9Newstv

9Newstv 9Newstv is a Pakistani Digital News Channel Committed to Bring You News & Stories around the globe! A crime Reporter And That's all...

حکومت اور اپوزیشن کا مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق ،اعلامیہمذاکراتی کمیٹیوں کا آئندہ اجلاس 2 جنوری کو ہوگا،اعلامیہحکومت او...
23/12/2024

حکومت اور اپوزیشن کا مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق ،اعلامیہ
مذاکراتی کمیٹیوں کا آئندہ اجلاس 2 جنوری کو ہوگا،اعلامیہ
حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات کا پہلا ان کیمرا دور ختم
اپوزیشن کمیٹی نے اپنے مطالبات کا ابتدائی خاکہ پیش کیا، اعلامیہ
دونوں مذاکراتی کمیٹیوں نے اجلاس کو مثبت پیشرفت قرار دیا، اعلامیہ
اپوزیشن کمیٹی آئندہ اجلاس میں تحریری مطالبات اور شرائط پیش کرے گی
اپوزیشن کے تحریری مطالبات پر بات چیت کو آگے بڑھایاجائےگا،اعلامیہ

22/12/2024

جیکب آباد، پیدل حج پر جانے والے نوجوان کو ڈاکووں نے لوٹ لیا

جیکب آباد ... پیدل حج پر جانے والے نوجوان کو ڈاکووں نے لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے قریبی ضلع کشمور کے علاقے مرید شاخ کے گاوں حاجی غلام حیدر دستی کے رہائشی نوجوان بادل دستی پیدل حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے اپنے گاوں سے 15دسمبر کو نکلے ہیں۔

گزشتہ روز کشمور ضلع کے علاقے تنگوانی میں نامعلوم ڈاکووں نے اس سے اسلحہ کے زور پر 15 ہزار روپے لوٹ لیے، پیدل حج پر جانے والے نوجوان بادل دستی نے جیکب آباد کی تحصیل ٹھل پہنچنے پر صحافیوں کو بتایا کہ پیدل حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے اپنے گاوں سے 15 دسمبر کو نکالا تھا گزشتہ روز تنگوانی کے علاقے میں ڈاکووں نے مجھے لوٹ لیا اور میرے پاس موجود 15 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے۔

نوجوان نے بتایا کہ پیدل حج کے لیے نکلا ہوں میں نے پیسے اس لیے کم اٹھائے تھے کہ میں کوئٹہ پہنچ کر وہاں بھائی سے پیسے لیکر آگے سفر کے لیے نکلوں گا، نوجوان کے مطابق یہاں سے کوئٹہ پھر تفتان کے راستے ایران میں داخل ہوکر پھر عراق، کویت یا دبئی کے راستے سعودی عرب جاونگا ، انہوں نے کہا کہ حج کرنا ہر مسلمان کی دلی خواہش ہوتی ہے میرے پاس اتنے پیسے نہیں کہ میں حج کرسکوں اس لیے پیدل نکلا ہوں، میرے والدین فوت ہوچکے ہیں اگر وہ زندہ ہوتے تو میں ان کی خدمت کرکے حج کا ثواب حاصل کرتا

کوئٹہ : بلوچستان کے وزیر سردار عبدالرحمن کھتیران کی جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کوئٹہ :اسلام آباد میں...
21/12/2024

کوئٹہ : بلوچستان کے وزیر سردار عبدالرحمن کھتیران کی جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات

کوئٹہ :اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر رؤف عطا بھی موجود تھے ، سرکاری اعلامیہ

کوئٹہ : دونوں رہنمائوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بلوچستان کی معاشی ترقی کے لیے قیام امن ناگزیر ہے ،سرکاری اعلامیہ

کوئٹہ : وفاق سے بلوچستان میں قیام امن کے حل کے لیے دستیاب وسائل کے حصول کے لیے دونوں رہنما متحد ہوکر کوشش کریں گے ، اعلامیہ

کوئٹہ : ملاقات میں عوامی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اعلامیہ

جناح ہاؤس حملے میں ملوث جان محمد خان ولد طور خان کو 10 سال قید بامشقت 2۔جناح ہاؤس حملے میں ملوث محمد عمران محبوب ولد محب...
21/12/2024

