Humans Of Jalal Pur Jattan

Humans Of Jalal Pur Jattan ہمارا مقصد اپنی مدد آپ کے تحت امداد باہمی سے اپنے شہری مسائل کے حل کے لئے کوشش کرنا
(1)

اردو کا جنازہ
25/12/2024

اردو کا جنازہ

جناب محمد رضوان صاحب آپ جلال پور جٹاں کے محلہ سادھو کے رہائشی اور محترم عبدالطیف مرحوم کے فرزند ہیں۔گورنمنٹ اسلامیہ ہائی...
25/12/2024

جناب محمد رضوان صاحب
آپ جلال پور جٹاں کے محلہ سادھو کے رہائشی اور محترم عبدالطیف مرحوم کے فرزند ہیں۔گورنمنٹ اسلامیہ ہائی اسکول نمبر 1 کے سابقہ طالب علم ہیں۔رکشہ چلا کر رزقِ حلال کماتے ہیں۔دعا ہے اللہ رب العزت آپ کی عزت صحت اور رزق میں برکت عطاء فرمائے۔آمین

25/12/2024
*رضائے الٰہی اور قضائے الٰہی میں فرق!*بعض لوگ میت کا اعلان کرتے وقت کہتے ہیں فلاں شخص رضائے الٰہی سے فوت ہوگیا حالانکہ ک...
25/12/2024

*رضائے الٰہی اور قضائے الٰہی میں فرق!*
بعض لوگ میت کا اعلان کرتے وقت کہتے ہیں فلاں شخص رضائے الٰہی سے فوت ہوگیا حالانکہ کہنا یہ چاہیے کہ فلاں شخص قضائے الٰہی سے فوت ہوگیا ہے۔ اس لئے کہ قضا اور رضا میں بڑا فرق ہے۔
قضا کا معنی: تقدیر الہٰی، نوشتہ تقدیر، فیصلہ، اتفاق یا حادثہ
(فیروز اللغات فارسی)
جب کہ رضا کا معنی: مرضی، خوشنودی اور خوشی. لہٰذا جب اللّٰہ تعالیٰ کسی کے بارے فیصلہ نافذ کرتا ہے
اس کو قضا کہتے ہیں
اور جب کسی کسی کام کی وجہ سے راضی ہوتا ہے تب اس وقت اس بندے پر رضا الہیٰ کا ظہور ہوتا ہے جیسا کہ ارشاد باری تعالٰی ہے۔
رَضِیَ اللّٰہُ عَنۡہُمۡ وَ رَضُوۡا عَنۡہُ ؕ
اللّٰہ ان سے راضی اور وہ اللّٰہ سے راضی۔ (مجادلہ 22)
ایک اور مقام پر فرمایا۔
لَقَدۡ رَضِیَ اللّٰہُ عَنِ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ۔
بیشک اللہ راضی ہوا ایمان والوں سے (الفتح 18)
ارشادِ باری تعالیٰ ہے۔
وَ رَضِیۡتُ لَکُمُ الۡاِسۡلَامَ دِیۡنًا ؕ
اور تمہارے لئے اسلام کو دین پسند کیا (مائدہ3)
مزید فرمایا۔
وَ لَوۡ اَنَّہُمۡ رَضُوۡا مَاۤ اٰتٰىہُمُ اللّٰہُ وَ رَسُوۡلُہٗ۔
اور کیا اچھا ہوتا اگر وہ اس پر راضی ہوتے جو اللّٰہ و رسول نے ان کو دیا۔ (توبہ 59)
یہ رہا قرآن مجید میں رضا کا استعمال جہاں تک قضا کا تعلق ہے تو متعدد آیات میں رب کریم میں لفظ قضا کو استعمال فرمایا ہے ان کو دیکھ کر پتہ چلتاہے کہ لفظ قضا کا معنی و مفہوم کیا ہے۔
اللّٰہ تعالی نے فرمایا۔
وَ قَضٰی رَبُّکَ اَلَّا تَعۡبُدُوۡۤا اِلَّاۤ اِیَّاہُ وَ بِالۡوَالِدَیۡنِ اِحۡسَانًا ؕ۔
اور تمہارے رب نے حکم فرمایا کہ اس کے سوا کسی کو نہ پوجو اور ماں باپ کے ساتھ اچھا سلوک کرو (بنی اسرائیل 23)
او رفرمایا
وَ اللّٰہُ یَقۡضِیۡ بِالۡحَقِّ۔
اور اللہ سچا فیصلہ فرماتا ہے۔(مومن 20)
مزید فرمایا۔
فَلَمَّا قَضَیۡنَا عَلَیۡہِ الۡمَوۡتَ۔
پھر جب ہم نے اس پر موت کا حکم بھیجا (سبا 14)
ان تمام آیات بینات سے سے رضا اور قضا کامعنی کھل کر سامنے آگیا۔ رضا سے اللّٰہ تعالیٰ کی مرضی، رضا مندی اور خوشنودی مراد ہے جب کہ قضا سے تقدیر فیصلہ اور موت مراد ہے۔
قرآن مجید کی متعدد آیات میں موت کو لفظ قضا سے یاد فرمایا گیا لیکن کچھ لوگ موت کو رضائے الٰہی کی طرف منسوب کرتے ہیں اور بانگ دہل کہتے ہیں کہ فلاں رضائے الٰہی سے فوت ہوگیا حالانکہ موت سے رضائے الہٰی سے نہیں قضائے الہٰی سے واقع ہوتی ہے۔ رضا اور قضا میں بڑا فرق ہے۔
آ
نوٹ
ثواب کی نیت اس تحریر کو ضرور آگے بھی شیئر کریں جزاکم اللہ خیرا

