Voice of jacobabad

Voice of jacobabad news about jacobabad
(5)

24/12/2023

جیکب آباد کے قومی حلقہ پرمحمد میاں سومرو اور صوبائی حلقہ پر جلوس کی صورت میں شیر محمد مغیری نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئے
جیکب آباد (نامہ نگار) جیکب آباد کے قومی حلقہ این اے 190پر سابق چیئر مین سینیٹ محمد میاں سومرو نے اصغر خان پہنور اور دیگر کے ہمراہ جلوس کی صورت میں رٹرننگ افسر کے دفترپہنچ کر اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے اور پیپلز پارٹی کی جانب سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 1 جیکب آباد کے امیدوار حاجی شیر محمد مغیری نے سابق مشیر اعجاز حسین جکھرانی کے ہمراہ جلوس کی صورت میں اپنا نامزدگی فارم جمع کرالیا ہے۔ علاوہ ازیں صوبائی حلقہ پی ایس 2ٹھل پر پیپلز پارٹی کے ڈاکٹر سہراب سرکی اور جے یو آئی کے امیدوار میر شفیق خان کھوسہ نے بھی اپنے نامزدگی فارم کرالیے ہیں جیکب آباد کے صوبائی اسمبلی کے دو حلقوں پی ایس 1 جیکب آباد اور پی ایس 3 گڑہی خیرو پر ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر پیپلز پارٹی میں اختلافات ہیں،صوبائی حلقہ پی ایس 1 پر تحریک انصاف کو چھوڑ کر ٹکٹ کے وعدے پر پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے سابق ایم پی اے محمد اسلم ابڑو، چند روز قبل پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے سردار عبدالرزاق کھوسو، سابق ایم پی اے اورنگزیب پہنور اور ضلعی صدر لیاقت لاشاری نے بھی نامزدگی فارم وصول کرلیے ہیں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر پیپلز پارٹی میں جاری اختلافات کی وجہ سے الیکشن میں پیپلز پارٹی کو شدید نقصان کا خطرہ ہے اگر اختلافات جاری رہے تو ضلع میں پیپلز پارٹی کو شکست کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Muhammad Mian Soomro -Offical"

24/12/2023

جیکب آباد میں وائلڈلائف مینجمنٹ کا دفتر ایک دہائی سے قائم نہ ہوا،دفتر کی بجٹ باقاعدہ خرچ کی جانے لگی عملہ بھی مقرر،میری بھرتی 2011کی ہے تب سے ادارے کا جیکب آباد میں دفتر نہیں ہے ڈی سی کو متعدد بار گذارش کی ہے:ملازم شاہمراد
جیکب آباد (نامہ نگار) جیکب آباد میں محکمہ وائلڈ لائف مینجمنٹ ایک دہائی سے قائم نہیں ہوا لیکن بجٹ باقاعد ہ خرچ کی جا رہی ہے وائلڈ لائف مینجمنٹ کے بجٹ اخراجات کی ملنے والی تفصیل کے تحت فیول کی مد میں 2لاکھ 55ہزار اور متفرقہ خرچ ایک لاکھ 82ہزار مبینہ فرضی بلوں کے ذریعے کیا گیا اخبارات کے نام پر 7455،یونیفارم 7360،ٹرانسپورٹ 70ہزار,فرنیچر 34ہزار اور مشینری پر بجٹ سیایک لاکھ چار ہزار سے زائد نکالے گئے جبکہ رواں ماہ دسمبر میں فیول کی مد میں ایک لاکھ 33ہزار،متفرقہ خرچ ایک لاکھ 51ہزار،مشینری 52ہزار اور فرنیچر کے نام پر 17ہزار کی خرد برد کی گئی اس سلسلے میں وائلڈ لائف مینجمنٹ کے ملازم شاہمراد نے رابطے پر بتایا کہ ادارے کو دفتر تاحال نہیں ملا،ڈی سی کو متعدد بار گذارش کی ہے ایک سوال پر شاہمرا د نے بتایا کہ میری بھرتی 2011کی ہے تب سے جیکب آباد میں ادارے کا دفتر نہیں،سات رکنی اسٹاف ہے جس میں انسپکٹر،کلر ک اور دیگر شامل ہیں کام غیر قانونی شکار کو روکنا ہے پھر بھی جیکب آباد میں غیر قانونی شکار تو ہوتا ہے کہ سوال پر شاہمراد کا کہنا تھا کہ جیکب آباد میں کیا نہیں ہوتا سرعام بندہ ماردیا جاتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہر سال ہیڈ آفیس کو رپورٹ بنا کر بھیجتے ہیں اعجاز ٹالپر ہمارے افسرہیں انکا نمبر لیکر بھیجوں گا میرے پاس نہیں۔