جناح ہاؤس حملے میں ملوث جان محمد خان ولد طور خان کو 10 سال قید بامشقت

2۔جناح ہاؤس حملے میں ملوث محمد عمران محبوب ولد محبوب احمد کو 10 سال قید بامشقت

3۔جی ایچ کیو حملے میں ملوث راجہ محمد احسان ولد راجہ محمد مقصود کو 10 سال قید بامشقت

4۔پنجاب رجمنٹل سنٹر مردان حملے میں ملوث رحمت اللہ ولد منجور خان کو 10 سال قید بامشقت

5۔پی اے ایف بیس میانوالی حملے میں ملوث انور خان ولد محمد خان کو 10 سال قید بامشقت

6۔ بنوں کینٹ حملے میں ملوث محمد آفاق خان ولد ایم اشفاق خان کو 9 سال قید بامشقت

7 ۔چکدرہ قلعہ حملے میں ملوث داؤد خان ولد امیر زیب کو 7 سال قید بامشقت

8 ۔جناح ہاؤس حملے میں ملوث فہیم حیدر ولد فاروق حیدر کو 6 سال قید بامشقت

9۔ملتان کینٹ چیک پوسٹ حملے میں ملوث زاہد خان ولد محمد خان کو 4 سال قید بامشقت

10۔پنجاب رجمنٹل سینٹر مردان حملے میں ملوث یاسر نواز ولد امیر نواز خان کو 2 سال قید بامشقت

11۔جناح ہاؤس حملے میں ملوث عبدالہادی ولد عبدالقیوم کو 10 سال قید بامشقت

12۔جناح ہاؤس حملے میں ملوث علی شان ولد نور محمد کو 10 سال قید بامشقت

13۔جناح ہاوس حملے میں ملوث داؤد خان ولد شاد خان کو 10 سال قید بامشقت

14۔جی ایچ کیو حملے میں ملوث عمر فاروق ولد محمد صابرکو 10 سال قید بامشقت

15۔پی اے ایف بیس میانوالی حملے میں ملوث بابر جمال ولد محمد اجمل خان کو 10 سال قید بامشقت

16۔جناح ہاؤس حملے میں ملوث محمد حاشر خان ولد طاہر بشیرکو 6 سال قید بامشقت

17۔جناح ہاؤس حملے میں ملوث محمد عاشق خان ولد نصیب خان کو 4 سال قید بامشقت

18۔ملتان کینٹ چیک پوسٹ حملے میں ملوث خرم شہزاد ولد لیاقت علی کو 3 سال قید بامشقت

19۔جناح ہاؤس حملے میں ملوث،محمد بلاول ولد منظور حسین کو 2 سال قید بامشقت

20۔پنجاب رجمنٹل سینٹر مردان حملے میں ملوث سیِعد عالم ولد معاذ اللہ خان کو 2 سال قید بامشقت

21۔آئی ایس آئی آفس فیصل آباد حملے میں ملوث لئیق احمد ولد منظور احمد کو 2 سال قید بامشقت

22۔جناح ہاؤس حملے میں ملوث علی افتخار ولد افتخار احمدکو10 سال قید بامشقت

23۔ جناح ہاؤس حملے میں ملوث ضیا الرحمان ولد اعظم خورشید کو 10 سال قید بامشقت

24۔پنجاب رجمنٹل سنٹر مردان حملے میں ملوث عدنان احمد ولد شیر محمد کو 10 سال قید بامشقت

25۔پنجاب رجمنٹل سنٹر مردان حملے میں ملوث شاکر اللہ ولد انور شاہ کو 10 سال قید بامشقت

افغانستان میں مسافر بسیں ٹینکرز سے ٹکرا گئیں، 52 افراد ہلاک  افغانستان کے صوبہ غزنی میں مسافر بسوں کو پیش آنے والے دو مخ...
20/12/2024

افغانستان میں مسافر بسیں ٹینکرز سے ٹکرا گئیں، 52 افراد ہلاک
افغانستان کے صوبہ غزنی میں مسافر بسوں کو پیش آنے والے دو مختلف حادثات کے نتیجے میں کم از کم 52 افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے جنوب مشرقی صوبے غزنی میں کابل اور قندھار کو ملانے والی ہائی وے پر مسافر بس ایک آئل ٹینکر سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں 52 افراد ہلاک اور 65 افراد زخمی ہو گئے۔

