سچ جلالپور پیر والہ

سچ جلالپور پیر والہ جلالپور کی نیوز اور دنیا بھر سے دلچسپ تحاریر پڑھنے کیلئے فالوو کریں

لودھراں: پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنیوالے شوہر کو 6 ماہ قید کی سزا پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی ک...
11/01/2025

لودھراں: پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنیوالے شوہر کو 6 ماہ قید کی سزا

پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے شوہر کو 6 ماہ قید، 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی گئی۔

لودھراں کی تحصیل کہروڑپکا کی رہائشی شکیلہ بی بی نے اپنے شوہر محسن کے خلاف بغیر اجازت دوسری شادی کرنے کے خلاف سول کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کر رکھی تھی۔

کیس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے جج فیملی کورٹ طاہرہ شہزاد خان نے بغیر اجازت شادی کرنے کاجرم ثابت ہونے پر مجرم محسن کو 6 ماہ قیداور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنادیا۔

عدم ادائیگی پر جرمانے کی صورت میں مجرم کو 2 ماہ مزید قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔

عدالتی فیصلے کے بعد پولیس نے مجرم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر کے سینٹرل جیل بہاولپور منتقل کردیا۔

⬅️مزید اپڈیٹس کیلئے واٹس ایپ چینل کو فالوو کیجئے

https://whatsapp.com/channel/0029VaYoGdwIN9inS0EYqd3T


‎ #جلالپورپیروالہ

مایوس مت ہوا کرو، دل سے نکلی ہوئی ایک دُعا ہر گمان کو یقین میں بدل دیتی ہے، اور اللہ تمہیں خواب تب دیکھاتا ہے جب وہ اُنک...
11/01/2025

مایوس مت ہوا کرو، دل سے نکلی ہوئی ایک دُعا ہر گمان کو یقین میں بدل دیتی ہے، اور اللہ تمہیں خواب تب دیکھاتا ہے جب وہ اُنکی تدبیر پر راضی ہوتا ہے

اگر اُسنے تمہیں وہ نہ دینا ہوتا جو تم مانگ رہے ہو، تو کیا وہ تمہیں کبھی دُعا کی توفیق دیتا؟ اس لیے مایوس مت ہوا کرو بس سچے دل سے دعا کرتے رہو اللہ تمہاری دعا صحیح وقت پر ضرور قبول کرے گا۔ ان شاء اللہ 🤍

آج کی اچھی بات10 رجب شریف 1446ھ11 جنوری 2025 ہفتہ
11/01/2025

آج کی اچھی بات
10 رجب شریف 1446ھ
11 جنوری 2025 ہفتہ

10/01/2025

جلالپور پیر والا: چک 79 m (بھٹو موڑ) جلالپور میں ڈاکتی کی واردات

تفصیلات کے مطابق 3 ڈاکوں کی موٹر سائیکل سوار کو لوٹنے کی کوشش عوام نے ڈاکتی کی واردات کو ناکام بناتے ہوئے ایک ڈاکیت کو پکڑ لیا دو ڈاکو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے

تھانہ سٹی کے ایس ایچ او وقار میئو موقع پر پہنچ گئے اور قانونی کارروائی کا آغاز کردیا: ذرائع

⬅️مزید اپڈیٹس کیلئے واٹس ایپ چینل کو فالوو کیجئے

https://whatsapp.com/channel/0029VaYoGdwIN9inS0EYqd3T


‎ #جلالپورپیروالہ

ملتان ہیڈ محمد والا کے قریب اے سی بس الٹ گئی،4 افراد جاں بحق متعدد زخمی ملتان 4 افراد جاں بحق متعدد زخمیوں کو نشتر ہسپتا...
06/01/2025

ملتان ہیڈ محمد والا کے قریب اے سی بس الٹ گئی،4 افراد جاں بحق متعدد زخمی
ملتان 4 افراد جاں بحق متعدد زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا،حادثہ ٹائر بلاسٹ ہونے کی وجہ سے پیش آیا

⬅️مزید اپڈیٹس کیلئے واٹس ایپ چینل کو فالوو کیجئے

https://whatsapp.com/channel/0029VaYoGdwIN9inS0EYqd3T


‎ #جلالپورپیروالہ

فیصل آباد: مسلح افراد کی تھانے میں گھس کر مخالفین پر فائرنگ، حوالات میں بند 3 بھائی قتلفیصل آباد کے علاقے تاندلیانوالہ م...
06/01/2025

