Maqsood Naqshbandi Tahiri

Maqsood Naqshbandi Tahiri جس کے آگے سرِ سروراں خم رہیں ​

اس سرِ تاجِ رفعت پہ لاکھوں سلام

29/08/2024
درخت بڑی نعمت ہے اپنے حصے کا درخت لگائیں۔
12/08/2024

درخت بڑی نعمت ہے اپنے حصے کا درخت لگائیں۔

*پریس ریلیز جماعت اصلاح المسلمین برانچ چنہ محلہ جیکب آباد 08 جولائی 2024*جماعت اصلاح المسلمین ضلع جیکب آباد کے رہنماؤں ک...
08/07/2024

*پریس ریلیز جماعت اصلاح المسلمین برانچ چنہ محلہ جیکب آباد 08 جولائی 2024*
جماعت اصلاح المسلمین ضلع جیکب آباد کے رہنماؤں کا خلیفہ حاجی علی نواز سرہیو طاہری کی سربراہی میں برانچ چنہ محلہ کا تنظیمی دورا برانچ کے عہدیداران کی شرکت برانچ چنہ محلہ کے جنرل سیکرٹری حافظ فخرالدین کھوسہ نے شش ماہی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔

03/07/2024

عقیدۂ اہلسنت۔
پیر نصیرالدین شاہ نصیر رحمتہ اللہ علیہ

حضرت علی المرتضیٰ کرم اللّٰہ وجہہ الکریم کے پاس جب حضرت ابوبکر صدیق رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کا ذکر ھوتا تو آپ  رضی اللّٰہ ...
25/06/2024

حضرت علی المرتضیٰ کرم اللّٰہ وجہہ الکریم کے پاس جب حضرت ابوبکر صدیق رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کا ذکر ھوتا تو آپ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ انہیں کثرت سے آگے بڑھنے والے فرماتے آپ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہم کسی نیکی کے کام میں آگے بڑھنا چاہتے تو ابوبکر صدیق رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ ہم سے آگے ہوتے تھے ۔ (المعجم الاوسط ج 5 صفحہ 456 روایت نمبر 7168)

حضرت محمد بن حنفیہ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں میں نے اپنے والد محترم سے پوچھا کہ رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے بعد سب سے بہتر کون ہے ؟ تو فرمایا ابوبکر صدیق رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ ہیں میں نے پوچھا پھر کون ہے ؟ فرمایا عمر رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ ہیں اور میں حضرت عثمان رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کا نام لینے سے ڈرا اور پوچھا پھر تو آپ ہیں ؟

تو حضرت علی المرتضیٰ کرم اللّٰہ وجہہ الکریم نے فرمایا میں تو مسلمانوں میں سے ایک مسلمان شخص ہوں ۔ (صحیح البخاری باب فضائل اصحاب النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم نمبر حدیث نمبر 3671)

حضرت علی المرتضیٰ کرم اللّٰہ وجہہ الکریم فرماتے ہیں کہ بلاشبہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ ان چار باتوں میں مجھ سے سبقت لے گئے۔۔

1:-انہوں نے مجھ سے پہلے اظہار اسلام کیا۔۔

2:-مجھ سے پہلے ہجرت کی۔۔

3:-سید عالم علیہ السلام کے یار غار ھونے کا شرف پایا۔

4:-سب سے پہلے نماز قائم فرمائی ۔ (تاریخ مدینہ دمشق جلد 30 صفحہ 291

خلیفۂ سوم سیدنا عثمان غنی کا تعلق قریش کے معزز قبیلے سے تھا۔ سلسلہ نسب عبد المناف پر رسول اللہ ﷺ سے جا ملتا ہے ۔ سیدنا ع...
25/06/2024

