GSP News TV

GSP News TV Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from GSP News TV, TV Channel, Islamabad.

عوام سراپا احتجاج مقام انتظامیہ اور وابڈہ اہلکاروں سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ
21/12/2024

عوام سراپا احتجاج مقام انتظامیہ اور وابڈہ اہلکاروں سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ

16/12/2024
16/12/2024

اِنّالِالِلّهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن ○
کلُّ نَفسّ ذَائقہُ الّمُوت ○
ہمارے بھائی دوست پروفیسر سجاد قمر کی زوجہ دنیا فانی سے رحلت کرگئ ۔ نماز جنازہ کل 17 دسمبر 2 بجے بعد نماز ظہر ذیشان مسجد ڈھوک چوہدریا میں ادا کیا جائے گا ۔
اللہ تعالٰی مرحومہ کی کامل مغفرت نصیب فرمائے و ہم سب پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے آمین ثم آمین

14/12/2024

یہ درد ناک واقع ضلع و تحصیل مری کے گاؤں چٹا موڑ میں پیش آیا جہاں زمیں کے تنازع پر کچھ وحشی درندوں نے گجر فیملی کی عورتوں اور بچوں پر تشدد کیا
ہم اس ظلم کی پر زور مذمت کرتے ہیں
اور تمام گجر تنظیموں سے درخواست کرتے ہیں کے اس متاثرہ فیملی کی بھرپور حمایت کریں
اور ظالموں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے میں ہماری مدد کریں۔
ملزم کافی اثرورسوخ والے ہیں اور قانونی کارروائی میں بھی مداخلت کروا رہے ہیں۔ ادارہ
جی ایس پی نیوز

08/12/2024

بٹگرام شہر میں دن دیہاڑے ہوٹل مالک خوائیداد کا قتل
قاتل پستول اسلام آباد سے لیکر آیا
مقتول کے بھائی کا کہنا ہے کہ انکے خاندان کا کسی کے ساتھ کوئی دشمنی عداوت نہیں
قاتل کو پھانسی دی جائے
ملزم شوکت ولد خان بہادر سکنہ کسکی ایبٹ آباد نے خواٸیداد ولد فقیر سکنہ الاٸی کو اسلحہ آتشیں سے فاٸرنگ کر کے قتل کیا ۔ کنسٹیبل محمد عباس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت موقعہ سے فرار ہوتے ہوۓ گرفتار کیا
مرحوم کی لواحقین کا DPO بٹگرام وزیراعلی خیبرپختونخوا سے انصاف کی اپیل
Ali Amin Khan Gandapur

افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ میرا بھانجا محمد الیاس جو کہ دو ہفتے پہلے ابیٹ آباد مدرسے سے دن 11 بجے کئی  لاپتہ ہوگی...
05/12/2024

افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ
میرا بھانجا محمد الیاس جو کہ دو ہفتے پہلے ابیٹ آباد مدرسے سے دن 11 بجے کئی لاپتہ ہوگیا آج تقریباً 15 دن ہوگئے ہیں کوئی اتہ پتہ نہیں ہے جسکی عمر تقریباً 12 سال تھی والدین اور گھر والے انتہائی پریشان ہے پلیز اگر کسی نے دیکھا ہو تو دئے گئے نمبرز پر رابطہ کرے اور اگر ہوسکے تو پلیز پوسٹ شئیر کریں والدین بہت پریشان ہے 😥
03345937781
03018168812
03336936519

آخری پتہ باقی ہے، ابھی استعمال نہیں کروں گا، عمران خانراولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ گولی کیوں...
03/12/2024

آخری پتہ باقی ہے، ابھی استعمال نہیں کروں گا، عمران خان

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ گولی کیوں چلی اس کی معافی نہیں ملے گی، میں لوگوں کو روکنے میں ناکام رہی، بشری بی بی نے لیڈ کیا، باقی قیادت کو بھی آگے آنا چاہیے تھا۔

علیمہ خان کے مطابق بانی پی ٹی آئی ڈی چوک واقعے پر شاک میں ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ سب سے پہلی ایف آئی آر محسن نقوی اور شہباز شریف کے خلاف کرو۔ بانی نے کہا ہے کہ ایک لاسٹ کارڈ میرے پاس ہے جو ابھی استعمال نہیں کروں گا، سانحہ ڈی چوک پر سپریم کورٹ اور انٹرنیشنل اداروں کے پاس رپورٹ لے کر جائیں گے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ کسی نے کہا بانی کو زہر دیا جا رہا ہے، کوئی کہہ رہا تھا کہ ذہنی طور پر صحت خراب ہے، ملاقات میں بانی نے کہا میری صحت بلکل ٹھیک ہے، 50 گھنٹے بند رکھا گیا، اخبار ٹی وی کی سہولت واپس لے لی گئی ہے۔

