کابینہ کے انتخاب کے لیے اقداماتزوان کوکی خیل اتحا...
06/12/2024

پریس ریلیز زوان کوکی خیل
زوان کوکی خیل اتحاد کا اہم اجلاس، نئے صدر اور کابینہ کے انتخاب کے لیے اقدامات
زوان کوکی خیل اتحاد کا ایک اہم اجلاس آج مرکزی صدر ثناء اللہ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں موجودہ کابینہ کا دورانیہ مکمل ہونے پر تنظیم میں نئی قیادت کے انتخاب کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس کے دوران تین رکنی الیکشن کمیشن تشکیل دیا گیا، جس کا مقصد شفاف اور منصفانہ الیکشن کا انعقاد یقینی بنانا ہے۔ یہ کمیشن آئندہ دو ہفتوں کے اندر اندر زوان کوکی خیل اتحاد کے نئے صدر اور کابینہ کے لیے انتخابات منعقد کرے گا

ڈپٹی کمشنر خیبر کی غفلت سے قیمتی جان کا ضیاع –زوان کوکی خیل اتحاد خیبر کے سرکاری سکول کے استاد کے المناک قتل کی شدید مذم...
05/12/2024

ڈپٹی کمشنر خیبر کی غفلت سے قیمتی جان کا ضیاع –

زوان کوکی خیل اتحاد خیبر کے سرکاری سکول کے استاد کے المناک قتل کی شدید مذمت کرتا ہے، جو ڈپٹی کمشنر خیبر کی مجرمانہ غفلت اور لاپرواہی کے باعث دورانِ ڈیوٹی نامعلوم افراد کے ہاتھوں شہید ہوئے۔

دو ہفتے قبل سکول انتظامیہ نے نامعلوم افراد کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں کی اطلاع ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے ذریعے ڈی سی خیبر کو پہنچائی، مگر افسوسناک طور پر کوئی حفاظتی اقدامات نہیں کیے گئے۔ اس سانحے نے حکومتی نااہلی اور تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی کے فقدان کو بے نقاب کر دیا ہے۔

زوان کوکی خیل اتحاد حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ ڈی سی خیبر کی غفلت کا فوری نوٹس لے کر ان کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے۔ اس کے ساتھ تعلیمی اداروں اور استاد برادری کے تحفظ کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ عوام اور استاد برادری کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، جس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ہم شہید استاد کے خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور انصاف کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم دہراتے ہیں۔

جاری کردہ:
زوان کوکی خیل اتحاد

پريس ريليز ځوان کوکي خيل اتحاد!.جمرود سول ہسپتال میں ڈاکٹر کی غفلت پر زوان کوکی خیل اتحاد کا نوٹسجمرود سول ہسپتال کے لیب...
02/12/2024

پريس ريليز ځوان کوکي خيل اتحاد!.

جمرود سول ہسپتال میں ڈاکٹر کی غفلت پر زوان کوکی خیل اتحاد کا نوٹس

جمرود سول ہسپتال کے لیبر روم میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کی وجہ سے ایک نو مولود بچے کا ہاتھ فریکچر ہونے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ اس معاملے پر زوان کوکی خیل اتحاد نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) کے ساتھ ملاقات کی۔

وفد نے اس سنگین معاملے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور غفلت برتنے والے ڈاکٹر اور دیگر متعلقہ عملے کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔ ایم ایس جمرود سول ہسپتال نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے غفلت کے مرتکب ہیلتھ اسٹاف کو فوری طور پر معطل کر دیا اور ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا، جو جلد از جلد اس واقعے کی تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔

زوان کوکی خیل اتحاد نے واضح کیا ہے کہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا حکومت اور اداروں کی اولین ذمہ داری ہے، اور ایسے واقعات ناقابل برداشت ہیں۔ اتحاد نے ہسپتال انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔

زوان کوکی خیل اتحاد عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گا اور صحت کے نظام میں موجود خامیوں کو اجاگر کرتا رہے گا تاکہ شہریوں کو بہتر سہولیات میسر ہو سکیں۔