غزنی کے انفارمیشن اور کلچرل ڈپارٹمنٹ کے سربراہ حامد اللہ نثار نے بتایا کہ ایک مسافر بس وسطی غزنی کے گاؤن شہباز کے قریب آئل ٹینکر سے ٹکرائی جبکہ دوسری مسافر بس کو حادثہ ضلع اندار میں پیش آیا۔

افغان طالبان کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات کا پتہ چلانے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، حادثے کے زخمی کچھ افراد کی حالت تشویشناک ہے جنہیں طبی علاج معالجے کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

برطانیہ کی ایک عدالت نے 10 سالہ سارہ شریف کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر ان کے پاکستانی نژاد والد اور سوتیلی والدہ کو عمر قی...
17/12/2024

برطانیہ کی ایک عدالت نے 10 سالہ سارہ شریف کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر ان کے پاکستانی نژاد والد اور سوتیلی والدہ کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

سارہ کے والد عرفان شریف کو سزا سناتے ہوئے عدالت نے کہا کہ انھیں کم از کم 40 برس جیل میں گزارنا ہوں گے جبکہ ان کی اہلیہ بینش بتول کو 33 برس جیل میں گزارنا ہوں گے۔

سارہ کے چچا اور عرفان شریف کے بھائی فیصل ملک کو اس کیس میں قتل کے الزام میں تو نہیں تاہم ایک بچے کی موت کا سبب بننے یا ایسا ہونے دینے پر مجرم قرار دیا گیا اور انھیں اس کے لیے 16 برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

یاد رہے کہ سارہ شریف کی زخموں سے چُور لاش گذشتہ سال 10 اگست کو برطانیہ میں ووکنگ کے علاقے میں ایک گھر سے ملی تھی۔ استغاثہ کے مطابق سارہ پر ’شدید اور مسلسل تشدد‘ کیا گیا تھا۔

لیفٹیننٹ ریٹائر ناصر محمود ستی ڈی آئی جی ہزارہ تعینات ناصر ستی تعیناتی سے قبل آر پی او راولپنڈی آر پی او ملاکنڈ  اپنی خد...
17/12/2024

لیفٹیننٹ ریٹائر ناصر محمود ستی ڈی آئی جی ہزارہ تعینات ناصر ستی تعیناتی سے قبل آر پی او راولپنڈی آر پی او ملاکنڈ اپنی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔

وفاقی حکومت نے اخراجات میں کمی کے لیے ملک بھر میں 446 یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند کردیا جب کہ مزید 500 سے زائد یوٹیلیٹی اسٹور...
02/12/2024

وفاقی حکومت نے اخراجات میں کمی کے لیے ملک بھر میں 446 یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند کردیا جب کہ مزید 500 سے زائد یوٹیلیٹی اسٹورز بندکرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے سبسڈی ختم ہونے سے ملک بھر میں 446 یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند کردیا گیا ہے جب کہ مزید 500 سے زائد یوٹیلیٹی اسٹورز کو بھی بند کرنے کا پلان ہے۔ ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز کا کہنا ہے کہ اسٹورز کی بندش کے باوجود کسی ملازم کو نوکری سے نہیں نکالا جائے گا، جن اسٹورز کی آمدنی کم اور نقصان زیادہ تھا ان کو بند کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ملک کے دیہی علاقوں میں قائم زیادہ تر یوٹیلیٹی اسٹورزبندش کی زد میں آئے ہیں۔

*یاد رہے:* وفاقی حکومت نے اس سال اگست میں یوٹیلیٹی اسٹورز کے لیے سبسڈی بند کردی تھی، وفاقی حکومت چینی، آٹا اور گھی سمیت 5 بنیادی اشیا پر سبسڈی دے رہی تھی۔

*واضح رہے:* 16 اگست کو وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں کمیٹی کی سفارشات پر انتظامی اخراجات کو کم کرنے اور ریاستی مشینری کو ہموار کرنے کی غرض سے وفاقی حکومت نے 5 وزارتوں کے 28 محکموں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس میں یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن ختم کرنے کا فیصلہ بھی شامل تھا۔