علیمہ خان کے مطابق سانحہ اسلام آباد پر بانی کو بتایا وہ بہت زیادہ شاک میں تھے، ان کو یہ بھی بتایا کہ 12 لاشیں صرف اس لیے ہیں کہ بہت سے لوگ لاپتا اور جیلوں میں ہیں، لواحقین بہت بڑی تعداد میں اپنے بچوں کو ڈھونڈ رہے ہیں،

اسلام آباد :گاڑی حادثے میں رینجرز اہلکاروں کی موت ، قتل کا مقدمہ عمران خان کے خلاف درج، پولیس حکام
03/12/2024

اسلام آباد :گاڑی حادثے میں رینجرز اہلکاروں کی موت ، قتل کا مقدمہ عمران خان کے خلاف درج، پولیس حکام

03/12/2024

*پشاور ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی 23 دسمبر تک راہداری ضمانت منظور کرلی۔۔۔!!!*

02/12/2024

خیبر پختونخوا کابینہ نے ڈی چوک کے شہدا اور زخمیوں کے لئے پیکج کی منظوری دیدی

شہداء کے لواحقین کو ایک کروڑ جبکہ زخمیوں کو 10 لاکھ روپے دئیے جائیں گے،

اب تک جتنے شہداء کی تصدیق ہوچکی ہے، ان کے لواحقین کو ایک کروڑ روپے دئیے جائیں گے، مزید زخمیوں اور شہداء کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔۔۔

باقی شہداء اور زخمیوں کی تصدیق ہونے پر بھی ان کے لواحقین کو معاوضہ دیا جائے گا، کے پی حکومت کا اعلان

ماضی کی یادوہ بھی کیا دن ہوا کرتے تھے ۔۔۔ گھر میں ایک ہی ٹیلی فون ہوا کرتا تھا، اس پر ٹرن ٹرن گھنٹی بجتی تو سب کی خواہش ...
01/12/2024

ماضی کی یاد

وہ بھی کیا دن ہوا کرتے تھے ۔۔۔ گھر میں ایک ہی ٹیلی فون ہوا کرتا تھا، اس پر ٹرن ٹرن گھنٹی بجتی تو سب کی خواہش ہوتی کہ لپک کر فون اٹھا لیں ۔۔ جس کی قسمت میں یہ سعادت آتی۔۔۔۔ وہ فاتحانہ انداز میں ریسیور اٹھاتا اور باقی سب اس کی باتوں سے اندازہ لگانے کی کوشش کرتے کہ دوسری طرف کون ہے ۔۔ وہ بھی بہن بھائیوں کو تنگ کرنے کی خاطر کوئی بھی بھنک نہ پڑنے دیتا ۔۔۔ تب امی یا ابو کی گرج دار آواز آتی۔۔۔ کس کا فون ہے بھئی ؟ اور ہم سب کی جان میں جان آتی کہ اب تو پتہ چل ہی جائے گا ۔۔ ایک ہاتھ ریسیور پر رکھے کہ دوسرے کو آواز نہ آئے ۔۔ بتایا جاتا کہ فلاں کا فون ہے ۔۔ ساتھ ہی کہا جاتا ۔۔ یہ لیں ابو سے بات کریں ۔۔۔ بعض دفعہ ایسا بھی ہوتا کہ چار گھر چھوڑ کر رہنے والی آنٹی کا فون ہوتا ۔۔ اور بن داس حکم ہوتا کہ ذرا ان کو تو بلا دیں ۔۔ نہ گرمی کا خیال نہ ہی اخلاق کا تقاضا ۔۔۔ بھئی اب فون لگوایا ہے تو ہمسائیوں کا بھی تو حق ہے نا اس پر ۔۔۔ ریسیور سائیڈ پر رکھے اب جانا تو ہے ۔۔۔ ایسا بھی ہوتا کہ لوگ تنگ کرنے کی خاطر بار بار فون کرتے اور پھر بولتے بھی نہ ۔۔ یوں بھی ہوا کہ تنگ کرنے کی خاطر کسی انجان خاتون یا صاحب کا پوچھا جاتا کہ ذرا ان کو تو بلا دیں۔۔

ملک بھر میں ایکس، فیس بُک، انسٹا گرام اور ٹک ٹاک عارضی طور پر معطل یا انتہائی سست روی کا شکار ہیں، صارفین کو سخت مشکلات ...
01/12/2024

ملک بھر میں ایکس، فیس بُک، انسٹا گرام اور ٹک ٹاک عارضی طور پر معطل یا انتہائی سست روی کا شکار ہیں، صارفین کو سخت مشکلات کا سامنا۔۔!!

