Azadi Digital

Azadi Digital Daily Azadi Islamabad/Swat/Peshawar
Main Street Chatta Bakhtawar Park Road Islamabad Pakistan news paper from Khyber Pkhtoonkhwa (KPK)

Daily Azadi Swat
09/12/2024

Daily Azadi Swat

اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن جاری11 کاروائیوں کے دوران 12 ملز...
09/12/2024

اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن جاری

11 کاروائیوں کے دوران 12 ملزمان گرفتار

کاروائیوں میں 6 کروڑ سے زائد مالیت کی 251.34 کلو گرام منشیات برآمد.

تعلیمی اداروں میں کارروائیاں

موتی رام روڈ کوئٹہ میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 160 نشہ آور گولیاں اور 100 گرام آئس برآمد۔

گرفتار ملزم کا تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف

اے این ایف کی دیگر کاروائیاں

اسلام آباد میں کوریئر آفس کے ذریعے برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل میں لیڈیز بیگ میں چھپائی گئی 95 گرام ہیروئن برآمد۔

بلوچستان میں نوکنڈی سے اسمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 137 کلو افیون برآمد۔

ایم ون اسلام آباد میں دو کاروائیوں میں گاڑی میں چھپائی گئی 34.4 کلو چرس، 30 کلو افیون، 10 کلو ہیروئن اور 5 کلو آئس برآمد، 2 ملزمان گرفتار۔

کامونکی ٹول پلازہ گوجرانوالہ کے قریب 12 کلو چرس اور 2.4 کلو افیون برآمد 3 ملزمان گرفتار۔

نیشنل ہائی وے حیدر آباد کے قریب ملزم سے 9.6 کلو چرس برآمد۔

شکارپور سکھر میں ریسٹورنٹ کے قریب دو ملزمان سے 6 کلو چرس برآمد۔

اسلام آباد سیکٹر E/11 میں نائجیرین باشندے سے 1 کوکین بھرا کیپسول اور 300 گرام آئس برآمد۔

شیخوپورہ میں دو مختلف کاروائیوں میں دو ملزمان سے 2 ڈرون سمیت 3.59 کلو گرام ہیروئن برآمد۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ترجمان اے این ایف
Report Azadi Digital Islamabad

03/12/2024

سوات میں ٹریڈ شو کے حوالے سے TDAP، سوات بزنس اینڈ مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن اور گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کے مابین اہم اجلاس کے بعد ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل نعمان بشیر ، SBMAکے صدر نسیم الرحمان اور پرنسپل کالج آف ٹیکنالوجی انجینئر امیر زیب اظہار خیال کر رہے ہیں۔

22/11/2024

24 نومبر فائنل کال پاکستان تحریک انصاف کے ریجنل ترجمان صلاح الدین یوسف زئی پی کے چار این اے ٹو کے ورکرز کنونشن سے خطاب کر رہے ہیں

16/11/2024

پاکستان تحریک انصاف کے ریجنل ترجمان سیکرٹری انفارمیشن Ik ٹاییگر فورس کے بانی صلاح الدین یوسف زی 24 نومبر کے احتجاج کے حوالے سے رضاکاروں کو موبلائزیشن کے بعد کارکنان کے ھمراہ اپنا پیغام دے رہے ہیں ۔

اسلام آباد (نمائندہ آزادی) ایڈیٹر انچیف روزنامہ آزادی ممتاز احمد صادق نے شفاء انٹرنیشنل اسلام آباد میں زیر علاج سوات کے ...
07/11/2024

اسلام آباد (نمائندہ آزادی) ایڈیٹر انچیف روزنامہ آزادی ممتاز احمد صادق نے شفاء انٹرنیشنل اسلام آباد میں زیر علاج سوات کے سینئر صحافی نیاز احمد خان کی عیادت کی، ممتاز احمد صادق نے اُن کی جلد صحت یابی کیلئے دُعا کی اور اُن کی ریکوری پر اطمینان کا اظہار کیا، نیاز احمد خان کو آئی سی یو سے وارڈ منتقل کیا گیا ہے اور وہ بتدریج صحت یاب ہو رہے ہیں، اس موقع پر ایڈیٹر انچیف ممتاز احمد صادق نے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ نیاز احمد خان کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھے کیونکہ نیاز احمد خان سوات کے وہ سینئر صحافی ہیں جنہوں نے ہمیشہ حق اور سچ کا ساتھ دیا اور ہر قسم حالات میں مثبت رپورٹنگ کے ذریعے دُنیا کو سوات کا اصل چہرہ دکھایا۔ انہوں نے دُعا کی کہ اللہ تعالیٰ نیاز احمد خان کو اچھی صحت دے تاکہ وہ دوبارہ اپنی صحافتی سرگرمیاں جاری رکھ کر علاقے اور عوام کی خدمت کر سکے۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaDuOWo2ZjCvSRjSP33q