جناب اظہر اقبال صاحب آپ جلال پور جٹاں کے محلہ خضر خاں ولی کے رہائشی اور محترم محمد نذیر مرحوم کے فرزند ہیں۔انتہائی مخنتی...
25/12/2024

جناب اظہر اقبال صاحب
آپ جلال پور جٹاں کے محلہ خضر خاں ولی کے رہائشی اور محترم محمد نذیر مرحوم کے فرزند ہیں۔انتہائی مخنتی انسان ہیں۔تقریباً عرصہ 25 سال سے اسلام گڑھ روڈ پر گھوڑوں کو کُھریاں لگا کر رزقِ حلال کماتے ہیں۔دعا ہے اللہ رب العزت آپ کی عزت،صحت اور رزق میں برکت عطاء فرمائے۔ آمین

نماز جنازہ آج بروز بدھ دن 2.00بجے اسلام گڑھ قبرستان میں ادا کی جاۓ گی !!
25/12/2024

نماز جنازہ آج بروز بدھ دن 2.00بجے اسلام گڑھ قبرستان میں ادا کی جاۓ گی !!

 #القرآن
25/12/2024

#القرآن

سجاد شفیق مرحومآپ جلال پور جٹاں کے محلہ شریف پورہ کے رہائشی اور محترم محمد شفیق مرحوم کے فرزند تھے۔گورنمنٹ تعلیم الدین ہ...
25/12/2024

سجاد شفیق مرحوم
آپ جلال پور جٹاں کے محلہ شریف پورہ کے رہائشی اور محترم محمد شفیق مرحوم کے فرزند تھے۔گورنمنٹ تعلیم الدین ہائی اسکول کے سابقہ طالب علم تھے۔انتہائی محنتی اور ایماندار انسان تھے۔سرکلر روڈ پر فروٹ فروخت کر کے رزق حلال کماتے تھے۔دعا ہے اللہ رب العزت آپ کی آخرت کی منزلیں آسان فرمائے۔آمین

السلام علیکم 💐
25/12/2024

السلام علیکم 💐

24/12/2024

کرسچن سٹریٹ جلالپور جٹاں

گُجر چوک جلالپور جٹاں میں واقع ایک خوبصورت مسجد 💐📸حافظ ذیشان احمد
24/12/2024

گُجر چوک جلالپور جٹاں میں واقع ایک خوبصورت مسجد 💐
📸حافظ ذیشان احمد

جناب وقاص محمود صاحب آپ جلال پور جٹاں محلہ عیدگاہ کے رہائشی اور محترم محمود پرویز صاحب کے فرزند ہیں 14 سال مسلم کمرشل بی...
24/12/2024

جناب وقاص محمود صاحب
آپ جلال پور جٹاں محلہ عیدگاہ کے رہائشی اور محترم محمود پرویز صاحب کے فرزند ہیں 14 سال مسلم کمرشل بینک میں بطور انٹرنل کنٹرول مینجر کی جاب کرنے کے بعد اب بینک الفلاح اسلامی میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں انتہائی شریف اور بااخلاق شخصیت کے حامل انسان ہیں دعا ہے کہ اللہ رب العزت آپ کی عزت صحت اور رزق میں برکت عطاء فرمائے۔آمین

🌍دنیا کی خوب صورت چیز کا نام بتایں🙋
24/12/2024

🌍دنیا کی خوب صورت چیز کا نام بتایں🙋

مادر علمی 💐📸 حافظ ذیشان صاحب
24/12/2024

مادر علمی 💐
📸 حافظ ذیشان صاحب

محلہ کشمیر نگر سے ہوتا ہوا سرکلر روڈ جلال پور جٹاں سے گزرتا بجلی کی تاریں توڑتا اوور لوڈ مزدا ٹریفک پولیس جلال پور جٹاں ...
24/12/2024

محلہ کشمیر نگر سے ہوتا ہوا سرکلر روڈ جلال پور جٹاں سے گزرتا بجلی کی تاریں توڑتا اوور لوڈ مزدا ٹریفک پولیس جلال پور جٹاں کی میزبانی کا منتظر ہے۔اپنے تھوڑے سے فائدہ کے لئے شہریوں کی زندگی داؤ پر لگانی کسی طور پر مناسب نہیں۔ٹریفک پولیس کو اس حرکت کا نوٹس لینا چاہے

جناب صابر حسین صاحبآپ جلالپورجٹاں کے محلہ حضر خاں ولی کے رہائشی اور محترم فضل احمد مرحوم کے فرزند ہیں۔عرصہ دراز سے جلال ...
24/12/2024

جناب صابر حسین صاحب
آپ جلالپورجٹاں کے محلہ حضر خاں ولی کے رہائشی اور محترم فضل احمد مرحوم کے فرزند ہیں۔عرصہ دراز سے جلال پور جٹاں شہر میں صبح ناشتہ کی ریڑھی لگاتے ہیں۔دعا ہے اللہ رب العزت آپکے کاروبار میں برکت عطا فرمائے۔آمین

Address

Jalalpur Jattan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Humans Of Jalal Pur Jattan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Humans Of Jalal Pur Jattan:

Share