ڈی آئی خان کلاچی میں نا معلوم افراد کی فائرنگ فائرنگ سے خیبرپختونخوا کے وزیر اعلئ علی امین گنڈہ پور کے چچا زاد بھائی جاں...
02/12/2024

ڈی آئی خان کلاچی میں نا معلوم افراد کی فائرنگ
فائرنگ سے خیبرپختونخوا کے وزیر اعلئ علی امین گنڈہ پور کے چچا زاد بھائی جاں بحق؛ جاں بحق کی شناخت سردار ثقلین خان گنڈاپور کے نام سے ہوئی

ٹی ایم او جہانگیرہ شاہانہ سکندر نے کہا ہے کہ آمن جرگہ اور مسلم لیگ ن نوشہرہ کے قائدین کی پریس کانفرنس میں جو الزامات لگا...
02/12/2024

ٹی ایم او جہانگیرہ شاہانہ سکندر نے کہا ہے کہ آمن جرگہ اور مسلم لیگ ن نوشہرہ کے قائدین کی پریس کانفرنس میں جو الزامات لگائے گئے وہ من گھڑت اور بے بنیاد ہیں اصل مسلہ اکوڑہ خٹک خوڑ بازار میں نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے جو کام ہورہا تھا اس کو سر دست اکھاڑ دیا گیا اور متعلقہ ٹھیکیدار کے ساتھ تلخ کلامی کی گئی جو حقیقی معنوں میں کار سرکار میں مداخلت تھا اور اسی بنیاد پر ٹی ایم اے جہانگیرہ کی انتظامیہ نے مقدمے کا اندارج کردیا ہے البتہ ایسی کوئی بات نہیں اکوڑہ خٹک میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران یہی ممبران اور عمائدین سفارشی بن آتے ہیں جبکہ خود ساختہ مہنگائی کو کنڑول کرنا ٹی ایم اے جہانگیرہ کی نہیں بلکہ محکمہ خوراک کی ہے ٹی ایم اے جہانگیرہ کا تمام ٹیکس وصولی کا ریکارڈ موجود ہے اس میں کسی قسم کی کوئی کرپشن نہیں کی گئی ہے ، ٹی ایم اے جہانگیرہ کی انتظامیہ کے خلاف رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے ٹی ایم اے جہانگیرہ تحصیل کونسل جہانگیرہ کے عوام کی خدمت کے لیے کوشاں ہیں ٹی ایم اے جہانگیرہ کی انتظامیہ ایسے تمام من گھڑت اور بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتی ہے کیونکہ پریس کانفرنس کے شرکاء نے اپنی پریس کانفرنس میں خوڑ بازار میں نکاسی آب منصوبے کے پائپوں کو اکھاڑنے اور متعلقہ ٹھیکیدار کے ساتھ تلخ کلامی کا زکر تک نہیں کیا

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور فوکل پرسن پیر ذوالفقار باچا نے کہا ہے کہ تحصیل جہانگیرہ میں کروڑوں روپے کی کرپشن اور ٹی ای...
02/12/2024