فیصل آباد: مسلح افراد کی تھانے میں گھس کر مخالفین پر فائرنگ، حوالات میں بند 3 بھائی قتل

فیصل آباد کے علاقے تاندلیانوالہ میں مسلح افراد نے تھانے میں گھس پر حوالات میں بند مخالفین پر فائرنگ کر کے 3 ملزمان کو ہلاک کر دیا۔

پولیس کے مطابق مسلح افراد نے صدر تھانے کے حوالات میں بند مخالفین پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں حوالات میں بند 3 ملزمان ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حوالات میں بند ملزمان 3 افراد کے قتل کے مقدمے میں گرفتار تھے جبکہ ذرائع کا بتانا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والے تینوں ملزمان بھائی تھے جبکہ زخمی ہونے والا ملزم ان کا کزن تھا۔

سی پی او فیصل آباد کامران عادل نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تھانے کی سکیورٹی میں غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا۔

پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے کے واقعے میں 4 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے، ملزمان سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے اور ان ساتھی حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لیا ہے، معاملے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

ڈی آئی جی اسپیشل برانچ فیصل علی راجہ انکوائری کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ اے آئی جی آپریشنز پنجاب زاہد نواز مروت اور اے آئی جی کمپلینٹس احسان اللہ چوہان انکوائری کمیٹی میں شامل ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ انکوائری کمیٹی تھانہ صدر تاندلیانوالہ پر حملے اور سکیورٹی میں غفلت کے ذمہ داران کا تعین کرے گی۔

⬅️مزید اپڈیٹس کیلئے واٹس ایپ چینل کو فالوو کیجئے

https://whatsapp.com/channel/0029VaYoGdwIN9inS0EYqd3T


‎ #جلالپورپیروالہ

حکیم محمد شعیب جن کو کچے کے ڈاکوؤں نے کچھ عرصہ قبل اغوا کرلیا تھا ڈیمانڈ پوری نہ ہونے پر اسکو ماردیا گیا اسکی غائبانہ نم...
05/01/2025

حکیم محمد شعیب جن کو کچے کے ڈاکوؤں نے کچھ عرصہ قبل اغوا کرلیا تھا ڈیمانڈ پوری نہ ہونے پر اسکو ماردیا گیا اسکی غائبانہ نماز جنازہ آج بعد نماز مغرب عیدگاہ چوک فوارہ پر ادا کی جائے گی شرکت کی اپیل۔

انتہائی افسوس ناک جلالپورپیروالا کے نواحی علاقہ پونٹہ بھٹہ میں  گھریلو ناچاقی پر 18 سالہ نوجوان جواد ولد منصور احمد زہری...
02/01/2025

انتہائی افسوس ناک
جلالپورپیروالا کے نواحی علاقہ پونٹہ بھٹہ میں گھریلو ناچاقی پر 18 سالہ نوجوان جواد ولد منصور احمد زہریلا انجکشن لگا کر خودکشی کرلی ریسکیو 1122 نے ڈیڈ باڈی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردی

⬅️مزید اپڈیٹس کیلئے واٹس ایپ چینل کو فالوو کیجئے

https://whatsapp.com/channel/0029VaYoGdwIN9inS0EYqd3T


‎ #جلالپورپیروالہ

جلالپور پیروالا میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعے کا مرکزی ملزم گرفتار16 دسمبر 2024 کو جلالپور پیروالا شہر میں ایک افسوسناک ٹارگٹ ...
02/01/2025

جلالپور پیروالا میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعے کا مرکزی ملزم گرفتار

16 دسمبر 2024 کو جلالپور پیروالا شہر میں ایک افسوسناک ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں ارشاد حسین سانگی کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا،ٹارگٹ کلر گرفتار

وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ سٹی جلالپور پیروالا نے مقدمہ نمبر 1844/24 بجرم 324/302/34 درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

*سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر* نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے کے احکامات دیئے۔ جس پر ایس ایس پی آپریشنز کامران عامر خان اور ایس ایس پی انویسٹیگیشن رانا محمد اشرف کی زیر نگرانی ، ایس پی صدر ڈویژن شمس الدین اور ڈی ایس پی جلالپور پیروالا بشیر احمد ہراج کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ سٹی جلالپور پیروالا وقار احمد نے اپنی ٹیموں کے ہمراہ کامیاب کارروائی کی اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث مرکزی ملزم کو خیبر پختونخواہ سے گرفتار کر لیا۔