02/12/2024

ځوان کوکي خيل اتحاد کے سابقہ جی ایس و کور کمیٹی ممبر جناب صفدر علی صاحب قوم کوکی خیل جرگہ کے سامنے تنظیم کا موقف پیش کرتے ہوئے خیالات کا اظہار کررہے ہیں ۔

پریس ریلیززوان کوکی خیل اتحاد کی ڈی ایچ او خیبر سے ملاقات: صحت کے نظام کی ناقص کارکردگی پر شدید تحفظات اور سخت مطالباتزو...
18/11/2024

پریس ریلیز
زوان کوکی خیل اتحاد کی ڈی ایچ او خیبر سے ملاقات:
صحت کے نظام کی ناقص کارکردگی پر شدید تحفظات اور سخت مطالبات

زوان کوکی خیل اتحاد کے وفد نے ڈی ایچ او خیبر سے ملاقات کرتے ہوئے ضلع خیبر میں صحت کے تباہ حال نظام پر شدید احتجاج کیا۔ وفد نے ڈی ایچ او کی کارکردگی کو کھلی ناکامی قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ ضلع خیبر کے عوام کو بنیادی صحت کی سہولیات سے محروم رکھنے کی مزید اجازت نہیں دی جائے گی۔

ملاقات کے دوران اتحاد نے سخت مطالبات پیش کیے، جن میں مندرجہ ذیل مطالبات شامل ہیں:

1. تمام صحت مراکز کو فوری طور پر فعال کیا جائے اور عملے کی کمی پوری کی جائے۔

2. ضلع میں ادویات اور طبی آلات کی فراہمی میں غفلت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

3. گزشتہ تین سالوں کے دوران صحت کے منصوبوں، بھرتیوں، اور اخراجات کی مکمل تفصیلات عوام کے سامنے پیش کی جائیں۔

4. کرپٹ افسران اور اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور بدانتظامی کا خاتمہ کیا جائے۔

5۔ ڈیوٹی نہ کرنے والوں اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

وفد نے خبردار کیا کہ اگر ڈی ایچ او خیبر اور محکمہ صحت نے فوری طور پر عملی اقدامات نہ کیے تو زوان کوکی خیل اتحاد عوام کے ساتھ مل کر شدید احتجاج کرے گا اور تمام ذمہ داری ڈی ایچ او خیبر پر عائد ہوگی۔

زوان کوکی خیل اتحاد نے حکومت کو بھی خبردار کیا ہے کہ ضلع خیبر کے عوام کو صحت کے حق سے مزید محروم رکھنے کی کوشش ناقابل برداشت ہوگی اور اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

زوان کوکی خیل اتحاد کے وفد کی ملک نصیر سے ملاقات: نادرن بائی پاس اور ریگی لالمہ اراضی تنازعے پر تبادلہ خیال۔۔۔۔زوان کوکی...
18/11/2024

زوان کوکی خیل اتحاد کے وفد کی ملک نصیر سے ملاقات: نادرن بائی پاس اور ریگی لالمہ اراضی تنازعے پر تبادلہ خیال۔۔۔۔
زوان کوکی خیل اتحاد کے کور کمیٹی کے نمائندہ وفد نے ملک نصیر کے حجرے میں ان سے ایک اہم ملاقات کی۔ ملاقات کا مقصد علاقے کے اہم مسائل پر تبادلہ خیال کرنا اور ان کے حل کے لیے مشترکہ حکمت عملی وضع کرنا تھا۔

اس ملاقات میں ریگی لالمہ اراضی تنازعے، نادرن بائی پاس منصوبے، اور دیگر اہم قومی مسائل پر تفصیلی اور سیر حاصل بحث کی گئی۔ وفد اور ملک نصیر نے علاقے کے اجتماعی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان مسائل کے حل کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں اور ان پر مشاورت کی۔

ملاقات کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا کہ چند اہم مسائل پر مزید غور و فکر اور مشاورت کے لیے جمعرات کے روز دوبارہ ملک نصیر کے حجرے میں اجلاس منعقد کیا جائے گا۔ جس میں قوم کوکی خیل کے دوسرے سٹیک ہولڈرز بھی شرکت کریں گے۔

پریس ریلیز زوان کوکی خیل اتحاد۔۔۔حبیب اللہ کے قتل کی تحقیقات غیر تسلی بخش، 17 سالہ لڑکا اکیلے ذمہ دار نہیں۔ڈی پی او خیبر...
15/11/2024