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور فوکل پرسن پیر ذوالفقار باچا نے کہا ہے کہ تحصیل جہانگیرہ میں کروڑوں روپے کی کرپشن اور ٹی ایم اے کی نااہلی عوام کے سامنے لانے پرٹی ایم او جہانگیرہ شاہانہ سکندر نے عوامی نمائندوں پر غیر قانونی مقدمات درج کرکے ہماری اواز دبانے کی کوشش کی ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ ٹی ایم او جہانگیرہ کوفوری طور پرہٹا دیا جائے بصور ت دیگر سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوجائیں گے
نوشہرہ پریس کلب میں مسلم لیگ نے کے فوکل پرسن اور مرکزی رہنما پیر ذوالفقار باچا نے پوری ضلعی تنظیم کے ہمراہ نوشہرہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کروڑوں روپے کے فنڈز اور ٹیکس وصو لی کے باوجود تحصیل جہانگیرہ میں جگہ جگہ پر غیر قانونی تجاوازت کی وجہ سے بچوں خواتین اور بزرگوں کو چلنے پھرنے شدید دشواری کا سامنا ہے ،قصائی ، مرغی ، ، فروٹ ، سبزی فروش سرکاری نرخناموں پر عمل کرنے کے بجائے اپنی خودساختہ ریٹ پر عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے اور ضلعی انتظامیہ ایکشن لینے کے بجائے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ کئی بار ٹی ایم او جہانگیرہ کو یہ تمام شکایت درج کی ضلعی افسران سے ملاقاتیں بھی کی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہورہی اور الٹا کرپشن اور ٹی ایم اے عملے کی نااہلی کی نشاندہی پر ٹی ایم او جہانگیرہ شاہانہ سکندر نے سیاسی اقاؤں کو خوش کرنے کے لیے منتخب عوامی نمائند ں پر غیر قانونی مقدمات درج کرلیے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع نوشہرہ میں دریائے کابل اور دریائے سندھ پر غیر قانونی مائنگ کا سلسلہ جاری ہے کوئی پوچھنے اور روکنے والا نہیں اگر ضلعی انتظامیہ اس کرپشن کے خلاف ایکشن نہیں لی ر ہی تو اس کا مطلب صاف ہے کہ ضلعی انتظامیہ بھی کرپشن کی اس مافیاں سے ملا ہوا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ٹی ایم او جہانگیرہ کو ہٹادیا جائے انہوں نے کہا کہ کرپشن کی اس مافیاں کے خلاف ہم صوبائی حکومت ،چیف سیکرٹری اور صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے پاس بھی جائیں گے اور اگر پھر بھی جائز مطالبات پورے نہ ہوئے تو پھر مجبور اً سڑکوں پر نکل کر دھرنا بھی دیں گے

بنوں: بنوں کے علاقہ جانی خیل میں مارٹر گولہ پھٹنے سے تین بچے  جاں بحق ہو گئےبنوں: زرائع کے مطابق بچوں کو مارٹر گولہ نالے...
02/12/2024

بنوں: بنوں کے علاقہ جانی خیل میں مارٹر گولہ پھٹنے سے تین بچے جاں بحق ہو گئے

بنوں: زرائع کے مطابق بچوں کو مارٹر گولہ نالے میں ملا جس سے بچے کھیل رہے تھے کہ اچانک پھٹ گیا

بنوں: جاں بحق ہونیوالوں میں ذیشان، وہاب اور عالمزیب شامل ہیں

بنوں: تینوں بچے مقامی دینی مدرسے میں زیر تعلیم تھے

بنوں: سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا

01/12/2024

بنوں ، تھانہ بسیہ خیل پر شدت پسندوں کا حملہ

بنوں ، پولیس اور شدت پسندوں کے مابین شدید فائرنگ جاری

بنوں ، حملے میں بھاری اسلحہ کا استعمال جاری ہے،زوردار دھماکوں کی آوازیں,پولیس

29/11/2024

نوشہرہ: اکوڑہ خٹک، ٹی ایم اے تحصیل جہانگیرہ کی نااہلی، کرپشن اور بدانتظامی پر اکوڑہ خٹک کے گرینڈ جرگے کا انعقاد ، نااہل ٹی ایم اے نوشہرہ شاہانہ سکندر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ، اکوڑہ خٹک بھر کے عمائدین نے بھرپور احتجاج کا اعلان کردیا

29/11/2024

خیبرپختونخوا میں گورنر راج ؟
یہ کب اور کیوں لگایا جاتا ہے؟
کیا کے پی میں گورنر راج لگانا ممکن ہے؟

29/11/2024

خیبرپختونخوا میں گورنر راج ؟
یہ کب اور کیوں لگایا جاتا ہے؟
کیا کے پی میں گورنر راج لگانا ممکن ہے؟

پی ٹی آئی کا احتجاج ، انٹرنیٹ اور موبائل بند، خندقیں کھود دی گئیں، اسلام آباد جانیوالے راستے سیلمختلف شہروں میں خندقیں ک...
24/11/2024

پی ٹی آئی کا احتجاج ،
انٹرنیٹ اور موبائل بند، خندقیں کھود دی گئیں، اسلام آباد جانیوالے راستے سیل

