IBC URDU

IBC URDU

22/12/2024

امریکا نے غلطی سے بحیرہ احمر پر اپنا ہی طیارہ مار گرایا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ غلطی سےگرائےگئے امریکی طیارے کے دونوں پائلٹ بچ نکلنے میں کامیاب رہے۔

مکمل خبر پڑھنے کے لیے لنک پر کمنٹ کلک کیجئے ۔

22/12/2024

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے امیگریشن سیل نے سیالکوٹ اور کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے گداگری میں ملوث 3 خوتین سمیت سعودی عرب جانے والے 4 مسافروں کو گرفتار کرلیا۔

مکمل خبر پڑھنے کے لیے لنک پر کمنٹ کلک کیجئے ۔

22/12/2024

کراچی: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ شہریوں کو پاسپورٹ کے اجرا میں ہونے والی تاخیر کا ازالہ کیا جا رہا ہے، اب مقررہ مدت کے اندر پاسپورٹ ملیں گے۔

مکمل خبر پڑھنے کے لیے لنک پر کمنٹ کلک کیجئے ۔

21/12/2024

دسمبر آ رہا ہے، دسمبر جا رہا ہے۔ یہ مہینہ سال کے اختتام کا اعلان کرتا ہے، لیکن گلگت بلتستان میں یہ محض ایک مہینہ نہیں بلکہ ایک پوری کہانی ہے۔ فلک بوس پہاڑوں کے دامن میں بسے اس خطے میں دسمبر کا آنا ایک تہوار کی طرح ہے، جس میں زندگی کی ہر رنگینی اور ہر اداسی ایک ساتھ گُندھی ہوتی ہے۔

امیرجان حقانی کی مکمل تحریر پڑھنے کے لیے لنک میں پہلے کمنٹ پر کلک کیجئے ۔

21/12/2024

کیا حکومت اور پی ٹی آئی میں فاصلے کم ہو گئے؟
کرم کے حالات پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی اجلاس کی مشترکہ صدارت

21/12/2024

ملک کے بالائی اور میدانی علاقے سردی کی لپیٹ میں آگئے، کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں درجہ حرارت منفی ہونے کے بعد تالاب، جوہڑ اور سڑکوں پر پڑا پانی بھی جم گیا۔محکمہ موسمیات نے 23 دسمبر کو بارش کی پیش گوئی کردی ہے۔

مکمل خبر پڑھنے کے لیے لنک پر کمنٹ کلک کیجئے ۔

21/12/2024

خاتون نے اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کر دیا، مقتول کی لاش ڈیڑھ ماہ بعد گھر کے صحن سے برآمد ہونے پر خاتون اور بیٹے گرفتار، مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مکمل خبر پڑھنے کے لیے لنک پر کمنٹ کلک کیجئے ۔

21/12/2024

دعا عظیمی افسانہ نگار ہیں اور حال ہی میں ان کی کتاب’فریم سے باہر‘ شائع ہوئی ہے۔افسانہ نگاروں اور ناول نگاروں کا یہ المیہ ہے کہ اُنہیں بہت کم مائیک پر اپنی تخلیق سنانے کا موقع ملتا ہے البتہ شاعر مشاعرے پڑھ پڑھ کر حاضرین اور مائیک کے کرنٹ سے بخوبی آگا ہ ہو چکے ہوتے ہیں سو میں سمجھتا ہوں افسانے یا ناول پر گفتگو اگر ہوسکتی ہے تو تقریب رونمائی میں یا پھر کسی بک ریویو میں۔میری کوشش ہے کہ جو تین کتابیں حال ہی میں پڑھی ہیں ان کی لذت میں آپ کو بھی شریک کروں۔ دعا عظیمی کے افسانوں میں ہولناک سچائی نظر آتی ہے۔ ان کی کہانیاں المیے سے جنم لیتی ہیں اور افسانہ ختم ہوتے ہی انسان کچھ دیر کیلئے ساکت ہو جاتا ہے۔ ان کی کتاب میں کہانی کے ساتھ نہایت نئے پن سے لبریز مکالمے پڑھنے کو ملے۔ چند مکالمے دیکھئے ’’یہ مانا کہ کوئلہ ہمارے ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہے لیکن یہ ہماری کمر کی ہڈیاں توڑ دیتی ہے۔