Voice of jacobabad Sindh Government Sindh Chief Minister House Deputy Commissioner Jacobabad Prime Minister's Office of Pakistan Chief Secretary Sindh Anti Corruption Establishment Sindh Sindh Wildlife Department Sindh Wildlife Club Sindh Wildlife Department

https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2023-12-23/news-3856247.html
24/12/2023

https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2023-12-23/news-3856247.html

جیکب آبا دکے صوبائی حلقہ پی ایس تھری گڑھی خیرو پر دو پیپلزپارٹی رہنما مدمقابل آگئے ہیں اور ٹکٹ نہ ملنے پر بغاوت کا اعلان کیا ہے پی پی کے ڈویژنل صد ر اعجاز جکھرانی کے ...

              Election Commission Of Pakistan - ECP
24/12/2023

Election Commission Of Pakistan - ECP

         Sindh Government Sindh Chief Minister House Deputy Commissioner Jacobabad Chief Secretary Sindh Sindh Wildlife ...
24/12/2023


Sindh Government Sindh Chief Minister House Deputy Commissioner Jacobabad Chief Secretary Sindh Sindh Wildlife Department

         Deputy Commissioner Jacobabad Election Commission Of Pakistan - ECP
24/12/2023


Deputy Commissioner Jacobabad Election Commission Of Pakistan - ECP

          Sindh Government Sindh Chief Minister House Chief Secretary Sindh Deputy Commissioner Jacobabad Anti Corruptio...
24/12/2023


Sindh Government Sindh Chief Minister House Chief Secretary Sindh Deputy Commissioner Jacobabad Anti Corruption Establishment Sindh Daily Sitara Sindh Jacobabad Press Secretary to Governor SINDH

         Jacobabad Police Sindh Police
24/12/2023


Jacobabad Police Sindh Police

          Pakistan Peoples Party - PPP PPPP Mir Mumtaz Hussain Jakhrani Mir Aijaz Hussain Jakhrani Mir Aurangzeb Khan Pa...
24/12/2023


Pakistan Peoples Party - PPP PPPP Mir Mumtaz Hussain Jakhrani Mir Aijaz Hussain Jakhrani Mir Aurangzeb Khan Panhwar

24/12/2023

24/12/2023

جیکب آباد کےپی ایس 1پر 33،پی ایس 2ٹھل پر 21اور پی ایس تھری گڑھی خیرو پر 22امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے

          Sindh Government Sindh Chief Minister House Deputy Commissioner Jacobabad Chief Secretary Sindh Daily Sitara S...
24/12/2023


Sindh Government Sindh Chief Minister House Deputy Commissioner Jacobabad Chief Secretary Sindh Daily Sitara Sindh Jacobabad Press Secretary to Governor SINDH Sindh Wildlife Department

https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2023-12-23/news-3856248.html
24/12/2023

https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2023-12-23/news-3856248.html

جیکب آباد کے قومی حلقہ پرمحمد میاں سومرو اور صوبائی حلقہ پر جلوس کی صورت میں شیر محمد مغیری نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئے تفصیل کے مطابق جیکب آباد کے قومی حلقہ این ا....

https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2023-12-23/news-3856249.html
24/12/2023

https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2023-12-23/news-3856249.html

گڑھی خیرو میں بدامنی کا جواز بنا کر پی ایس تھر ی گڑھی خیرو کے ریٹرننگ افسر کا دفتر جیکب آباد منتقل کیا گیا ہے جہاں گڑھی خیرو کے امیدوار اپنا حلقہ چھوڑ کر 30کلو میٹر کا ....

https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2023-12-23/news-3856251.html
24/12/2023

https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2023-12-23/news-3856251.html

جیکب آباد میں وائلڈلائف مینجمنٹ کا دفتر ایک دیہائی سے قائم نہ ہوا ،دفتر کا بجٹ باقاعدہ خرچ کیا جانے لگا، عملہ بھی مقرر،تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں محکمہ وائلڈ ل....