پریس ریلیز زوان کوکی خیل اتحاد۔۔۔
حبیب اللہ کے قتل کی تحقیقات غیر تسلی بخش، 17 سالہ لڑکا اکیلے ذمہ دار نہیں۔
ڈی پی او خیبر، ایس ایس پی، اور ڈی آئی جی اور آئی جی خیبرپختونخواہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے کر دیگر کرداروں کو بے نقاب کریں۔
علی مسجد پولیس نے بھرپور کردار ادا کیا، مگر جدید سہولیات اور پروفیشنل ٹیم کی فوری ضرورت ہے۔ دو دن کے اندر دیگر کردار معلوم کریں اور خاندان کو مطمئین کریں ورنہ احتجاج پر مجبور ہونگے۔

شکریہ ساجد علی آفریدی صاحب 💞مشرق 😘شکریہ علی مان شاہ آفریدی صاحب 💞احساس😘
11/11/2024

شکریہ ساجد علی آفریدی صاحب 💞مشرق 😘
شکریہ علی مان شاہ آفریدی صاحب 💞احساس😘

زوان کوکی خیل اتحاد کا اہم اجلاس، قومی مشران اور کوکی خیل کے تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کے بعد نادرن بائی پاس پ...
10/11/2024

زوان کوکی خیل اتحاد کا اہم اجلاس، قومی مشران اور کوکی خیل کے تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کے بعد نادرن بائی پاس پر کام بند کرنے کا فیصلہ۔۔۔
ریگی لالمہ اراضی پر پی ڈی اے اور کوکی خیل قوم کے ساتھ کئی دہائیوں سے تنازعہ چلا آرہا ہے اس لئے متنازعہ زمین پر حدبندی (برید)کے بغیر کام بند کیا جائے۔
مذکورہ زمین پر درجنوں کوکی خیل مشران اور جوانوں کی شہادتیں ہوئی ہیں اس لئے میفتی گرفتھ ایوارڈ کے نشان کے مطابق حدبندی کے بغیر حکومت کو کام کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
عدالتی فیصلے کے باوجود 14 سال گزرنے کے بعد بھی پی ڈی اے کوکی خیل قوم کے ساتھ حدبندی کیلئے تیار نہیں جو کہ توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہے اس لئے حدبندی معلوم ہونے تک کام بند کیا جائے زوان کوکی خیل اتحاد کے کور کمیٹی اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ۔۔۔
زوان کوکی خیل اتحاد کے کور کمیٹی کا اہم اجلاس ملک خالد کے حجرے میں منعقد ہوا جس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ چونکہ کوکی خیل قوم کا پی ڈی اے کے ساتھ ریگی لالمہ اراضی پر گزشتہ کئی دہائیوں سے تنازعہ چلا آ رہا ہے جس میں کئی کوکی خیل مشران بھی شہید ہو چکے ہیں اور کئی زخمی ہوچکے ہیں اب اس متنازعہ زمین پر کوکی خیل قوم کے ساتھ برید لگائے بغیر نادرن بائی پاس بنایا جارہاہے اور خبر یہ آئی ہے کہ مذکورہ زمین کے انتقال کے پیسے کوکی خیل کی بجائے کسی اور کو دیئے گئے ہیں ایک تو کوکی خیل قوم کے ساتھ حدود معلوم کئے بغیر کام ہورہا ہے اور ستم ظریفی یہ کہ مذکورہ زمین کے انتقال کے پیسے بھی کوکی خیل کے بجائے کسی اور کو دیئے گئے ہیں اس لئے زوان کوکی خیل اتحاد نے فیصلہ کیا ہے کہ قومی مشران اور کوکی خیل کے تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر نادرن بائی پاس پر کام بند کیا جائے گا اور کام تب تک بند رہے گا جب تک پی ڈی اے قوم کوکی خیل قوم کے ساتھ میفتی گرفتھ ایوارڈ کے مطابق حد بندی نہیں کرتے.
اجلاس میں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ،ٹی ایم اے, ایجوکیشن،ریسکیو و دوسرے ڈیپارٹمنٹس میں مختلف ایشوز کیلئے بھی کمیٹی بنائی گئی جو کہ عنقریب ان دفاتر کا ویزٹ کرکے ان مسائل کو متعلقہ اداروں کے سربراہان کے ساتھ اٹھائے جائے گے اور ان کے حل کیلئے مربوط حکمت عملی بنائی جائے گی۔