اب تو یہ مسئلہ عارضی نہیں رہا، مستقل ہی ہوگیا ہے ویسے۔۔۔

01/12/2024

*پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا*

ملک میں آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کردیا گیا۔

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 252 روپے 10 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 29 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 258 روپے 43 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 62 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 48 پیسے فی لیٹرکمی کی گئی ہے۔

مٹی کے تیل کی نئی قیمت 164روپے 98 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 151 روپے 73 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے ہوگا۔

*تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے*

Follow the GSP NEWS HD channel on WhatsApp:

30/11/2024

🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑

🛑 *30 نومبر 2024 | بروز ہفتہ | اہم خبروں کی جھلکیاں | اس پوسٹ کو چینل سے ہی آگے فارورڈ کیجئے 👏*

🔴 عمران خان کو ایسی ’چیز‘ دی گئی، جس سے ان کا ذہنی توازن بگڑنے کا خطرہ ہے، قاسم سوری

🔴 عمران خان کی زندگی کو بشریٰ بی بی، گنڈا پور سے خطرہ ہے، فیصل واؤڈا

🔴 انسداد دہشت گردی عدالت کا دوسرا حکم بھی بے اثر، وکلا کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی

🔴 عمران خان سے متعلق افواہیں پھیل رہی ہیں خدشات دور کرنے کیلئے فوراً ملاقات کرائی جائے، فیصل چوہدری

🔴 ‏ریاست قاتلوں کے قبضے میں ہے جب تک قاتل رہیں گے عوام کی زندگیاں خطرے میں رہیں گی، شیخ وقاص اکرم

🔴 بات چیت یا لاٹھی سے ملک میں سیاسی استحکام لانا ہوگا، بلاول بھٹو کا مشورہ

🔴 پارا چنار میں 100 سے زائد لاشیں ہیں اور یہ اسلام آباد میں 100 لاشیں ڈھونڈ رہے ہیں: بلاول

🔴 یہ نہیں ہوسکتا پاکستان بھارت جائے اور انڈیا نہ آئے، برابری کا فارمولا ہی قبول کریں گے، محسن نقوی

🔴 پاکستان چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر مشروط رضا مند ہو گیا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

🔴 اسلام آباد میں 7 دسمبر کو دوبارہ احتجاج کی کوئی کال نہیں دی، پی ٹی آئی کی تردید

🔴 پی ٹی آئی کی جانب سے لاشوں کا پراپیگنڈا کیا جارہا ہے: خواجہ آصف

🔴 مولانا فضل الرحمان نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی باتوں کی مخالفت کردی

🔴 اسلام آباد میں جو کچھ ہوا، اچھا نہیں ہے: مولانا فضل الرحمان

🔴 وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی پُرتشدد احتجاج میں زخمی رینجرز و پولیس اہلکاروں کی عیادت

🔴 پشاور لیڈی ری ڈنگ ہسپتال میں وزیراعلی کے پی علی امین گنڈا پور نے زخمی پی ٹی آئی ورکرز کی عیادت کی

🔴 چین کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو سرکاری دورے کی دعوت

🔴 سینیئر صحافی مطیع اللہ جان کو رہا کردیا گیا

🔴 اختلافات اپنی جگہ وفاق صوبے میں امن کیلیے ایف سی پلاٹونز فراہم کرے، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور

🔴 9 مئی مقدمات میں عمران خان قصور وار قرار، ضمانتیں خارج کی جاتی ہیں، عدالت

🔴 پراسیکیوشن کے پاس بانی پی ٹی آئی کی اشتعال انگیزی کی ہدایات کے آڈیو اور بصری ثبوت موجود ہیں، تحریری فیصلہ

🔴 لاہور: فتنہ الخوارج سمیت دیگر تنظیموں کے 11 انتہائی خطرناک دہشت گرد گرفتار، اہم عمارتوں کے نقشے برآمد

🔴 بورے والا میں خاتون گیس سلینڈر سے چولہا بند کرنا بھول گئی، آتشزدگی سے خاتون، بیٹے سمیت 4 افراد جاں بحق

🔴 تھرپارکر: گھر کے سربراہ نے بیوی اور 3 بچوں کو زہر دیکر خودکشی کر لی

🔴 ضلع کرم میں کشیدگی، پاڑا چنار میں دو ججز اور جوڈیشل عملے کے 25 ارکان پھنس گئے

🔴 گرفتار شرپسندوں کا اسپیڈی ٹرائل، سخت سزائیں دے کر مثال قائم کریں گے، عطا تارڑ

🔴 پی ٹی آئی والے لاشوں سے متعلق پرانی وڈیوز، تصاویر سوشل میڈیا پر چلا رہے ہیں، وزیر اطلاعات عطا تارڑ

🔴 ملتان: پیپلز پارٹی کی یوم تاسیس تقریب سے بلاول بھٹو کے خطاب کے دوران جیالے کیک پر ٹوٹ پڑے

