Naveed Satti

Naveed Satti Naveed Satti, Investigative Journalist/Anchor Person

17/01/2025

جو عدالت خود قید ہو
وہ مجھے کیا رہائی دے گی
عمران خان !

17/01/2025

القادر یونیورسٹی اور 190 ملین ڈالر کا کیس عمران خان کے خلاف یا ڈیل کا حصہ ؟؟

10/01/2025

_عمران خان کو سیکورٹی وجوہات کی بنا پر کسی بھی وقت اڈیالہ سے بنی گالا شفٹ کیا جا سگتا ہے
_رانا ثنا اللہ

08/01/2025

‏آلو 🥔 150 روپے کلو ہو گئے ہیں،
‏قوم آلو کھانا بند کر دے اس سے انسان موٹا ہوتا ہے!
یہ راولپنڈی کے کس عزیم سیاستدان نے کہا ؟

06/01/2025

سٹاک مارکیٹ اوپر جا رہی ملک میں مہنگائی 6 سال کی کم ترین ہوگئی اور پاکستانی عوام نیچے کیوں جا رہی کوئی بتائے گا ؟؟

مہنگائی اور منافع خوروی کے سامنے عوام بے بس راولپنڈی اسلام آباد میں چکن کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں زندہ مرغی 485 روپے جبکہ گوشت کی قیمت 758 روپے فی کلو ہوگئی ایک ہفتے میں چکن کی قیمت میں 500 روپے تک فی کلو اضافہ ہوا۔۔

افسوسناک خبر مانسہرہ کے انگلش میڈیم  تعمیر وطن سکول میں درد ناک واقعہ پیش آیا ہے۔ پانچ بہنوں کے اکلوتے بھائی پر سکول ٹیچ...
05/01/2025

افسوسناک خبر
مانسہرہ کے انگلش میڈیم تعمیر وطن سکول میں درد ناک واقعہ پیش آیا ہے۔ پانچ بہنوں کے اکلوتے بھائی پر سکول ٹیچر نے بہیمانہ تشدد کیا جسکے نتیجے میں بچے کی موت واقع ہوگئی ۔
بچے کا والد بیرون ملک برسر روزگار تھا...

05/01/2025

ہمارے ارد گرد موجود اکثر اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد ایسے بھی ہیں جو انگریزی کے دو جملے روانی سے بولنے میں گھبراتے ہیں، وہیں سوشل میڈیا پر لوئر دیر کی کم سن شمائلہ نے فر فر انگریزی میں باتیں کر کے سب کو متاثر کر دیا۔ شمائلہ نے یہ بھی بتایا کہ میں اردو، انگریزی، پنجابی، سرائیکی، پشتو اور چترالی میں روانی سے بات کر سکتی ہوں، میں مونگ پھلی اور سورج مکھی کے بیج فروخت کرتی ہوں۔کم سن لڑکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی صارفین اسے خوب سراہ رہے ہیں۔

*مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑا اضافہ، قیمت عوام کی پہنچ سے باہر*گزشتہ دو ہفتوں کے دوران زندہ برائلر مرغی اور مرغی کے گوشت...
05/01/2025

*مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑا اضافہ، قیمت عوام کی پہنچ سے باہر*

گزشتہ دو ہفتوں کے دوران زندہ برائلر مرغی اور مرغی کے گوشت کی فی کلوقیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں زندہ برائلر مرغی 285 سے بڑھ کر 530 روپے کلو ہو گئی ہے جبکہ برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 900 روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں فی کلو 450 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق راولپنڈی مرغی منڈی میں زندہ برائلر مرغی فی من 19 ہزار 200 روپے سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ مقامی فارمنگ نہ ہونے کے باعث دوسرے اضلاع سے مرغی منگوانا پڑتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مرغی کی قیمت سپلائی اینڈ ڈیمانڈ پر منحصر ہے، مرغی کی فیڈ اور ٹرانسپورٹ سمیت دیگر اخراجات بھی بڑھ گئے ہیں