گل نو خیز اختر کی مکمل تحریر پڑھنے کے لیے لنک میں پہلے کمنٹ پر کلک کیجئے ۔

21/12/2024

آج کل تضادستان میں ہر طرف ٹرمپو جان کا چرچا ہے۔ انصافی بھائی ٹرمپو جان پر صدقے واری جا رہے ہیں۔ اس کا بدلا ہوا ہیئرسٹائل ہو یا اسکے مشیر کے ٹویٹ، انہیں سب کچھ بہت بھا رہا ہے۔ وہ انہیں سوہنا لگ رہا ہے، سجیلا بھی لگتا ہے اور آج کل وہ ان کا ساجن بھی ہے۔ساری امیدوں کا مرکز وہ ہے۔ وہ آئے گا تو کپتان باہر آئے گا اور اسکے سب مخالف اندر جائیں گے ۔ تضادستان کی حکومتوں کو لوگ بیوقوف سمجھتے ہیں جبکہ تضادستانیوں پر حکومت کرنے و الے بیوقوف ہو ہی نہیں سکتے۔ وہ سب سے چالاک ہوتے ہیں، تضادستانیوں کی چالاکیوں کو وہ خوب سمجھتے ہیں اور ان کا ایسا توڑ کرتے ہیں کہ انکی ساری چالاکیاں دھری کی دھری رہ جاتی ہیں۔

سہیل وڑائچ کی مکمل تحریر پڑھنے کے لیے لنک میں پہلے کمنٹ پر کلک کیجئے ۔

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیرخزانہ عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل نے دعویٰ کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان ایک ڈیڑ...
20/12/2024

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیرخزانہ عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل نے دعویٰ کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان ایک ڈیڑھ سال کے لیے وزیراعظم بن سکتے ہیں۔

مکمل خبر پڑھنے کے لیے لنک پر کمنٹ کلک کیجئے ۔

20/12/2024

وہ دسمبر کی ایک صبح تھی، ہم ٹیکسلا کی جانب محو سفر تھے. ٹیکسلا جو قدیم تہذیب کا خزینہ اور آثار قدیمہ کا نگینہ ہے.ہم نے دیکھنا تھا، اڑھائی ہزار برس قدیمی شہر کا طرز زندگی، وہ شہر سرکپ تھا. Indo greeks کا بسایا، سرکپ. ٹیکسلا کا یہ دوسرا قدیمی شہر ،ایک دیو مالائی لوک کہانی کے کردار کی نسبت سے سرکپ کہلاتا ہے.

یہ محبت، یہ اتحاد، یہ یگانگت، یہ ایک دوسرے کو قبول کرنے اور برداشت کرنے کا رویہ یہ سب کچھ قدیم اہل سرکپ کی زندگی کا حوالہ ہے جو آج تک باقی ہے. یہ خاموش پتھر آج بھی اُن کی برداشت اور امن کی داستان سنا رہے ہیں.

آج کے دور کا انسان زیادہ ترقی پسند، زیادہ باشعور اور زیادہ تہذیب یافتہ کہلاتا ہے لیکن ہم مانیں یا نہ مانیں، آج کے دور میں دو مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا ایک ساتھ رہنا مشکل ہے، دو مختلف مسالِک سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا ایک ساتھ رہنا مشکل ہے، دو مختلف ثقافتوں اور قوموں کے لوگوں کا ایک ساتھ رہنا مشکل ہے. اگر مجبوراً رہنا پڑ بھی جائے تو ایسے نتائج سامنے آتے ہیں کہ حیوان بھی اشرف المخلوقات سے شرما جائیں. اگر میری بات ماننے کو جی آمادہ نہ ہو تو ماضی قریب کی چند ایک مثالیں اٹھا کر خود ہی دیکھ لیں، آپ کو اندازہ ہو جائے گا. اگر میں کوئی مثال دوں گا تو شاید کسی کو برا لگ جائے.

جب مثالیں یاد آ جائیں اور ان کا جائزہ لے لیں تو پھر سوچیے گا کہ ہزاروں سال بعد اگر کوئی سیاح ہمارے گلی محلوں میں آ گیا اور وہ ہمارے حیوانوں کو شرما دینے والے رویوں سے کسی بھی زریعے سے آگاہ ہو گیا تو اس کے ہاں ہمارا تعارف کیا اور کیسا ہو گا؟ ہماری زندگی کا حوالہ کیا ہو گا؟؟؟

ملک ذیشان عباس کی مکمل تحریر پڑھنے کے لیے لنک میں پہلے کمنٹ پر کلک کیجئے ۔

20/12/2024

یوٹیوب اور سوشل میڈیا کی دنیا میں آج وہ کچھ ہو رہا ہے جس کا چند سال پہلے تک تصور بھی نہیں کیا جا سکتا تھا۔ لوگ اپنے نجی زندگی کے لمحات، اپنے خاندان، بیویوں اور ماؤں کو کیمرے کے سامنے لا کر دنیا کے سامنے پیش کر رہے ہیں۔ ایسے ہی ایک یوٹیوبر کے الفاظ یاد آتے ہیں جو اپنی ویڈیو میں کہتا ہے:

"آئیے، میں آپ کو آپ کی بھابھی دکھاتا ہوں۔" اور پھر کیمرہ اپنی بیوی کی طرف موڑ کر اسے سر سے پاؤں تک دکھاتا ہے۔ اس کے بولنے کا انداز اور لہجہ سن کر لگتا ہے کہ شاید وہ پانچویں جماعت بھی پاس نہ ہو، لیکن چند گھنٹوں میں اس کی ویڈیو پر لاکھوں ویوز اور لائکس آ جاتے ہیں۔