خلیفۂ سوم سیدنا عثمان غنی کا تعلق قریش کے معزز قبیلے سے تھا۔ سلسلہ نسب عبد المناف پر رسول اللہ ﷺ سے جا ملتا ہے ۔ سیدنا عثمان ذوالنورین کی نانی نبی ﷺ کی پھوپھی تھیں۔ آپ کا نام عثمان اور لقب ” ذوالنورین “ ہے۔ اسلام قبول کرنے والوں میں آپ ” السابقون الاولون “ کی فہرست میں شامل تھے، آپ نے خلیفہ اول سیدنا ابوبکر صدیق کی دعوت پر اسلام قبول کیا تھا۔ ۔ حضور ﷺ پر ایمان لانے اور کلمہ حق پڑھنے کے جرم میں سیدنا عثمان غنی کو ان کے چچا حکم بن ابی العاص نے لوہے کی زنجیروں سے باندھ کر دھوپ میں ڈال دیا، کئی روز تک علیحدہ مکان میں بند رکھا گیا، چچا نے آپ سے کہا کہ جب تک تم نئے مذہب (اسلام ) کو نہیں چھوڑو گے آزاد نہیں کروں گا۔ یہ سن کر آپ نے جواب میں فرمایا کہ چچا ! اللہ کی قسم میں مذہب اسلام کو کبھی نہیں چھوڑ سکتا اور اس ایمان کی دولت سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گا۔ سیدناعثمان غنی اعلیٰ سیرت و کردار کے ساتھ ثروت و سخاوت میں بھی مشہور تھے ۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جنت میں ہرنبی کا ساتھی و رفیق ہوتاہے میرا ساتھی ”عثمان “ ہوگا۔ سیدنا عثمان کے دائرہ اسلام میں آنے کے بعد نبی اکرم نے کچھ عرصہ بعد اپنی بیٹی سیدہ رقیہ رضى الله عنها کا نکاح آپ سے کردیا۔ جب کفار مکہ کی اذیتوں سے تنگ آکر مسلمانوں نے نبی کریم ﷺ کی اجازت اور حکم الٰہی کے مطابق ہجرت حبشہ کی تو سیدنا عثمان بھی مع اپنی اہلیہ حضرت رقیہ رضى الله عنها حبشہ ہجرت فرماگئے، جب حضرت رقیہ رضى الله عنها کا انتقال ہوا تو نبی ﷺ نے دوسری بیٹی حضرت ام کلثوم رضى الله عنها کوآپ کی زوجیت میں دے دی۔ اس طرح آپ کا لقب ” ذوالنورین“ معروف ہوا۔مدینہ منورہ میں پانی کی قلت تھی جس پر سیدنا عثمان نے نبی پاک ا کی اجازت سے پانی کا کنواں خرید کر مسلمانوں کے ليے وقف فرمایا ۔اور اسی طرح غزوئہ تبوک میں جب رسول اللہ ﷺنے مالی اعانت کی اپیل فرمائی تو سیدنا عثمان غنی نے تیس ہزار فوج کے ایک تہائی اخراجات کی ذمہ داری لے لی ۔جب رسول اکرم ﷺنے زیارت خانہ کعبہ کا ارادہ فرمایا تو حدیبیہ کے مقام پر یہ علم ہواکہ قریش مکہ آمادہ جنگ ہیں ۔ اس پر آپ ﷺنے سیدنا عثمان غنی کو سفیر بنا کر مکہ بھیجا۔ قریش مکہ نےآپ کو روکے رکھا تو افواہ پھیل گئی کہ سیدنا عثمان کو شہید کردیا گیا ہے ۔ اس موقع پر چودہ سو صحابہ سے نبی ﷺنے بیعت لی کہ سیدنا عثمان غنی کا قصاص لیا جائے گا ۔ یہ بیعت تاریخ اسلام میں ” بیعت رضوان “ کے نام سے معروف ہے ۔ قریش مکہ کو جب صحیح صورت حال کا علم ہوا تو آمادۂ صلح ہوگئے اور سیدنا عثمان غنی واپس آگئے۔خلیفہ اول سیدنا ابوبکر صدیق کی مجلس مشاورت کے آپ اہم رکن تھے ۔ امیر المومنین سیدنا عمر کی خلافت کا وصیت نامہ آپ نے ہی تحریر فرمایا ۔ دینی معاملات پر آپ کی رہنمائی کو پوری اہمیت دی جاتی ۔ سیدنا عثمان غنی صرف کاتب وحی ہی نہیں تھے بلکہ قرآن مجید آپ کے سینے میں محفوظ تھا۔ آیات قرآنی کے شان نزول سے خوب واقف تھے ۔ بطور تاجر دیانت و امانت آپ کا طرۂ امتیاز تھا۔ نرم خو تھے اور فکر آخرت ہر دم پیش نظر رکھتے تھے ۔ نبی کریم ﷺ کا ارشاد ہے عثمان کی حیا سے فرشتے بھی شرماتے ہیں ، تبلیغ و اشاعت اسلام کے ليے فراخ دلی سے دولت صرف فرماتے۔ان کا دورِ حکومت تاریخ اسلام کا ایک تابناک اور روشن باب ہے ۔ ان کے عہد زریں میں عظیم الشان فتوحات کی بدولت اسلامی سلطنت کی حدود اطراف ِ عالم تک پھیل گئیں اور انہوں نے اس دور کی بڑی بڑی حکومتیں روم ، فارس ، مصر کےبیشتر علاقوں میں پرچم اسلام بلند کرتے ہوئے عہد فاروقی کی عظمت وہیبت اور رعب ودبدبے کو برقرار رکھا اور باطل نظاموں کو ختم کر کے ایک مضبوط مستحکم اورعظیم الشان اسلامی مملکت کواستوار کیا ۔