پريس ريليز ځوان کوکي خيل اتحاد ؛-بغیر احتیاطی تدابیر بچوں کو میڈیسن دینے پر شدید تحفظات: زوان کوکی خیل اتحادزوان کوکی خی...
04/11/2024

پريس ريليز ځوان کوکي خيل اتحاد ؛-
بغیر احتیاطی تدابیر بچوں کو میڈیسن دینے پر شدید تحفظات: زوان کوکی خیل اتحاد

زوان کوکی خیل اتحاد کی جانب سے خیبر پختونخواہ کے تعلیمی اداروں میں پرائمری کے طلباء کو دی جانے والی ڈی وارمنگ میڈیسن کے حالیہ واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ محکمہ ایجوکیشن کی جانب سے اس میڈیسن کے ری ایکشن کے باعث مختلف علاقوں میں بچوں میں پیدا ہونے والے طبی مسائل کے واقعات نے والدین اور عوام میں خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے۔

زوان کوکی خیل اتحاد اس بات پر زور دیتا ہے کہ محکمہ ایجوکیشن اور متعلقہ ادارے بچوں کی صحت اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور دوا دینے سے قبل بچوں کی صحت کا مکمل جائزہ لیا جائے۔ اس سلسلے میں درج ذیل اقدامات کو عملی جامہ پہنانے کی ضرورت ہے:

1. میڈیسن دینے سے پہلے والدین کو مکمل معلومات فراہم کی جائیں اور انہیں میڈیسن کے ممکنہ اثرات سے آگاہ کیا جائے۔

2. طبی ماہرین کے ذریعے سکولوں میں میڈیسن دینے کا عمل مکمل کیا جائے تاکہ کسی بھی قسم کی ایمرجنسی میں فوری مدد دستیاب ہو۔

3. پہلے مرحلے میں بچوں کی صحت اور مزاج کی جانچ کے بعد ہی میڈیسن دی جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ ردعمل کا خطرہ کم سے کم ہو سکے۔

4. اس عمل میں مکمل شفافیت اور نگرانی کو یقینی بنایا جائے اور بچوں کے ساتھ کسی بھی قسم کے خطرے سے بچاؤ کے لیے پیشگی اقدامات کیے جائیں۔

زوان کوکی خیل اتحاد اس بات پر زور دیتا ہے کہ بچوں کی صحت اور زندگی کو خطرے میں ڈالنے والے کسی بھی اقدام کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات فوری طور پر کیے جائیں۔ محکمہ ایجوکیشن اور متعلقہ ادارے اپنے فرائض کی انجام دہی میں پوری ذمہ داری اور احتیاط برتیں تاکہ آئندہ اس طرح کے ناخوشگوار واقعات کا سامنا نہ ہو۔

خیبر کی سرزمین کو دہشتگردی اور ڈالری جنگوں کا اکھاڑا نہیں بننے دیں گے۔ زوان کوکی خیل اتحاد زوان کوکی خیل اتحاد جمرود غنڈ...
02/11/2024

خیبر کی سرزمین کو دہشتگردی اور ڈالری جنگوں کا اکھاڑا نہیں بننے دیں گے۔ زوان کوکی خیل اتحاد

زوان کوکی خیل اتحاد جمرود غنڈی یار افضل گرلز ہائی سکول کے گیٹ پر ہونے والے بزدلانہ اور المناک دھماکے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ یہ حملہ محض ایک سکول پر نہیں بلکہ ہمارے بچوں کے مستقبل، قوم کی امیدوں اور خیبر کی امن پسند سرزمین پر حملہ ہے۔ یہ واقعہ ہمیں اس تاریک اور دردناک دور کی طرف واپس لے گیا ہے، جب خیبر کے باسی روزانہ کی بنیاد پر دہشتگردی، بم دھماکوں اور جنازوں کا سامنا کرتے تھے۔