محمد انتصار الحق کی مکمل تحریر پڑھنے کے لیے لنک میں پہلے کمنٹ پر کلک کیجئے ۔

اسلام آباد:  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی پشاور میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے ملاقات ہوئی جس میں صوبے ...
20/12/2024

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی پشاور میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے ملاقات ہوئی جس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور کرم میں قیام امن کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ ہاؤس میں علی امین گنڈاپور نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔ محسن نقوی نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو قیام امن کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

مکمل خبر پڑھنے کے لیے لنک پر کمنٹ کلک کیجئے ۔

20/12/2024

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام اور نئی امریکی پابندیوں سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ بیان سامنے آگیا۔

مکمل خبر پڑھنے کے لیے لنک پر کمنٹ کلک کیجئے ۔

20/12/2024

زندگی ایک پر اسرار داستان ہے، جس کے صفحات وقت کے ہاتھوں لکھے جاتے ہیں اور آزمائشوں کی روشنائی سے رنگے جاتے ہیں۔ یہ سفر کبھی نرم گھاس کی طرح ہموار ہوتا ہے اور کبھی کانٹوں بھرے راستوں کی مانند دشوار۔ مگر ایک بات طے ہے کہ زندگی کی کتاب میں کوئی حرف پوشیدہ نہیں رہتا۔ سب کچھ عیاں ہو جاتا ہے، اور سب چہرے بے نقاب ہو جاتے ہیں۔

آپ کی وفا، خلوص، محبت اور خدمت کا چراغ ہر شام روشن رہتا ہے۔ آپ زندگی کے بے لوث مسافر ہیں، جو رفاقت، مروت اور خیر خواہی کا درس دیتے ہیں۔ لیکن جیسے ہی آپ روایت کے حصار کو توڑ کر کچھ نیا کرنے کی ہمت کرتے ہیں، زندگی آپ کو آزمائشوں کے بھنور میں دھکیل دیتی ہے۔

امیرجان حقانی کی مکمل تحریر پڑھنے کے لیے لنک میں پہلے کمنٹ پر کلک کیجئے ۔

شاہد علی، ضلع چارسدہ کے ایک کسان، اپنی برباد شدہ زمین پر کھڑے ماضی کی خوشحالی کو یاد کرتے ہوئے کہتے ہیں:"سیلاب نے میرا س...
19/12/2024

شاہد علی، ضلع چارسدہ کے ایک کسان، اپنی برباد شدہ زمین پر کھڑے ماضی کی خوشحالی کو یاد کرتے ہوئے کہتے ہیں:

"سیلاب نے میرا سب کچھ ختم کر دیا، میری فصلیں، میرا ذریعہ معاش اور میرا سکون۔ اب جب بھی بارش ہوتی ہے، میرے دل میں خوف پیدا ہوتا ہے کہ کہیں یہ سب دوبارہ نہ ہو جائے۔ میں رات کو سو نہیں پاتا، ہر وقت بےچینی مجھے پریشان رکھتی ہے۔"

حمد نواز کی مکمل تحریر پڑھنے کے لیے لنک میں پہلے کمنٹ پر کلک کیجئے ۔

19/12/2024

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 26 نومبر کے احتجاج کے دوران زخمی ہونے والا پاکستان رینجرزپنجاب کا ایک اور اہلکار شہید ہوگیا۔

مکمل خبر پڑھنے کے لیے لنک پر کمنٹ کلک کیجئے ۔

19/12/2024

دنیا کا یہ مسلمہ اصول ہے کہ جہاں مسابقت اور مقابلے کی گنجائش نہ ہو، وہاں ترقی رک جاتی ہے اور انفرادیت یا ادارہ جاتی ڈکٹیٹرشپ کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔ اگر کسی بھی میدان میں صرف ایک ہی ادارہ ہو اور اسے کوئی چیلنج نہ کرے تو وہ خود کو بہتر بنانے کی ضرورت محسوس نہیں کرتا۔ یہی اصول دینی اداروں پر بھی لاگو ہوتا ہے۔

یہ بات تسلیم شدہ ہے کہ مسابقت کے بغیر ترقی کا عمل رُک جاتا ہے۔ اگر کسی شہر میں موبائل فون کی صرف ایک دوکان ہو، تو وہ اپنی من مانی قیمتیں وصول کرے گی اور صارفین کو مجبوراً اسی سے خریداری کرنی پڑے گی۔ لیکن اگر تین یا چار دوکانیں ہوں، تو قیمتوں میں کمی اور سروس میں بہتری لازمی ہوجاتی ہے۔یہی اصول تعلیمی اداروں پر بھی صادق آتا ہے۔

امیرجان حقانی کی مکمل تحریر پڑھنے کے لیے لنک میں پہلے کمنٹ پر کلک کیجئے ۔

Address

Islamabad
44000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when IBC URDU posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to IBC URDU:

Videos

Share