*پولیس نے جدید ٹیکنالوجی* سمیت تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کیا اور ٹارگٹ کلر کو گرفتار کیا۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

*ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا* کہ مقتول ارشاد سانگی کا بڑا بھائی سجاد حسین سعودیہ میں شوکت خان کے ساتھ سکریب کا کام کرتا تھا اور "میٹل پوائنٹ" کے نام سے ایک کمپنی چلاتا تھا۔ سجاد حسین سعودیہ سے پیسے اپنے بھائی ارشاد حسین کے پاس بھیجتا رہا تھا ، جنہیں ارشاد حسین نے رقبہ خریدنے میں استعمال کیا۔ سجاد حسین کی وفات کے بعد شوکت خان نے دعویٰ کیا کہ سجاد کی بھیجی ہوئی رقم میں اس کا بھی حصہ تھا اور اس نے ارشاد حسین کے خلاف دعویٰ دائر کیا تھا کہ خریدے گئے رقبے میں اس کا بھی حصہ ہے۔ ان تنازعات کے باعث ملزمان محمد کمال ، ٹارگٹ کلر اور شوکت علی (ڈرائیور) شوکت خان کے اسلام آباد والے گھر میں اکٹھے ہوئے ، جہاں شوکت خان نے ارشاد سانگی کو قتل کرنے کا کہا۔۔ اس قتل کے لیے 12 لاکھ روپے طے کیے گئے۔ شوکت خان کا بھتیجا عرفان بھی اس سازش میں شامل رہا۔ اس کے علاوہ مقتول ارشاد سانگی کی پہلی بیوی ، جو ملزم منیر احمد کی بہن تھی ، انتقال کرچکی تھی۔ ملزم منیر احمد جو مقتول کے بھائی سجاد کا سعودیہ میں ڈرائیور بھی رہ چکا تھا اس کو شک تھا کہ ارشاد نے اس کی بہن کو زہر دے کر قتل کیا تھا ، جس پر اس نے اس قتل میں معاونت فراہم کی۔ ٹارگٹ کلر اور شوکت علی نے منصوبہ بندی کے مطابق 16 دسمبر 2024 کو جلالپور پیروالا میں واقع وومن پوسٹ گریجویٹ کالج کے سامنے ارشاد سانگی کی گاڑی کو روکا۔ جیسے ہی مقتول نے اپنی گاڑی روکی ، ملزم ٹارگٹ کلر نے اپنے پسٹل سے 7 فائر کیے ، جس کے نتیجے میں ارشاد سانگی شدید زخمی ہوگیا۔ اس کے بعد ، ملزمان وہاں سے فرار ہو گئے۔ ارشاد سانگی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا تھا۔ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث مرکزی ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اسے قتل کے لیے 12 لاکھ روپے دیے گئے ، اور مزید رقم قتل کے بعد دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔

*سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر* نے ایس ایس پی آپریشنز کامران عامر خان ، ایس ایس پی انویسٹیگیشن رانا محمد اشرف اور ایس پی صدر ڈویژن شمس الدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ٹیموں کی انتھک محنت اور مؤثر حکمت عملی کے نتیجے میں مرکزی ملزم کو خیبر پختونخواہ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سی پی او ملتان نے بتایا کہ ملزم کے اعتراف جرم اور قتل کے محرکات کی مکمل تصدیق ہوچکی ہے۔ اس وقوعہ میں ملوث دیگر ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ سی پی او ملتان نے مزید کہا کہ پولیس قانون کے مطابق تمام ملزمان کو عدالت کے کٹہرے میں لانے اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ سی پی او ملتان نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی عوام کے اعتماد کی بحالی اور امن و امان کے قیام کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ پریس کانفرنس کے اختتام پر سی پی او ملتان نے عوام کو یقین دلایا کہ ان کی جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس اپنے فرائض پوری ذمہ داری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ انجام دے رہی ہے۔

⬅️مزید اپڈیٹس کیلئے واٹس ایپ چینل کو فالوو کیجئے

https://whatsapp.com/channel/0029VaYoGdwIN9inS0EYqd3T


‎ #جلالپورپیروالہ

ڈی ایس پی جلالپورپیروالا مہر بشر احمد سیال تبدیل...  جاوید طاہر مجید کو ڈی ایس پی جلال پور پیر والا  تعینات کردیا گیا DS...
02/01/2025