یہ کوئی حادثہ نہیں بلکہ خیبر کی سرزمین کو پھر سے دہشتگردی اور انتشار کے اندھیروں میں دھکیلنے کی سوچی سمجھی سازش ہے، جس کے پیچھے ڈالری مفادات کے حامل عناصر کارفرما ہیں۔ زوان کوکی خیل اتحاد یہ واضح اور دو ٹوک پیغام دینا چاہتا ہے کہ خیبر کے غیرت مند عوام، بالخصوص قوم کوکی خیل، ہرگز اس ظلم اور بربریت پر خاموش نہیں رہیں گے۔ ہمارے امن کو برباد کرنے والے یہ جان لیں کہ خیبر کے عوام کسی قیمت پر اپنی سرزمین کو دوبارہ کسی بیرونی ایجنڈے یا مفادات کے تابع جنگ کا میدان نہیں بننے دیں گے۔

ہم حکومت اور سیکیورٹی اداروں سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعے کی فوری تحقیقات کی جائیں اور ملوث عناصر کو نشانِ عبرت بنایا جائے۔ اگر اس دہشتگردی کی نئی لہر کو روکنے کے لیے مؤثر اقدامات نہ اٹھائے گئے تو خیبر کی عوام خود اس کا سدباب کریں گے۔

زوان کوکی خیل اتحاد خیبر کے تمام قبائل، مکاتب فکر، اور امن پسند عوام سے اپیل کرتا ہے کہ کل بروز اتوار احتجاج بھرپور شرکت کریں اور دنیا کو دکھا دیں کہ خیبر کی زمین امن، غیرت اور استقامت کی علامت ہے۔ خیبر کے غیور عوام کسی صورت اپنی سرزمین پر ڈالری جنگوں اور دہشتگردی کے اڈے بننے نہیں دیں گے۔

ہم اپنے بچوں اور قوم کے محفوظ مستقبل کے لئے ہر قدم اٹھائیں گے اور اپنی مٹی پر کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ خیبر کی سرزمین کو کبھی کسی اور کے مفادات کے لیے جنگ کا ایندھن نہیں بننے دیں گے۔

پریس ریلیز ځوان کوکي خيل اتحاد ؛-شاہد آفریدی کی آمد نامنظور – کوکی خیل کے زخموں پر نمک پاشی کی مذمتکوکی خیل کے مظلوم عوا...
28/10/2024

پریس ریلیز ځوان کوکي خيل اتحاد ؛-
شاہد آفریدی کی آمد نامنظور – کوکی خیل کے زخموں پر نمک پاشی کی مذمت

کوکی خیل کے مظلوم عوام کا دکھ اتنا گہرا اور ناقابلِ بیان ہے کہ دل خون کے آنسو روتا ہے۔ ہماری سرزمین پر ظلم و ستم کی ایسی اندھیری رات مسلط کی گئی کہ شاید ہی کوئی گھر ایسا ہو جو اس قیامت سے بچا ہو۔ سرہ ویلہ میں گن شپ طیاروں کی بمباری میں ماوں کی گودیں اجڑ گئیں، بچے بے گور و کفن دفنا دیے گئے، اور نوجوان لاپتہ ہو گئے۔ بھگیاڑی اور غنڈی مدوخیل کی مساجد میں خودکش دھماکوں نے نہ صرف اللہ کے گھروں کو مٹی میں ملا دیا بلکہ ہمارے دلوں کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا۔ ہر بازار، ہر مسجد، ہر گھر موت کا منظر پیش کرنے لگا۔

یہی نہیں، ہماری مائیں اور بہنیں اپنے ہی گھر کی چار دیواری میں محصور ہو گئیں، اپنے پیاروں کے غم میں تڑپتی رہیں، اور کسی نے ان کی دادرسی نہ کی۔ بچے کتابوں اور کھیلوں سے دور ہوئے، اور اس سرزمین کے نوجوان جنہوں نے قوم کا مستقبل سنوارنا تھا، انہیں اپنی جانوں کی فکر میں زندگی گزارنی پڑی۔ ہزاروں بے گھر خاندان آج بھی ان بربادیوں کی بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں اور روزانہ اپنے پیاروں کی یاد میں روتے ہیں۔