06/11/2024

6 نومبر 2024
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کا جامعہ پشاور میں انسداد منشیات سے متعلق منعقدہ سیمینار سے خطاب

منشیات کے خلاف صوبائی حکومت کی زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، وزیر اعلیٰ

متعلقہ محکموں اور اداروں کو منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کی واضح ہدایات ہیں ، علی امین گنڈاپور

متعلقہ محکمے بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالیں اور انہیں عبرت کا نشان بنائیں ، چا ہے کوئی کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو، وزیر اعلیٰ

منشیات فروشی ایک ایسا گھناؤنا جرم ہے جس کی جتنی بھی سزا دی جائے کم ہے، علی امین گنڈاپور

گذشتہ دو مرحلوں میں 2400 منشیات کے عادی افراد کا علاج کیا گیا ہے ، وزیر اعلیٰ

بحال شدہ افراد میں دیگر صوبوں اور پڑوسی ملک افغانستان کے باشندے بھی شامل ہیں، علی امین گنڈاپور

آگے بھی یہ پروگرام ایسا ہی چلے گا، اور بلا تفریق سب کا علاج کیا جائے گا ، وزیر اعلیٰ

دیگر کمشنرز بھی اپنے ڈویژنز میں نشے کی لت میں مبتلا افراد کا ڈیٹا اکٹھا کریں، وزیر اعلیٰ

صوبائی حکومت بحالی پروگرام کو دیگر ڈویژنز تک توسیع دے گی، علی امین گنڈاپور

صوبے کو منشیات سے پاک اور نشے میں مبتلا افراد کی بحالی کر کے دم لیں گے ، وزیر اعلیٰ

صوبے میں کرپشن کے خاتمے کے لیے وسل بلور قانون بنا رہے ہیں، علی امین گنڈاپور

بے نامی جائیدادوں سے متعلق اطلاع دینے والے شخص کو مخصوص حصہ دیا جائے گا، علی امین گنڈاپور

عوام حکومت کی ٹیم ہے جب تک حکومت کا ساتھ نہیں دیتی حکومت آگے نہیں بڑھ سکتی ، وزیر اعلیٰ

عوامی شکایات اور انکے ازالے کے لیے خصوصی پورٹل بنایا ہے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

شہری پورٹل پر اپنی شکایات درج کریں ، انکا ازالہ یقینی بنایا جائے گا، وزیر اعلیٰ

ہم کسی ایسی چیز کو سپورٹ نہیں کرتے جو عوام کے لیے نقصان دہ ہو، وزیر اعلیٰ

کمشنر پشاور اور انکی پوری ٹیم کو بحالی پروگرام شروع کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں،علی امین گنڈاپور

امید ہے یہ لوگ بہت جلد صحتیاب ہو کر آئیں گے اور ہمارا ثاثہ بنیں گے، علی امین گنڈاپور

صوبے کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے علماء ، اساتذہ اور سول سوسائٹی اپنا کردار ادا کریں، علی امین گنڈاپوراز دفتر پریس سیکرٹری برائے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا
نیوز ٹکرز: پشاور
6 نومبر 2024

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کا جامعہ پشاور میں انسداد منشیات سے متعلق منعقدہ سیمینار سے خطاب

منشیات کے خلاف صوبائی حکومت کی زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، وزیر اعلیٰ

متعلقہ محکموں اور اداروں کو منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کی واضح ہدایات ہیں ، علی امین گنڈاپور

متعلقہ محکمے بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالیں اور انہیں عبرت کا نشان بنائیں ، چا ہے کوئی کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو، وزیر اعلیٰ