23/12/2023

جیکب آباد کے ایس ایس پی علیل ہو گئے ایک ہفتے سے سیٹ خالی،مزید 15روز کے لئے چھٹی کی درخواست
جیکب آباد (نامہ نگار)جیکب آبا دکے ایس ایس پی عامر عباس شاہ علیل ہو گئے ہیں اور ایک ہفتے سے جیکب آباد کے ایس ایس پی کی سیٹ خالی ہے جس کے باعث ضلع کے امور شدید متاثر ہو گئے ہیں،ایس ایس پی نے مزید 15روز کی چھٹی کی درخواست دی ہے جس کی تصدیق پی ڈی ایس پی قمر الدین مہر نے رابطے پر کی۔

23/12/2023

جیکب آباد کے صوبائی حلقہ گڑھی خیرو پر پی پی رہنما مد مقابل،ممتاز خان نے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر بھی الیکشن لڑنے کا اعلان،میڈیا سے گفتگو میں اپنی ہی پارٹی پر سفارش پر ٹکٹ دینے کا الزام لگا دیا،پارٹی میرٹ پر ٹکٹ کے فیصلے کرتے ہے سفارش پر نہیں،ممتاز جکھرانی نے جاگیر کی یوسی میں زاہد پہنور سے شکست کھائی،پارٹی جو فیصلہ کرے اسے تسلیم کیا جانا چاہیے اورنگزیب پہنور
جیکب آباد (نامہ نگار)جیکب آبا دکے صوبائی حلقہ پی ایس تھری گڑھی خیرو پر دو پیپلزپارٹی رہنما مدمقابل آگئے ہیں پی پی کے ڈویژنل صد ر اعجاز جکھرانی کے چچازاد ممتاز جکھرانی نے جیکب آباد کے رٹرننگ افسر کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی اور دو صوبائی حلقوں پر فارم جمع کرایا ہے میرا حق ہے دو دفعہ جیتا ہوں میرے مدمقابل 13سال اپنے حلقے میں نہیں آیا،لوٹا فیملی سے تعلق رکھتا ہے پارٹی سے کبھی وفادار نہیں رہا جیکب آباد میں پارٹی ٹکٹ پر شکست کھائی پارٹی نے اگر اسے ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے تومیں اپنے حلقے کی عوام کو لاوارث نہیں چھوڑ سکتا الیکشن لڑوں گا گڑھی خیرو بمبئی بیکری کا کیک نہیں جبکہ دوسری جانب پی ایس تھری کی ٹکٹ کے امیدوار اورنگزیب پہنور نے رابطے پر کہا کہ میرے دادا،والد نے اس حلقے پر کامیابی حاصل کی ہے پانچ دفعہ الیکشن جیتے ہیں ممتاز جکھرانی نے اپنی جاگیر کی یوسی میں زاہد پہنور سے شکست کھائی،بعد میں تعلقہ ناظم بنے ممتاز جکھرانی نے علی نواز پہنور کی بھرپور مدد کی لیکن وہ پھر بھی ہا ر گیا میرے بھائی چنگیز خان اور سلیمان خان نے یوسی جیتی ہیں،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی میرٹ پر ٹکٹ کے فیصلے کرتے ہے سفارش پر نہیں پارٹی پالیسی کے تحت جب انتخابی نشان دئے جائیں گے تب امیدواروں کو ٹکٹ جاری کی جائے گی امکانی پینل کے تحت اعجاز جکھرانی،شیر محمد مغیری،ڈاکٹر سہراب سرکی اور میں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2023-12-22/news-3855012.html
23/12/2023

https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2023-12-22/news-3855012.html

جیکب آباد کے ترقیاتی منصوبوں میںکرپشن پر ایکسئین ہائی وے معطل،بلڈنگس اور ترقیاتی منصوبوں کے انچارج کے خلاف کاروائی نہ ہوئی ،تاحال سیٹوں پر برقرار۔ تفصیلات کے مطاب....

https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2023-12-22/news-3855011.html
23/12/2023

https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2023-12-22/news-3855011.html

جیکب آباد کے ایس ایس پی علیل ہو گئے ایک ہفتے سے سیٹ خالی ،مزید 15روز کے لئے چھٹی کی درخواست تفصیلات کے مطابق جیکب آبا دکے ایس ایس پی عامر عباس شاہ علیل ہو گئے ہیں اور ا...

https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2023-12-22/news-3855013.html
23/12/2023

https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2023-12-22/news-3855013.html

جیکب آباد میں پیپلز پارٹی تذبذب کا شکار، ٹکٹوں کا تاحال اعلان نہ ہوسکا، قیاس آرائیاں ہونے لگیں۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں پیپلزپارٹی تذبذب کا شکار ہو گئی ہے ....