نبی کریم ﷺنے فرمایا کہ اے عثمان اللہ تعالٰی تجھے خلافت کی قمیص پہنائیں گے ، جب منافق اسے اتارنے کی کوشش کریں تو اسے مت اتارنا یہاں تک کہ تم مجھے آملو۔ چنانچہ جس روز آپ کا محاصرہ کیا گیا تو آپ نے فرمایا کہ مجھ سے حضور نے عہد لیا تھا ( کہ منافق خلافت کی قمیص اتارنے کی کوشش کریں گے تم نہ اتارنا ) اس ليے میں اس پر قائم ہوں اور صبر کر رہا ہوں ۔ 35ھ میں ذی قعدہ کے پہلے عشرہ میں باغیوں نے سیدنا عثمان ذوالنورین کے گھر کا محاصرہ کیا اور آپ نے صبر اوراستقامت کا دامن نہیں چھوڑا، محاصرہ کے دوران آپ کا کھانا اور پانی بند کردیاگیا تقریبا چالیس روز بھوکے پیاسے82سالہ مظلوم مدینہ سیدنا عثمان کو جمعۃ المبارک 18ذو الحجہ کو انتہائی بے دردی کے ساتھ روزہ کی حالت میں قرآن پاک کی تلاوت کرتے ہوے شہید کردیا گیا۔سیدنا عثمان کوشہید کرنے کی یہ سازش درحقیقت اسلامی تاریخ کی سب سے اول اور سب سے عظیم سازش تھی ، یہ سازش جو عبد اللہ بن سبا سمیت متعدد منافقین کی سعی کا نتیجہ تھی درحقیقت صرف حضرت عثمان کے خلاف نہ تھی بلکہ اسلام اور تمام مسلمانوں کے خلاف تھی اور آپ کی شہادت کے بعد وہ دن ہے اور آج کا دن کہ مسلمان تفرقہ اور انتشار میں ایسے گرفتار ہوئے کہ نکل نہ سکے۔یہ وہ بات تھی جس کی خبر حضرت عثمان نے ان الفاظ میں دی تھی کہ بخدا اگر تم نے مجھے قتل کر دیا تو پھر تا قیامت نہ ایک ساتھ نماز پڑھو گئے نہ ایک ساتھ جہاد کرو گے۔آپ کی شہادت پر مدینہ میں کہرام مچ گیا ۔حضرت سعید بن زید نے ارشاد فرمایا لوگو واجب ہے کہ اس بد اعمالی پر کوہ احد پھٹے اور تم پر گرے ،حضرت انس نے فرمایا حضرت عثمان جب تک زندہ تھے اللہ کی تلوار نیام میں تھی ،اس شہادت کے بعد یہ تلوار نیام سے نکلے گی اور قیامت تک کھلی رہے گی، حضرت ابن عباس نے ارشاد فرمایا اگر حضرت عثمان کے خون کا مطالبہ بھی نہ کیا جاتا تو لوگوں پر آسمان سے پتھر برستے، حضرت علی کو جیسے ہی شہادت عثمان کی خبر ملی آپ نے فرمایا اے اللہ میں تیرے حضور خون عثمان سے بریت کا اظہار کرتا ہوں اور حافظ ابن کثیر﷫ نے یہ بھی نقل کیا ہے کہ حضرت علی حضرت عثمان کے پاس جا کر ان پر گر پڑے اور رونے لگےحتیٰ کے لوگوں نے خیال کیا کہ آپ بھی ان سے جاملیں گئے۔علامہ ذہبی ﷫نے حضرت عثمان کے کمالات وخدمات کاذکران الفاظ میں کیاہے ‘ابوعمرعثمان ،ذوالنورین تھے ۔ان سے فرشتوں کو حیا آتی تھی۔ انھوں نے ساری امت کواختلافات میں بڑجانے کے بعدایک قرآن پرجمع کردیا۔وہ بالکل سچے ،کھرے ،عابدشب زندہ داراورصائم النہارتھے اوراللہ کے راستے میں بے دریغ خرچ کرنے والے تھے،اوران لوگوں میں سے تھے جن کو آنحضرت ﷺنے جنت کی بشارت دی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ شہادت حضرت عثمان ‘‘میاں شیر محمد کی تصنیف ہے ۔اس کتاب میں انہو ں خلیفۂ ثالث سید نا عثمان بن عفان کی مختصر سوانح ، عادت وخصال ، فضائل ومناقب اور کارناموں کا ذکر کر نےکےبعد ان کی الم ناک شہادت کا ذکر کیا ہے۔اور کے قتل کرنے میں شامل افراد کےالگ الگ انجام کو بھی بیان کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ قدرت نے اعدائے دین ، اعدائے صحابہ اوراعدائے سید نا عثمان سے نہایت شدید انتقام لیا۔سبائی پارٹی کے ایک ایک فرد کو عبرت ناک سزا دی خود عبد اللہ بن سبا اشق الاشقیاء جس نے دین کی تخریب،تفریق میں بین المسلمین اور حضرت عثمان کی خونریزی وخو ن آشامی کایہ سارا پروگرام بنایا تھا نہایت بری طرح آگ میں جل بھون کر واصل جہنم ہوا۔ اس کی پارٹی کاایک ایک منبر اور حضرت عثمان کا ایک ایک دشمن پاگل ہوکر ذلت کی موت مرا۔