منشیات فروشی ایک ایسا گھناؤنا جرم ہے جس کی جتنی بھی سزا دی جائے کم ہے، علی امین گنڈاپور

گذشتہ دو مرحلوں میں 2400 منشیات کے عادی افراد کا علاج کیا گیا ہے ، وزیر اعلیٰ

بحال شدہ افراد میں دیگر صوبوں اور پڑوسی ملک افغانستان کے باشندے بھی شامل ہیں، علی امین گنڈاپور

آگے بھی یہ پروگرام ایسا ہی چلے گا، اور بلا تفریق سب کا علاج کیا جائے گا ، وزیر اعلیٰ

دیگر کمشنرز بھی اپنے ڈویژنز میں نشے کی لت میں مبتلا افراد کا ڈیٹا اکٹھا کریں، وزیر اعلیٰ

صوبائی حکومت بحالی پروگرام کو دیگر ڈویژنز تک توسیع دے گی، علی امین گنڈاپور

صوبے کو منشیات سے پاک اور نشے میں مبتلا افراد کی بحالی کر کے دم لیں گے ، وزیر اعلیٰ

صوبے میں کرپشن کے خاتمے کے لیے وسل بلور قانون بنا رہے ہیں، علی امین گنڈاپور

بے نامی جائیدادوں سے متعلق اطلاع دینے والے شخص کو مخصوص حصہ دیا جائے گا، علی امین گنڈاپور

عوام حکومت کی ٹیم ہے جب تک حکومت کا ساتھ نہیں دیتی حکومت آگے نہیں بڑھ سکتی ، وزیر اعلیٰ

عوامی شکایات اور انکے ازالے کے لیے خصوصی پورٹل بنایا ہے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

شہری پورٹل پر اپنی شکایات درج کریں ، انکا ازالہ یقینی بنایا جائے گا، وزیر اعلیٰ

ہم کسی ایسی چیز کو سپورٹ نہیں کرتے جو عوام کے لیے نقصان دہ ہو، وزیر اعلیٰ

کمشنر پشاور اور انکی پوری ٹیم کو بحالی پروگرام شروع کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں،علی امین گنڈاپور

امید ہے یہ لوگ بہت جلد صحتیاب ہو کر آئیں گے اور ہمارا ثاثہ بنیں گے، علی امین گنڈاپور

صوبے کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے علماء ، اساتذہ اور سول سوسائٹی اپنا کردار ادا کریں، علی امین گنڈاپور

Report Azadi digital Swat

01/11/2024
31/10/2024

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کا گورنمنٹ کالج پشاور کا دورہ

وزیر اعلیٰ نے سرکاری کالجوں کی سولرائزیشن منصوبے کے افتتاح کی تقریب میں شرکت کی

صوبائی کابینہ اراکین ، ارکین صوبائی و قومی اسمبلی ، سرکاری حکام، کالجز فیکلٹی اور طلبہ کی کثیر تعداد بھی تقریب میں شریک

وزیر اعلیٰ نے صوبے کے سرکاری کالجوں کی سولرائزیشن کے منصوبے کا افتتاح کر دیا

منصوبے کے تحت 80 سرکاری کالجوں میں 10 کے وی اے سولر سسٹم کی تنصیب کا عمل شروع کیا گیا ہے

جن میں سے اب تک 10 کالجوں کی سولرائزیشن مکمل کر لی گئی ہے

فی کالج 10 کے وی اے سولر سسٹم کی تنصیب کی کل لاگت 24 لاکھ 10 ہزار روپے ہے

سولر سسٹم کی تنصیب سے ماہانہ 11 سے 12 ہزار تک بجلی کے یونٹس کے استعمال میں کمی آئے گی

سولر سسٹم کی تنصیب سے بجلی کے بل کی مد میں ہر کالج کو ماہانہ 55 ہزار روپے بچت ہوگی

3 سال سے بھی کم صرعے میں اس سولر سسٹم کی لاگت پوری ہو جائیگی

وزیر اعلیٰ نے تقریب کے دوران ایم ڈی کیٹ اور بورڈز امتحانات میں نمایا پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات بھی تقسیم کیے