ڈی ایس پی جلالپورپیروالا مہر بشر احمد سیال تبدیل... جاوید طاہر مجید کو ڈی ایس پی جلال پور پیر والا تعینات کردیا گیا
DSP Jalalpur Pirwala

⬅️مزید اپڈیٹس کیلئے واٹس ایپ چینل کو فالوو کیجئے

https://whatsapp.com/channel/0029VaYoGdwIN9inS0EYqd3T


‎ #جلالپورپیروالہ

پیٹرول 0.56 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 2.96 روپے فی لیٹر اضافہ
31/12/2024

پیٹرول 0.56 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 2.96 روپے فی لیٹر اضافہ

یکم جنوری سے 6 جنوری تک پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات⬅️مزید اپڈیٹس کیلئے واٹس ایپ چینل کو فا...
31/12/2024

یکم جنوری سے 6 جنوری تک پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات

⬅️مزید اپڈیٹس کیلئے واٹس ایپ چینل کو فالوو کیجئے

https://whatsapp.com/channel/0029VaYoGdwIN9inS0EYqd3T


‎ #جلالپورپیروالہ

ہیڈ نو بہار کے قریب وہاڑی چوک روڈ کراس کرتے ہوئے ایک شخص کو بس نے ٹکر مار دی جس سے سڑک پار کرنے والا شخص موقع پر جاں بحق...
31/12/2024

ہیڈ نو بہار کے قریب وہاڑی چوک روڈ کراس کرتے ہوئے ایک شخص کو بس نے ٹکر مار دی جس سے سڑک پار کرنے والا شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو نے ڈیڈ باڈی نشتر اسپتال منتقل کردی۔

⬅️مزید اپڈیٹس کیلئے واٹس ایپ چینل کو فالوو کیجئے

https://whatsapp.com/channel/0029VaYoGdwIN9inS0EYqd3T


‎ #جلالپورپیروالہ

دل ہلا دینے والا واقعہکل بہاول پور سے راولپنڈی جانے والی فیصل موورز کمپنی کی بس نمبری BSB-705 فتح جنگ کے قریب حادثہ کا ش...
31/12/2024

دل ہلا دینے والا واقعہ

کل بہاول پور سے راولپنڈی جانے والی فیصل موورز کمپنی کی بس نمبری BSB-705 فتح جنگ کے قریب حادثہ کا شکار ہوئی اور متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔ احمد پور شرقیہ کی یہ معصوم بچی معجزانہ طور پر محفوظ رہی بدقسمت حادثہ میں اس بچی کی ماں بھی چل بسی ماں نے اس کو سینے سے لگایا ہوا تھا لوگوں نے بچی کو دیکھا تو سہی سلامت تھی لیکن یہ رو نہیں رہی تھی بلکہ مسکرا رہی تھی اور اپنی ماں کو اپنی چھوٹی چھوٹی نظروں سے ڈھونڈ رہی تھی اس سین نے لوگوں کے دل ہلا دیئے وہاں موجود سب لوگ اس بچی کو دیکھ کر اپنے زخم بھول گئے۔ ایک مسکراتے ہوئے پھول کو کیا پتہ اس کے سر سے سہارا چھین لیا گیا جن قدموں میں جنت تھی وہ ماں تو چل بسی ، اللّه پاک اس بچی پر اپنا خصوصی رحم کرے عزت دے اور سب بہن بیٹیوں کو سلامت رکھے۔ آمین

⬅️مزید اپڈیٹس کیلئے واٹس ایپ چینل کو فالوو کیجئے

https://whatsapp.com/channel/0029VaYoGdwIN9inS0EYqd3T


‎ #جلالپورپیروالہ

24/12/2024

چک نمبر 45 میں شادی کی تقریب میں آسمان سے نوٹوں کی برسات، ویڈیو وائرل

منڈی بہاؤالدین: 45 چک میں شادی کی تقریب کی نوٹوں کی بارش کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ دولہے کے دوستوں نے شادی پر اپنی خوشی کا اظہار انوکھے انداز میں کیا۔ انہوں نے ہوائی جہاز سے کرنسی نوٹوں اور پھولوں کی بارش کی۔