17/06/2024

دنیا میں بسنے والے تمام مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو میری طرف سے عید الاضحیٰ مبارک ہو

🤲
01/05/2024

🤲

30/04/2024

مومن تولاءِ دنيا آ قيد مثل. سنڌي ڪلام
آواز... مقصود احمد نقشبندي طاھري
شاعر... استاد خدا بخش کوسو.

بے شک
28/04/2024

بے شک

علامہ و مولانا استاذی و استاذ العلماء مفتی محمد ساجد فاروقی طاہری صاحب کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہ...
27/04/2024

علامہ و مولانا استاذی و استاذ العلماء مفتی محمد ساجد فاروقی طاہری صاحب کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں رب ذوالجلال ہم سب کو بھی اپنے کعبۃ اللہ شریف اور مدینہ منورہ کی حاضری نصیب فرمائے آمین ثم آمین 🤲

25/04/2024

مسجد سے نمازیوں کے چپل چورانے والوں کی طرف ایک اصلاحی پیغام شاعری استاد خدابخش کھوسہ۔ آواز محترم بشیر احمد گھنیہ صاحب.

یوسین بلٹ کو دنیا کا سب سے بڑا سپرنٹر مانا جاتا ہے. اس نے 3 اولمپکس گیمز میں ٹوٹل 9 سونے کے میڈلز جیتے ہیں اور اسکے لیے ...
20/04/2024

یوسین بلٹ کو دنیا کا سب سے بڑا سپرنٹر مانا جاتا ہے. اس نے 3 اولمپکس گیمز میں ٹوٹل 9 سونے کے میڈلز جیتے ہیں اور اسکے لیے اسے محض 2 منٹ سے بھی کم لگے . اس نے ان 3 اولمپکس میں 119ملین ڈالرز کمائے یعنی ہر سیکنڈ ایک ملین ڈالر سے بھی زیادہ لیکن ان دو منٹ کی ڈور کے لیے اس نے سالوں ٹریننگ کی
کچھ پانے کے لمبی کوشش درکار ہوتی ہے.