وزیر اعلیٰ علی امین خان گنڈاپور کا سولرائزیشن منصوبے کے افتتاح کی تقریب سے خطاب

وزیر اعلیٰ کا صوبے میں سٹوڈنٹس یونینز کو بحال کرنے کا اعلان

بہت جلد خیبر پختونخوا میں سٹوڈنٹس یونینز کو بحال کریں گے ، وزیر اعلیٰ

مجھے بہت خوشی ہے کہ میں آج طلبہ سے مخاطب ہوں، وزیر اعلیٰ

طلبہ ہمارا مستقبل ہیں، ملک کی باگ ڈور نوجوانوں نے ہی سنبھالنی ہے، علی امین گنڈاپور

مجھے اس بات پر فخر ہے کہ آج آپ کے کالج کا سٹوڈنٹ اعلیٰ تعلیم کا وزیر ہے، وزیر اعلیٰ

طلبہ کو محنت کر کے اپنے اندر وہ خوبیاں پیدا کرنی ہیں جو ملک کو اوپر لے جائیں ، وزیر اعلیٰ

ہم نے وہ نظام بنانا ہے جس میں کوئی طبقہ محروم نہ ہو، ہر کسی کو برابر کے مواقع ملیں ، وزیر اعلیٰ

ہم تب عظیم انسان بن سکتے ہیں جب ہماری سوچ بڑی ہو گی ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

نا کامی کو ہم نے شکست دینی ہے، طلبہ نے محنت کر کےآگے بڑھنا ہے، وزیر اعلیٰ

آپ نے آگے بڑھتے رہنا ہے ایک ناکامی کا مطلب یہ نہیں کہ آپ رک جائیں، وزیر اعلیٰ

محنت کا کوئی بھی متبادل نہیں، خوب محنت کریں اور اپنا لوہا منوائیں ، وزیر اعلیٰ

محدود وسائل کے باوجود
طلبہ کی فلاح کے لیے اقدامات کرتے رہیں گے، وزیر اعلیٰ

اسکالرشپس کی تعداد بڑھا رہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبہ کو مواقع مل سکیں ، علی امین گنڈاپور

پاکستان ہمارا ملک ہے اسے ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہماری زمہ داری ہے ، علی امین گنڈاپور

بانی چیئرمین عمران خان ہمیشہ کہتے ہیں خوف اور میں کےبت توڑ دیں، علی امین گنڈاپور

اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی نعمتوں سے تب نوازے گا جب ہم مخلوق کی خدمت کریں گے ، علی امین گنڈاپور

ہماری حقیقی آزادی ضروری ہے،
جب حق مانگتے ہیں تو جیلوں میں ڈالا جاتا ہے ظلم کیا جاتا ہے، وزیر اعلیٰ

ایسا نظام بنانا ہے جس میں کوئی آئین کو نہ توڑ سکے، کسی کے ساتھ کوئی ظلم نہ ہو، وزیر اعلیٰ

Report Azadi digital Swat

اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف میں منشیات فروشی اور منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔ 4 کاروائیوں می...
30/10/2024

اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف میں منشیات فروشی اور منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔

4 کاروائیوں میں 4 ملزمان گرفتار۔

کاروائیوں میں 25 لاکھ سے زائد مالیت کی 21.675 کلو گرام منشیات برآمد۔

*تعلیمی اداروں میں کارروائیاں*

راولپنڈی میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 100 گرام چرس اور 5 گرام ویڈ برآمد ۔

گرفتار ملزم کا تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف۔

*اے این ایف کی دیگر کاروائیاں*

پشاور ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر سے 1 کلو 210 گرام آئس برآمد۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر سے 1 کلو 160 گرام آئس برآمد۔

حیدر آباد میں نیشنل ہائی وے کے قریب ملزم سے 19 کلو 200 گرام چرس برآمد۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

7 کاروائیوں میں 9 ملزمان گرفتار۔

کاروائیوں میں 1 کروڑ سے زائد مالیت کی 120.8 کلو گرام منشیات برآمد۔

*تعلیمی اداروں میں کارروائیاں*

ہری پور میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 340 گرام چرس برآمد۔

گرفتار ملزم کا تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف۔

*اے این ایف کی دیگر کاروائیاں*

انڈس ہائی وے کوہاٹ کے قریب گاڑی سے 24 کلو افیون اور 48 کلو چرس برآمد، ملزم گرفتار۔