مختلف شہروں میں خندقیں کھود کر شہر سے باہر نکلنے کے راستے بند کر دیے گئے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر حکومت نے اسلام آباد کے راستے بند کر دیے ہیں اور دارالحکومت کو جانے والے زيادہ تر راستوں پر کنٹیرز کھڑے کر دیے گئے ہیں۔

چھبیس نمبر چُنگی کنٹینر لگا کر مکمل سیل کر دی گئی ہے اور وہاں رینجرز کو تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ سری نگر ہائی وے بھی زیرو پوائنٹ کے مقام پر بند کر دی گئی ہے۔

ایکسپریس وے بھی کھنہ پل کے مقام پر دونوں طرف سے بند کر دی گئی ہے۔ کھنہ پل پر رکھے گئے ایک کنٹینر میں آگ بھڑک اٹھی تاہم اس کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔ ائیر پورٹ جانے والے راستے پر بھی کنٹینرز لگا دیے گئے ہیں جبکہ فیض آباد سے اسلام آباد کا راستہ بھی بند کر دیا گیا ہے۔

جڑواں شہروں میں میٹرو بس، انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بند
راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس بھی معطل ہے جبکہ پمز سے بارہ کہو تک گرین لائن سروس بھی بند کر دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں انٹرنیٹ اور موبائل فون کی سروس بھی متاثر ہے، اس حوالے سے وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سکیورٹی خدشات والے علاقوں میں موبائل ڈیٹا، وائی فائی سروس بندش کا تعین کیا جائے گا۔

پنجاب کے پی سرحد مکمل سیل، چیک پوسٹیں قائم
خیبر پختونخوا سے آنے والے قافلوں کو روکنے کے لیے اٹک خورد کے مقام پر پنجاب اور خیبر پختونخوا کی سرحد مکمل بند کر دی گئی ہے، اٹک میں چیک پوسٹیں قائم کر دی گئی ہیں، سکیورٹی اہلکاروں کو بھاری نفری کو تعینات کر کے شیلنگ کے لیے ہزاروں گولے، جیکٹس، ہیلمنٹ اور ڈنڈوں سے لیس کر دیا گیا ہے۔

جہلم کی اہم شاہراہوں پر بھی کنٹینر کھڑے کر دیے گئے ہیں اور فیصل آباد کے داخلی راستے بھی بند ہیں۔ لاہور، پشاور اور فیصل آباد سے اسلام آباد کے لیے جانے والی موٹر ویز بھی بند کردی گئيں۔

تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر مری کے مختلف داخلی اور خارجی راستوں پر کنٹینرز لگا دیے گئے ہیں جس کے باعث ملکہ کوہسار مری کا خیبرپختونخوا اور کشمیر سے زمینی راستہ منقطع ہوگیا ہے۔

انتظامیہ نے کشمیر اور کے پی کی رابطہ سڑکوں پر خندقیں کھود دی ہیں جبکہ مری میں گھوڑا گلی کے مقام پر بھی مٹی ڈال کر سڑک بند کر دی گئی ہے۔

23/11/2024

*بریکنگ نیوز*

*اسلام آباد۔تھانہ کھنہ کے قریب پی ٹی آئی کے احتجاج کو روکنے کے لیے رکھے گئے کنٹینرز کو آگ لگ گئی-*

ذرائع کے مطابق کنٹینرز میں کافی مقدار میں مال موجود تھا ذرائع

پولیس اور انتظامیہ نے کنٹنرز تو رکھوا دئیے تاہم خالی نہ کروائے گئے جس کے باعث آگ لگ گئی

ذرائع کا کہنا ہے کہ پورے اسلام آباد میں کنٹینرز تو رکھے گئے کسی کو یہ معلوم نہیں کہ کس کنٹینرز میں کیا کچھ مواد موجود ہوگا ذرائع

آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ریسکیو اداروں کو آگاہ کردیا گیا ہے

پولیس اور ریسکیو ٹیمیں آگ بھجانے کے لیے روانہ ہوچکی ہیں

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی تھانہ پولیس اہلکاروں میں بھی خوف پایا جارہا ہے۔کہ ایسا کچھ مواد نہ ہوجس سے مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے

آگ مزید بڑھتی جارہی ہے ٹریفک کو مزید روک دیا گیا ہے ذرائع

Address

Aabpara
Islamabad
46000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 9Newstv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to 9Newstv:

Share