22/12/2023

جیکب آباد میں ایک اور محکمہ صرف کاغذوں میں موجود،شہرمیں دفتر تک نہیں،بجٹ فرضی بلوں اور عملہ گھر بیٹھے تنخواہیں بٹورنے لگا
جیکب آباد (نامہ نگار)جیکب آباد میں ایک اور محکمہ صرف کاغذوں میں ہونے کا انکشاف ہوا ہے انڈسٹریل ڈویلپمنٹ جیکب آباد کا شہر میں دفتر تک موجود نہیں اسکے باوجود دفتر کا کرایہ ادا کیا جا رہا ہے محکمے کے بجٹ اخراجات کی ملنے والی تفصیل کے مطابق پانی کی مد میں 11ہزار 500دفتر کا کرایہ 60ہزار 840ادا کیا گیا ٹریولنگ الاؤنس کے نام پر 29ہزار 874اور فیول کی مد میں 16ہزار 500بجٹ سے فرضی بلوں ے ذریعے نکالے گئے،اسٹیشنری پر ساڑھے چار ہزار،چھپائی پر بھی ساڑھے چارہزار،اخبارات چار ہزار یونیفارم تین ہزار،مشینری 18ہزار،فرنیچر دس ہزار اور متفرقہ خرچ بھی تاحال دس ہزار کیا گیا ہے جتنی بجٹ جاری کی گئی پوری کا صفایہ کر لیا گیا ایک روپے بھی بقایہ نہ چھوڑا،ڈی سی آفیس سے انڈسٹریل ڈویلپمنٹ کے دفتر کے متعلق معلوم کیا گیا تو انکی جانب سے بھی لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا گیا کہ جیکب آباد میں ایسا کوئی دفترموجود نہیں۔

Voice of jacobabad Sindh Government Sindh Chief Minister House Prime Minister's Office of Pakistan Deputy Commissioner Jacobabad Chief Secretary Sindh

22/12/2023
22/12/2023

جے یوآئی وفد کی سابق وفاقی وزیر محمد میاں سومرو کی ملاقات،عام انتخابات میں ایک دوسرے سے تعاون پر اتفاق،تمام نشستوں پر متفقہ امیدوارلانے کا فیصلہ،جلد سرپرائز دینگے،کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ بڑھانے کا مطالبہ
جیکب آباد (نامہ نگار)جمعیت علماء اسلام ضلع جیکب آباد کا وفد ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری کی قیادت میں سابق وفاقی وزیر محمد میاں سومرو سے انکی رہائش گاہ پر جیکب آباد ملاقات کی جس میں عام انتخابات کے سلسلے میں تفصیلی بات چیت ہوئی اور عام انتخابات میں ایک دوسرے سے تعاون اور متفق امیدوار لانے کا فیصلہ کیا گیا مزید مختلف امور پر گفتگو ہوئی اور کہا گیا کہ جلد ضلعی میں سرپرائز دینگے،ملاقات میں الیکشن کی حکمت عملی پر گفتگو ہوئی اور امید کی گئی کہ الیکشن میں ہمارا پینل بہاری اکثریت سے کامیاب ہوگا،وفد میں جے یوآئی کے مولانا عبدالجبار رند،حافظ میر محمد بنگلانی،پی ایس ٹو ٹھل پر جے یوآئی امیدوار شفیق احمد کوسو،محمد خان کھوسو سمیت اصغر خان پہنور،حاجی غلام نبی رند،انور علی سومرو،بشیر احمد،مرتضی کھوسو اور دیگر بھی موجود تھے،مزید جلد ایک اجلاس بلاکر لائحہ عمل تیار کرنے کا فیصلہ ہوا،رہنماؤں نے کہا کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ بڑھائی جائے کیوں انتہائی مختصر وقت دینے سے امیدواروں کو دشواری ہو رہی ہے۔

22/12/2023

ایک سال قبل ملک میں 86 ٹرینیں چل رہی تھیں
اس سال 25 دسمبر کو یہ تعداد 96 ہو جائے گی

22/12/2023

سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ،سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ضمانتیں منظور،سپریم کورٹ نے ضمانتیں منظور کر لیں۔۔

https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2023-12-21/news-3853929.html
22/12/2023

https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2023-12-21/news-3853929.html

کھوسہ قبیلے سے تعلق رکھنے والی خاتون نے جیکب آباد کے قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں پر نامزدگی فارم وصول کرلیے۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں کھوسہ قبیلے سے تعلق رک...

Address

Old Municipal Building Jacobabad
Jacobabad
79000

Telephone

+923337346416

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice of jacobabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Voice of jacobabad:

Videos

Share

Nearby media companies


Other Jacobabad media companies

Show All

You may also like