ژوب روڈ کوئٹہ کے قریب ملزم سے 25 کلو 200 گرام چرس برآمد۔

ایم ون اسلام آباد کے قریب دو ملزمان سے 12 کلو چرس برآمد۔

موٹر وے پشاور پر پی ڈی اے پارک کے قریب دو خواتین سے 7 کلو چرس برآمد۔

جی ٹی روڈ اٹک کے قریب دو کاروائیوں میں خاتون سمیت ملزم سے 4 کلو 260 گرام چرس برآمد۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
*ترجمان اے این ایف*
Report Azadi digital Islamabad

16/10/2024

وزیر اعلیٰ کا جلوزئی (نوشہرہ )میں کم لاگت رہائشی فلیٹس کے افتتاح کی تقریب سے خطاب۔

کم آمدن والے لوگوں کو سستے گھروں کی فراہمی بانی چئیرمین پی ٹی آئی کا وژن ہے، علی امین گنڈاپور

بانی چیئرمین کے وژن کے تحت ہمارے دور حکومت میں ملک کے مختلف علاقوں میں کم لاگت رہائشی اسکیموں پر کام شروع کیا گیا تھا، وزیر اعلی

ہمارے ہی دور میں ان اسکیموں پر بہت حد تک تعمیراتی کام ہوچکا تھا، کوئی اور ان کا کریڈٹ لینے کی کوشش نہ کرے، علی امین گنڈاپور

موجودہ صوبائی حکومت نے آتے ہی اس اسکیم کی جلد تکمیل پر خصوصی توجہ دی، وزیر اعلیٰ

اس اسکیم کو نہایت کم عرصے میں مکمل کرنے پر محکمہ ہاوسنگ اور دیگر کا کردار قابل ستائش ہے، علی امین گنڈاپور

صوبائی حکومت نے اس منصوبے کی جلد تکمیل کے لئے چار لاکھ روپے فی فلیٹ سبسڈی دی، وزیر اعلی

لوگوں کو رہائش، تعلیم، صحت اور ٹرانسپورٹ کی معیاری سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، علی امین گنڈاپور

بہت جلد نوشہرہ تک بی آر ٹی کے فیڈر روٹ کا افتتاح کیا جائے گا، وزیر اعلی

عنقریب اس ہاؤسنگ اسکیم میں بجلی کی فراہمی کے لئے گرڈ کی تعمیر پر کام شروع کیا جائے گا، علی امین گنڈاپور

ہاؤسنگ اسکیم میں نو تعمیر شدہ اسپورٹس کمپلیکس سے علاقے میں کھیلوں کے فروغ میں مدد ملے گی، وزیر اعلی

اس ہاؤسنگ اسکیم تک رابطہ سڑک کو دو روریہ کر دیا جائے گا، علی امین گنڈاپور

ہم نے ہر ریجن میں دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے سرکاری اہلکاروں کے ورثاء کے لئے مفت پلاٹ دینے کا اعلان کیا ہے جس پر عملدرآمد جاری ہے، علی امین گنڈاپور

صوبائی حکومت کی یہ پالیسی ہے کہ جو شعبے پیچھے رہ گئے ہیں انہیں آگے لایا جائے، وزیر اعلی

صوبے کی آمدن بڑھانے کے لئے استعداد کے حامل شعبوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے، علی امین گنڈاپور

موجودہ صوبائی حکومت کے اقدامات کے نتیجے میں آمدن میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے، وزیر اعلیٰ

اپنے لوگوں کو تمام شعبوں میں بہتر سہولیات کی فراہمی کے جذبے کے ساتھ کام کر رہے ہیں، علی امین گنڈاپور

ہماری کوشش ہے کہ کوئی پیچھے نہ رہے، نیچے نہ رہے، وزیر اعلیٰ
Report Azadi digital Swat

Daily Azadi Swat/peshawar/Islamabad
13/10/2024

Daily Azadi Swat/peshawar/Islamabad

Address

Chatta Bakhtawer
Islamabad
44000

Website

http://www.dailyazadiswat.net/

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Azadi Digital posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Azadi Digital:

Videos

Share


Other News & Media Websites in Islamabad

Show All