دوستوں نے جہاز سے لاکھوں روپے مالیت کے کرنسی نوٹوں کی بارش کی۔ جہاز سے شادی کی مبارکباد کے پمفلٹ بھی گرائے گئے۔ دولہا اوورسیز پاکستانی ہے جو شادی کے لیے پاکستان آیا تھا۔ طیارے سے نوٹوں کی بارش کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

⬅️مزید اپڈیٹس کیلئے واٹس ایپ چینل کو فالوو کیجئے

https://whatsapp.com/channel/0029VaYoGdwIN9inS0EYqd3T


‎ #جلالپورپیروالہ

ایشیا سے باہر اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت، پاکستان کا میزائل پروگرام ’ابھرتا خطرہ‘ ہے: امریکہپاکستان ایسے میزائل بنا ...
20/12/2024

ایشیا سے باہر اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت، پاکستان کا میزائل پروگرام ’ابھرتا خطرہ‘ ہے: امریکہ

پاکستان ایسے میزائل بنا رہا ہے جو جنوبی ایشیا سے باہر امریکا کو بھی نشانہ بناسکتے ہیں، امریکی نائب مشیر قومی سلامتی جوناتھن فائنر

⬅️مزید اپڈیٹس کیلئے واٹس ایپ چینل کو فالوو کیجئے

https://whatsapp.com/channel/0029VaYoGdwIN9inS0EYqd3T


‎ #جلالپورپیروالہ

ملتان: بابر تھیٹر میں رات تقریباً ساڑھے تین بجے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے بابر تھیٹر مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گیا۔ ابھ...
19/12/2024

ملتان: بابر تھیٹر میں رات تقریباً ساڑھے تین بجے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے بابر تھیٹر مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گیا۔

ابھی تک کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ آگ پر قابو پایا جا چکا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے

⬅️مزید اپڈیٹس کیلئے واٹس ایپ چینل کو فالوو کیجئے

https://whatsapp.com/channel/0029VaYoGdwIN9inS0EYqd3T


‎ #جلالپورپیروالہ

چند روز قبل کچہ کے ڈاکوؤں کا انڈس روڈ روجھان سے ٹرک ڈرائیور کے اغوا کا معاملہتھانہ روجھان کی حدود انڈس روڈ سے مغوی  ٹرک ...
18/12/2024

چند روز قبل کچہ کے ڈاکوؤں کا انڈس روڈ روجھان سے ٹرک ڈرائیور کے اغوا کا معاملہ

تھانہ روجھان کی حدود انڈس روڈ سے مغوی ٹرک ڈرائیور محمد ارشد کی بازیابی کے لیے راجن پور پولیس کا آپریشن
مغوی ٹرک ڈرائیور کو ڈاڈو بنگیانی گینگ اور پٹ ، عمرانی گینگ کی جانب سے اغواء کیا گیا تھا
ڈی پی او فاروق امجد کا واقعہ کا فوری نوٹس ، ایس ڈی پی او روجھان کو مغوی ٹرک ڈرائیور کی بازیابی کو جلد از جلد یقینی بنانے کی ہدایت
مغوی کی بازیابی کے لیے ایس ڈی پی او روجھان کی سربراہی میں پولیس ٹیم تشکیل دے دی گئی
پولیس کی پیش قدمی پر ڈاکوؤں کی جانب سے پولیس ٹیم پر فائرنگ ، پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر تک جاری رہا
پولیس کی بھرپور جوابی فائرنگ سے ڈاکو مغوی کو چھوڑ کر رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے
کامیاب آپریشن کے نتیجے میں مغوی ٹرک ڈرائیور محمد ارشد کو بازیاب کرا لیا گیا
آپریشن میں مغوی ٹرک ڈرائیور کی بازیابی پر پولیس ٹیم کو شاباش ، ڈی پی او فاروق امجد
پولیس کا مورال بلند ہے ، ڈاکوؤں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے ، ڈی پی او فاروق امجد

⬅️مزید اپڈیٹس کیلئے واٹس ایپ چینل کو فالوو کیجئے

https://whatsapp.com/channel/0029VaYoGdwIN9inS0EYqd3T


‎ #جلالپورپیروالہ

Address

No
Jalalpur Pirwala

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when سچ جلالپور پیر والہ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to سچ جلالپور پیر والہ:

Videos

Share