05/01/2025

یکم جولائی 2023 سے 30 جون 2024 تک کے مالی سال کے دوران پاکستان میں بجلی استعمال کرنے والے صارفین نے ملک میں بننے والی کل بجلی میں سے صرف 33.88 فیصد بجلی استعمال کی , دلچسپ بات یہ ھے کہ استعمال نا ہونے والی 66.12 فیصد بجلی کی قیمت بھی انہی صارفین کو برداشت کرنا پڑئی ۔
30 جون 2024 کو ملک میں بجلی کی پیداواری صلاحیت 45,888 میگا واٹ تھی جبکہ زیادہ سے زیادہ استعمال 30,250 میگا واٹ ریکارڈ کیا گیا ۔ یعنی 15,000 میگا واٹ سے زیادہ بجلی اضافی تھی جو صارفین پر بھاری بلوں اور لوڈشیڈنگ کی صورت میں گرتی رہی ۔ یہ بھی دلچسپ حقیقت ھے کہ بجلی سپلائی کرنے والی لائینیں یا نظام / سسٹم صرف 25,516میگا واٹ لوڈ سپلائی کرنے کے قابل تھا ۔ یاد رہے کہ اس دوران سردیوں میں بجلی کا استعمال 7,015 میگا واٹ کی کم ترین سطع تک بھی آ گیا تھا ۔
یاد رہے کہ ہماری حکومت نے بااثر افراد کو نوازنے کے لیے بجلی پیداء کرنے کے کارخانے (آئی پی پیز) لگواے ۔ 30 جون 2024 تک بجلی کی پیداوار اور تقسیم کے موجودہ نظام پر موجود گردشی قرضہ (سرکلر ڈیبٹ) 2.39 تریلین یعنی دو ہزار تین سو نوئے ارب روپیہ ہو گیا تھا ۔
اس عرصے کے دوران لائین لاسیز (ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن ) 18.31 فیصد رہے جبکہ نیپرا نے صرف 11.77 فیصد کی حد تک کی اجازت دی تھی ۔ اس 18.31 فیصد لائین لاسیز میں بجلی چوری بھی شامل ھے ، جس کو چھپانے یا ریکارڈ پر کم دیکھانے کے لیے لوڈشیڈنگ کی جاتی ھے ، اس کے باوجود صرف اس وجہ سے گردشی قرضوں میں 276 ارب کا اضافہ ہوا ۔ دوسری جانب صارفین کو جاری ہونے والے بلوں کی سو فیص وصولی نا ہوسکی ۔ وصولی 92.44 فیصد ہو سکی ، اس وجہ سے گردشی قرضوں میں314.51 ارب روپیہ کا اضافہ ہوگیا ۔ اس طرح اس ایک سال کے دوران 590.5 ارب روپیہ کا مزید نقصان ہوا ۔

04/01/2025

سٹیٹ بنک آف پاکستان کے مطابق دسمبر کے آخری دو ہفتوں کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 404 ملین ڈالر کی کمی ہوگئی ھے!

فیض آباد راولپنڈی سے دو سالہ بچہ ملا ہے۔ جسے چونگی نمبر 8 جلیبی چوک خرم کالونی راولپنڈی کے قریب گہوارہ یتیم خانہ میں رکھ...
03/01/2025

فیض آباد راولپنڈی سے دو سالہ بچہ ملا ہے۔ جسے چونگی نمبر 8 جلیبی چوک خرم کالونی راولپنڈی کے قریب گہوارہ یتیم خانہ میں رکھا گیا ہے۔ برائے مہربانی اس پیغام کو عام لوگوں تک پہنچا دیں۔

03/01/2025

نئی کابینہ میں کون کون شامل کس کو فارغ کرنے کا پلان ؟
عمران خان 7 جنوری کو رہا ؟
بڑی تبدیلی متوقع

اسلام اباد ایک بچی جو اپنا نام امیرہ بتاتی ہے بعمر قریب چار سال سنٹورس مال سے لاوارث ملی ہے جو کہ اس وقت تھانہ مارگلہ اس...
02/01/2025

اسلام اباد
ایک بچی جو اپنا نام امیرہ بتاتی ہے بعمر قریب چار سال سنٹورس مال سے لاوارث ملی ہے جو کہ اس وقت تھانہ مارگلہ اسلام آباد میں موجود ہے تلاش ورثاء مطلوب ہے رابطہ نمبر 051926151..

01/01/2025

اسلام اباد کے شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری ۔۔

31/12/2024

Happy new year
‏ڈیزل 2.96 پیسے جبکہ پیٹرول 56 پیسے مہنگا۔۔

30/12/2024

شہباز شریف کی کابینہ میں مزید وزارہ شامل ؟ کس کو شامل کیا گیا اور کون فارغ ہوُگیا ؟؟

Address

Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Naveed Satti posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Naveed Satti:

Videos

Share

Category