Usain Bolt the Jamaican former sprinter is considered the greatest sprinter of all time.
He won 9 gold medals in 3 olympics and had run less than 2 minutes on the track. He made $119 million in the 3 olympics. That is more than $1million for each second he ran. For those 2 minutes he ran, he had trained for years.

Success is indeed a process and it eludes most people because many are too preoccupied with the events while disregarding the process. Many don't care about what they are becoming in the process as long as they get the money hence end up doing the wrong things. Enjoy the process and focus on the step right in front of you and not the whole staircase.

Many have asked me how I came to this level. Well being disciplined and consistent are some of the things that have helped me. You have to do what you need to do even when you don't feel like doing it. Imagine if Usain Bolt only trained on days when he felt like training, we probably wouldn't have known him.

Jim John said "Success is a few simple disciplines practiced daily". Darren Hardy in his book "The Compound Effect" talks about how the small seemingly insignificant habits compound to either build us or break us. Those small things you do may look insignificant today, you may not seem like you are progressing but trust me they are compounding and one day they will pay off. Like I always say "Progress is progress even when it is only visible to you alone so don't be ashamed to take that small step
An African proverb says "If you want to move mountains tomorrow, you must start by removing stones today." Yes Rome was not built in a day, but everyday, a brick was laid. Keep laying those bricks.

Its saddening how people try to avoid the process and rush for quick success not knowing that the process is actually more important than the actual results. Pit Bull said "We are here for a marathon not a sprint. It's short steps, long vision". When you focus on the process or the steps, you will be amazed at how far you would have moved when you look back. As long as you are patient and persistent, it will be hard for success to elude you. Lack of patience is the worst enemy of ambition.

One good thing about starting and focusing on the process is that it opens up many other opportunities. Like Lao Tzu said "When the student is ready, the teacher appears." Many of us have missed Opportunities that would have changed our lives because we think the process is long and hence have ended up being scammed by the get rich schemes. Understand that everything great needs to be built and that free cheese is only found in a mouse trap.

Stop waiting for someone to walk for through the process of success for you while you just get the reward. There is no wisdom or personal growth gained in a journey that someone does for you. The journey is yours so start that process.Napoleon Hill said "Success is good at any age but the earlier you have it, the longer you will enjoy it".

17/04/2024

معلومات کہ مطابق پاکستان کی تقریباً عوام ٹک ٹاک کے پیچھے پڑی ہے سارا دن ٹائم کا ضیاع کرنے میں مصروف
جو کہ افسوس کا مقام ہے 😥

آج مورخہ 10 اپریل بروز جمعہ مرکزی جامع مسجد رضائے مصطفےٰ ﷺ چتن پٹی جعفر آباد بلوچستان میں حاجی سردار خان کھوسہ کی سرپرست...
12/04/2024

آج مورخہ 10 اپریل بروز جمعہ مرکزی جامع مسجد رضائے مصطفےٰ ﷺ چتن پٹی جعفر آباد بلوچستان میں حاجی سردار خان کھوسہ کی سرپرستی میں جمعہ نماز کا افتتاح کیا گیا، جس میں خطابت و امامت سید علی احمد شاہ بخاری مدظلہ نے کی اور نعت رسول مقبول ﷺ استاد خدا بخش کھوسہ و مقصود احمد نقشبندی طاہری نے پیش کرنے کی سعادت حاصل کی اور خصوصی شرکت سید سرور شاہ بخاری وڈیرہ ثناء اللہ خان کھوسہ میر ملگذار کھوسہ فقیر امیر بخش کٹبار طاہری حافظ عبد الستار کٹبار طاہری حاجی ہزار خان سومرو و دیگر لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔


مسجد درگاھ اللہ آباد شریف کنڈیارو کا خوبصورت دلفریب منظر سبحان اللہ، شیئر کریں شکریہ۔
11/04/2024