ایسے میں، جب پوری پشتون قوم نے کوکی خیل کے سر زمین پر قومی جرگے میں یکجا ہو کر اپنے حقوق کے لئے ریاست سے مطالبہ کیا ہے، ہمیں سخت دکھ اور کرب محسوس ہوتا ہے کہ شاہد آفریدی جیسے فرد، جو ہمارے زخموں کے اندھیرے وقت میں کبھی نہیں آئے، آج یہاں آنے کا فیصلہ کر رہے ہیں۔ ان کا یہ دورہ ہمیں یوں لگتا ہے جیسے یہ ہماری آواز کو خاموش کرنے اور ہمارے مطالبات کو پسِ پشت ڈالنے کی سازش کا حصہ ہے۔

زوان کوکی خیل اتحاد اس دورے کی سخت مذمت کرتا ہے۔ ہم اسے کوکی خیل کے زخموں پر نمک پاشی سمجھتے ہیں۔ ہماری یہی فریاد ہے کہ جو لوگ ہمارے ساتھ ان کرب ناک لمحات میں نہیں کھڑے ہوئے، وہ ہمارے مسائل سے دور رہیں۔

ہم شاہد آفریدی کی اس دورے کے خلاف اپنا شدید ترین احتجاج ریکارڈ کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ جو لوگ ہمارے دکھ کو محسوس نہیں کرتے، وہ ہمارے معاملات میں مداخلت سے گریز کریں۔

پریس ریلیززوان کوکی خیل اتحاد کا ضلع خیبر میں ایم پی اے شفی اللہ کا بیٹا فیصل کمال کی بطور ڈی ایچ او تعیناتی پر شدید ردع...
25/10/2024

پریس ریلیز
زوان کوکی خیل اتحاد کا ضلع خیبر میں ایم پی اے شفی اللہ کا بیٹا فیصل کمال کی بطور ڈی ایچ او تعیناتی پر شدید ردعمل۔۔

فیصل کمال 17 سکیل کا جونئیر ڈاکٹر ہے ان کی سیاسی اقربا پروری پر تعیناتی مسترد کرتے ہیں
ایم پی اے صاحب شفیع اللہ کا بیٹا فیصل کمال اگر اتنا ہی قابل ہے تو وہ اپنے بیٹے کو اپنے ضلع دیر میں ہی ڈی ایچ او تعینات کریں ہم پہلے ہی نااہل افسران کے شکار ہیں ہم پر مزید رحم کیا جائے۔۔۔۔۔
زوان کوکی خیل اتحاد ضلع خیبر میں ڈی ایچ او کی نئی تعیناتی پر سخت تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے میرٹ کی کھلی خلاف ورزی اور علاقے کے ساتھ ایک عظیم ظلم قرار دیتا ہے۔ یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ سترہ گریڈ کا ایک جونیئر ڈاکٹر، صرف ایم پی اے شفی اللہ کا بیٹا ہونے کی وجہ سے، اس عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔ یہ عمل نہ صرف محکمانہ اصولوں کی خلاف ورزی ہے بلکہ اہل اور سینئر مینیجمنٹ کیڈر کے ڈاکٹروں کے حقوق کی پامالی بھی ہے۔

زوان کوکی خیل اتحاد مطالبہ کرتا ہے کہ فیصل کمال کی اس غیر موزوں تعیناتی کو فی الفور واپس لیا جائے اور ڈی ایچ او ضلع خیبر کے عہدے پر ایک اہل اور سینئر ڈاکٹر کو تعینات کیا جائے جو علاقے کی صحت کے نظام کو بہتر انداز میں چلانے کی صلاحیت رکھتا ہو۔

اگر یہ تعیناتی واپس نہ لی گئی تو زوان کوکی خیل اتحاد ضلع خیبر کے دوسرے سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر بھرپور احتجاج کرے گا اور اس ناانصافی کے خلاف ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا۔ ضلع خیبر پر رحم کیا جائے اور اسے مزید سوتیلے ماں جیسی سوک سے بچایا جائے۔ زوان کوکی خیل اتحاد انصاف اور میرٹ کی بنیاد پر ڈی ایچ او خیبر کی تعیناتی چاہتا ہے۔

جاری کردہ:
زوان کوکی خیل اتحاد

Address

Jamrud

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ځوان کوکي خيل اتحاد ۔۔ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category

Nearby media companies


Other Media in Jamrud

Show All