25/11/2024
لمحہ فکریہ
اسلام وعلیکم
بلیو ایریا کے غیور تاجر بھائیو اللہ پاک آپ سب کو اپنے حفظ وامان میں رکھے آمین
آئے روز اسلام آباد مین احتجاج دھرنے ہڑتال دیکھنے کو ملتے ہے کبھی انتظامیہ کی طرف سے کاروبار بند کروا دیے جاتے ہیں جس سے اسلام آباد کی تاجر برادری متاثر ہوتی ہے چونکہ دھرنے کا مرکز ڈی چوک ہوتا ہے جس کی وجہ سے سب سے زیادہ بلیو ایریا کے تاجر متاثر ہوتے ہیں۔ آج 25 نومبر کو بھی انتظامیہ کی طرف سے تمام دکانیں بند کروا دیں تھی۔ زرہ سوچئیے۔
بلیو ایریا میں تاجرون کی آواز اٹھانے والا کوئی نہیں 2016 کے بعد بلیو ایریا میں الیکشن نہیں ہوئے اگر یونین الیکشن جیت کر آتی تو آج حالات ایسے نہ ہوتے تمام تاجر ایک پیج پر ہوتے سب مل کر اپنی مارکیٹ کے مسائل کا دفاع کرتے۔ بدقسمتی سے ڈرائنگ روم میں بنائی گئی نام نہاد یونین موجود ہے ان کو تاجر بھائیوں کے مسائل سے کیا سروکار ہوگا
اسلام آباد کی تمام مارکیٹوں میں الیکشن ہو چکے ہیں یا ہو رہے ہیں لیکن بلیو ایریا کے تاجران اپنے اس جہموری اور سیاسی حق سے محروم ھیں ۔اور بلیو ایریا جیسی با کمال اور شاندار مارکیٹ چند غیر جہموری افراد اور کچھ بڑوں کی آپس کی سیاست کی نظر ھو تی جا رھی ہے جوکہ کسی صورت تاجران بلیو ایریا کے وقار اور منشاء کے لئے مناسب نہیں ھے۔
نئی کونسل اور نیا الیکشن کمیشن بناکر جس میں تمام سٹیک ہولڈرز کی نمائندگی موجود ہو الیکشن کی طرف بڑھا جائے تاکہ بلیو ایریا کے تاجر بھائی اپنا جہموری اور سیاسی حق استعمال کر سکیں اور اپنے مسائل کو حل کیا جاسکے
یاد رکھیں بلیو ایریا کے غیور اور با وقار تاجران کسی فرد واحد کی اجارہ داری کو کبھی بھی قبول نہیں کریں اور بیلٹ اور ووٹ کے جہموری اور سیاسی عمل کی طرف بڑھیں گے۔ شکریہ
طارق محمود کھوکھر
چیئر مین
تاجر اتحاد گروپ
بلیو ایریا اسلام آباد