مسجد درگاھ اللہ آباد شریف کنڈیارو کا خوبصورت دلفریب منظر سبحان اللہ، شیئر کریں شکریہ۔

10/04/2024

میری طرف سے تمام مسلمانوں کو عید مبارک! میں دعا کرتا ہوں کہ پاکستان کو ترقی کی بلندیوں پر پہنچانے کے لیے ہم متحد ہوں۔ غربت، بیماری اور ناانصافی کا خاتمہ ہو اور امن و سلامتی قائم ہو۔ یہ عید ہمارے لیے پیار، ايثار اور بھائی چارے کا بائث بنے۔ آمین
عید مبارک! ❤️
منجانب۔ مقصود احمد طاہری

‏کیا ﺁﭖ '' ﺍَﻟﺘَﺤِﻴَّﺎﺕُ '' ﮐﺎ ﭘﺲ ﻣﻨﻈﺮ ﺟﺎﻧﺘـے ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﮨﻢ ﮐﯿﻮﮞ ﻧﻤﺎﺯ ﻣﯿﮟ ﺍﺳﮯ ﭘﮍﮬﺘـے ﮨﯿﮟ؟ '' ﺍَﻟﺘَﺤِﻴَّﺎﺕُ '' ﺍﯾﮏ ﺑﮩﺖ ﺍﮨﻢ ﺩﻋ...
01/04/2024