🔴 لکی مروت میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر سمیت 3 افراد جاں بحق

🔴 پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے استعفیٰ واپس لے لیا

🔴 پاکستان نے انڈر 19 ایشیا کپ کرکٹ میں بھارت کو 43 رنز سے ہرادیا

🔴 پی ٹی آئی کا پروپیگنڈا، عظمیٰ بخاری فیک ویڈیوز اور پوسٹیں منظر عام پر لے آئیں

🔴 پی آئی اے کی پابندی کے خاتمے کے بعد پیرس کیلئے پروازیں جنوری سے شروع ہوں گی

🔴 تحریک انصاف پر پابندی بہت بڑی غلطی ہوگی، شاہ محمود قریشی

🔴 وی پی این رجسٹریشن کی ڈیڈ لائن کا آخری روز، کریک ڈاؤن ہوگا یا توسیع؟ فیصلہ آج متوقع

🔴 اوگرا نے ایل پی جی مہنگی کردی، ایل پی پی جی کا 11.8 کلو گرام کا سلینڈر ایک روپے 32 پیسے مہنگا

🔴 کراچی: دلخراش ٹریفک حادثے میں کالج پروفیسر اور اہلیہ جاں بحق

🔴 جنوبی وزیرستان میں تین روز کے لیے کرفیو نافذ

🔴 پاکستان میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 13 کروڑ 22 لاکھ 54 ہزار 310 ہو گئی، الیکشن کمیشن نے ڈیٹا جاری کردیا

🔴 سیلاب سے ہلاکتیں: وزیر اعظم کی ملائیشین ہم منصب کو امداد کی پیشکش، ٹیم بھیجنے کا اعلان

🔴 سونے کی فی تولہ قیمت 1100 روپے تنزلی کے بعد 2 لاکھ 76 ہزار 200 روپے ہو گئی

🔴 وزیراعلیٰ کے پی نے مشعال یوسفزئی کو معاون خصوصی کے عہدے سے ہٹادیا

🔴 ٹک ٹاک کا 18 سال سے کم عمر صارفین کے لیے بیوٹی فلٹرز ختم کرنے کا اعلان

🔴 کراچی: سزا سن کر ملزمان کے عدالت سے فرار ہونے کی ویڈیو سامنے آگئی

(رپورٹ: عثمان حسن زئی، کراچی)

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما قاسم خان سوری نے چونکا دینے والا دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کو جنرل ہیڈ کو...
30/11/2024

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما قاسم خان سوری نے چونکا دینے والا دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کو جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں بند کر کے تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

قاسم سوری نے لکھا کہ عمران خان جیل میں نہیں ہیں۔ وہ گزشتہ 3 دنوں سے جی ایچ کیو کے ایک بہت چھوٹے سیل میں بند ہے، جس کی حفاظت تقریباً 150 سے 200 سپاہی کرتے ہیں۔ سیل کے سامنے دیوار بنائی گئی ہے۔ دن کے وقت وہ خان کے چہرے پر کالا کپڑا ڈالتے ہیں اور رات کو وہ کپڑا اتار دیتے ہیں۔ وہ بدترین اذیت کی زد میں ہے،"۔

تحریک انصاف کا دوبارہ اسلام آباد جانے کا فیصلہپشاور: پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کی پارلیمانی پارٹی نے بھرپور تیا...
30/11/2024

تحریک انصاف کا دوبارہ اسلام آباد جانے کا فیصلہ

پشاور: پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کی پارلیمانی پارٹی نے بھرپور تیاری کے ساتھ دوبارہ اسلام آباد جانے کا فیصلہ کرلیا۔

تحریک انصاف خیبر پختونخوا کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیر اعلیٰ ہاؤس میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ارکان صوبائی اور قومی اسمبلی نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ پر اعتماد کا اظہار کیا گیا، اجلاس میں اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد اور موجودہ سیاسی صورتحال پرتفصلی بحث ہوئی اور اسلام آباد واقعہ سے متعلق ارکان اسمبلی نے اپنی تجاویز کمیٹی کے سامنے رکھیں۔

پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی نے مرکزی قیادت سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا ہے کہ جب ڈی چوک میں گولیاں چل رہی تھیں تو مرکزی قیادت کہاں اور کیوں غائب تھی ؟

ارکان اسمبلی مرکزی قیادت سے ناراض، مرکزی قیادت ڈی چوک میں کہاں اور کیوں غائب تھی ؟

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے

30/11/2024

41.4K likes, 1431 comments. “ Khan Official AM CHAND2 ”

30/11/2024

98.9K likes, 1847 comments. “ایسے ہوتے ہیں وزیراعظم”

Address

Islamabad

Telephone

+923165330055

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GSP News TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to GSP News TV:

Videos

Share

Category