‏کیا ﺁﭖ '' ﺍَﻟﺘَﺤِﻴَّﺎﺕُ '' ﮐﺎ ﭘﺲ ﻣﻨﻈﺮ ﺟﺎﻧﺘـے ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﮨﻢ ﮐﯿﻮﮞ ﻧﻤﺎﺯ ﻣﯿﮟ ﺍﺳﮯ ﭘﮍﮬﺘـے ﮨﯿﮟ؟
'' ﺍَﻟﺘَﺤِﻴَّﺎﺕُ '' ﺍﯾﮏ ﺑﮩﺖ ﺍﮨﻢ ﺩﻋﺎ ھــے ﺟﺴﮯ ﮨﻢ ﺍﭘﻨﯽ ﺭﻭﺯ ﮐﯽ ﻧﻤﺎﺯ ﻣﯿﮟ ﺩہرﺍﺗـے ﮨﯿﮟ ﺟﺐ ﻣﺠﮭـے ﺍﺱ ﮐﯽ ﺍﮨﻤﯿﺖ ﻣﻌﻠﻮﻡ ﮨﻮﺋﯽ ﺗﻮ ﻣﯿﺮﺍ ﺩﻝ ﭘﮕﮭﻞ ﮔﯿﺎ-
ﺩﺭﺣﻘﯿﺖ '' ﺍَﻟﺘَﺤِﻴَّﺎﺕُ '' ﺍﺱ ﻣﮑﺎﻟﻤﮯ ﮐﺎ ﺍﯾﮏ ﺣﺼﮧ ھــے ﺟﻮ ﺩﻭﺭﺍﻥ ﻣﻌﺮﺍﺝ ﺍﻟﻠﮧ ﺭﺏ ﺍﻟﻌﺰﺕ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﮯ ﻣﺤﺒﻮﺏ ﻣﺤﻤﺪ ﷺ ﮐﮯ ﻣﺎﺑﯿﻦ ﮨﻮﺍ
ﺟﺐ حضرت محمد ﷺ ﺍﻟﻠﮧ ﺭﺏ ﺍﻟﻌﺰﺕ ﺳﮯ ﻣﻠﮯ ﺗﻮ ﺁﭖ ﷺ ﻧﮯ ' ﺍَﺳَّﻠَﺎﻡُ ﻋَﻠَﯿﮑُﻢ ' ﻧﮩﯿﮟ ﮐﮩﺎ - ﮐﻮﺋﯽ ﺍﺱ ﺫﺍﺕ ﮐﻮ ﮐﯿﺴـے ﺳﻼﻡ ﮐﮩﮯ ﺟﻮ ﺑﺬﺍﺕ ﺧﻮﺩ ﭘﯿﮑﺮ ﺳﻼﻡ ھــے ؟
ﮨﻢ ﺍﺳﮯ ﺳﻼﻡ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮ ﺳﮑﺘﮯ ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﺳﺎﺭﯼ ﺳﻼﻣﺘﯿﻮﮞ ﮐﺎ ﺧﺎﻟﻖ ﻭﮦ ﺧﻮﺩ ھــے
ﻟﮩﺬﺍ ﺭﺳﻮﻝ ﺍﻟﻠﮧ ﷺ ﻧـے ﻋﺮﺽ ﮐﯿﺎ :
'' ﺍَﻟﺘَﺤِﻴَّﺎﺕ ُﻟِﻠَّﻪِ ﻭَﺍﻟﺼَّﻠَﻮَﺍﺕُ ﻭَﺍﻟﻄَّﻴِّﺒَﺎﺕُ "
ﺗﻤﺎﻡ ﺯﺑﺎﻥ ﮐﯽ ﺑﺪﻧﯽ ﺍﻭﺭ ﻣﺎﻟﯽ ﻋﺒﺎﺩﺍﺕ ﺍﻟﻠﮧ کیلئـے ﮨﯿﮟ
ﺍﻟﻠﮧ ﺳﺒﺤﺎﻥ ﺗﻌﺎﻟﯽ ﻧـے ﺍﺭﺷﺎﺩ ﮐﯿﺎ :-
ﺍﻟﺴَّﻠَﺎﻡُ ﻋَﻠَﻴْﻚَ ﺃَﻳُّﻬَﺎ ﺍﻟﻨَّﺒِﻲُّ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ ﺍﻟﻠَّﻪِ ﻭَﺑَﺮَﻛَﺎﺗُﻪُ
ﺍﮮ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﮯ ﻧﺒﯽ ﺁﭖ ﭘﺮ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﺎ ﺳﻼﻡ ﺍﻭﺭ ﺑﺮﮐﺘﯿﮟ ﮨﻮﮞ
ﺍﺱ ﮐﮯ ﺟﻮﺍﺏ ﻣﯿﮟ ﺭﺳﻮﻝ ﺍﻟﻠﮧ ﷺ ﻧـے ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ :-
ﺍﻟﺴَّﻠَﺎﻡُ ﻋَﻠَﻴْﻨَﺎ ﻭَﻋَﻠَﻰ ﻋِﺒَﺎﺩِ ﺍﻟﻠَّﻪِ ﺍﻟﺼَّﺎﻟِﺤِﻴﻦَ
ﺳﻼﻡ ﮨﻮ ﮨﻢ ﭘﺮ ﺍﻭﺭ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﮯ ﺻﺎﻟﺢ ﺑﻨﺪﻭﮞ ﭘﺮ
ﻧﻮﭦ:- آپ ﷺ ﻧـے " ﮨﻤﯿﮟ " ﺑﮭﯽ ﺍﺱ ﺟﻮﺍﺏ ﻣﯿﮟ ﺷﺎﻣﻞ ﮐﯿﺎ , (ﺍﻭﺭ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﮯ ﺻﺎﻟﺢ ﺑﻨﺪﻭﮞ ﭘﺮ)
ﺍﻟﻠﮧ ﻋﺰﻭﺟﻞ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺣﺒﯿﺐ ﷺ ﮐﮯ ﻣﺎﺑﯿﻦ ﯾﮧ ﻣﮑﺎﻟﻤﮧ ﺳﻦ ﮐﺮﻓﺮﺷﺘﻮﮞ ﻧـے ﮐﮩﺎ
ﺃَﺷْﻬَﺪُ ﺃَﻥْ ﻟَﺎ ﺇِﻟَﻪَ ﺇِﻟَّﺎ ﺍﻟﻠَّﻪُ ﻭَﺣْﺪَﻩُ ﻟَﺎ ﺷَﺮِﻳﻚَ ﻟَﻪُ ﻭَﺃَﺷْﻬَﺪُ ﺃَﻥَّ ﻣُﺤَﻤَّﺪًﺍ ﻋَﺒْﺪُﻩُ ﻭَﺭَﺳُﻮﻟُﻪ
ﻣﯿﮟ ﮔﻮﺍﮨﯽ ﺩﯾﺘﺎ ﮨﻮﮞ ﮐﮧ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﮯ ﺳﻮﺍ ﮐﻮﺋﯽ ﻣﻌﺒﻮﺩ ﻧﮩﯿﮟ, ﺍﻭﺭ ﻣﯿﮟ ﮔﻮﺍﮨﯽ ﺩﯾﺘﺎ ﮨﻮﮞ ﮐﮧ ﺣﻀﺮﺕ ﻣﺤﻤﺪ ﷺ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﮯ ﺑﻨﺪﮮ ﺍﻭﺭ ﺍﺳﮑﮯ ﭘﯿﻐﻤﺒﺮ ﮨﯿﮟ۔
ﺳﺒﺤﺎﻥ ﺍﻟﻠﮧ !
ﺍﺱ ﻣﻌﻠﻮﻣﺎﺗﯽ ﭘﯿﻐﺎﻡ ﮐﻮ ﺷﯿﺌﺮ ﮐﯿﺠﺌـے ۔۔۔۔۔ ﺗﺨﯿﻞ ﮐﯿﺠﺌـے ﮐﮧ ﺟﺐ ﺍﻭﺭ ﻟﻮﮒ ﺍﺳﮯ ﺟﺎﻧﯿﮟ ﮔﮯ ﺗﻮ ﺁﭖ ﺍﺟﺮ ﭘﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ۔ ﺟﺰﺍﮐﻢ ﺍﻟﻠﮧ خیراً و کثیراً
بحوالہ (بخاری ومسلم) مظاہر حق جدید, شرح مشکوۃ شریف, باب: تشہد کا بیان، صفحہ 588 تا 593اسلام و علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

31/03/2024

کیو نیوز کی رمضان لائیو ٹرانسمشن میں خوبصورت نعت پیش کرتے ہوئے،
کیا بتاؤں کہ کیا مدینہ ہے،

28/03/2024

درود پاک کا نظرانہ پیش کریں اس ہستی پر جس پر اللہ اور اس کے فرشتے درود شریف پڑھتے ہیں۔

اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلّم عَلٰی سَیّدنَا مُحَمَّدٍ وَ عَلٰی آلِہٖ وَصَح٘بِہِ وَبَارِک وَسَلِّم۔

21 مارچ یوم ولادت باسعادت محبوب سجن سائیں مدظلہ العالیہ جامع مسجد پولیس ہیڈ کوارٹر جیکب آباد میں منایا گیا، رب ذوالجلال ...
23/03/2024

21 مارچ یوم ولادت باسعادت محبوب سجن سائیں مدظلہ العالیہ جامع مسجد پولیس ہیڈ کوارٹر جیکب آباد میں منایا گیا، رب ذوالجلال سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صدقے میں محبوب و مرشد کا سایہ ہمیشہ ہمارے سروں پر قائم و دائم رکھے آمین۔۔۔
منجانب جماعت اصلاح المسلمین جمیعت علمائے طاہریہ و روحانی طلبہ جماعت ضلع جیکب آباد ۔

23/03/2024

ہم نے اصحاب سے حسّان یہ کہنا سیکھا

تجھ پہ قربان ہو ہم اور ہمارے سارے

Be shak 🧡درود شریف کی برکتیں۔
21/03/2024

Be shak 🧡
درود شریف کی برکتیں۔

🧡❤️
20/03/2024

🧡❤️

21 مارچ یوم ولادت باسعادت سیدی ومرشدی حضور محبوب سجن سائیں مدظلہ العالیہ بہت بہت مبارک ہو۔ ❤️🧡🧡❤️🌹🌹🌹
20/03/2024

21 مارچ یوم ولادت باسعادت سیدی ومرشدی حضور محبوب سجن سائیں مدظلہ العالیہ بہت بہت مبارک ہو۔
❤️🧡🧡❤️🌹🌹🌹

Address

Channa Street
Jacobabad
79000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Maqsood Naqshbandi Tahiri posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Maqsood Naqshbandi Tahiri:

Videos

Share


Other Digital creator in Jacobabad

Show All